اڑان پاکستان کا مقصد تیز رفتار معاشی اہداف کا حصول ہے:احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان ایکشن پلان پر مشاورتی اجلاس ہوا، ،اجلاس میں تمام وزارتوں کے سیکرٹریز، چیف، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، اور وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی ، احسن اقبال نے کہا کہ ہر وزارت اڑان پاکستان کے اہداف کے لیے اپنی ترجیحات طے کرے،ہر وزارت سینئر افسر (فوکل پرسن) نامزد کرے جو اڑان پاکستان کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مستقل رابطے میں رہے، تمام وزارتیں تین کلیدی عناصر کی نشاندہی کریں جو معیشت کو مستحکم بنا سکیں، پالیسیوں کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، صوبوں کے ساتھ اشتراک کے لیے ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، اڑان پاکستان کا مقصد پائیدار ترقی اور تیز رفتار معاشی اہداف کا حصول ہے، طویل مدتی ترقی کے لیے معیشت کو ایکسپورٹ لیڈ گروتھ پر منتقل کرنا ہوگا، ایکسپورٹ گروتھ کو 100 ارب ڈالر تک لے جانا ناگزیر ہے، وزیرِاعظم نے ترقی کے اہداف کے لیے 5 ایز کا ایجنڈا پیش کیا، تعلیم، صحت، جدید ٹیکنالوجی، گرین انرجی، اور اخلاقیات پر توجہ دینا ہوگی، آبادی کنٹرول، معیاری تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، ترقی یافتہ ممالک نے ہمیشہ ایکسپورٹ گروتھ کے ذریعے ترقی کی منازل طے کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اڑان پاکستان کے لیے
پڑھیں:
القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے نے پی ٹی آئی کے دوغلے پن کو عیاں کردیا، احسن اقبال
القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے نے پی ٹی آئی کے دوغلے پن کو عیاں کردیا، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری سیاسی مہم کو کرپشن کارڈ کے گرد بنایا، شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا، تاہم پی ٹی آئی کی دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، جب وہ اپنے رہنما کے 190ملین پاونڈز(تقریبا 64 ارب روپے)کے اسکینڈل پر آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عوامی اعتماد کی اس بڑی خلاف ورزی کا سامنا کرنے کے بجائے وہ مذہب یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کا سہارا لے کر تنقید سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، جن کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پائونڈز پاکستان کو واپس کیے جو قومی خزانے میں عوامی فائدے کے لیے جمع ہونے تھے، اس رقم کو قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے عمران خان نے یہ فنڈز اپنے اتحادی مشہور پراپرٹی ٹائیکون کو فائدہ پہنچانے کے لیے منتقل کیے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بدلے میں بانی پی ٹی آئی ذاتی فوائد حاصل کیے، چاہے ان فوائد کو نظرانداز بھی کر دیا جائے تاہم ریاستی فنڈز کو ذاتی مقاصد کے لیے منتقل کرنا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ اسکینڈل صرف مالی بدعنوانی تک محدود نہیں ہے، بلکہ عوامی اعتماد کے ساتھ ایک سنگین دھوکا بھی ہے، جو رہنما خود کو کرپشن کے خلاف جدوجہد کا علمبردار کہتا تھا، وہ190 ملین پائونڈز کی میگا کرپشن میں ملوث پایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی اور اس کے حامیوں کی منافقت کی علامت ہے، جو اس طرح کی حرکتوں کا دفاع کرتے ہیں اور ان اصولوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے جن کا وہ دعوی کرتے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ صرف قیادت کی ناکامی نہیں، بلکہ اندھی عقیدت، شخصیت پرستی اور بے قابو طاقت کے خطرات کا واضح سبق ہے۔