2025-01-30@23:32:28 GMT
تلاش کی گنتی: 2485

«محکمہ انصاف»:

(نئی خبر)
    مودی کی حکومت میں معیار زندگی بہتر ہونے کا امکان نہیں، سروے میں بھارتی شہریوں کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں زیادہ شہریوں کی امید معیار زندگی میں بہتری کے بارے میں کم ہو رہی ہے، اس کی وجہ اجرتوں میں اضافہ نہ ہونا اور مہنگائی کا بڑھنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں سی۔ووٹر کی جانب سے جاری سروے کے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجٹ سے قبل 37 فیصد افراد کو لگتا ہے کہ اگلے سال عام آدمی کا معیار زندگی خراب ہوگا، یہ 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ تناسب ہے، جبکہ نریندر مودی 2014 سے وزیر اعظم ہیں۔ سی...
    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں رہ جانے والے جدید اسلحہ واپس لینے کے امریکی فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا (اگست 2021) کے بعد وہاں پیچھے رہ جانے والے جدید ہتھیار پاکستان اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں، بشمول ٹی ٹی...
    امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے لیز کلاسک پوٹیٹو چپس کی دو امریکی ریاستوں اوریگون اور واشنگٹن میں واپسی (ریکال) کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ ان چپس میں غیر اعلانیہ دودھ کی آمیزش ہوسکتی ہے، جو دودھ سے الرجی یا حساسیت رکھنے والے افراد کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ ایف ڈی اے نے گزشتہ ماہ 13 آونس وزن والے مخصوص پیکٹس کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا تاہم، دیگر لیز پروڈکٹس، فلیورز، سائز یا ویریٹی پیکٹس اس ریکال میں شامل نہیں ہیں۔ ایف ڈی اے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا “جن افراد کو دودھ سے الرجی یا شدید حساسیت ہے وہ...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔ تفصیلات مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور لاہور میں جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی۔درخواست عالیہ حمزہ اورملک احمدبھچراوراعجاز بٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی. درخواست میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔درخواست میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کا...
    محققین نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ایک جدید سسٹم نے کامیابی کے ساتھ انسانی تعاون کے بغیر اپنی نقل بنا کر ’ریڈ لائن‘ کراس کر دی ہے۔ چین کی فیوڈان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے بتایا کہ یہ پیشرفت منظر پر ابھرتے بے لگام اے آئی کا ابتدائی اشارہ ہے، جو کہ بالآخر انسانیت کے مفاد کے خلاف جا سکتا ہے۔ تحقیق میں دو بڑے لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز، میٹا کا ایل ایل اے ایم اے اور علی بابا کا کیو ڈبلیو ای این، جو وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں) کو دیکھا گیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا اے آئی کسی مدد کے بغیر اپنی نقل بنا سکتا ہے...
    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر موجود امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے متعلق بیان کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور میں پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رچرڈ گرینل نے ذاتی طور پر مجھے بتایا کہ "انہیں بانی پاکستان تحریک...
    جنوبی سوڈان کی یونٹی سٹیٹ میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس میں 21 مسافر سوار تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ شمالی ریاست میں ایک آئل فیلڈ سے پیٹرولیم کمپنیوں کے ملازمین کو لے کر دارالحکومت جوبا روانہ ہوا تھا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ طیارہ یونٹی آئل فیلڈ کے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن اور سرکاری نیل پیٹرولیم کارپوریشن کے ملازمین سوار تھے۔ امدادی کاموں کے دوران 18 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی شہری اور ایک بھارتی باشندہ بھی شامل ہے۔ صرف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیے رکھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو...
    اسلام آباد : قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 44 کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) رولز 2002 میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں نظام کو مزید جامع بنانے، دستاویزات کو آسان بنانے اور لوگوں کے مخصوص گروپوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک اہم اپ ڈیٹ خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔رہائشی اور غیر رہائشی بالغ شہری جنہیں...
    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔ چار سال قبل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ڈی ویلیئرز ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے۔ 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ڈی ویلیئرز نے 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلی، تاہم بعد میں تمام طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ ان کا آخری میچ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے تھا۔ اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں ساؤتھ افریقا چیمپئنز کی نہ صرف نمائندگی کریں گے بلکہ ٹیم کی قیادت بھی سنبھالیں گے۔
    نریندر مودی نے بھی کمبھ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ پریاگ راج مہاکمبھ میں جو حادثہ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں 17 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے، حالانکہ سرکاری طور پر تاحال اموات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دراصل ہندو مذہب میں آج کے دن سنگم پر نہانا بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ اس موقعے پر نہانے کے لئے ہندو عقیدت مندوں کا بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ اس دوران بھیڑ میں افواہ پھیلنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ کے دوران کئی لوگوں کی...
    پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی کا مستقبل کیا؟ اسپیکر، حکومت شش و پنج کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جب کہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب...
    حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کئے  گئے جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق  سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جبکہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا،سپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سکیورٹی اجلاس ہواجس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں سکیورٹی حکام اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سکیورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔...
    خرطوم(نیوز ڈیسک)جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسٹیٹ یونیٹی کے وزیر برائے اطلاعات نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے شمال میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ گیٹ ویچ بپل بوتھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ جہاز میں 21 افراد سوار تھے، صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا ہے، مزید بتایا کہ طیارہ رن وے سے محض 500 میٹر (گز) کے فاصلے پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔...
    تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔ پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور...
    بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری، 59 لاکھ ریٹرنز میں سے 26 لاکھ کی قابل ٹیکس آمدن صفر ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مجموعی طور پر59لاکھ موصول شدہ ٹیکس ریٹرنز میں سے 43.3 فیصد نِل فائلرز کے ساتھ پاکستان بھر میں صرف 3651 ٹیکس فائلرز ایسے ہیں جن کی قابل ٹیکس آمدنی 10کروڑروپے سے تجاوز کرتی ہے۔سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ زیادہ مالیت والے افراد کی تعداد زیادہ نہیں تھی، کیونکہ صرف چند ہزار افراد ایسے تھے جن کی قابل ٹیکس آمدنی موجودہ مالی سال کے دوران جمع کرائے گئے تازہ ترین انکم ٹیکس ریٹرنز میں 100 ملین روپے سے زیادہ تھی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود...
    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں...
    اسلام آباد: پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول برآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس محمد جاوید حنیف کی زیر صدارت  ہوا، جس میں ورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ پر اعتراضات کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن مرزا اختیار بیگ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول کے برآمد  کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین نے چاول کے حوالے سے پاکستان کوالرٹس جاری  کی ہیں۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیں 100 سے زائد الرٹس بھیجے ہیں۔ یہ الرٹس اس لیے بھیجے گئے کیونکہ...
    آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونیوالے افسران کا مارچ پاسٹ ہوا، آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی گئی۔ پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر میں شیلڈز، اعزازی شمشیر و کیش انعامات تقسیم کئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشن افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  ٹریننگ مکمل کرنیوالے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115 افسران شامل تھے۔ 22 خواتین سمیت 1 انسپکٹر لیگل،  84 سب انسپکٹرز، 20 اے ایس آئی نے 7 ماہ دورانیے کا پروبیشن کورس...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئی بی اے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے ساتھ ساتھ مصالحت اور ثالثی کے نظام پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ جسٹس منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 2.4 ملین کیسز زیر التوا ہیں جبکہ 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ججز کی تعداد کم اور کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے، انصاف تک رسائی ہر کسی کا بنیادی حق ہے مگر انصاف تک رسائی کا مطلب صرف عدالتوں تک رسائی نہیں بلکہ تنازعات کا مختلف طریقوں سے حل بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:اسلامک فنانسنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے، جسٹس منصور...
    نیب نے اوور بلنگ کرنے اور پھریونٹس نکالنے پر لیسکو افسران کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اوور بلنگ کرنے اور پھریونٹس نکالنے کی تحقیقات کا دائرہ کاربڑھا دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے لیسکو کے 20 ایس ڈی اوز کو نوٹسز بھجواتے ہوئے ادارے کے تمام افسران کو 4 فروری کو ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے جن افسران کو طلب کیا ان میں سرکل ون، سرکل ٹو ، سرکل تھری کے افسران اور دیگر شامل ہیں۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ اووربلنگ کرنے اور یونٹس نکالنے کا عرصہ 2020 سے 2024 تک کا ہے، صارفین کے بل میں...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔  ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکیورٹی حکام اور اعلیٰ افسران  بھی شریک ہوئے۔  اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سکیورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز یمامہ  نے جدہ کا دورہ  کیا اور دو طرفہ مشق میں شرکت  کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا ،جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا ۔ افسوس میرے سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،جسٹس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ افسوس سوشل میڈیا پر ایسے تاثر دیا جاتا ہے جیسے ہم کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں،میرا تعلق کے پی سے ہے، ملٹری ٹرائل پر اس کے اثرات کی وجہ سے سوال کرتی ہوں،افسوس میرے ان سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،ہمیں بے لگام معاشرے کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ رٹ میں کوئی ایسی اتھارٹی تو ہو جو پروسیجر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جب کہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے،...
    ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کے انعقاد کی اجازت کیلئے آج  درخواست دی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو جلسے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کا جلسہ کسی بڑے وینیو پر منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں اپنی سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو مینار پاکستان کے گراونڈ گریٹر اقبال پارک میں جلسہ منعقد ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کے انعقاد کی اجازت کیلئے عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا دی۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔ نجی  ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروا دی گئی،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا دی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔ مزید :
    تحریک انصاف نے ایک بار پھر 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں جلسے کی درخواست پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ڈپٹی کمشنر کو دیں گی۔ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 15 جنوری کون سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: مبینہ انتخابی دھاندلی: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ...
    عثمان خادم : پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسہ منعقد ہوگا۔  ڈی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے آج درخواست دی جائے گی، پارٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایت کردی ہے ، پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کا جلسہ کسی بڑے وینیو پر منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔  مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  Ansa Awais Content Writer
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہنمااور قومی اسمبلی میں پارٹی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا، 17سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے. انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ مذاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا ملک میں...
    پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مذاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو۔دہشت گرد بنا دیا گیا ہے جبکہ...
    — فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صبح کراچی میں ایئر پورٹ کے اطراف ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ شہر میں شمال مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم...
    (گزشتہ سےپیوستہ) قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹرمپ کی اقتصادی بیان بازی شایدڈنمارک کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے کیونکہ امریکا ڈنمارک اوریہاں تک کہ یورپی یونین کی اشیاپرمحصولات میں نمایاں اضافہ کررہاہے جس کی وجہ سے ڈنمارک کوگرین لینڈکے معاملے میں کچھ رعایتیں دینے پرمجبورکیاجارہاہے اور ڈنمارک کی حکومت کودیگرحالت کی وجہ سے اس جزیرے پر توجہ دینے کے لئے مجبورکیاجارہاہے توایسے میں یہ کہاجاسکتاہے ڈنمارک کی اس جزیرے پرتوجہ میں دیگرعوامل بھی کارفرماہیں۔ ٹرمپ تمام امریکی درآمدات پر10فیصدبراہ راست ٹیرف لگانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ دیگر چیزوں کے علاوہ اس سے یورپی ممالک کی ترقی میں بہت سی مشکلات پیداہوسکتی ہیں۔ لہٰذاڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کی کچھ کمپنیاں اب امریکامیں پیداواری مراکزقائم کرنے پرغورکررہی ہیں۔بین...
    امریکی سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے اپنے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پوٹن کو قتل کرنے کی جو کوشش کی وہ احمقانہ عمل تھا۔ تاہم ٹکر کارلسن نے اپنے اس دعوے کی حمایت میں کوئی شواہد نہیں دیے۔ یہ بھی پڑھیے:’ہم پوٹن کو مارنا چاہتے ہیں‘، یوکرائنی خفیہ ایجنسی کے نائب سربراہ کا انکشاف انہوں نے الزام عائد کیا کہ بائیڈن انتظامیہ اس طرح کی افراتفری میں خود کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔ ٹکر کارلسن نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں امریکا میں اصل صدر اینٹنی بلنکن تھے۔ روسی صدر...
    22 جنوری کو لاپتا افراد سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو اٹارنی جنرل آ نے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ لیکن یہ تقرری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور 7 روز بعد سپریم کورٹ کے سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے نئے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاہور میں انتقال کرگئے۔ یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے جسٹس فقیر محمد کھوکھر کی عمر 80 برس تھی اور وہ طویل عرصہ سے علیل تھے، ان کی بطور سربراہ لاپتا افراد کمیشن تقرری کو...
    لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان میں بڑے پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کی کال پر ہونے والے اس جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو آج یا کل درخواست دی جائے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہ دی تو پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کے لیے قیادت نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ امریکہ ، 7ہزار غیر قانونی تارکین ملک بدر ، 2500 گرفتار
    سیہون میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افرادجاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے روڈ پر تیزرفتاری کے  دوران اوورٹیک کرتے ہوئے  پیش آیا، کار حیدر آباد سے سیہون اور کوچ پشاور سے کراچی کی طرف جارہی تھی۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی  تحقیقات شروع کردیں۔
    امیر جماعت نے اہل غزہ کی لاکھوں کی تعداد میں اپنے گھروں کی واپسی کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کا اعلان ایک سازش تھا، جسے اہل فلسطین نے بروقت واپسی سے سبوتاژ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے مزاحمت کی تاریخ رقم کرکے ثابت کیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے۔ حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے۔ بہت وقت دیدیا اب حکومت کو عوام کیلئے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے سپریم کورٹ کے سابق جج فقیر محمد کھوکھر کے انتقال تصدیق کردی، مرحوم کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 29 جنوری بعداز نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔  اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 8 (پارک ویو) لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مزید پڑھیے:حکومت چاہتی تو لاپتا افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، سپریم کورٹ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقررکرنے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، جسٹس (ر) جاوید اقبال کو 2011 میں لاپتا افراد کمیشن کا...
    کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ خضدار کی یونین کونسل کمبی تحصیل ناگ میں خناق کی وبا کے نتیجے میں تین معصوم بچوں کی اموات افسوس ناک ہے۔ یہ المناک سانحہ صوبے کے صحت کے نظام کی زبوں حالی، بنیادی سہولیات کی کمی اور حکومت کی غیر سنجیدگی کا کھلا ثبوت ہے۔ یونین کونسل کمبی، جو پہلے ہی صحت کی سہولتوں کے فقدان کا شکار ہے، اب اس مہلک وبا کے خطرے سے دوچار ہے۔ حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کیے جانے کے باعث معصوم بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔خناق جیسی مہلک بیماری، جو بروقت علاج اور مناسب طبی سہولتوں کے ذریعے قابل علاج ہے، یونین کونسل کمبی میں بچوں...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پیکا ایکٹ کے خلاف کوئٹہ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔متازع پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،جن پر پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر صحافی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صحافت کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔2014ء اور 2018ء میں بھی آزادی صحافت پر پابندی لگانے کی کو ششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے کبھی بھی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوںنے کہا کہ حکمران فیصلہ کرنے سے پہلے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے۔پی ٹی آئی حکومت میں 20 صحافیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔اور آج یہی...
    لاہور: لاپتہ افراد کمیشن کے نئے سربراہ، جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، انتقال کر گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔   جسٹس (ر) کھوکھر کو حال ہی میں لاپتہ افراد کے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ سابق چیئرمین نیب، جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ کمیشن کی قیادت کر رہے تھے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک تقریباﹰ دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم بعض آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ کمبھ میلے کے دوران انتیس جنوری، یعنی مونی اماوسیا، کا دن سب سے مقدس ہے، جس روز کنگا اور جمنا کے سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے لاکھوں لوگ جمع ہوئے اور حکام کے مطابق بھگدڑ کا یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا۔ بھارت کا کمبھ میلہ: دنیا کا سب سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے،جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھرکی نماز جنازہ آج لاہور میں بعدنمازعصر ادا کی جائے گی۔ یادرہے کہ چندروز قبل ہی جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کو سربراہ مقرر کیا گیا تھا،اسی دوران ان کی علالت کی خبر سامنے آ ئی تھی۔ مزید :
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیسکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین نادہندہ گان کی گرفتاری کے دوران تذلیل اور صارفین کو حراساں کرنے پر علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور انجمنِ تاجران سٹی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عمل کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کردیا ،اگر چوری ختم کرنی ہے تو محکمہ کے اندر کالی بھیڑوں کو پکڑ کر سزا دو جماعت اسلامی کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی،جمعیت علما اسلام ،ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور انجمن تاجران سٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے مفتی عبید اللہ انور، مفتی مسعود، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ، مفتی صغیر احمد، حافظ اکبر راشد، قاری...
    پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔ اس سلسلے میں نیوزی لینڈ 5 اور جنوبی افریقا کی ٹیم 7 فروری کی صبح لاہور پہنچے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی جس کے بعد پاکستان ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہوگی۔ سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے...
    شکارپور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید احمد کی کال پر سندھ اور شکارپور میں بڑھتی ہوئی بے امنی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی اور ایس ایس پی آفس پر دھرنا دیا گیا، پرامن ریلی جہاز چوک سے نکالی گئی، جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ایس ایس پی آفس پہنچی جہاں دھرنا دیا گیا، دھرنے کی قیادت ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ امداد اللہ بجارانی، امیر ضلع شکارپور عبدالسمیع بھٹی، امیر شہر مولانا صدار الدین مہر اور دیگر رہنماؤں نے کی، دھرنے میں جمعیت علماء اسلام، شکارپور بچاؤ تحریک، پیرامیڈیکل، جیئے سندھ محاذ، قومی عوام تحریک، جمعیت علماء پاکستان، ادیب ممتاز منگی امیر چانڈیو، سول سوسائٹی میاں ظفر علوی اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، انہوں نے پاکستانی عوام کی طرف سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، محمد بن سلمان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ شہباز شریف نے سعودی شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن فہد کی سعودی عرب کے لیے شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن فہد مشرقی صوبے کے سابق گورنر اور فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے تھے۔
    سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مجموعی طور پر59 لاکھ موصول شدہ ٹیکس ریٹرنز میں سے 43.3 فیصد نِل فائلرز کے ساتھ پاکستان بھر میں صرف 3651 ٹیکس فائلرز ایسے ہیں جن کی قابل ٹیکس آمدنی 10کروڑ روپے سے تجاوز کرتی ہے۔ دی نیوز کے پاس موجود سرکاری اعداد و شمار سے انکشاف ہوا کہ زیادہ مالیت والے افراد کی تعداد زیادہ نہیں تھی، کیونکہ صرف چند ہزار افراد ایسے تھے جن کی قابل ٹیکس آمدنی موجودہ مالی سال کے دوران جمع کرائے گئے تازہ ترین انکم ٹیکس ریٹرنز میں 100 ملین روپے سے زیادہ تھی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے حال ہی میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کے سامنے بیان دیا کہ صرف 12...
    ’جیو نیوز‘ گریب  حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
    تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ایم این اے زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مزاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔  ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے  حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے شمالی ریاست اتر پردیش میں جاری کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اورمتعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق حادثہ ہندو یاتریوں کی جانب سے رکاوٹیں توڑنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ہر طرف چیخ وپکارمچ گئی۔ یاتریوں کا سامان جا بجا بکھرا پڑا ہے۔ امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ۔ لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔یاد رہے کہ مہا کمبھ میلہ ہر 12 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے ۔ چھ ہفتے جاری رہنے والا یہ تہوار ہندوؤں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار مانا جاتا ہے جس میں دنیا...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کاباضابطہ دی اینڈ ہوگیاہیاور دونوں فریق اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جب کہ سپیکرسردارایاز صادق نے جومخلصانہ کوششیں کیں،ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلالیکن اب تحریک انصاف نے سپیکرکے خلاف آئندہ بیان بازی نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیاہے اور ان کے کردار کوسراہا،حکومت نے آج اکیلے ہی کمیٹی کااجلاس کیا،جو کچھ دیرہی سپیکرکی صدارت میں منعقد ہوا،سپیکر نے اس پر کہاکہ وہ کافی دیر پی ٹی آئی کی کمیٹی کاانتظارکرتے رہے آج بھی ان سے رابطہ کیالیکن انہوں نے جواب نہیں دیا،سپیکرنے اس امیدکااظہارکیاکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے،اہم بات یہ ہے کہ سپیکرنے کمیٹیوں کے خاتمے کا باضابطہ اعلان نہیں کیااور اب بھی اس بات کی گنجائش موجود...
    بھارت: مہاکمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ہجوم کو کچلنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لاکھوں ہندو عقیدت مند مقدس ترین دنوں میں سے ایک پر دریا میں نہانے کے لیے پریاگ راج شہر میں مہا کمبھ میلہ میں جمع ہوئے، جہاں ایک رکاوٹ ٹوٹنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ میلے کی خصوصی ایگزیکٹو آفیسر، اکانکشا رانا کے مطابق، واقعے کے بعد متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم حکام تاحال جانی نقصان کا...
    انڈیا میں ہونے والے ہندوؤں کے مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انڈیا کے شہر پریاگ راج میں منعقدہ کمبھ میلے میں بھگدڑ اس وقت مچی جب لاکھوں افراد بدھ کو اعلیٰ الصبح دریائے گنگا میں اشنان لے رہے تھے۔ بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد کا درست اندازہ ابھی تک نہیں لگایا جاسکا ہے تاہم اخبار بین الاقوامی میڈیا نے مقامی حکام کا حوالہ دے کر اموات کی تعداد 38 بتائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:مہا کمبھ: انڈیا میں ہر 144 سال بعد ہونے والے میلے میں کیا کچھ ہوتا ہے؟ اطلاعات کے مطابق کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے کے بعد حالات کو...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبرسن کر دلی دکھ ہوا، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیزمرحوم کے صاحبزادے اور مشرقی صوبہ کے سابق گورنرتھے، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم کی سعودی عرب،عوام کے لئے شاندارخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی طرف سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔...
    بوسان(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔یہ واقعہ رات 10:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔حکام نے فوراً ہنگامی پروٹوکول نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔ مقامی فائر رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہو گئیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ انخلا کے دوران کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی...
    UTTAR PRADESH: بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو مذہب کی سالانہ مذہبی عبادت مہا کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوؤں کے مقدس دریا کے سنگم سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہجوم میں دم گھٹنے کے باعث کچھ خواتین بے ہوش ہو کر گر پڑیں، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ ریسکیو حکام کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 30 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں میلے میں موجود طبی سینٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ شدید زخمی خواتین کو ہیلی اسپتال اور سوروپ رانی...
    جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلئیرز قریباً 4 سال بعد کرکٹ کے میدان میں اپنی شدت سے منتظر واپسی کر رہے ہیں۔ سابق لیجنڈ نے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں گیم چینجرز ساؤتھ افریقہ چیمپیئنز کی قیادت کریں گے۔ ڈبلیو سی ایل، ایک پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ ہے جس میں ریٹائرڈ اور غیر معاہدہ کرکٹ لیجنڈز شامل ہوتے ہیں، اور یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے کچھ عظیم ترین ستاروں کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ ڈی ویلئیرز کی واپسی نے کرکٹنگ کمیونٹی میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے اور مداحوں کو ورسٹائل اور بے خوف بلے باز کو دوبارہ ایکشن میں...
    کراچی: ایم نائن موٹر وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ تین ٹرالروں اور دوسراحادثہ دو کاروں کے درمیان ٹکرانے سے ہوا۔ ریسیکو ادارے ایدھی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے مختلف مقامات پرفضا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث اوس پڑرہی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے مختلف حصوں پر پھسلن ہوگئی ہے۔ پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرائیں اور یہ دونوں حادثات رونما ہوئے۔ امدادی سرگرمیوں کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو نجی اسپتال ٹول پلازہ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ یہ تمام گاڑیاں حیدرآباد سے کراچی آرہی تھیں، حادثات کی وجہ...
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ملاقات کررہے ہیں
    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیںکوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    ؓبحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جماعت اسلامی کے ایس ایس پی آفیسزکے باہردھرنوں سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ ، حافظ نصراللہ چنا، محمد یوسف ودیگر خطاب کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پورے سندھ خاص طور پر بالائی سندھ میں بدامنی، ڈاکو راج اور اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف اور امن کی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں وکلااور سول سوسائٹی پر مشتمل بحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر 28 جنوری بروز منگلجماعت اسلامی کی جانب سے کندھ کوٹ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، خیرپور، قنبرشہدادکوٹ، نوشہرہ فیروز کے ایس ایس پیز ہیڈکوارٹر ز کے سامنے دھرنے دیے گئے۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر امن کھپے امن کھپے، امن کی نگری بس امن چاہی ہے،حکمرانوں امن بحال کرو یا کرسی چھوڑدو کے نعرے درج تھے۔ کندھ کوٹ میں گھنٹہ گھر چوک تاایس ایس پی آفس تک امن ریلی نکالی...
    اسلام آباد / لاہو ر (نمائندگان جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سیاسی مشاورتی اجلاس میں کہا کہ 5 فروری یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم اور تمام طبقات بھرپور تیار ہیں۔ 3 فروری کو حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی کی دعوت پر اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر آواز کو بلند کرنا ترک نہیں کرسکتی۔ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیاز کے خلاف ملک گیراحتجاج ہوگا۔ بجلی، گیس، تیل سستا ہوگا تو معاشی پہیہ چلے گا، روزگار ملے گا اور آئی ایم ایف کے شکنجے سے آزاد ہوں گے۔ سیاسی، معاشی، ریاستی، انتظامی حالات کے سُدھار کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ہوں۔ ملک کی...
    سانگھڑ میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد قتل اور 15 زخمی ہو گئے ، ورثاء نے نعشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا، دھرنا تین روز سے جاری، ورثاء نے پی پی ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے قریب گوٹھ پنہیل جونیجو میں اتوار کے روز مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں تین افراد مشتاق جونیجو، علی بخش جونیجو اور عبد الرسول جونیجو قتل ہو گئے اور 15افراد زخمی ہو گئے ہیں، مقتولین کے ورثاء وحید جونیجو، عبدالمجید جونیجو اور دیگر نے نعشوں کے ہمراہ سانگھڑ پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جو کہ تین روز سے جاری ہے ، مقتولین نے الزام...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کی 13 ہزار ایکڑ سے زاید اراضی سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کی 13 ہزار 381 ایکڑ سے زاید اراضی غیر قانونی طور پر آج بھی قبضے میں ہے۔
    کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید)شرح سود میں صرف ایک فیصد کمی کے سرمایہ کاری پر منفی اثرات پڑیں گے‘ 12 فیصد شرح سود پر ورکنگ کیپٹل کا حصول مہنگا ہے‘ افراط زر میں کمی کے بعدکاروبار مخالف مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کا جواز نہیں تھا‘500 بیسس پوائنٹس کی کمی کر نی چاہیے تھی‘ سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے کے امکانات بھی کم ہوگئے۔ان خیالات کا اظہارصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی اورکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے جسارت...
    اسلام آباد( خبرایجنسیاں) حکومتی مذاکرات کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عملی طور پر مذاکرات ختم کردیے، حکومتی کمیٹی 31 جنوری تک موجود رہے گی، اس دوران پی ٹی آئی نے دوبارہ اسپیکر سے رابطہ کیا تو ہماری کمیٹی ان کے ساتھ بیٹھ جائے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے جواب کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے، کیونکہ کمیٹی کا کمیٹی سے معاملہ تھا، اگروہ آتے تو ہم اپنا جواب ان کے سامنے رکھتے، تحریک انصاف نے 28 تاریخ سے 5 دن پہلے 23 جنوری کو فیصلہ کرلیا اور یکطرفہ طور پر اس کا اعلان بھی کردیا، اصل...
    ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ملتان / لاہو ر(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے، بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کومسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) شاہدآفریدی اور شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی فوڈ سٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو گھیر لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں۔
    لاہور (خصوصی نامہ  نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ  پرسوں 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے۔ حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے۔ بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب جنوبی صہیب عمار...
    لاہور: پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر المعروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کمیونٹی اور کانٹینٹ کریئٹرز کو منافق قرار دے دیا۔ کنول آفتاب نے رجب بٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافق لوگوں کی بھرمار ہے جو ساتھ دینے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن کبھی مشکل وقت میں کھڑے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کے معاملے پر جب سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تو لاکھوں لوگوں میں سے صرف دو فیصد یعنی چند نے اُس اسٹوری کو شیئر کیا جبکہ باقی منافقین خاموش رہے اور مزے لیتے رہے۔ کنول کے مطابق لوگ فون کر کے ہمدردی اور اپنے تعاون کا...
