2025-02-28@02:58:19 GMT
تلاش کی گنتی: 2351

«پی کے کے»:

(نئی خبر)
    بھارت کے شہر پریاگ راج (اِلٰہ آباد) کے ایک باشندے نے دنیا بھر میں بسنے والے ہندوؤں کو مہا کمبھ میلے کے موقع پر ڈجیٹل اشنان کی پیش کش کی ہے۔  واٹس ایپ چینل کے ذریعے دیپک گوئل نے پیش کش کی ہے کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ گنگا میں اشنان کرے تو اپنی تصویریں بھیج دے۔  ان تصویروں کو پانی میں ڈبکی دی جائے گی اور اس عمل کی وڈیو اور تصویریں اُس شخص کو بھیج دی جائیں گی۔ سروس فیس گیارہ سو روپے رکھی گئی ہے۔  دیپک گوئل نے اس حوالے سے ایک پرومو بھی اپ لوڈ کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تصویروں کو اشنان کرا رہا ہے اور پھر اُس کی تصویریں...
    اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے’راست‘ میں شرکت کے پیمانے جاری کر دیے، جس کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ حاصل ہوا ہے اور ادائیگیوں کی مارکیٹ میں اختراع اور مسابقت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹ کب جاری ہوں گے؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا اسٹیٹ بینک نے راست میں شراکت داری کا طریقہ کار وضع کر دیا، جس کے تحت راست شراکت دار بننے کے خواہشمند ادارے جو راست کے ذریعے صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولتیں فراہم کرنے کی ضروری وظائفی اور تکنیکی صلاحیتیں رکھتے ہوں، کے لیے کم از کم شرائط رکھی گئی ہیں۔ ’راست‘ فوری ادائیگی کا اعلیٰ فنی نظام ہے یعنی ’فوری ادائیگی، پل بھر میں ملک بھر میں‘،...
    کراچی: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے سمجھوتے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر رکھا ہے، پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں۔ کراچی کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کاروباری شخصیت کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15سال میں نے مڑ کر دیکھا تو کوئی پیچھے کھڑا نہیں تھا، ہمارے پاس آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں، سیاستدان بے ایمان مکار فنکار اور چور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں...
    روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان  موجود ہے اور فی الحال  9 مئی کو روس جانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ نے اطلاع دی کہ امریکہ نے یوکرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ  میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ قرارداد کا مسودہ  تین پیراگرافس پر مشتمل ہے، جس میں  ‘روس یوکرین تنازع میں جانی نقصان پر سوگ منانا’، پرامن طریقوں سے تنازعے کے حل کا اعادہ، تنازعے کو جلد از...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کے بارے میں لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ زعفرانی پارٹی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے جان بوجھ کر فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے ریاستی درجے کی بحالی میں لیت و لعل سے کام لینے پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حیثیت کی بحالی علاقے کے لوگوں کا جائز حق ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید کرہ نے جموں خطے کے ضلع ریاسی...
    اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق...
    راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور  2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔  رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے،  دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
    ہیٹی : جرائم پیشہ گروہ کے حملوں کے بعد سڑک پر فوجی اہل کار الرٹ کھڑے ہیں پورٹ او پرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہ کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔مسلح گروہ کے ارکان نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں امریکی سفارت خانے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گھروں پر دھاوا بول دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں وائٹل ہوم انوسنٹ نامی گینگ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ یہ حملہ ہیٹی پولیس کی کاروائیوں کے جواب میں کیا گیا،جس میں جرائم پیشہ گروہ کے کئی ارکان مارے گئے ہیں۔
    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے انتظامی افسران تبدیل کر دیے۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 7 افسران جن میں اسسنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل ہیں، کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پی ٹی آئی وفد کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا گزشتہ جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی، ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی اور انہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صارفین سے مختلف چارجز کے بہانے پیسے بٹورنے لگی۔ گزشتہ کئی ماہ سے صارفین کے گیس کے بل میں PUG گیس چارجز اور PUG جی ایس ٹی لگا کر بھیجا جا رہا ہے، جس کے باعث صارفین کا بل دگنا ہو جاتا ہے۔ جب اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کے متعلقہ دفاتر سے صارف رجوع کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ آپ کے میٹر کم یونٹ شو کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے میٹر میں گڑبڑ ہے، جس کی وجہ سے یونٹ کم بن رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سوئی سدرن گیس اپنے صارفین کو 24گھنٹے میں محض چند...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی 26ویں ترمیم کے دوران عین وقت پر دغا دے گئے تھے، انہوں نے ہمیشہ اپنے مقاصد کے لیے سیاست کی ہے۔ مولانا سے متعلق ہم زیادہ شک میں مبتلا ہیں، ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ احتجاج میں آنا شیخ چلی کےخواب ہیں، وہ کبھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے ہوتے ہوے عدلیہ پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کاکہنا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی، سربراہان کی عزت سے ملک کی عزت بڑھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے اور ان کے لکھے گئے خطوط مسلم لیگ (ن) کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں آرمی چیف کے حوالے سے پی ٹی آئی کی بیان بازی پر انہیں معافی مانگنی چاہیے، ملک بھر میں چھوٹے صوبے بننے چاہئیں تاکہ عوامی مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین  سیدال خان ناصر کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے ان سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ 3 اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر چھوڑتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر موڈریٹر کے بجائے فریق بن جاتے ہیں، جب تحریک پر گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا تو وہ نتیجہ ہی روک لیا۔انہوں نے کہا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے 2 گھنٹے تک ملاقات کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپوزيشن رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےلیے اپوزیشن قیادت کو مدعو کیا۔پی ٹی آئی کی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور پی ٹی آئی وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے 2 گھنٹے تک ملاقات کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےلیے اپوزیشن قیادت کو مدعو کیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور پی ٹی آئی وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی کے دباؤ، معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالرکی پرواز جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، برآمدات میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے سبب کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار...
    لاہور: مسلم لیگ ن اور  سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کاکہنا ہے کہ حکومت نے حالیہ استحکام تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مسلسل انتشار کے باوجود حاصل کیا ہے، پی ٹی آئی کو جہاں جلسے کرنے کی اجازت چاہیے، حکومت انہیں خوشی سے دے گی، لیکن انہیں پرامن انداز میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنی ہوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی پالیسیاں انتشار پر مبنی ہوتی ہیں، ان کا مقصد صرف عوام کی روزمرہ زندگی میں رکاوٹ ڈالنا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت بار بار احتجاج کی دھمکیاں دے رہی ہے اور خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کرکے وفاق پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں...
    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی میٹنگ کی۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلبہ سے مفصل گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات اور...
    بی جے پی کی قیادت والی دہلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آتشی نے کہا کہ بی جے پی صرف انتخابی فائدے کیلئے وعدے کرتی ہے اور اقتدار میں آتے ہی ان سے مکر جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ آتشی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں حکومت سنبھالتے ہی عوام کو دھوکہ دینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے، ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا، جس سے دہلی کے عوام خاص طور پر خواتین کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ آتشی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد:  وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے، سربراہان کی عزت سے ملک کی عزت بڑھتی ہے، پی ٹی آئی ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے خطوط مسلم لیگ ن کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ماضی میں آرمی چیف کے حوالے سے گفتگو پر پی ٹی آئی معافی مانگے، مذاکرات ہونے چاہیں، ملک بھر میں چھوٹے صوبے بنانے چاہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ لندن ہمیشہ سے ہی پاکستانی سیاست کا مرکز رہا ہے، 22 ماہ قبل رجیم چینج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کا دن پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) اور ملک کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ 9 سال کی محنت کے بعد وزیرِاعظم پاکستان کی مکمل حمایت  سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کا پائلٹ فیز گلگت بلتستان میں کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز مئی 2025 میں ہوگا، اس انقلابی اقدام سے لاکھوں جانیں بچائی جا سکیں گی اور لوگوں کو ہیپاٹائٹس سی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔ہیپاٹائٹس سی 80 فیصد جگر کے فیل ہونے اور کینسر کا سبب بنتا ہے، جب کہ یہ بیماری صرف 3 ماہ کی مؤثر اور سستی دوا کے ذریعے مکمل طور...
    ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا نہ ہم سے ہمارا ملک لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم سے ہمارا کھیل چھین سکتا ہے۔ امریکی شہر بوسٹن میں کھیلے گئے آئس ہاکی میچ میں امریکا کیخلاف کینیڈا کی فتح پر جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں کینیڈا کی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ ہمارا ملک لے سکتے ہیں اور نہ ہی ہمارا کھیل چھین سکتے ہیں‘۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ا س خواہش کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے کینیڈا کو امریکا کی ’51 ویں ریاست‘ بنانے کی بات کی...
    پشاور: کے پی حکومت نے صوبے کے 10 لاکھ غریب خاندانوں کے لیے رمضان/عید پیکیج کے فنڈ اور ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان رکھنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غرباء، یتیموں اور ٹرانس جینڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے، دہشت گردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے، غریب اور معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، صوبے کے تمام ٹرانس جینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکیج کی تقسیم 15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کا پینٹ خراب ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ایل ڈی اے ٹیکنیکل کمیٹی کے چیف انجینئر اسرار احمد اور پینٹ کمپنی کی ٹیم رابطے میں ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جار ہی۔ بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ پر ٹیسٹ رن کے طور پر وزیبلٹی اور انڈیکیشن بہتر بنانے کے لیے اورنج اور گرین کلر کیا...
    چین اور امریکہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے چینی رہنما اور اسٹیٹ کونسل کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے امریکی سیکٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ گفتگو کے دوران فریقین نے چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی میدان میں اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کردہ اضافی محصولات...
    خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکول کے بچوں کے مطالعاتی دوروں اور پکنک پر پابندی عائد کردی گئی۔ پشاور سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع سمیت تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق بچوں کو مطالعاتی دوروں اور دیگر ٹورز پر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عمل کریں۔ 
    کراچی : انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔ 
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا ہے۔وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کیس اسائمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو پروجیکٹ کی لانچنگ پر مبارک باد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ نیا نظام شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرے گا. یہ نظام مقدمات کے ٹریک اینڈ ٹریس میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے وزیر قانون کے اقدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں وزارت قانون کو ڈیجیٹلائز کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے جدید نظام کے اجرا میں معاونت پر...
    سرکاری اداروں کے بورڈز میں غیر پیشہ ور افراد کی موجودگی پر سرکاری ایجنسی کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) نے ریاست کے ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں غیر پیشہ ورانہ ارکان کی غیر متناسب موجودگی اور ان اداروں میں موثر آڈٹ اور مانیٹرنگ میکانزم کی عدم موجودگی کی مذمت کی ہے۔ سی ایم یو نے گورننس کی کمزوریوں اور قوم کو ہونے والے مالی نقصانات کو دور کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اور آڈٹ معیارات کو اپنانے کی تجویز دی ہے۔ سی ایم یو نے مالی سال 24-2023 میں ایس او ایز کی کارکردگی کے تجزیے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔جمعہ کو بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلا اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو ’’مظلومیت کارڈ‘‘ کھیلنا شروع کر دیتی...
    اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم...
    اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان، شبلی فراز  اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی، ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ عمران...
    آرٹیفشل انٹیلیجنس کے حوالے سے منعقدہ ایک تعارفی سلسلہ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی مبصر کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کو ہائبرڈ وار میں ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو ایک مہلک ہتھیار ثابت ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی شہر قم المقدس میں حوزوی طلباء کے لئے "تبیین میڈیا ایسوسی ایشن" کی جانب سے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد دینی طلاب کو آرٹیفشل انٹیلیجنس کے انسانی زندگی پر اثرات سے روشناس کروانا تھا۔ اس نشست کا عنوان "ہائبرڈ وار میں آرٹیفشل انٹیلیجنس" کا کردار تھا۔ یہ نشست میڈیا سے منسلک قم المقدسہ کے طلباء کی جانب سے رکھی گئی۔ نشست سے گفتگو کرتے...
    ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو بتایا کہ ہمیں 26 ویں آئینی ترمیم قبول نہیں، بانی اوراہلیہ کی سماعت کی تاریخیں نہیں بتائی جاتیں، قوانین اورجیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔  اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، مقدمات کی سماعت کی تاریخیں تبدیل کردی جاتی ہیں، چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن رہنماوں کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھاکہ گزشتہ جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی، ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی اور انہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی ہے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا...
    اسلام آباد: اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا گزشتہ جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی، ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی اور انہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی ہے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا ہے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا چیف...
      ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کی شاہ لطیف کے ملازمین کے ساتھ یلغار 70ہزار فائلیں اٹھا کر شاہ لطیف سبزی منڈی پر زبردستی شفٹ کرنے کی اطلاعات ،الاٹیز میں غصہ ایم ڈی اے کے ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کی خبریں، لینڈ مافیا کے سرپرست ایم ڈی اے کے عناصر پیراگون پر پل پڑے۔ اطلاعات کے مطابق ایم ڈی اے میں متعدد گھپلوں میں ملوث لینڈ مافیا کے سرپرست افسران کی ان دنوں نیندیں حرام ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ فاروق بگٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ظہور خان نے شاہ لطیف کے عارضی ملازمین اور پولیس کی معاونت سے پیراگون کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔پیراگون کے ذرائع کے مطابق تیسر ٹاؤن...
    سٹی 42 : پنجاب کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیزاورانسپکٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے جلدپروموشن بورڈ منعقد کرنےکا حکم دے دیا ، ڈی ایس پی سے ایس پی اور انسپکٹرسے ڈی ایس پی کےعہدے پر ترقی دی جائے گی۔  24 ڈی ایس پیز اور 260انسپکٹرز کی اگلےعہدوں پرترقیوں کیلئے سفارشات طلب کرلی گئیں، اس کے علاوہ 1998کے 24 پروبیشرز انسپکٹرز کو ایس پی کےعہدے پر ترقی  دینے کیلئے کریمنل ریکارڈ و دیگر ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، جبکہ 260 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کےعہدے پر ترقی دینے کیلئے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔  اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے...
    ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )ماسکو نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس بیان کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسی غلط معلومات کی دنیا میں رہ رہے ہیں جو روس کی بنائی ہوئی ہے پر سخت ردعمل دیا ہے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے زیلنسکی کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیسکوف نے کہا کہ حالیہ مہینوں سے یوکرینی حکومت کے اکثر نمائندے دیگر ممالک کے سربراہان کے بارے میں ناقابل قبول بیانات دے رہے ہیںامریکہ کے ساتھ روس کے حالیہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ روس امریکہ کے مابین ہر سطح پر مذاکرات بحال ہوں گے.(جاری ہے) یادرہے کہ گذشتہ ہفتے ٹرمپ اور پیوتن...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیما باووما نے کہا کہ ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، پچ کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ مزید پڑھیں: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (پی آر بی سی) نے اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد کیا، اور ریٹیل سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں اور انڈسٹری کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی، کانفرنس کا موضوع “ریٹیل کا جدید تصور: اختراع، تعاون اور فروغ” تھا، جس کے تحت ریٹیل کے مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔کانفرنس میں مختلف پینل مباحثوں کے دلچسپ لائن اپ اور کلیدی خطابات شامل تھے، جن کا مقصد ریٹیل سیکٹر میں تعاون اور ترقی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا آغاز پی آر بی سی کے چیئرمین زید بشیر کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے...
    اپنے ایک انٹرویو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا نقطہ نظر یہ ہے کہ لوگوں کو اس ٹکڑے سے باہر نکالا جائے تا کہ غزہ کی بحالی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" کا غزہ کی ملکیت اور وہاں کے باشندوں کی نقل مکانی کا منصوبہ ہی بحران کا حقیقی حل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈین اینکر کیتھرین ھریج کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے امریکی صدر کے منصوبے پر تنقید کرنے والے ممالک کو کمال ڈھٹائی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کے متبادل کوئی منصوبہ لے آئیں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اس مرحلے پر ڈونلڈ...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچواں روز امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے کے اضافے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی عمران خان کیا دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟  اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، مگر جعلی حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک دور میں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی مثالی تعلقات ہیں۔ یہ (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف...
