چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور انڈونیشیا کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔اتوار کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 75 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور چین اور انڈونیشیا کے درمیان دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہوئی ہیں۔
گزشتہ سال میں نے جناب صدر سے دو بار ملاقات کی اور ایک دوسرے کے قومی ترقیاتی وژن کی بھرپور حمایت کرنے، جدیدکاری کے اپنے راستوں پر چلنے کے لئے مل کر کام کرنے، علاقائی اور عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ میں چین انڈونیشیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور میں جناب صدر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے ، دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے، کثیر الجہتی تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے،چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کو مسلسل فروغ دینے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان مخلصانہ یکجہتی کا ماڈل بنانے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر پرابووو نے کہا کہ انڈونیشیا اور چین کے درمیان دوستی قدیم زمانے سے قائم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مضبوط اور متحرک ہے۔ فریقین کے درمیان سیاست، معیشت، ثقافت، بحری امور اور سلامتی پر مشتمل “پانچ ستونوں” پر تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرتے رہیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے تعلقات کو مضبوط کریں گے اور عالمی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کریں گے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے درمیان انڈونیشیا کے کے لئے
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال پرانا ہے، سعید غنی
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کرلو۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین کیسے آباد کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جیسی دہشت گردی ہوتی تھی ویسی شاید ہی کہیں ہوئی ہوگی، کراچی کا ماضی دہشت گردی سے متعلق بہت خوفناک ہے، کچھ سال پہلے شہر کے بدترین حالات تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کامیابی یہ ہوگی کہ جب عہدے سے ہٹایا جائے تو ہم سے بہتر لوگ عہدے پر آئیں، ہمیں نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا۔