2025-02-22@09:16:10 GMT
تلاش کی گنتی: 2218
«بھاری اسلحہ»:
(نئی خبر)
بھارت کے وزیرِاعظم نے حال ہی میں امریکا کا دورہ کیا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی سطح بلند کرنے اور معاشی اشتراکِ عمل کا گراف بلند کرنے کے حوالے سے اس دورے کو بہت حد تک کامیاب قرار دیا جارہا ہے۔ اس دورے میں وزیرِاعظم مودی نے بھارت کے لیے کئی اہم معاہدے کیے۔ امریکی صنعت کاروں سے ملاقات بھی خاصی بارآور ثابت ہوئی اور ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں انٹری دینے کی تیاری بھی شروع کردی ہے مگر پھر بھی ایک کانٹا بھارت میں سب کو بُری طرح کھٹکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو سرکاری محکموں اور اداروں کی کارکردگی کا گراف بلند کرنے...
امریکا کے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے خلاف رشوت کیس میں نئی دہلی سے باضابطہ مدد مانگ لی ہے۔ کورٹ کی فائلنگ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ریگیولیٹری اتھارٹی چاہتی ہے کہ 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے رشوت کیس میں گوتم اڈانی کے حوالے سے تفتیش میں اُس کی مدد کی جائے تاکہ اس کیس کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق نپٹایا جاسکے۔ امریکا کا سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن بھارت کے صنعت کار گوتم اڈانی اور اُس کے بھتیجے ساگر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی کمیشن نے نیو یارک کی ایک...
بھارتی بحریہ کے طیاروں کے لیے پرواز کے دوران ریفیولنگ کی سہولت کا معیار بلند کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے 60 ارب روپے کی خصوصی فنڈنگ کی منظوری دی ہے۔ اس اضافی بجٹ سے بھارتی بحریہ کے لیے 26 رافیل طیارے خریدے جائیں گے جو پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کے عمل کو بہتر بنائیں گے۔ سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر بھارتی بحریہ فرانس سے 26 جدید ترین رافیل طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے گی۔ یہ طیارے آئی این ایس وکرمادِتیہ اور دیگر طیارہ بردار جہازوں پر موجود طیاروں کی ریفیولنگ کے ساتھ ساتھ مڈ ایئر ریفیولنگ کی...
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
ممبئی ہائیکورٹ نے بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کی کورٹ مارشل کے تحت 5 سال قید کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ کے ایک ڈویژن بینچ نے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بچی نے عدالت میں جس طرح بتایا کہ کرنل نے ان کے والد کے کمرے سے جانے کے بعد ان کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ بالکل واضح ہے۔ بینچ نے کرنل کی جانب سے آرمڈ فورسز ٹریبیونل کی جانب سے جنوری 2024 کو 5 سال کی سزا کو برقرار رکھنے کے خلاف پٹیشن کو مسترد کردیا۔ مارچ 2021 میں جنرل کورٹ مارشل (جی سی ایم) نے کرنل کو چھوٹی بچی کو...
کراچی ( نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہی ہے جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی میزبان ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔جہاں بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ تمام غیر ملکی ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں وہیں پاکستانی شائقین بھی بھارتی ٹیم کو یاد کر رہے ہیں۔ کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ جس کا کروڑوں شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہ پاکستان میں نہیں بلکہ دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس موقع پر پاکستانی مداحوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ’مس یو انڈیا‘...
بھارتی کرکٹر محمد سراج نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ محمد سراج نے مسجد الحرام سے اپنی تصویر سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی اور ساتھ لکھا ہے ’الحمد للّٰہ‘۔ عمرے کی ادائیگی پر بھارتی فاسٹ بولر کو ان کے مداح مبارکباد دے رہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019 اور 2022 میں بھی سراج عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد سراج چیمپئنر ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ ہرشت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
گوجرانوالہ میں ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاصم جمیل اور امداد اللہ مکی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عاصم جمیل کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2014 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم امداد اللہ نے شہری کو یو اے...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 3800 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 308000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے کے اضافے سے 264060 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 34 ڈالر سے بڑھ کر 2944 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
نئی دہلی: قطر نے بھارت میں مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ بھارت کے دوران کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امیر قطر کے ساتھ ملاقات کو "انتہائی مفید" قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ قطر بھارت میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس اور ہاسپیٹلٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو سکیں۔ بھارت اپنی مائع قدرتی گیس (LNG) کی 48 فیصد درآمدات قطر سے حاصل کرتا ہے، توانائی کے...
بھارت (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔ یادرہے متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی شہری رہتے ہیں۔ جبکہ 0.92 ملین بنگلہ دیشی شہری بھی متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں ۔ جنوبی ایشیائی شہری...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے خصوصی حیثیت کی منسوخی اور لیفٹننٹ گورنر کو براہ راست اختیارات دینے سے کشمیریوں کی زندگی اور معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے علاقے میں نافذ کئے گئے نئے فوجداری قوانین اور دیگر کالے قوانین پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے میں آزادی صحافت اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ...
ویب ڈیسک: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دے کر شہید کیا گیا۔ میں وکلا برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ بتائیں کہ ہائیکورٹ کے وکلا کشمیر کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں سے اب کچھ حاصل نہیں ہوگا، میں چاہتی ہوں کہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے۔ میں...
بریشیا، اٹلی: تحریکِ کشمیر یورپ کی جانب سے دو ہفتے جاری رہنے والی کشمیر یکجہتی مہم کے اختتام پر اٹلی کے شہر بریشیا میں ایک عظیم الشان "کشمیر یکجہتی کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا تھا۔ یورپ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی کشمیر یکجہتی کانفرنس تھی، جس میں مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب میں برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ افضل خان، تحریکِ کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، میلان کے اسسٹنٹ قونصل جنرل احمد ولید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقار خان اور APHC کی رکن شمیم شاول نے شرکت کی۔ افضل...
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم جسے دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم بھی کہا جاتا ہے، یہ گراؤنڈ پاک، بھارت سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ 25 سے 30 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والا اسٹیڈیم اس سے قبل 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل سمیت آئی سی سی کے کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔ اپنی مخصوص "رنگ آف فائر" فلڈ لائٹس کی وجہ سے مشہور یہ اسٹیڈم آنے والے ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ View this post on Instagram ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر سوال اٹھا دیا۔ واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟" ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے حکومتی اخراجات کم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے لیے مختص 21 ملین ڈالر کی امداد پر سوال اٹھایا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "بھارت دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، ہم وہاں سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ نریندر مودی اور بھارت کا احترام ہے، لیکن ہمیں اپنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا میں ووٹرز ٹرن آوٹ بڑھانے کے لیے امریکا کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے بنائے گئے ادارے ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشی اینسی‘ (ڈی او جی ای) کے مطابق امریکا کی طرف سے بھارت میں ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لیے 21 ملین ڈالرز کی فنڈنگ ہوتی تھی جسے بند کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا چاہتے ہیں؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم 21 ملین ڈالرز کا فنڈ بھارت کو کیوں دے رہے ہیں؟ ان کے پاس ہم سے زیادہ پیسہ ہے، وہ دنیا میں سب سے...
— فائل فوٹو سرگودھا میں ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ایک مجرم کو پھانسی اور دوسرے کو 35 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دونوں مجرموں کو 13 لاکھ روپے ورثاء کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔قتل کیس کے دیگر 3 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔2 سال قبل پرانی دشمنی پر ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا تھا۔تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف 22 اپریل 2023ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجود نسل کے پلئیرز کو میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن کہہ ڈالا۔ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کیساتھ انٹرویو کے دوران سابق کپتان و آل راؤنڈر نے پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے دوستانہ رویے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ اینکر نے سوال کیا کہ شاہد بھائی آپ فیلڈ میں بہت غصہ کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، جس پر سابق کپتان نے جواب دیا کہ موجود نسل کے پلئیرز میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ساتھ اب کیا کرنا ہے؟ شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو مشورہ اس موقع پر اینکرز نے...
راولپنڈی میں 12 سالہ سگی بھانجی سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے 12 سالہ سگی بھانجی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم ماموں کو سزا سنا دی، مجرم ماموں محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ تھانہ صدر واہ نے نومبر 2023 میں مقدمہ درج کیا، مجرم پر الزام ثابت ہوگیا، مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل...
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو بلاک بسٹر فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 21 فروری 2025ء سے نیٹ فلکس پر اسٹریم ہو گی۔ نیٹ فلکس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اُس میں سے اداکارہ اروشی روٹیلا کو غائب کر دیا گیا ہے جس پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix India (@netflix_in) اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 105 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے پوسٹر سے ہٹائی جانے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ فلم...
وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ بلوچستان میں بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے شناختی کارڈ دیکھ کر سات مسافروں کو بس سے اتارکر قتل کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کا بس کے مسافروں کو جاں بحق کرنے پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے یہوئے کہا کہ...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر جانبداری کا الزام لگادیا۔ الٹرا ایج پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے شکوہ کیا کہ اوپنر صائم ایوب کو انجری پر وی وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا جارہا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کیساتھ ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنی انجری کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کمر میں درد کی وجہ سے طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کا معاون یا رہنما میرے پاس نہیں آیا اور نہ علاج کے حوالے سے میری رہنمائی کی۔ مزید پڑھیں: صائم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں...
پاکستان کے سابق کرکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی2017ء کو بھلایا نہیں جا سکتا، میری بدقسمتی تھی کہ بھارت کے خلاف میچ میں ان فٹ ہو گیا تھا۔ ’نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوا تھا، ایونٹ سے باہر تھا لیکن میں نے ایک ایک میچ فالو کیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ ہارے، پھر ایونٹ سے باہر ہونے کا بھی خدشہ تھا، پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور فتح سمیٹی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کچھ حاصل کرنا چاہتے تھے اور...
9 سال بعد ری ریلیز ہونے پر بلاک بسٹر ثابت ہونے والی بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے سیکوئل میں اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کے مطابق ’صنم تیری قسم 2‘ کے لیے تاحال مرکزی کاسٹ کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ حال ہی میں فلم کی ہدایت کار جوڑی رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک انٹرویو کے دوران اشارہ دیا ہے کہ صنم تیری قسم کے سیکوئل میں عوام کے مطالبے پر اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ’انسٹنٹ بالی ووڈ‘ کی جانب سے لیے گئے انٹرویو میں فلم کے سیکوئل کی ریلیز سے لے کر کاسٹ...
ٹریفک میں پھنس کر تاخیر کا شکار ہونا ایک عام مسئلہ ہے لیکن اب بھارتی طالب علم نے اس پریشانی کا منفرد حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے طالبِ علم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ٹریفک میں پھنسے طالبِ علم کو امتحانی مرکز پہنچنے کے لیے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے دیکھا گیا۔ مذکورہ طالبِ علم یوں تو سمرتھ مہانگڑے کالج میں زیرِ تعلیم ہے لیکن گزر بسر کے لیے پیرا گلائیڈنگ کے مقام پر گنے کے جوس کا اسٹال لگاتا ہے۔ امتحان سے 15 سے 20 منٹ قبل تک طالبِ علم اسٹال پر جوس فروخت کرتا رہا اور جب اسے یہ احساس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں دہشت گردوں کی جانب سے مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ شہباز شریف نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بیانیے کی جنگ کے ساتھ بھارت عملی طور پر بھی آزاد کشمیر میں بدامنی کے لیے متحرک ہے اس حوالے سے حکومت آزاد کشمیر نے کچھ لوگوں کو باضابطہ طور پر گرفتار بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کے حوالے سے ایک روپے کا مالیاتی بوجھ بھی رواں سال حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا، ہم نے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی ہے، بچت کو فوکیت دی ہے، اب حکومت آزاد کشمیر اپنے وسائل سے بجلی اور آٹا پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، بیانیے کی جنگ کے...
مودی کے ناکام دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے انہیں ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ بھارتی جریدے دی ہندوکے مطابق امریکا نے دفاعی معاہدوں کے لئے بھارت پر مزید دباؤ ڈال کر ایف-35 فائٹر جیٹ کی پیشکش کی ہے۔ 21نومبر 2024 کی پینٹاگون رپورٹ کے مطابق“ لاک ہیڈ مارٹن کے ایف-35 طیارے جنگی تجربات میں نا قابلِ اعتماد اور خامیوں کا مجموعہ ہیں”۔ پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا "چھ سالہ جنگی آزمائش میں ایف-35 کی کارکردگی متاثر، دیکھ بھال میں تاخیر، خراب کینن اور سائبر دفاعی صلاحیتوں پر خدشات برقرار ہیں"۔ رپورٹ کے مطابق، ایف-35 بعض اوقات ٹیک آف کے فوراً بعد ہی فیل ہو جاتا ہے اور دوران پرواز مختلف تکنیکی مسائل...
چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ سے قبل ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکے طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کریں گے۔ اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ چیمپیئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ...
وزیراعظم شہباز شریف----فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 7 افراد کے قتل پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مقتولین کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی ہے۔ بارکھان:7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیابلوچستان کے علاقے بارکھان میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کشوا چتراگام کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کشوا چتراگام کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے پنگلش میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ان کارروائیوں کے دوران متعدد شہریوں کو پوچھ گچھ کے نام پر ہراساں کیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے۔
میڈیا اور یوٹیوبرز کے احتجاج کے باعث بھارتیوں کے جھنڈا نہ لگانے کے اعتراض کو بھی پاکستان نے ختم کردیا۔ گزشتہ روز بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر آگ بگولہ ہوگئے تھے۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب...
کرکٹ بلاشبہ پاکستان کا سب سے مقبول کھیل ہے اور ہمارے ہاں اس کھیل کے شائقین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن کرکٹ سے پاکستانیوں کی دلی وابستگی کا یہ عالم ہے کہ پاکستان کی شکست پر شائقین کے ہاتھوں ٹی وی سکرینیں ٹوٹنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں جبکہ قومی ٹیم کی فتح پرشائقین کی جانب سے اظہارِ خوشی کے جذباتی مناظر قابل دید ہوتے ہیں۔ ایک دور تھا جب دنیا میں صرف ٹیسٹ کرکٹ ہوا کرتی تھی اور لوگ اس میں گہری دلچسپی لیا کرتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں طویل فارمیٹ کی کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی کم ہونے لگی تو ایک روزہ کرکٹ کو...
ذرائع کے مطابق ”نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر کے لیے حق خودارادیت کی راہ ہموار کرنا” کے زیر عنوان سیمینار کی صدارت وائس چانسلر رحمت علی خان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے اشتراک سے کوٹلی یونیورسٹی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ”نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر کے لیے حق خودارادیت کی راہ ہموار کرنا” کے زیر عنوان سیمینار کی صدارت وائس چانسلر رحمت علی خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر چودھری عامر یاسین تھے۔ مقررین نے اس موقع پر نوجوانوں کے کردار، مسئلہ...
بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین 54 دریا بہتے ہیں اور بھارتی حکومت تمام پہ ڈیم بنا چکی جو بجلی بناتے ہیں۔ مگر جب بھارت طاقت کے بل بوتے پر ڈیموں میں پانی روک لے تو بنگلہ دیشی کسانوں کو اپنی زمینیں سیراب کرنے مطلوبہ پانی نہیں ملتا۔ فصلیں سوکھ جاتی اور ساری محنت برباد جاتی ہے۔ بارشیں نہ ہونے پرمودی سرکار نے پھر بیشتر ڈیموں میں پانی روک لیا جس پر بنگلہ دیش میں لاکھوں کسان بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کر رہے۔ بھارت سے آتا صرف تیستا دریا بنگلہ دیش میں ’’سوا لاکھ ہیکٹر ‘‘زرعی رقبہ سیراب کرتا۔ بنگلہ دیش چین کے مالی تعاون سے زرعی دوست تیستا پروجیکٹ بنانا چاہتا مگر مودی جنتا اْسے سیکورٹی خطرہ قرار...
تلہ گنگ‘سرگودھا (اے پی پی) تلہ گنگ کے گائوں ادلکہ میں زمین کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین میں دو سگے بھائی 25 سالہ عاطف حسین اور محمد زاہد ولد الطاف حسین اور ان کا کزن 25 سالہ محمد عمران ولد فتح خان شامل ہیں۔ مقتولین نے متنازعہ جگہ پر دیوار بنائی تھی جس کو مخالف فریق نے گرا دیا، مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا۔ گذشتہ روز دونوں بھائی اور ان کا کزن تلہ گنگ کچہری میں پیشی پر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش واپڈا ٹائون لاہور جا کر شہید کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر...
