2025-02-22@05:09:12 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«آرٹیکل 245»:

      صدر مملکت نے آرٹیکل 200 کی شق ایک کا استعمال جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غصب کرکے کیا، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، درخواست میں موقف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کام سے روک دیا جائے ، جسٹس خالد سومرو اور جسٹس محمد آصف کو جوڈیشل ورک سے بھی روک دیا جائے ، درخواست میں استدعا اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججزنے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔ منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے صدر کی جانب سے ملک کی مختلف ہائی کورٹوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلوں کے اختیارات کے استعمال اور جسٹس سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ جبکہ مقدمہ کے حتمی فیصلے تک جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کرنے سے روکنے اور ان سمیت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بھی کسی بھی قسم کے عدالتی اور انتظامی کام کو انجام دینے سے روکنے...
    اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ ذاتی پسند یا ناپسند کسی جج کے ذاتی کریڈینشلز پہ کوئی ایشو نہیں ہے، ہمارا اعتراض اصولی ہے، میں تصیح کرنا چاہوں گا پہلے تو وکیل انگیج ہوتے ہیں ہائر نہیں ہوتے، یہ جج صاحبان کے بارے میں نہیں ہے، یہ ڈوگر صاحب، محسن کیانی یا کسی دوسرے شخص کی بات نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 200 کا ذکر حکومت بہت کرتی ہے لیکن آرٹیکل 200 کو آپ باقی آئین سے علحیدہ کر کے نہیں پڑھ سکتے،آرٹیکل 175جو عدلیہ کی آزادی کو یقینی بناتا ہے، آرٹیکل 8 ہے جو مجھے انصاف اور فیئر ٹرائل...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، درخواست گزار ججز میں جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی 49 صفحات پر مشتمل درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے موقف اپنایا ہے کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی اس درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دلائل دیتے ہوئے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ایف بی علی کیس کے وقت اگر آرٹیکل 175کی شق 3ہوتی تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ جاتا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ مرکزی فیصلے میں تو آرٹیکل 175کی شق کے تحت ایف بی علی کیس کالعدم قرار نہیں دیا گیا،آج تک کسی عدالتی...
    رواں ماہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد لاہور، بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس سے تین ججز جن میں جسٹس محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔ ہائیکورٹ ججز کی دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر پر ہیجانی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور اس امر کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ خود اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اس اقدام کو غیر قانونی اور آئین سے فراڈ قرار دیا۔ کہیں چند وکلاء اور چند وکلاء تنظیمیں حکومتی اقدام کی مذمت کر رہی ہیں تو کہیں ججز کی عاشق معشوق خط و کتابت میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔ اسلام آباد...
    سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ آرٹیکل 184 کے معاملات میں صرف آئینی بینچ سماعت کرسکتا ہے، کسی ریگولر بینچ کے پاس آئینی تشریح کا اختیار نہیں، قوانین کے آئینی ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ صرف آئینی بینچ لے سکتا ہے،26 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بینچز اختیارات کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے آئینی بینچ کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے 20 صفحات پر مشتمل نوٹ جاری کر دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے نوٹ میں لکھا ہے کہ قوانین کے آئینی ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ صرف آئینی بینچ لے سکتا ہے، کسی ریگولر بینچ...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا کا قانون اگر لاگو کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے شہباز شریف پر لاگو کریں جس نے ملکی تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ “پاکستان اس وقت ٹائوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹائوٹ سکندر سلطان راجا بھی تھا جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ محسن نقوی کے پاس ایسی کون سی گیڈر سنگھی ہے جو اس پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا اس اپیل میں ہم آرٹیکل 187کا اختیار استعمال کر سکتے ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آرٹیکل 187کے تحت مکمل انصاف کااختیار تو عدالت کے پاس ہمیشہ رہتا ہے، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل  دیتے ہوئے کہاکہ1977تا1980بلوچستان ہائیکورٹ نے کورٹ مارشل والوں کو ضمانتیں دینا شروع کیں،ہر10،8سال بعد عدلیہ کو تابع لانے کی کوشش ہوتی ہے، پیپلزپارٹی...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جہاں تک پارٹی ڈیمج کنٹرول کی بات ہے تو اس کو ٹائم لگے گا مگر ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے اور حقائق قوم تک پہنچانے سے چیزیں کنٹرول ہوسکتی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ آپ نے بڑی اچھی بات کی مگر پھر مجھے یہ بھی کہنے کی اجازت دے دیں کہ یہ کیسی پی ٹی آئی دشمنی تھی کہ خیبر پختونخوا میں ان کو دوتہائی سے زیادہ اکثریت دیدی گئی۔ صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا کہ میں نے حکومت کے کیس فیصلے کی...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، میڈیا پر خبر دیکھی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے کوئی جج لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، 10 تاریخ کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے 10 فروری کو سب سامنے آیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ  آئین کے آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہاکہ ہائیکورٹس کے ججز کے تبادلے کے لیے صدرمملکت نے متعلقہ چیف جسٹسزسےمشاورت کرنی ہے،  مشاورت کی بات ہے ،اتفاق رائے کی بات نہیں، آرٹیکل200کے تحت ججز کاتبادلہ صدرمملکت کی صوابدیدہے۔ انہوں نے کہاکہ  تبادلہ کوئی نہیں تعیناتی نہیں ہوتی جس کے لیے نیاحلف لیاجائے،تبادلے اور تقرری میں فرق ہے یہ مستقبل بنیادپر تقرری نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت سے جو بات منسوب کی جارہی ہے وہ درست نہیں ،ہماری نیت صاف ہے۔  
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے گزشتہ روز دی جانے والی آبزرویشن پر وضاحت دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ کل خبر چلی کہ 8 ججز کے فیصلے کو دو ججز غلط کہہ دیتے ہیں، اس خبر پر بہت سے ریٹائرڈ ججز نے مجھ سے رابطہ کیا،مجھے میڈیا کی پرواہ نہیں لیکن درستگی ضروری ہے۔ انہوں...
    سرینگر سے جاری ایک بیان میں مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خودمختاری پر حملہ اور آئین کے آرٹیکل 25 اور 26 کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیئرمین مفتی ناصر الاسلام نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق مفتی ناصرالاسلام نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بل آئین کے آرٹیکل 25، 26 اور 30 کو کمزور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے اقلیتوں کے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ آئینی بینچ کے ذریعے عدالتی دائرہ اختیار چھینا گیا۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار کو اُن کی اعترافی غلطی کی بنا پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے لیکن جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم بینچ ہی اس مقدمے کی سماعت اور فیصلہ کرے گا۔ عدالت نے اِس مقدمے میں سینیئر وکلا حامد خان اور منیر اے ملک کو عدالتی معاون بھی مقرر کردیا ہے۔ 13 جنوری کو جب یہ مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سماعت کرنے والے تین رُکنی بینچ کے سامنے آیا تو اُس میں سوال کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 کی ذیلی شق...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ کیا آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بینچ اختیارِ سماعت طے کر سکتا ہے؟ آرٹیکل 191 اے کے اختیارِ سماعت سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آفس سے غلطی ہو گئی ہے، اسی 3 رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس نہیں ہوا جس نے گزشتہ سماعت میں کیس سنا تھا۔ دیکھنا چاہتے ہیں ملٹری ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا؟ جسٹس حسن رضویسویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف اپیل پر آئینی بینچ میں سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے وزارتِ دفاع کے وکیل سے...
    اسلام آباد: آرٹیکل 191 اے کے اختیار سماعت سے متعلق کیس میں عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ اسی بینچ کے سامنے کیس لگایا جائے جس نے 13 جنوری 2025 کو کیس سنا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ دفتر سے غلطی ہوگئی ہے، اسی تین رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس نہیں ہوا جس نے 13 جنوری 2025 کو کیس سنا تھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ ہمیں تھوڑا وقت دیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پہلے پیر تو آنے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ختم ہو رہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی، آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 191 اے کے ذریعے عدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا، کیا ہم سے دائرہ اختیار واپس لیا جا سکتا ہے؟۔ تین رکنی بینچ نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی ذیلی شق 2  کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے یہ معاملہ آئین کی تشریح کا ہے اور موجودہ آئینی انتظام کے تحت اس بینچ کو یہ اختیار حاصل نہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم سے دائرہ اختیار واپس لیا جاسکتا ہے؟۔ یہ عدلیہ کی آزادی کا سوال ہے، اس عدالت کے اندر الگ بینچ کیسے بنایا جاسکتا ہے؟۔ یہ عدلیہ کی آزادی اور اختیار...
    اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے کسٹم ایکٹ کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران وکلاکوتیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت عظمیٰ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 191 اے کے ذریعے عدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا، کیا ہم سے دائرہ اختیار واپس لیا جا سکتا ہے؟انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روزدیے۔ جسٹس منصور علی شاہ کیسربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی ذیلی شق 2 کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی شامل تھے۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے یہ معاملہ آئین کی تشریح کا ہے اور موجودہ آئینی انتظام...
    سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آرٹیکل 191 اے کے ذریعے عدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا. کیا ہم سے دائرہ اختیار واپس لیا جا سکتا ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی ذیلی شق 2 کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی شامل تھے۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے یہ معاملہ آئین کی تشریح کا ہے اور موجودہ آئینی انتظام کے تحت اس بینچ کو یہ اختیار حاصل نہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم سے دائرہ اختیار واپس لیا جاسکتا ہے؟ یہ عدلیہ...
۱