2025-02-21@00:02:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1529
«کوریج فراہم»:
(نئی خبر)
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، حماس جمعرات کو ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سونپے گا، جبکہ ہفتے کے دن مزید تین یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر رہا ہے۔ ان میں وہ یرغمالی شامل ہیں جو جنگ کے دوران بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 27 فروری کو مزید چار یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ بدلے میں اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کی گئی تمام خواتین اور بچوں کو رہا...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کوئی پارٹی میں آئے نہ آئے فرق نہیں پڑتا، عمران خان اہم ہے۔ اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ہمیں اڈیالہ جیل سے 2 کلو میٹر پہلے روک لیا گیا، اس سے قبل بھی ہمیں یہیں روکا گیا تھا ۔ یہاں اور کسی کو نہیں روکا جا رہا، بتایا جا رہا ہے کہ یہاں سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو یہاں سے جانے کی اجازت ہے، وکلا اور ہمیں روکا گیا ہے ۔ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی ہم کہیں نہیں جائیں گے۔...
قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل کھیلا جائے گا، جس میں اوپنر فخر زمان کے پاس سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔ قومی ٹیم کے اوپنر نیوزی لیںڈ کیخلاف 19 اننگز میں 1053 رنز بنائے ہیں اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے 35 اننگز میں 1078 رنز بنائے ہیں اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ اگر اوپننگ میچ میں فخر...
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پشاور پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہو گا، ہم مذاکراتی عمل میں کام کر سکتے ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جھگڑے سے مخالفین کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت سے بات چیت کریں، افغان حکومت بھی اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا، حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تنخواہ داروں سے...

القادر ٹرسٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن درخواست پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے ، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں ۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ...
نیوزی لینڈ کو چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں درد ہوا، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ فرگوسن کی انجری کے باعث فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو کیوی اسکواڈ کا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر افراد کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے لیے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ...
لندن: برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی خصوصی افواج نے 2,000 سے زائد افغان کمانڈوز کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، حالانکہ ان کمانڈوز نے افغانستان میں برطانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی تھی۔ یہ خصوصی افغان یونٹس SAS اور SBS کے ساتھ مل کر خطرناک مشنز میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کمانڈوز کو انتقامی کارروائیوں کا شدید خطرہ تھا۔ برطانیہ کی جانب سے انہیں دوبارہ بسانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع کو معلوم تھا کہ انکار کی پالیسی میں خامیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی آزادانہ...
تل ابیب (صباح نیوز)سابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل...
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں اسے شامل نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکا-روس بات چیت میں یوکرین شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ بے معنی ہوگا۔ زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اس معاہدے کو تسلیم کریں گے جس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے اور ان کا دورہ سعودی عرب امریکا-روس مذاکرات سے متعلق نہیں، یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت یوکرین میں پائیدار...
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے، آرمی چیف کوخط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟اگر آپ نے خط لکھنا ہے تو پاکستان کے عوام کو لکھیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی ۔میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
لاہور(وقائع نگارخصوصی) امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے نظریے اور بیا نیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کے اند رفارم47کی جعلی حکومت قائم، جو کہ عوامی میندیٹ کی توہین ہے۔ ہم عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔حکومت کئے گئے معاہدے کی ایک ایک شق ہر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقات، اراکین اسمبلی، سول ملٹری بیوروکریسی اور ججز اپنی مراعات کے لیے ایک ہو گئے، عوام صحت، تعلیم سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، نوجوان اور پروفیشنلز مایوس ہو کر ملک سے بھاگ رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ انتہائی اذیت کا شکار ہے۔جماعت اسلامی عوام کو حالات کے رحم...
میرپور ماتھیلو ( نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کی ہدایات پر ریٹائرڈ ملازمین کو ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین مشتاق علی سیال اور برکت علی کورائی نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ گھوٹکی کے پاس شکایات جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میرپور ماتھیلو کی جانب سے انہیں ایل پی آر کی مد میں رقم فراہم نہیں کی جارہی ہے اسی طرح کی شکایات موصول ہونے ہر ریجنل ڈائریکٹر گھوٹکی کی ہدایات پر ٹریژری آفس میرپور ماتھیلو نے مشتاق علی سیال کے اکاؤنٹ میں 11 لاکھ 77 ہزار 560 روپے جبکہ برکت علی کورائی کے اکائونٹ میں 3 لاکھ 30 ہزار...