کرگل (اے پی پی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لداخ خطے کے ضلع کرگل میں پانی کا ٹینک پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں 2بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ جنوبی لداخ کے علاقے نیوما میں پیش آیا۔
بھارت اور قطر کا اگلے 5 سالوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم دگنا کرکے 28 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے اور اس حوالے سے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا، جو نئی دہلی کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔ ذرائع کے کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں وسعت دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان...
کارگل : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے ضلع کارگل میں پانی کی ٹینک پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں 2 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ جنوبی لداخ کے علاقے نیوما میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے فوجی افسروں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
سرگودھا : تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103شمالی میں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جبکہ 3کو زخمی کر دیا گیا۔ سب ڈویژنل آفسیر صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سرگودھا کے نواحی چک نمبر 103شمالی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم جبکہ زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں۔
پاکستان دنیائے کرکٹ کی ایک اہم قوت ہے لیکن جب بات عالمی ایونٹس کی آتی ہے تو اس نے بس گنتی کے 3 ہی ٹاپ آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتے ہیں ، ان میں سے ایک چیمپئنز ٹرافی ہے، جب 2017 میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ اس وقت کی ٹاپ 8 رینکڈ ٹیموں کے درمیان یکم سے 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیا، پاکستان نے اوول میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ کسی بھی آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں حاصل ہونے والی سب...
آخر کار 8 برس کا طویل انتظار ختم ہوا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز بدھ کو ہورہا ہے، تمام تر حائل مشکلات اور مسائل کے باوجود پاکستان ایک مرتبہ پھر 1996 کے بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا،تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، لاہور کے شاہی قلعے میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد بھی ہو چکا، اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ سے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا، قبل ازیں افتتاحی تقریب حاضرین اور ناظرین کے دل موہ لے گی، پاک فضائیہ کے طیاروں کا شو تقریب کی جان ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے دن رات کی انتھک کاوشیں باور ثابت ثابت ہوئیں، 8 ٹیموں میں...
سرگودھا تھانہ صدر کی حدود میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے تین خواتین قتل اور تین زخمی ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں ماں اور اس کی دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفتار کر لیں گے۔
بھارت میں سپریم کورٹ نے حال ہی متنازع بننے والے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹرز رنویر الہٰ آبادیہ، سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ یوٹیوبرز کے خلاف آسام اور مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی ایک ساتھ سماعت کی درخواست پر دیا۔ یہ ایف آئی آرز ’’انڈیا گوٹ لیٹنٹ شو‘‘ کے میں میزبان سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے سوال کے جواب میں رنویر الہٰ آبادیہ کی اپنے والدین کے بارے میں کی گئی شرمناک بات پر کاٹی گئی تھیں۔ اس بے ہودہ گفتگو سے کہرام مچ گیا تھا اور اس کنٹینٹ پر ہر ذی شعور کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے یہاں تک...
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں فالح الفیاض نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراقی حکومت و عوام کا ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی رضاکار دفاعی فورس "الحشد الشعبی" کے سربراہ "فالح الفیاض" اس وقت ایرانی حکام سے مشاورت کے لئے تہران میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے آج دوپہر کو ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے ایران اور تہران کے مابین اسٹریٹجک تعلقات پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی پیشرفت پر مشاورت کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عراق کے امن و استحکام کی خاطر الحشد الشعبی کے مثبت...
میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔ جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا...
بھارت، قطر کا 5 برسوں میں تجارت 28 ارب ڈالر کرنے کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز ممبئی(سب نیوز )بھارت اور قطر کا اگلے 5 سالوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم دگنا کرکے 28 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے اور اس حوالے سے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں رائٹرز اور انادولو ایجنسی کے مطابق یہ اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا، جو نئی دہلی کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے...
نانٹیس: فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک شہری کو 200 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ لگا دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں ڈیوڈ نامی شخص اپنی بہن کے ساتھ اسپیکر فون پر بات کر رہا تھا جب اس کے پاس سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف کی ایک اہلکار خاتون آگئیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایس این سی ایف کی ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے اپنا فون کا لاؤڈ اسپیکر بند نہیں کیا تو مجھ پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈیوڈ جنہیں پہلے پہل لگا کہ یہ مداخلت محض ایک...
چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دے دی۔ سری لنکا میں جاری ویٹرنز ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو ایک رن سے شکست دے کر کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 226 رنز بنائے۔شیخ اقبال 44، اظہر خان 40، محمد جعفر 30 اور محمد حفیظ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے محمد جعفر اور محمد جاوید نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ریحان رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق...
سرگودھا کے چک نمبر 103 شمالی میں جائیداد کے تنازع پر 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی کردیا۔ ملزمان فرار ہوگئے، تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کی واردات اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کی۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں...
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے غیر سنجیدگی اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم میں احساس محرومی انتہاء پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل حل کرنے، مسنگ چولہا متاثرین کو ادائیگیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا، چیف سیکریٹری جی بی سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پیرکو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی ، جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمان ٹھنڈے ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ شائقین کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر پاکستان تحریر ہے یا نہیں؟...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے چند روز قبل ایک وائرل ویڈیو کے تنازعہ کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی پرچم کی عدم موجودگی کی وضاحت کردی۔ اتوار کو نوٹ کیا گیا کہ سوائے ہندوستان کے چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ممالک کے جھنڈے نیشنل اسٹیڈیم میں لہرائے جا رہے تھے جس پر سوشل میڈیا ویڈیو پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ اقدام پی سی بی کی طرف سے انتقامی اقدام ہے۔ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان اپنے تمام چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں بلکہ...
لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، پرویز خٹک - فوٹو: فائل سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے۔ پرویز خٹک شہباز شریف حکومت میں کام کرنے کیلئے تیارجیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشیر بنایا جارہا ہے یا نہیں مجھے علم نہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیاقت خٹک جے یو آئی پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں، اس لیے مولانا کو اعتماد میں...
نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف 35 طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیمت بہت زیادہ ہے جب کہ روس نے بھی نریندر مودی کی خواہش کے مطابق بھارت میں ہی اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے تیار کرنے کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا اور بھارت کے دیرینہ دفاعی شراکت دار روس کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن 42 سے کم ہوکر 31 رہ گئے ہیں اور وہ چین کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش...
امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک نے اپنے ادارے ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ٹیسلا کے مالک نے بھارت میں ملازمت کے مواقع کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ تین دن قبل ایلون مسک اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی واشنٹگن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی شروع کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ ٹیسلا نے بھارت میں ہائرنگ شروع کردی ہے۔ کئی طرح کی جابز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لِنکڈ اِن کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے دنیا کے نمایاں ترین...
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے بچپن کے تجربہ کار کوچ نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بلے باز کی کارکردگی کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔ بھارتی کرکٹر ان دنوں آؤٹ آف فارم ہے تاہم اُن کے بچن کے کوچ راج کمار شرما نے پیش گوئی کی ہے کہ مجھے یقین ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ کوہلی بغیر کسی خوف کے میدان میں آکر شاندار بیٹنگ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات بڑے ایونٹ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ یقینی طور پر چیئمپئنز ٹرافی میں بھی فاتحانہ کردار ادا کرے گا۔ راج کمار شرما نے کہا کہ اگر اعداد و شمار دیکھیں جائیں تو کوہلی آئی سی سی...
سرگودھا میں تھانہ صدر کی حدود میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103 شمالی میں پیش آیا، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ انتہائی دلخراش واقعہ آج صبح پیش آیا، مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم شامل ہیں، زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس فارنزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر مصروف تفتیش ہے، حکام نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا...
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبوں میں پرفارمنس دکھانی ہوگی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ساری ٹیمیں تیاری سے آئی ہیں پاکستان کو سخت محنت کرنا ہوگی،دعا ہے کہ پاکستان ہر میچ جیت کر فائنل کھیلے،بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تھا، بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا پاکستان کو چاہیے بھارت سے جیتے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ان فٹ صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی،اب صائم ایوب کو بھلا کر ساری ٹیم کو سپورٹ کریں،صائم ایوب کی کمی کا اب تذکرہ نہیں کرناچاہیے،جو سکواڈ میں کھلاڑی شامل ہیں ان کی بات کرنی چاہیے،چمپئینز ٹرافی کے سکواڈ میں ایک دو کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن...
