اسلام آباد:

رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جہاں تک پارٹی ڈیمج کنٹرول کی بات ہے تو اس کو ٹائم لگے گا مگر ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے اور حقائق قوم تک پہنچانے سے چیزیں کنٹرول ہوسکتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ آپ نے بڑی اچھی بات کی مگر پھر مجھے یہ بھی کہنے کی اجازت دے دیں کہ یہ کیسی پی ٹی آئی دشمنی تھی کہ خیبر پختونخوا میں ان کو دوتہائی سے زیادہ اکثریت دیدی گئی۔

صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا کہ میں نے حکومت کے کیس فیصلے کی حمایت نہیں کی آئین کی حمایت کی ہے، میں نے آئین کے متعلق کہا ہے کہ دستور پاکستان کا آرٹیکل 200صدر پاکستان کو اس بات کا اختیار دیتا ہے وہ کسی بھی ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کسی بھی جج کو اس کی رضامندی سے ٹرانسفر کر سکتا ہے تبادلہ کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے اسے چیف جسٹس آف پاکستان سے مشاورت اور جو متعلقہ عدالتیں ہیں کے چیف جسٹسز سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے کہا کہ آرٹیکل 200 وہ ہے عارضی اگر آپ کسی جج، کسی سائڈ پہ کسی فیلڈ میں اسپیشیلٹی ہے کو عارضی طور پر لیکر جاتے ہیں تو پاکستان میں یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے، اس سے پہلے جسٹس، بلال، جسٹس اسلم اور جسٹس اقبال حمید الرحمن کی جو مثالیں دی جاتی ہیں تو پہلے جو دو جج صاحبان ہیں وہ پی سی او کورٹ میں آئے تھے، جنرل مشرف کے آرڈر سے آئے تھے۔

ماہر قانون حافظ احسان احمد نے کہا کہ پہلی چیز یہ ہے کہ کیا آرٹیکل 200 پاکستان کے پریذیڈنٹ کو، پاکستان کے چیف جسٹس کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ایک ہائیکورٹ سے دوسرے ہائیکورٹ کوٹرانسفر کریں بالکل کرتا ہے،آرٹیکل200 کے اندر پانچ سب آرٹیکلز ہیں، اگر آرٹیکل 200 کلاز (1) کے نیچے جائیں گے تو وہ مستقل ٹرانسفر ہوگی، دوسرا یہ ہے کہ آرٹیکل 200 جو ہے وہ 26 ویں آئینی ترمیم میں پہلے بھی ایسے ہی تھا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد بھی ہے اس کے اندر کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا رٹیکل 200 نے کہا کہ چیف جسٹس

پڑھیں:

مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے: نواز شریف

مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے: نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے۔
ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں، الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے، مریم نواز شریف کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14 روپے میں مل رہی ہے، ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔
دوران ملاقات ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے، سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں۔
ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا، صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات اور گھر کی دہلیز پرعلاج، ہونہار سکالر شپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی سکیمیں قابل تحسین ہیں، اجتماعی شادیوں کے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے: نواز شریف
  • صدر مملکت کسی بھی جج کا ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلہ کرسکتے ہیں: عرفان صدیقی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ پورے پاکستان کی ہے، ججز ٹرانسفر کے اقدام کو سراہنا چاہیے: چیف جسٹس پاکستان
  • مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے: نواز شریف
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے ججز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، عرفان صدیقی
  • اسلام آباد ہائیورٹس میں ججز کا تبادلہ، ذاتی خواہش یا آئینی اقدام
  • جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی 
  • عدالتوں میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری