پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔
لاہور میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جو اکنامک زونز ہم نے 2020میں تیار کرنے تھے ہم 2022میں آئے تو ایک بھی تیار نہیں ہوا تھا ، جب ہم حکومت میں آئے تو دنیا میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ پاکستان 6ہفتوں میں سری لنکا بن جائے گا۔
نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس بلا لیا
احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ طریقے سے فیصلے کیے، پاکستان آج دوبارہ ٹرن آراؤنڈ پر آگیا ہے، مہنگائی 38فیصد سے 4فیصد پرآگئی ہے، پالیسی ریٹ 12فیصد پر آگیا ہے، سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے، ملک ایک بار پھر اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا اس اڑان کا حشر بھی پچھلی اڑانوں جیسا کرنا ہے؟ ہمیں اپنے اطوار بدلنا ہوں گے، امن ،استحکام ،پالیسی کا تسلسل اور اصلاحات پر عمل کرنے کا عزم بہت ضروری ہے، ہم نےاگلے سنگ میل پر نظر رکھنی ہے۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات ، اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
ہمیں عالمی سطح پر اپنا مثبت امیج بنانے کے لئے اپنی برینڈنگ کرنا ہو گی؛ احسن اقبال
سٹی 42 : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط قومی برانڈ اور شناخت تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں عالمی سطح پر اپنا مثبت امیج بنانے کے لئے اپنی برینڈنگ کرنا ہو گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت نیشنل سینٹر فار برانڈ ڈیولپمنٹ (این سی بی ڈی) کے قیام پر مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں نجی اداروں کے سربراہان اور برانڈنگ ماہرین کی شرکت کی۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ قومی برانڈنگ کے لیے کارپوریٹ سیکٹر، صنعتوں اور قومی اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشیں درکار ہیں، ہماری قومی شناخت ہماری مصنوعات میں جھلکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مصنوعات کو فروغ دے کر ہم دراصل پاکستان کے قومی برانڈ کو فروغ دے رہے ہیں، ہمیں اپنی الگ شناخت اور برانڈ خود بنانا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر اور صنعتیں پاکستان کی مشترکہ قومی شناخت اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں، پاکستانی کی ثقافتی پہچان کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں عالمی سطح پر اپنا مثبت امیج بنانے کے لئے اپنی برینڈنگ کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی بدخوئی سے پرہیز کرنا ہو گا، اگر کسی اچھے گھر کا فرد ہو تو وہ ہمیشہ کوشش رہتا ہے کہ میں کوئی ایسا کام نہ کروں جس سے اسکے خاندان کی بدنامی ہو، مگر یہاں ملکی سطح پر ہر دوسرا بندہ اپنے ملک کی برائی کرتا ہوا پایا جاتا ہے۔
تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ عالمی سطح پر ہم ایک مضبوط قومی برانڈ کی صورت میں اپنا اور اپنی مصنوعات کا تشخص اجاگر کریں۔