ہ فروخت ہوئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہونا ہے تاہم ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ متوقع مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کتنا اہم، بھارتی ہیڈ کوچ اور کپتان کیا کہتے ہیں؟ اس ہائی اسٹیک میچ کے ٹکٹ تقریباً فوراً ہی فروخت ہو گئے تھے لیکن بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ٹکٹوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ دبئی کے گرینڈ لاؤنج میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوبارہ فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار بھارتی روپے...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کا آغاز کردیا اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کی کمپنی نے واشنگٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مسک کی ملاقات کے چند دن بعد اشتہار جاری کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر دارالحکومت نئی دہلی اور اقتصادی مرکز ممبئی دونوں کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشنز سمیت ایک درجن سے زائد اسامیوں کے لیے فہرست جاری ہے ملازمت کی فہرستیں روزگار کی ویب سائٹ لکنڈ اِن پر پوسٹ کی گئیں .(جاری ہے) یہ پیشرفت ایلون مسک کی واشنگٹن میں نریندر مودی سے ون آن ون ملاقات کے چند روز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر کے درمیان منگل اٹھارہ فروری کو ہونے والی بات چیت کے دوران کئی دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی پیر کی رات کو بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول کی درکنار کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر جاکر قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی کا خیرمقدم کیا تھا۔ بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو شاہ رخ خان نےقطر سے رہائی دلائی؟ قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منگل کے روز نئی دہلی میں کئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ بدھ انیس فروری کو سابق فاتح میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو آٹھ سال بعد بحال کیا جا رہا ہے۔ اس میں دنیا کی آٹھ ٹیمیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں میدانوں پر اتریں گی۔ بھارت اپنی مہم کا آغاز 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا۔ جنوبی ایشیا کے دونوں سیاسی حریفوں بھارت اور پاکستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لئے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس...
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں لوگوں کو آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑا کیا، ان کے اقدامات سے پوری دنیا میں ہمارا تماشہ بنا، ہم بھی کشمیریوں کے معاملے پر دیگر جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کشمیر کا مقدمہ کراچی میں رہ کر...
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کا آغاز کردیا اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کی کمپنی نے بانی کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد اشتہار جاری کردیا۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر دارالحکومت نئی دہلی اور اقتصادی مرکز ممبئی دونوں کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشنز سمیت ایک درجن سے زائد اسامیوں کے لیے فہرست جاری ہے۔ ملازمت کی فہرستیں پیر کو روزگار کی ویب سائٹ لِنکڈ اِن پر پوسٹ کی گئیں۔ یہ پیشرفت ایلون مسک کی واشنگٹن میں نریندر مودی سے ون آن ون ملاقات کے چند روز بعد سامنے آئی ہے،...
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی اہلیہ سامعہ سے 2018 میں پہلی ملاقات ہوئی تھی اور ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ شادی کرلیں گے۔ حسن علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹ اور نجی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ حسن علی نے بتایا کہ جب انہوں نے بھارتی لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور سب آسانی سے مان گئے تھے۔ فاسٹ بولر نے بتایا کہ وہ دبئی میں ایک دوست کے ذریعے اپنی اہلیہ سے ملے تھے اور جب انہوں نے شادی کا فیصلہ...
بمبئی (نیوزڈیسک) چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کیخلاف دبئی میں کھیلے گی، بعدازاں ہائی وولٹیج مقابلے میں انہیں 23 فروری...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20...
—فائل فوٹو قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر امیر مقام نے پیش کی۔قرار داد میں کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور تشدد کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا، مصطفیٰ کمالایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا۔ ایوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کیں، جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نئی شرٹس میں پوز دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں بھارتی کرکٹرز کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ڈیزائن کردہ نئی شرٹس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر چیمپئنز ٹرافی کی برانڈنگ سمیت پاکستان کا نام بحیثیت میزبان ملک دائیں کونے پر نقش تھا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ایسی اطلاعات تھیں کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) کوسٹا ریکا نے پیر کو کہا کہ وہ امریکہ سے ایسے غیرقانونی تارکین وطن کو وصول کرنے کے لیے تیار ہے جو دوسرے ممالک کے شہری ہوں۔ اس سے قبل پاناما اور گوئٹے مالا نے بھی ایسا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ملک کے صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وسطی ایشیا اور بھارت سے 200 تارکین وطن بدھ کو امریکہ سے ایک تجارتی پرواز کے ذریعے پہنچیں گے۔ پاکستانیوں سمیت سو سے زائد تارکین وطن امریکہ سے ملک بدر اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔ فوری طور پر یہ بھی معلوم نہیں...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی 2025 کے قریب آتے ہی شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ انتظار پاک بھارت میچ کا ہے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا تاہم اس ہائی وولٹیج میچ کا سب سے زیادہ فائدہ بلیک مارکیٹرز اٹھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میچ کے ٹکٹس بلیک مارکیٹ میں 4 لاکھ انڈین روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شائقین کرکٹ جو آفیشل ٹکٹ لینے میں ناکام رہے تھے وہ 4 لاکھ انڈین روپے میں بلیک مارکیٹ سے...
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کوریج کیلئے درخواست کرنیوالے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی ایوںٹ کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے 7 صحافیوں نے ٹورنامنٹ کی کوریج کیلئے ویزوں کی درخواست کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا ہائی وولٹیج...
کراچی ( نیوز ڈیسک) تین تلوار کلفٹن کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے باعث 30 سے زائد دکانیں خاکستر ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی، متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، آگ لگنے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں پلازہ میں کپڑوں اور بیڈ شیٹس کی سینکڑوں دکانیں موجود ہیں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کیلئے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 5.1 شدت کا زلزلہ، سوات اور پشاور میں خوف پھیل گیا
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کی جانب سے دیے جانے والے مہنگے باکس کے بجائے عام شائقین کے درمیان ٹورنامنٹ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کا وی آئی پی ہاسپیٹلٹی باکس محسن نقوی نے ٹھکرا دیا۔یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں پر مشتمل وی آئی پی لگژری باکس مختص کیا تھا تاہم پی سی بی چئیرمین نے پریمیئم نشستوں کے ٹکٹس فروخت کرنے اور جنرل سٹینڈز میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے دباؤ پر انکے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی مشروط اجازت دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤںڈ پر نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کیخلاف بدترین ٹیسٹ میچز میں شکستوں کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی ٹریول پالیسی لاگو کی تھی جس میں کھلاڑیوں چیمپئینز ٹرافی میں اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جانا تھا۔ تاہم سینئیر کرکٹرز کے دباؤ پر بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو اپنے فیصلے پر یوٹرن لینا پڑگیا ہے، اب بورڈ نے کھلاڑیوں کو ایک شرط پر بیویوں، اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی اجازت دیدی ہے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے...
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں "وچوں وچ کھائی جا، اتوں رولا پائی جا" کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے حکومت کے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل حکمرانوں نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی سیف نے معاشی صورتحال...
بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا کی ایک اور ہار، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ردھان گزشتہ روز والد کے ہمراہ ان کی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی روشنز‘ کی کامیابی پر دی گئی پارٹی میں شریک ہوئے جہاں مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ردھان اپنے والد ہریتک سے حیرت انگیز مشابہت رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے ردھان اور ہریتک کی ایک ساتھ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) ایک مداح نے لکھا، ’ہرتیک...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلہ بلیک مارکیٹرز کے ریڈار پر آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونیوالے ہالی وولٹیج مقابلے کا ایک بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونیوالے ٹاکرے کیلئے بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی آگے جاسکتے ہیں، ٹکٹیں بلیک کرنے والوں نے ایک ہی دن میں اپنے دکھ درد دور کرنے کی تیار مکمل کرلی ہے۔ چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت کے آفیشل پلیٹ فارمز پر ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے فینز بلیک مارکیٹرز سے مہنگے داموں ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔ دوسری...
بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر گئے۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جس کیلئے بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا...