2025-02-03@13:49:01 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«اڑان پاکستان پر»:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے اڑان پاکستان پر بریفنگ طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کی اقتصادی امور ڈویژن کمیٹی کا اجلاس عاطف خان کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی اجلاس میں پراجیکٹ پالیسی اور منصوبوں سے متعلق مسائل زیر بحث آئے ،حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ منصوبے کی سب سے پہلے شناخت کا عمل کیا جاتا ہے،دیکھا جاتا ہے کہ یہ منصوبہ معاشی طور پر کتنا فائدہ ہوگا،ایک منصوبہ عملدرآمد کے پانچ مراحل میں سے گزرتا ہے،ایک منصوبے کے پی سی ون سے پی سی پانچ تک ہوتے ہیں،سی ڈی ڈبلیو پی 7.5 ارب روپے تک لاگت کے منصوبوں کی منظوری دیتی ہے،حکام اقتصادی امور کے مطابق 7.5...
لندن :سابق وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان ،اور سابق ڈین یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر سلیمان طاہر کا اپنے وفد کے ہمراہ فورم فار دی انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ کے ہیڈ آفس لندن کا دورہ ۔ فورم کی جانب سے عمر قریشی نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان کی موجودہ صورتحال اور نوجوان نسل کے موجودہ کردار کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر بڑھتی پولررائزیشن کو کم کرنے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا اور 70فیصد نوجوان ہی اس کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دنیا میں پاکستانی طلبا...
لاہور (فیصل ادریس بٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے’’اڑان پاکستان‘‘ کے عنوان سے دس سالہ معاشی پروگرام پیش کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2035ء تک ملکی معیشت کا حجم ایک کھرب ڈالر اور 2047ء تک تین کھرب ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جو بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی حکومت نے کبھی معاشی محاذ پر ایسے منصوبے پیش نہیں کئے ہیں۔ نواز شریف کی وزارت عظمی کے تینوں ادوار میں اسی طرح کے گیم چینجر پراجیکٹس لائے جاتے رہے ہیں۔ اڑان پاکستان پروگرام اور وژن سنٹرل ایشیا جیسے انقلابی منصوبے اصل میں نوازشریف کے ہی برین چائلڈ ہیں جن پر عمل...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان ایکشن پلان پر مشاورتی اجلاس ہوا، ،اجلاس میں تمام وزارتوں کے سیکرٹریز، چیف، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، اور وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی ، احسن اقبال نے کہا کہ ہر وزارت اڑان پاکستان کے اہداف کے لیے اپنی ترجیحات طے کرے،ہر وزارت سینئر افسر (فوکل پرسن) نامزد کرے جو اڑان پاکستان کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مستقل رابطے میں رہے، تمام وزارتیں تین کلیدی عناصر کی نشاندہی کریں جو معیشت کو مستحکم بنا سکیں، پالیسیوں کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، صوبوں کے ساتھ اشتراک کے لیے ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، اڑان پاکستان کا مقصد پائیدار ترقی اور...
پاکستانی عوام کو نئے سال کا ریاستی تحفہ ’اڑان پاکستان‘ کے نام سے ایک اور پنج سالہ منصوبے ( سال 2024 تا 29) کی شکل میں دان ہوا ہے۔ اس عرصے میں بقول وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سالانہ 10 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کی مدد سے سالانہ 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کر کے سنہ 2028 تک 6 فیصد سالانہ ترقی کا نشانہ چھو کر پاکستان کی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچایا جا سکے گا اور پھر اگلے پنج سالہ منصوبے میں سنہ 2035 تک پاکستان کو ٹریلین ڈالر معیشت میں ڈھالا جا سکے گا۔ دراصل یہ پہلا پنج سالہ منصوبہ ہے جسے ایک اڑتا ہوا نام دیا گیا ہے۔ سنہ 1955 سے اب تک...
راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’اڑان پاکستان‘ منصوبہ ملک کی ترقی کی راہ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ جڑواں شہروں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور یہاں اقلیتیں اپنے حقوق کے تحفظ کے ساتھ مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور ملک کی ترقی میں اقلیتوں کا کردار اہم ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاشرتی ترقی کے لیے نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے، اور ان رویوں کے خلاف سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر...
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مہمان ٹیم کی بیٹگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست کا سامنا۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر 2 میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4...
پاکستان کی بحریہ اب ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) نامی خصوصی ٹیکنالوجی نے بھارتی بحریہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کی جدید آبدوزیں کئی دن تک زیر سمندر رہ سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک نیوی نے بھارتی بحریہ کو مات دیتے ہوئے خطے میں جدید ترین اے آئی پی ٹیکنالوجی اپنانے والی پہلی بحریہ بن کر ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ چین کی مدد سے تیار کردہ پاکستان کی نئی آبدوزیں منصوبہ بندی کے مطابق بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہیں۔ بھارت نے حال ہی میں اپنا P-75 اسکورپین پروجیکٹ کے حصے کے طور پر اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کے ساتھ، اپنے بیڑے میں ابھی اپنی چھٹی اور آخری...
