قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے اڑان پاکستان پر بریفنگ طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کی اقتصادی امور ڈویژن کمیٹی کا اجلاس عاطف خان کی زیر صدارت ہوا،
کمیٹی اجلاس میں پراجیکٹ پالیسی اور منصوبوں سے متعلق مسائل زیر بحث آئے ،
حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ منصوبے کی سب سے پہلے شناخت کا عمل کیا جاتا ہے،
دیکھا جاتا ہے کہ یہ منصوبہ معاشی طور پر کتنا فائدہ ہوگا،
ایک منصوبہ عملدرآمد کے پانچ مراحل میں سے گزرتا ہے،
ایک منصوبے کے پی سی ون سے پی سی پانچ تک ہوتے ہیں،
سی ڈی ڈبلیو پی 7.

5 ارب روپے تک لاگت کے منصوبوں کی منظوری دیتی ہے،
حکام اقتصادی امور کے مطابق 7.5 ارب لاگت سے زیادہ کے منصوبوں کی منظوری ایکنیک دیتی ہے،
رکن کمیٹی جاوید حنیف خان نے کہا کہ یہ تو سب کو پتا ہے کہ منصوبے کے کتنے پی سی ہوتے ہیں،
ہمیں پراجیکٹس پالیسی کے حوالے سے بتائیں،
کیسے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ فلاں منصوبہ فلاں صوبے میں بنے گا،
حکام اقتصادی امور کے مطابق کسی منصوبے پت تاریخی ڈیٹا اور مستقبل کی سوچ پر ڈسکشن کی جاتی ہے،
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں بتائیں کہ طریقہ کار کیا ہوتا ہے ، کوئی پانچ سال کا منصوبہ بتا دیں،
رکن کمیٹی جاوید حنیف خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی منصوبے کا مقصد کیا ہوتا ہے کسی حاصل کرنا چاہتے ہیں،
بتائیں کہ منصوبوں کے حوالے سے ترجیحات کیا ہوتی ہیں،
اڑان پاکستان کی بہت کہانیاں ہیں اس پر آپ سے بعد میں بات کریں گے،
اڑان پاکستان میں بہت اشوز ہیں، اس پر تفصیلی بریفنگ لیں گے،
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے اڑان پاکستان پر بریفنگ طلب کرلی
کمیٹی حکام کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ اڑان پاکستان پروگرام کے معیشت پر کیا اثرات ہونگے،
رکن کمیٹی جاوید حنیف خان نے کہا کہ پہلے تو منصوبوں کے لیے مقاصد کی شناخت کریں،
کمیٹی حکام نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے حوالے سے مجموعی طور پر جائزہ پیش کیا جائے،
قومی ترجیحات اور سیکٹوریل ترجیحات کے تحت منصوبوں کو تشکیل دیتے ہیں،
حکام اقتصادی امور نے کہا کہ منصوبوں میں کچھ پیسہ ملک سے کچھ باہر سے آ رہا ہوتا ہے،
رکن کمیٹی اختیار بیگ نے کہا کہ کچھ منصوبوں میں مقامی فنڈز کے بروقت کے اجراء کے باعث تاخیر کا شکار ہیں،
ایسے کونسے منصوبے ہیں جو فنڈز کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے،
رکن کمیٹی جاوید حنیف خان نے کہا کہ کیا کبھی اینالائز کیا گیا کہ جو قرض لیا گیا اس کے مقاصد حاصل ہوئے،
سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کا منصوبہ انٹگریٹڈ فلڈ رزیلینس زیر بحث
حکام اقتصادی امور نے بتایا کہ یہ منصوبہ 3 جولائی 2023 کو ورلڈ بینک کے ساتھ سائن کیا گیا،
بلوچستان میں یہ منصوبہ 31 دسمبر 2027 تک مکمل ہوگا،
ورلڈ بینک نے منصوبے کیلئے 400 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، 213 ملین ایگزیکیوٹنگ ایجنسی، 173 ملین ڈالر بلوچستان حکومت دے گی،
منصوبے کے لیے اس وقت تک 38.90 ملین ڈالر جاری ہو چکے ہیں،
حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 10 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،
اس لیے اس منصوبے کے 10 پی سی ون پر کام جاری ہے، 50 ملین ڈالر کی لاگت سے کمیونٹی انفراسٹرکچر ری ہبیلیٹیشن سنٹر بنے گا،
دوسرا منصوبہ 40 ملین ڈالر ، تیسرا 75 ملین، چوتھا 40 ملین ڈالر لاگت کا ہے،
اس منصوبے کے تحت 75 ملین ڈالر لاگت کے ہاوسنگ منصوبے پر بھی کام جاری ہے،
بلوچستان حکام نے کہا کہ منصوبے کے تحت بلوچستان میں 35100 گھر تعمیر کیے جائیں گے،
ہاوسنگ منصوبے کے تحت 15.60 ملین ڈالر جاری ہوچکے ہیں،
دو سالوں کے دوران تمام گھروں کی تعمیر مکمل کر لیں گے،
چیئرمین کمیٹی عاطف خان نے کہا کہ گھروں کی تعمیر اتنی تاخیر سے کیوں شروع کی گئی، سیلاب 2022 میں آیا اور گھروں دسمبر 2024 میں تعمیر ہورہے،
رکن کمیٹی اختر بی بی نے گھروں کی تعمیر کیلئے دوبارہ سروے کرنے کی تجویز دی ،
رکن کمیٹی اختر بی بی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گھروں کی تعمیر منصفانہ نہیں ہو رہی،
گھروں کی تعمیر میں بھی اپنے لوگوں کو نوازا جا رہا ہے،
سیلاب متاثرہ لوگوں میں سے کئی لوگ گھروں کی لسٹ میں شامل نہیں،
جن کا نقصان ہوا ہی نہیں ان کو بھی گھر دے رہے ہیں،
چیئرمین کمیٹی عاطف خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں سے کئی نے تو اپنے گھر کسی نہ کسی طرح تعمیر کر لیے، دوبارہ سروے کرائیں گے پہلے سے بھی زیادہ غلط ہوگا،
جنہوں نے خود گھر تعمیر کر لیے ان کو دوبارہ سروے میں یہ شامل نہیں کریں گے، کمیٹی کو گھروں کی غیر منصفانی تقسیم کی مثالیں پیش کریں، جن کے گھروں کو نقصان نہیں ہوا ان کو لسٹ سے نکلوا دیں ۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اڑان پاکستان پر قومی اسمبلی کی