    کراچی یونین آف جرنلسٹس (برنا) کے تحت پیکاایکٹ کے خلاف مظاہرے سے سینئر صحافی مظہر عباس خطاب کررہے ہیں
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے 48گھنٹے کے دوران کراچی سے عمرہ اور ورک ویزا پر جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کراچی ائیرپورٹ سے مختلف ممالک جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے ۔امیگریشن کے عملے کا کہنا ہے کہ عمرہ کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28 افراد کو آف لوڈ کیا گیا اس کے علاوہ آذربائیجان، سعودیہ، ترکیہ، قبرص، بحرین، ملائشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، سنگاپور، مالوی، برونڈی، کانگو، عمان، بوٹسوانا، انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جانے والے افراد کو بھی آف لوڈ کیا گیا ہے ۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ترجمان نادرا کے مطابق حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ترامیم کے تحت خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا، جس کا مقصد ان کی سہولتوں میں اضافہ اور شناخت کو مزید موثر بنانا ہے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ کارڈ پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ خصوصی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںسندھ میں کم عمری شادی کا مقدمہ،عدالت نے 3 فروری تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں کم عمری شادی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں مقدمے میں نکاح خواں اور گواہ کہاں ہیں، تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ نکاح خواں اور گواہ نہیں مل سکے؟دونوں کہاں رہتے ہیں کوئی پتا نہیں مل سکا، عدالت نے سوال کیاکہ کیا آپ لڑکے کے گھر گئے جس کا نکاح ہوا تھا، افسر کاکہنا تھا کہ وہاں بھی گیا تھا، لیکن اس کا بھائی گھر پر تھا جو خود پولیس میں ہے، کمسن بچی کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکی عدالت کے سامنے غلط بیانی پر عدالت نے تفتیشی...
    میڈم چیف منسٹر! پچھلے کالم میں جو گذارشات کی گئی تھیں ان کا مقصد آپ کو یہ باور کرانا تھا کہ عوام کی جان اور مال کا تحفّظ آپ کی ترجیحِ اوّل ہونی چاہیے، نیز یہ کہ جرائم پر صرف وہ پولیس افسر قابو پاسکتے ہیں جو صرف رزقِ حلال پر قناعت کرتے ہوں اور نڈر اور جراتمند ہوں۔ اگر کوئی پولیس افسر سات پردوں میں بھی کیش یا kind کی صورت میں کسی ماتحت یا ملزم سے رشوت لیتاہے تووہ بات چند دنوں میں پورے ضلع اور ڈویژن میں پھیل جاتی ہے۔  اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے کرپٹ افسر کے subordinates بھی اس کی عزّت نہیں کرتے، وہ اپنی نجی محفلوں میں ایسے افسروں کو برا...
    وزیراعظم کا ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، مرحوم مشرقی صوبہ کے سابق گورنر تھے، مرحوم کی سعودی عرب اور عوام کے لئے شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیز مرحوم کے صاحبزادے اور مشرقی صوبہ کے سابق گورنر تھے، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم کی سعودی عرب اور عوام کے لئے شاندار خدمات ہمیشہ یاد...
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد کے علاقے کریم آباد پل کے اوپر پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عبدالقدیر ولد سلیمان کے نام سے کی گئی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کورنگی کے علاقے ضیا کالونی النور سوسائٹی کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے...
    DHAKA, BANGLADESH: بنگلہ دیش میں دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے حوالے سے نوجوانوں کی رائے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈھاکا ٹریبیون نے رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق 95 فیصد نوجوان ڈاکٹرمحمد یونس کی سربراہی میں قائم حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش یوتھ لیڈر شپ سینٹر (بی وائی ایل سی) نے سروے کیا، جس میں 41.4 فیصد افراد نے براہ راست اور 50.9 فیصد افراد نے آن لائن حصہ لیا اور عبوری حکومت کے اقدامات کی حمایت کی۔ سروے کے نتائج سے...
    ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل...
    جماعت اسلامی کے امیر نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کا اعلان ایک سازش تھا جسے اہل فلسطین نے بروقت واپسی سے سبوتاڑ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے مزاحمت کی تاریخ رقم کرکے ثابت کیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے، بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا...
    ویب ڈیسک :یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو  نوکری  سے برخاست کردیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈکانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ اس سے قبل بھی 37 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کےخلاف انضباطی...
    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیف ایلر ڈائس عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے استعفے کی تصدیق کردی۔ جیف ایلر ڈائس نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر کے عہدے پر کام کرنا میرے لیے اعزازتھا،آئی سی سی کے تمام ممبران کا شکر گزارہوں۔ اس موقع پرچیئرمین آئی سی سی جے شاہ کا کہنا تھا کہ جیف ایلر ڈائس کی خدمات پر مشکور ہوں،انہوں نے کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم خدمات انجام دیں۔
    یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈکانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل بھی 37 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیرکا کہنا ہےکہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کےخلاف انضباطی کارروائی کویقینی...