کراچی: معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں خوشحالی لانے اور غربت کے خاتمے کیلیے تھنک ٹینکس قائم کیے جائیں اور اڑان پاکستان منصوبے کے تمام 5 ایز کو سی پیک کے دوسرے فیز میں شامل کیا جائے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لانچ کردہ اقتصادی بحالی اور معاشی ترقی کے پانچ سالہ منصوبے اڑان پاکستان میں 5ایز سے مراد ایکسپورٹ، ای پاکستان، انوائرنمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج، انرجی اینڈ انفراسٹرکچر، اور ایکویٹی اینڈ ایمپلائمنٹ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاشی خوشحالی کیلیے ایک نیا اور جامع منصوبہ لانچ کیا ہے، لیکن اسٹرکچرل اصلاحات کے بغیر اس کے ناکام ہونے کا اندیشہ موجود رہے گا۔ منصوبے کو کامیاب بنانے کیلیے انڈسٹری، پیداواری...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے 3 بار اڑان بھرنے کی کوشش کی، جو کریش ہوئی۔کراچی میں اسٹیٹ بینک افسران اور مختلف بینکوں کے صدور کی میڈیا کانفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد شریک ہوئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اڑان پاکستان کی کامیابی میں بینکوں کا اہم کردار ہوگا، کسی بھی پروگرام کو کامیابی کے لئے وسائل چاہئیں۔ سرمایہ کاری نہ آنے کے اپوزیشن کے دعوے غلط ہیں، احسن اقبالوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری نہ آنے کے اپوزیشن کے دعوے غلط ہیں، چین سے 3 ارب ڈالر کا سرمایہ آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک نے ترقی...
ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ، "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ،مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں "اڑان پاکستان"پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر منصوبہ بندی نے 'اڑان پاکستان' پروگرام کی اہم خصوصیات اور سٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کمیٹی کی جانب سے 'اڑان پاکستان' پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانے کا عزم کیا گیا ۔ایس آئی ایف سی کا "ہول آف دی نیشن فورم" کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور دیا گیا ۔ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کےلیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر بےروزگاری کا سدباب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی کے شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔انھوں نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کو انگریزی کے ساتھ اردو اور مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت...
موجودہ ملکی معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے موضوع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین معاشیات، اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان (ڈین فیکلٹی آف کامرس، جامعہ پنجاب ) ملک میں اس وقت سٹرکچرل ریفارمز کی ضرورت ہے۔ ہمارے ہاں بیوروکریسی پالیسیاں بناتی ہے جن سے تبدیلی نہیں آتی ، اگر اکیڈیمیا، انڈسٹری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی سازی کی جائے تو بہت فائدہ ہوگا، اس طرح عملدرآمد میں بھی آسانی ہوگی لیکن اگر ہم نے اپنی روش نہ بدلی تو ترقی کا سفر مزید طویل ہو جائے گا۔ موجودہ ملکی معاشی صورتحال...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت سے معاشی ترقی منصوبے ’’اُڑان پاکستان‘‘ کا آغاز کردیا گیاہے۔ اُڑان پاکستان منصوبہ ان شاء اللہ 2029ء تک 3ٹریلین اور 2035ء تک 10ٹریلین ڈالرزکی معیشت بنانے کے لیے ایک جامع روڈمیپ کے طورپر کام کرے گا۔ وزیرِاعظم میاںشہباز شریف نے 5ایز برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات، توانائی، شفافیت اور خودمختاری پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے دائمی معاشی مسائل سے نمٹنے کی خاطر 5سالہ ’’اُڑان پاکستان‘‘ پروگرام کاآغاز کردیا ہے۔ اِس منصوبے کاآغاز وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اسلام آبادمیں کیاگیا۔ وزیرِاعظم نے فرمایاکہ آئی ٹی، زراعت، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں کی ترقی سے متعلق 5سالہ منصوبے کی کامیابی قومی اتحاد، سیاسی ہم آہنگی، سیاسی جماعتوں، اداروں اور...
ڈالر اور مہنگائی پر قابو، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی یقینا حکومت کا کریڈٹ ہے تاہم معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، اس کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہوگا۔ ملک میں آج بھی میثاق جمہوریت پر کام ہو رہا ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر راضی نہیں، ملک کو درست سمت دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے میثاق معیشت ناگزیر ہے، تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ اڑان پاکستان اچھا نعرہ اور منصوبہ ہے ، اس کے اہداف بڑے ہیں، کیسے پورے ہوں گے اس کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا، کاروبار کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں اور مداخلت کو ختم کردیا جائے تو ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستان کو 2047ء تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم، ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 5 سالہ اقتصادی منصوبہ شروع ہوگیا، ’اڑان پاکستان‘ کے ذریعے معاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تمام صوبوں، وزارتوں اور شعبوں کا پختہ عزم ہے۔پاکستان کی نوجوان آبادی کو تعلیم اور ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے اقتصادی تبدیلی کیلئے بااختیار بنایا جائے گا، ’اڑان پاکستان‘ کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔’’5 ای‘‘ فریم ورک کے تحت برآمدات، ای پاکستان، موسمیاتی تبدیلی،...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے ’’اڑان پاکستان ‘‘منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کے ساتھ ’’ اڑان پاکستان ‘‘کے تحت 5 سالہ اقتصادی منصوبہ شروع ہوگیا، اڑان پاکستان کے ذریعے معاشی ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے تمام صوبوں، وزارتوں اور شعبوں کا پختہ عزم ہے۔پاکستان کی نوجوان آبادی کو تعلیم اور ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے اقتصادی تبدیلی کیلئے بااختیار بنایا جائے گا، اڑان پاکستان کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔فائیو ایزفریم ورک کے تحت برآمدات، ای پاکستان، موسمیاتی تبدیلی، توانائی و...