پڑھیں:

داسو ہائیڈرو پاور؛ عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر نئے قرض کی منظوری کا امکان

اسلام آباد:

پاکستان کے لیے عالمی بینک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے ایک ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی  ہے، جس کی وجہ  زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔

داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جس کے بعد دوسرے مرحلے کے بعد منصوبے کی کل پیداوار 4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم کر چکا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 ملین ڈالر بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن اور 200 ملین ڈالر بین الاقوامی بحالی و ترقیاتی بینک کے تحت ملے گا۔ بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے تحت 435 ملین ڈالر صفر سود پر  جب کہ 365 ملین ڈالر 5.83 فیصد شرح سود پر دیے جائیں گے۔

اسی طرح بین الاقوامی بحالی و ترقیاتی بینک کے تحت 200 ملین ڈالر 6.13 فیصد شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔ منصوبہ پہلے 2023-24 میں مکمل ہونا تھا،اب 2027-28 میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • داسو ہائیڈرو پاور؛ عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر نئے قرض کی منظوری کا امکان
  • مردان کے عوام صحت کے انقلابی منصوبوں سے محروم
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر ملاقات کر رہے ہیں
  • وفاقی وزیرداخلہ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • ایف بی آر ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت سے 30ارب کا مطالبہ
  • ایف بی آر کا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلیے حکومت سے 30 ارب روپے کا مطالبہ
  • اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • اسپیکر ایاز صادق کا مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ، اسپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا