پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ سے باہر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ سے قبل ہی کراچی کنگز وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ کے آغاز قبل انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے گئے تھے، ان کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر آیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے لٹن داس کو 2 ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے وطن بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز لٹن داس
پڑھیں:
ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں اپنی تیاریوں کو آغاز کر دیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں اپنی تیاریوں کو آغاز کر دیا۔ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے لیگ کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گی۔
ملتانز سلطانز نے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں تربیتی سیشن میں مشقیں کیں۔نیشنل اسٹیڈیم کےحنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ تمام دستیاب کھلاڑیوں نے گرم موسم میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
دوسری جانب کراچی کنگز نے گرمی کی شدت کے سبب تیسرے دن بدھ کو اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔کھلاڑیوں نے تیز دھوپ میں پریکٹس کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔دریں اثنا جمعرات سے دونوں ٹیمیں باضابطہ مشقوں کا آغاز کریں گی۔
کراچی کنگز کے نامزد کپتان نامور آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر جمعرات کو پاکستان پہنچ کر ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کرچی میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔گروپ مرحلہ کے ان میچز میں ہوم ٹیم کراچی کنگز حریف ٹیموں کا مقابلہ کرے گی۔