شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر،انتہائی افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا،جانیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
گوجرخان(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں مضر صحت کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی
ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے کثیر تعداد میں لوگوں کو فوڈ پوائزنگ ہوگئی ، ولیمہ کھانے والوں کے معدے میں شدید درد، متلی اور قے آنا شروع ہو گئیں ،متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر گئی ۔ متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں مقامی اسپتالوں میں رش ہوگیا ، اے سی گوجر خان بھی موقع پر پہنچ گئے،محکمہ صحت اور فوڈ کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ایکشن لیتے ہوئے کھانا فراہم کرنے والی کیٹرنگ کا دفتر سیل کرکے چار افراد گرفتار کرلیے
تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے ،شادی کی تقریب میں کھانا اوپن ائیر میں کھلایا گیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق کھانا صحت و صفائی کے فقدان کی وجہ سے خراب ہوا ،خراب کھانا مہمانوں کو پیش کر دیا گیا
آلودہ کھانا کھانے سے تین سو کے قریب مہمانوں کی حالت غیر ہو گئی ،مریضوں کا علاج ٹی ایچ کیو گوجر خان اور رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں جاری ہے
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب ’’آسان کاروبار کارڈ‘‘کون اہل ہے،اپلائی کس طرح کیا جائے،جا نیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کھانا کھانے سے کی حالت
پڑھیں:
رواں سال کتنے پاکستانی ملک چھوڑ گئے اور کہاں منتقل ہوئے؟
---فائل فوٹورواں سال پہلے 3 ماہ میں 1 لاکھ 72 ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے۔
بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 99 ہزار 139 پاکستانی مزدور بیرون ملک گئے، ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک چلے گئے۔
رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، ایک ہزار 479 انجینئرز نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رخ کیا، 390 نرسز نے بھی بیرون ملک ملازمت حاصل کی، 3474 ٹیکنیشن اور 1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے، 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے ملک چھوڑا۔
اسلام آ باد بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق...
بیورو آف امیگریشن کے مطابق سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے، 6 ہزار 891 افراد یو اے ای اور 8 ہزار 331 افراد عمان گئے۔
12ہزار 989 پاکستانی قطر، 939 بحرین، 775 پاکستانی ملائیشیا اور 592 چین گئے۔
350 پاکستانی آذربائیجان، 264 جرمنی، 815 یونان، 108 جاپان، 109 اٹلی، 870 ترکیہ، ایک ہزار 454 برطانیہ اور 257 پاکستانی امریکا گئے۔