کراچی میں بااثر افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی میں آئی جی سندھ کے احکامات کے باوجود ہوائی فائرنگ کا سلسلہ پولیس نہ روک پائی، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے ہوائی فائرنگ کے دوران جدید اسلحہ کا پولیس سے بے خوف ہوکر استعمال کیا گیا۔

بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں نوجوانوں کو باآسانی ہوائی فائرنگ کرتے نظر آئے۔

شدید ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ

پڑھیں:

کراچی میں ٹینکر اور ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہری قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث موٹرسائیکل سوار معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات تھم نہ سکے، شہر کے 2 مختلف علاقوں میں ہیوی  گاڑیوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثات کے بعد دونوں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کےقریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق، جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ مزمل اور زخمی کی شناخت 20 سالہ فیضان کے نام سے کی گئی۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ ٹریفک پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لینے کے بعد تھانے منتقل کر دیا۔

دوسری جانب بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب پتھروں سے لدے تیز رفتارٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت اشفاق علی اور زخمی کی شناخت 34 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی۔ جاں بحق اور زخمی افراد نیول کالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہری قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریفک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیورکی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • سویڈن؛ ہیئرسیلون میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • کراچی میں ٹینکر اور ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا
  • کراچی: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، ڈیفنس میں فائرنگ کا واقعہ، راہگیر زخمی
  • رحیم یار خان: گھر کے باہر ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر نوجوان قتل
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی
  • راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق
  • کراچی: نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، موبائل نذر آتش
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی