پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔ 

نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔

نواز شریف کے ہمراہ اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔   
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نواز شریف پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

لندن، امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیلی مظالم کے خلاف منفرد احتجاج

امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔ اسلام ٹائمز۔  برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ فوجی امداد دے کر اس ظلم میں شریک ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "Stop Arming Israel"، "Blood On Your Hands" اور "Free Palestine" جیسے نعرے درج تھے۔ سوشل میڈیا پر اس علامتی احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں عالمی سطح پر عوامی ہمدردی اور حمایت مل رہی ہے۔ 
مظاہرین نے عالمی برادری اور بالخصوص امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کو روکے۔

متعلقہ مضامین

  • لندن میں نواز شیرف کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
  • نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
  • نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے
  • مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • لندن، امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیلی مظالم کے خلاف منفرد احتجاج