    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرقائد کا موسم  بیشتروقت ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثر جمعے کو شہرکا مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسیات کی پیش گوئی کے مطابق شام ورات کے وقت مضافاتی علاقوں سمیت شہرکے مختلف مقامات پرپھواراوربونداباندی بھی ہوسکتی ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو شہرمیں شمال مشرق اورمشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر  فخر زمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں فخر زمان بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین واپس  جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور ڈریسنگ روم پہنچتے ہی وہ کرسی پر بیٹھے اور سر جھکا کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا جس میں شاہین شاہ آفریدی اور بیٹنگ کوچ شاہد اسلم بھی شامل تھے۔ Fakhar Zaman broke down in tears after getting out against New Zealand, @iShaheenAfridi and Shahid Aslam consoled him, ICC released a emotional video Common @FakharZamanLive it's a part of the game, You are...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 39.778 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 34،508 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.441 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.238 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.159 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.217 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.981 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.292 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.287 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 399.908 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 305.670 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں...
    فیصل آباد ،موسلادھاربارش کے بعد شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں
    سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے تاریخی قبرستان پیر کمال شاہ بااثر مافیا کے قبضے میں، شہریوں کی انصاف کی اپیل، سکھر کی مرکزی سبزی منڈی کے قریب واقع تاریخی قبرستان پیر کمال شاہ حکومتی عدم توجہی کے باعث لاوارث بن چکا ہے۔ بااثر مافیا نے قبرستان کی 44 جریب زمین پر غیر قانونی قبضہ جما کر ہاؤسنگ اسکیم، کولڈ اسٹورز اور رہائشی مکانات تعمیر کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق قبرستان کی اصل اراضی کا ریکارڈ متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے، اور اس قبرستان میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے آباؤ اجداد بھی مدفون ہیں۔ اپنے دورِ وزارت میں سید قائم علی شاہ نے اس قبرستان کے مسئلے کو اٹھایا تھا اور ڈپٹی کمشنر سکھر کو...
    صدر میں فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات جہاں پیدل چلنے والوں کے لیے پریشانی کاباعث ہے وہیں انتظامیہ کی نااہلی کا بھی ثبوت ہے
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز (انڈا موڑ) کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر زد و کوب کیا۔اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔بعدازاں ان غنڈہ عناصر نے مزید متشدد افراد کو کالج کے مرکزی دروازے پر جمع کرنا شروع کر دیا۔اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے خلاف کالج کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کالج کے عملے کا کہنا ہے کہ ان حالات میں تدریسی عمل اور آفس ورک...
    ٹنڈو جام: رکن سائنس پی اے ای سی ڈاکٹر مسعود اقبال کاشتکاری کے حوالے سے نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں
    اسلام آباد : صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران...
    فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط لکھنے میں بھی ان کی بدنیتی شامل تھی، یہ دھیمے انداز میں نفرت اور مظلومیت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی اور سوشل میڈیا مہم کا مقصد بلیک میلنگ ہے، ان کی آخری ریلیف کی امید 26ویں ترمیم نے ختم کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرے استحکام آ رہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔  سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کیسز کا فیصلہ ہوجاتا تو ان کے...
    پاکستان اور یورپی یونین نے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آج برسلز میں انسداد دہشت گردی کا نواں ڈائیلاگ منعقد ہوا۔  پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کی جانب سے وفد کی قیادت یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈائریکٹر برائے سلامتی اور دفاعی پالیسی میسیج سٹیدجک نے کی۔برسلز میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں وفود نے انسداد دہشت گردی کیلئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس...
    دبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے چمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کو 228 کے مجموعے تک محدود کردیا۔ دبئی اسٹیڈیم میں چمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے اور بھارت کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو ابتدا میں ہی بیٹرز پویلین واپس لوٹنے کی جلدی میں نظر آئے، جس میں محمد شامی کا کردار نمایاں تھا۔ محمد شامی نے اس شان دار کارکردگی کے دوران بھارت کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور اجیت اگرکار کو اس...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 8 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف سے اگلے ہفتے 1 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کی توقعات کے علاوہ آئی ایم ایف سے چھ ماہ کے کلائمیٹ چینج فنانسنگ سے متعلق پروگرام حاصل ہونے کی امید کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر 21 پیسے کی کمی سے 279...
    پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی جوائنٹ سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کونسی چیزیں اسٹیڈیم نہیں لے جاسکیں گے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 23 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، رمضان المبارک اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے صوبے بھر کے امن...
    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر جمہوری طریقے سے شفاف انتخابات کے بعد منتخب ہوئے تھے، انکو یوکرین میں جاری جنگ کیوجہ سے انتخابات کو التوا میں ڈالنا پڑا، ایسا برطانیہ میں جنگ عظیم دوئم کے وقت بھی ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر یوکرین کے صدر کی حمایت میں ڈٹ گئے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر جمہوری طریقے سے شفاف انتخابات کے بعد منتخب ہوئے تھے، ان کو یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے انتخابات کو التوا میں ڈالنا پڑا، ایسا برطانیہ میں جنگ عظیم دوئم کے وقت بھی ہوا تھا۔ اسی طرح جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ جنگ کے درمیان میں باقاعدہ نئے...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 ) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون راہنما ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے بی جے پی نے دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد دہلی پر کنٹرول حاصل کیا ہے نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ میں بھارتیہ جنتا پارٹی گزشتہ 11 سال سے مرکز میں حکومت میں ہے البتہ پانچ فروری کو ہونے والے انتخابات میں دارالحکومت کی قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کو 1998 کے بعد پہلی بار اکثریت ملی ہے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکھا گپتا لگ بھگ تین کروڑ آبادی والے وسیع شہر کی چوتھی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں بی جے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ اختلافات میں اضافہ ہورہا ہے امریکا روس کے ساتھ تنازعات کا خاتمہ کرکے تمام تر توجہ چین کی تجارتی جنگ پر مرکوزکرنا چاہتا ہے جبکہ یورپ اپنے توانائی کے مسائل کو نظراندازکرتے ہوئے روس کے ساتھ یوکرین کے ذریعے جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہے . امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ بغیر کسی رعایت کے امریکا کے سارے اتحادیوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ واشنگٹن اتحادیوں کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ان کی شرائط پر مزیدتجارت نہیں کرئے گا جبکہ چین کے بارے میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ بہت واضح موقف رکھتے ہیں .(جاری ہے) واشنگٹن میں تجزیہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں مگر مسلم لیگ (ن)نے ایک سال میں وفاق اور پنجاب میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں، پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے،تمام صوبوں کو پیغام ہے خدمت کی سیاست میں ہمارا مقابلہ کریں۔ جب کسی کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو تو پھر بس گالی ہی رہ جاتی ہے۔ اب عوام کو گالم گلوچ،بدتمیزی، جلاؤ گھراؤ اور وفاق پر یلغار نہیں چاہئے۔پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں کے لوگوں کیلئے بھی منصوبے ہونے چاہیے۔جو نام نہاد صحافی اور تجزیہ کار کہتے تھے ن لیگ ختم...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محمکہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائیوں کی ہدایات کر دی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بیشتر کمرشل گاڑیاں دوسرے صوبوں کے موٹر وہیکل انسپکٹرز سے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں، یہ سنگین مسئلہ ہے کیونکہ ان گاڑیوں کا سندھ کے ایم وی آئز کے ذریعے فزیکل معائنہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں مقررہ طریقہ کار کے تحت فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دیگر صوبوں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )ضلع سانگھڑ نے سب سے زیادہ کپاس پیدا کی ہے اور اسے صوبہ سندھ کا ”کاٹن حب“بنا دیا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ اپنی وسیع زرعی زمینوں اور سازگار آب و ہوا کے لیے جانا جاتا ہے سانگھڑ کپاس کی اعلی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک اہم خام مال ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کپاس کی کاشت نہ صرف مقامی معیشت بلکہ قومی زرعی پیداوار کے لیے بھی ضروری ہے سانگھڑ نے 1.68 ملین گانٹھوں کی پیداوار کی اس کے بعد سکھر 0.(جاری ہے) 54 ملین گانٹھوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے...
    سندھ حکومت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ ناظرین کو بڑی اسکرینوں پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنی پہلی ایکس پوسٹ پر کیا کہا؟ وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر کے مطابق23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔ محمد بخش مہر نے بتایا کہ کراچی میں ساحل سمندر پر اور سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں پاک بھارت میچ میں بڑی اسکرین پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو 2 ہفتے جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ...
    سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔ مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی آر نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔ تینوں مقدمات کی سماعت حیدرآباد...
    چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانیوالے پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے مذکورہ میچ میں میزبان ٹیم پاکستان کی شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پہلی مرتبہ اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اس ملک کے ہر کرکٹر کا اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ https://Twitter.com/FakharZamanLive/status/1892500493173219703?mx=2 ’بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، موقع کے لیے مشکور ہوں۔‘ مزید پڑھیں: ایکس پر اپنے...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے ساتھ 2 بنگلہ دیشی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اوپنر سومیا سرکار پہلے ہی اوور میں کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے کیچ پکڑا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کیوں ہوئی؟ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Observer (@pakobserver) تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔ اب سینئر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن...
    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدر آباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔ مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی ار نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔ تینوں مقدمات کی سماعت حیدر آباد کی نارا جیل میں ہوگی۔
    فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔کے پی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 16 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔پیسکو کے مطابق بارش کے باعث بجلی کے 310 فیڈرز ٹرپ کر چکے ہیں، فیلڈ اسٹاف نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہمحکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 104 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی ہے، 206 فیڈرز  پر...
    رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول کے رکھ دیا ہے جب کہ گزشتہ شب پشاور میں بارش کے ساتھ ہی پورے شہر کا بجلی نظام ٹرپ کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی، بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  بجلی نہ ہونے سے سولر سسٹم اور یو پی ایس کو لگی بیٹریوں نے بھی کام چھوڑ...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 37 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے47  پیسے پر بند ہوا تھا۔
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (سب نیوز ) سانحہ9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی، تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔ بعدازاں انسداد...
    ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز ظاہر پیر( سب نیوز ) ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر قائد کراچی میں بلدیہ مواچھ...
    9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردئیے گئے۔ راولپنڈی کے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔ تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کردئیے گئے۔ کیس کی سماعت میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی۔ شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔
    پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں...
    ویب ڈیسک —  افغانستان کے حکمران طالبان کےسفارت کاروں نے بدھ کے روز راطلاع دی کہ پڑوسی ملک پاکستان اپنے علاقے سے لگ بھگ تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کو بڑے پیمانے پر تیزی سےوطن واپس بھیجنے کے ایک منصوبے پرعمل درآمد کررہا ہے۔ اسلام آباد میں طالبان کے زیر انتظام سفارت خانے نےایک بیان جاری کیا ، جس نے پولیس کی جانب سے پاکستان کے دار الحکومت اور اس سے متصل شہر راولپنڈی سے قانونی پناہ گزینوں سمیت ، افغان شہریوں کی گرفتاری اور انخلا کے لیے جاری پکڑ دھکڑ کے بارے میں کئی روز کی بے یقینی ختم کر دی ۔ No media source now available افغان...
    کراچی (صباح نیوز) رینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے بیٹے کے خلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کے خلاف سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔عثمان شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے ان کے زمینوں پر قبضے کے مقدمات بغیر فیس کے لڑنے کا کہا جاتا ہے اور بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، عثمان شاہ نے مسلح افراد کے ساتھ گھر پر آکر بھی...
    کراچی: جی ڈی اے کے سینئر رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی پریس کانفرنس کررہے ہیں
    لاہور: منرل واٹر کی بوتلیں پینا رواج بن چکا مگر کبھی آپ نے غور کیا کہ ان کے ڈھکن مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں؟ ’’نیلے‘‘ ڈھکن کا مطلب ہے، پانی معدنیات سے قدرتی چشموں  سے حاصل کیا گیا۔ ’’سیاہ‘‘ ڈھکن والی بوتل کا پانی القائن ہے، جسے صحت کیلئے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ ’’پیلے‘‘ ڈھکن کے پانی میں وٹامن اور الیکٹرولائسیز شامل ہیں  جبکہ سبز ڈھکن کا پانی فلیور رکھتا ہے۔ سفید ڈھکن کا پانی نلکے یا زیرزمین سے حاصل کیا جاتا ہے جس کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے پروسیس کیا جاتا جبکہ سرخ ڈھکن کا پانی  سپارکلنگ یا کاربونیٹڈ ہوتا ہے۔