لکھنؤ/کھٹمنڈو(نیوز ڈیسک) بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی موسم نے تباہی مچا دی ہے۔ بدھ سے اب تک تقریباً 100 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے بدھ کو ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر اور مشرقی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی ہواؤں کا خطرہ موجود ہے۔

مشرقی ریاست بہار میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق بدھ سے اب تک 64 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اترپردیش، جو بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے، وہاں 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ادھر نیپال میں آسمانی بجلی اور تیز بارشوں کے باعث کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ بڑھ سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے تک بھارت کے مشرقی و وسطی علاقوں میں مزید بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جنوبی بھارت میں مون سون کا آغاز عام طور پر جون میں ہوتا ہے، لیکن اس سال غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اپریل کے مہینے کو غیر معمولی گرم قرار دیا تھا، جس میں ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔

حکومت نے چکن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک

کیرالہ (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں تقریباً 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اسی حوالے سے وزیز اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ہلاکتوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع نالندہ میں 18 اموات ہوئی، اس کے بعد ضلع سیوان میں 2، کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئیں۔

انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں اورنج الرٹ جاری ہے، آج اور کل بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزہونے والی بارش کی وجہ سے ریاست بہار کے شہر پٹنا میں 42.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سڑکیں اور کئی علاقے زیر آب آگئے۔
بیرون ممالک سے ڈی پورٹ 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک،تحقیقات شروع

متعلقہ مضامین

  • سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشیں، تقریباﹰ سو افراد ہلاک
  • بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
  • پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا
  • کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے 100 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • آج کس کس شہر میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی