ایف بی علی کیس کے وقت اگر آرٹیکل 175کی شق 3ہوتی تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ جاتا، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دلائل دیتے ہوئے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ایف بی علی کیس کے وقت اگر آرٹیکل 175کی شق 3ہوتی تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ جاتا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ مرکزی فیصلے میں تو آرٹیکل 175کی شق کے تحت ایف بی علی کیس کالعدم قرار نہیں دیا گیا،آج تک کسی عدالتی فیصلے میں ایف بی علی کیس کو کالعدم قرار نہیں دیاگیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آرٹیکل 184کی شق 3کے تحت کیسز آئینی بنچ میں جائیں گے،ترمیم کے مطابق آئینی تشریح والے زیرالتوا کیسز خودبخود آئینی بنچ میں چلے جائیں گے،ایک بنچ نے فیصلہ دیا ، کیسز خودکار طور پر آئینی بنچ کے پاس نہیں جا سکتے،ہم نے کہا نہیں، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد کیسز خود کار انداز میں آئینی بنچ میں جائیں گے،آرٹیکل 175کی شق تین کے تحت ایف بی علی کیس کو ختم کیوں نہیں کیا گیا؟
3 مرلہ بنا بنایا گھر صرف 96 لاکھ میں، 3 بیڈ روم، 3 واش روم، 2 کچن، 1 ڈرائنگ روم اور اوپن ٹیرس کے ساتھ، ٹھوکر نیاز بیگ پر۔۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ مرکزی کیس میں ایف بی علی فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا ہی نہیں تو اپیل میں کیسے کر سکتے تھے؟جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ ایف بلی علی کیس کے فیصلے کو چیلنج کیوں نہیں کیا گیا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں، اپیل کی عدالت ہے، ایف بی علی کیس کو دیکھ سکتی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ہم وجوہات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے الگ سے وجوہات بھی دے سکتے ہیں،فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت 18فروری تک ملتوی کردی گئی۔
فوج میں ایک انجینئرنگ کور ہوتی ہے، میڈیکل کور بھی ہوتی ہے، کیا فوج میں اب جوڈیشل کور بھی بنا دی جائے؟جسٹس حسن رضوی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ ایف بی علی کیس کے فیصلے نے کہاکہ کورٹ ا
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں بھی لیڈر شپ کا فقدان بڑھنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما و کارکنان میں پریشانی بڑھنے لگی۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق سلمان اکرم راجہ اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ میں اختلافات بڑھنے لگے،دونوں رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی کو اپنی اپنی ہدایات جاری کردیں۔
اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز رہنما پریشان ہیں، کس کی مانیں کس کی نہ مانیں؟پارٹی اراکین تذبزب کا شکار ہوکر رہ گئے، لاہور میں اختلافات کے باعث پارٹی رہنماؤں میں دوریاں بڑھنے لگیں۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
گزشتہ دنوں عالیہ حمزہ کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی، عالیہ حمزہ کی کال پرلاہور میں کوئی بھی احتجاج کے لئے باہر نہ نکل سکا،صرف چند مخصوص کارکنان نے احتجاج ریکارڈ کیا، لاہور تنظیم بھی اپنا احتجاج ریکارڈ نہ کروا سکی۔