ملکی ترقی ، عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ فارمولہ طے ہونا چاہئے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹوٹیز (UNFPA) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولہ طے ہونا چاہئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کی سربراہی UNFPA کے ملکی نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانے کر رہے ہیں، ملاقات میں ڈی جی NUST ڈاکٹر اشفاق خان، UNFPA سندھ کے سربراہ مقدر شاہ اور رینوکا سوامی شریک تھے، صوبائی وزیر پاپولیشن ڈاکٹر عذرا پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری پاپولیشن حفیظ اللہ عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ پر تبادلہ خیال، وسائل کی تقسیم اور...
گریمی ایوارڈز 2025 میں معروف ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری کے اپنے کپڑے اتارنے کے واقعے کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ رائلی مے لیوس نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا کہ بیانکا سینسوری شاید اس اسٹنٹ کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اس معاملے کو اسکینڈلائزڈ بنانے پر مکمل طور پر راضی نہیں تھیں۔ یہ خبر پڑھیں : کانیے ویسٹ اور بیانکا کو گریمی ایوارڈز میں نازیبا حرکت کی وجہ سے لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ رائلی مے لیوس نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ دراصل بیانکا سینسوری کے فوٹو شوٹ کے وقت برہنہ ہونے سے قبل جوڑے کے درمیان بحث بھی ہوئی...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کے چارج چھوڑنے پر عدالتی عملے نے بھی انہیں الوداع کیا۔
تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی ، قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ اعتراف نہ صرف اسرائیلی عسکری و سیاسی حکمت عملی...
کراچی: گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ کراچی ایم نائن موٹر وے کے قریب لگادیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے گڈاپ میں ملک کے سب سے بڑے گوبر گیس پلانٹ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، یومیہ 8 ٹن گیس پیداوار ہوگی جس سے 4 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے سود کی ایک رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی جب کہ بینک سے قرض کے حصول کے لیے بھی صوبائی حکومت نے سہولت فراہم کی ہے جس کے بعد 5 میگاواٹ تک بجلی پیداوار کی جا سکےگی۔ یہ ایک ماحول دوست...
گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ کراچی میں لگادیا گیا۔سپر ہائی وے گڈاپ میں ملک کے سب سے بڑے گوبر گیس منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، یومیہ 8 ٹن گیس پیداوار ہوگی۔تقریب سے خطاب میں خصوصی مشیر وزیر اعلی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید نے اس منصوبے کو ماحول دوست قرار دیا اور بتایا کہ اس منصوبے کیلئے سود کی ایک رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی حبکہ بینک سے قرض کے حصول کیلیے بھی صوبائی حکومت نے سہولت فراہم کی جس کے بعد 5 میگاواٹ تک بجلی پیداوار کی جا سکے گی۔نجی کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اب گائے فارمز پر گوبر صفائی کیلئے بھاری مقدار میں...
دبئی: یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہےکہ یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکا روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا، یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سکیورٹی ضمانتیں موجود ہوں، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے۔یہ بات انہو ں نے دورہ مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ بدھ...
ایسے کسی معاہدے کو نہیں مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو: زیلنسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کیف(سب نیوز )یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہیکہ یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکا روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا، یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔ دورہ مشرق وسطی میں متحدہ عرب امارات پہنچنے پر صدر زیلنسکی نے ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات کی، زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سکیورٹی ضمانتیں موجود ہوں، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن...
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق اپنے ایک بیان میں سربراہ حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی بہانہ نہیں، معاہدے کے مطابق اسرائیل کو 18 فروری تک لبنان سے مکمل فوجی انخلا کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 18 فروری کے بعد لبنانی سرزمین پر کسی بھی اسرائیلی فوجی کی موجودگی کو قبضہ تصور کیا جائے گا، سب جانتے ہیں قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل فوج حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں کیلئے جنوبی لبنان میں داخل ہوئی تھی۔ واضح...
ماسکو: روس کے نائب وزیراعظم ایلکسی نوواک نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اوپیک پلس ممالک اپریل میں شروع ہونے والے تیل کی ماہانہ فراہمی میں اضافے کو مؤخر کرنے پر غور نہیں کر رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیلوں کے باوجود اوپیک پلس ممالک کی ملاقات میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کی فراہمی میں اضافے کو روکنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تین اوپیک پلس ممالک کے نمائندوں نے عالمی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک اس موضوع پر کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی، اور اضافی فراہمی کو اپریل سے جذب کرنے کی صلاحیت پر غور کیا جا رہا ہے سخت پابندیاں اور چین کی بڑھتی ہوئی تیل کی طلب کو اس فیصلے...

منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید
سینیئر سیاستدان فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ یہ بھی پڑھیں ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو سیکریٹری جنرل لگایا ہے جس کا پیشہ ہی منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سلمان راجا پاناما سے لے کر ہر چوری میں شریف خاندان کا قانونی معاون اور مددگار رہا، اب کہا جارہا ہے وہ جمہوریت اور منی لانڈرنگ کے خلاف ہراول دستہ ہوگا، ایسا مذاق بند ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اس کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے ایران کو زبردست دھچکے اور کاری ضربیں پہنچائی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آیت اللہ کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں۔...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلز جو گورنر نے اعتراضات لگا کر بھیجے تھے، وہ سب پاس کریں گے، کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمارت گیس سلنڈر کے دھماکے کے سبب گری ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر (G2G) کئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سعودی عرب کی وژن 2030ء سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے، سعودی عرب وژن 2030ء کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی...
لاہور: پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے جیل قوانین میں ترامیم کی ہیں تاکہ قیدیوں کے حقوق کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، ان ترامیم کا مقصد جیلوں میں انسانی حقوق کا تحفظ اور قیدیوں کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان ترامیم میں خصوصی طور پر خواتین قیدیوں، بچوں اور ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کے حقوق پر توجہ دی گئی ہے۔ نئے رولز کے مطابق، غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔ قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول دینے پر زور دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہر جیل میں...
ماسکو: روسی وزارت دفاع کاکہناہے کہ فضائی دفاعی یونٹوں نے گزشتہ رات میں 90 یوکرینی ڈرونز کو ناکام بنا کر تباہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی وزارت دفاع نے کہاکہ یوکرین کے 38 ڈرونز کو سمندر ایزوف کے اوپر مار گرایا، 24 کو روس کے جنوبی علاقے کراسنودار میں اور باقی کو ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں کے علاوہ کریمیا جزیرہ نما کے اوپر تباہ کیا گیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے دفاعی یونٹوں نے سمندر ایزوف کے اوپر ایک گائیڈڈ میزائل بھی تباہ کر دیا،یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرینی ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات کے خلاف مؤثر طریقے سے کارروائی کی لیکن بروقت...
چیف سیکرِیٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ—فائل فوٹو چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرم میں قیامِ امن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرِیٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ کرم امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے جامع منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ کرم کیلئے روانہ ہونیوالے قافلے پر فائرنگ، ٹرک ڈرائیور زخمیلوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب کرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری کےپی نے کہا کہ شر پسندوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے...
چین کو یوکرین بحران کے شفاف،دیرپا اور پابند امن معاہدے کی توقع ہے، وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز میونخ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن کے فروغ میں چین کا عزم دہرایا ہے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سیبیہا کی درخواست پر ہونے والی اس ملاقات میں وانگ نے کہا کہ چین اور یوکرین روایتی دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2011 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات سے معمول کی پیشرفت کو برقرار رکھا گیا ہے۔وانگ نے مزید کہا کہ چین حالیہ برسوں میں یوکرین کا سب سے بڑا تجارتی...
واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے صدارتی اختیارات کے معاملے پر بڑے قانونی چیلنج کا سامنا ہے جس کا مقدمہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ہیمپٹن ڈیلنگر کو ان کے عہدے سے 7 فروری کو ایک مختصر ای میل کے ذریعے فوری طور پر برطرف کر دیا، حالانکہ وہ آفس آف اسپیشل کونسل کے سربراہ تھے، جو سرکاری بدعنوانیوں، اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کا ذمہ دار ایک آزاد ادارہ ہے۔ ڈیلنگر نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا، جس پر ضلعی عدالت اور اپیلز کورٹ نے ٹرمپ کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام میں خلیج نہیں ہونی چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تنازع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24 ویں اجلاس کو ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق پچھلے سال اکتوبر سے ضلع کرم میں بدامنی کے مختلف واقعات میں 189 افراد جاں بحق ہوئے، حالات کو معمول پر لانے کے لئے صوبائی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں امن معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کرم میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ صوبائی کابینہ کو بتایا گیا کہ کرم کے تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی پر 48 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس وقت کرم میں اشیائے ضروریہ...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی سفری سہولت فراہم کرنے کی اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پی آئی اے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون سے ایونٹ میں شریک بین الاقوامی ٹیموں کو اندرون ملک آمد و رفت کی سہولت فراہم کرے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہو رہا ہے اور ایونٹ کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے تاہم بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی۔ پی آئی اے ترجمان کاکہنا ہےکہ کرکٹ ٹیموں کے...
کراچی: عالمی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ایئر لائن پی آئی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور، کراچی اور اسلام آباد پہنچائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی آئی اے چیمپیئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔ مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی 2025: پانچ بلے باز جو ایونٹ میں دھوم مچا سکتے ہیں دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی...
اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے، سربراہ حزب اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیروت: حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کومعاہدے کے مطابق 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے اتوار کے دن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کو 18 فروری تک لبنان کی حدود سے نکل جانا چاہیے اور اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی بہانہ نہیں ہے کیونکہ یہی معاہدہ ہوا تھا۔ حزب اللہ سربراہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا...
قومی اسمبلی کے آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں دیوانی ملازمین ایکٹ 1973 اور دیوانی عدالتوں کا آرڈیننس 1962 میں ترامیم شامل ہیں جنہیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی کا فیصلہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے امیگریشن قوانین میں ترمیم اور پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024ایوان میں پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کی کارروائی ہوگی جس دوران نزہت صادق اور آسیہ ناز تنولی اسلام آ باد کے دیہی علاقوں...
سکھر(نمائندہ جسارت)روہڑی قومی شاہراہ پر ٹریفک جام برقرار،گاڑیوں کی لمبی قطاریں، مسافر دہری اذیت کا شکار،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ بالخصوص روہڑی انتظامیہ کی ناقص کاکردگی کی بدولت روہڑی قومی شاہراہ پر ٹریفک جام برقرار رہنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہوگئی ہے ٹریفک جام کی وجہ سے مسافر اذیت کا شکار دکھائی دے رہے ہیں انتظامیہ کی غفلت سے ہزاروں گاڑیاں قطاروں میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ٹریفک جام کی وجہ مسافروں کو کھانے پینے کی سہولیات کا فقدان بھی نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال درگاہ صدر الدین شاہ بادشاہ اور حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر ملک بھر...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالوں کے خلاف ہیں،میلوں کے انعقاد کا مقصد ثقافت کو فروع دینا ہے شاہ لطیف ،سچل سرمت اور قلندر کے امن کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے جیکب آباد کے میہر شاہ گرائونڈ میں گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے زیب خان پہنور، سردار چنگیز پہنور ،ضلعی صدر پیپلزپارٹی لیاقت لاشاری ،رافع جکھرانی ،کمشنر میرپور خاص فیصل عقیلی ،ڈی سی نواب سمیر لغاری ،ایس ایس پی صدام خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔سید ذولفقار شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں روائتی...
برمنگھم ( نیوز ڈیسک)برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے قونصل جنرل کامران احمد ملک انتقال کر گئے۔برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے قونصل جنرل کامران احمد ملک انتقال کر گئے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کامران احمد ملک کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ان کی وفات پر اہم افراد کی اجنب سے غم کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم کامران احمد ملک کی نماز جنازہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ادا کی جائے گی جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔ کمیونٹی کے افراد نے مرحوم کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ مزیدپڑھیں:پیٹرول سے پلگ تک: پاکستان میں الیکٹرک اسکوٹرز...
سکھر میں سولر پینلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کو نظرانداز کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی سڑک نہیں، ان سڑکوں کی اتنی بری حالت ہے کہ حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، انڈس ہائی وے کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز فراہم کردیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پيپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویزن کے مطابق سکھر ڈویزن کے تین اضلاع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں عوام پر بجلی کا بوجھ کم کرنے کے لیے سولر پینلز کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔ یہ بات...
سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی ایسی کینال نہیں بننی چاہیئے جس سے سندھ میں پانی کم ہو، غلط فہمی پھیلائی گئی کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں بہت کم سڑکیں بناتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سمدھ کے سینئر وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کا سامنا ہے، صدر زرداری نے کئی سال پہلے آبی مسائل کے حل کے لیے کینال اور واٹر کورسز چینل لائینگ کروائی۔ سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کا زرعی سلسلہ کافی حد...
فائل فوٹو۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی کا سامنا ہے، صدر زرداری نے کئی سال پہلے آبی مسائل کے حل کےلیے کینال اور واٹر کورسز چینل لائینگ کروائی۔ سکھر میں نارا کینال پروجیکٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کا زرعی سلسلہ کافی حد تک نارا کینال پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارا کینال 2 کلومیٹر تک پکی ہونے سے ٹیل تک پانی روانی سے پہنچے گا۔ پانی کے معاملے پر انتشار کی صورتحال پیدا ہوگی تو ملک کو نقصان ہوگاناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں واٹر چینل لائینگ کی 185 اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔ کچھ دنوں میں روہڑی کینال کو پکا کرنے...
تل ابیب : اسرائیل کو امریکہ کی جانب سے بھاری ایم کے 84 بموں کی ایک کھیپ موصول ہوئی ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سابق صدر جو بائیڈن کی عائد کردہ برآمدی پابندی ہٹانے کے بعد فراہم کی گئی۔ اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے کھیپ موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایم کے 84 دو ہزار پاؤنڈ وزنی ایک ان گائیڈڈ بم ہے جو موٹی کنکریٹ اور دھات کو چیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے ان بموں کی اسرائیل کو فراہمی اس خدشے کے تحت روک دی تھی کہ یہ غزہ کی گنجان...
کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب دو دن قبل کراچی کے شہریوں کو فری پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے بیان سے مکر گئے،46 سائیڈ میں سے 40 پارکنگ سائیڈ کا ٹھیکہ پیپلز پارٹی کے مند پسند کارکنوں کے پاس ہونے اور ان کے شدید دباؤ کے باعث اب پارکنگ فیس کی وصولی کا فیصلہ جون کے مہینے میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے شہری رمضان المبارک کے مہینے میں پارکنگ مافیا کے ہاتھوں ایک بار پھر سے لٹنے پر مجبور ہوں گے پارکنگ مافیا کراچی کے مختلف سائیڈ پر از خود طے کردہ پارکنگ فیس وصول کررہا ہے موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 20 روپے کے بجائے 50 اور 70 روپے جبکہ گاڑیوں کی فیس 50 روپے کے...
لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کو اپنے حلقے میں کام کے لیے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے ، عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت میں متعدد ترجمانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو زمینی حقائق پر بریفنگ بھی دیں۔ عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ان نا تجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی وہ وہی بول دیتے ہیں، جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاؤ لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ...

وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے ،این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں صوبے میں حادثات کی وجہ ہیں، ارسلان شیخ
کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان اور ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے بہت سارے اختلافات ہیں، پوری پاکستانی قوم معیشت کے باعث پریشان ہے، بجلی کے بلوں پر خودکشیاں ہوئی، وفاق پاکستان پر رحم کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو...
پی ٹی آئی نے محمد عارف کو امریکا میں اہم ذمہ داری سونپ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما محمد عارف کو امریکا میں بڑی ذمہ داری مل گئی۔تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کو پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل کمیٹی یو ایس اے کا کوآرڈینیٹر برائے ریاست ایریزونا بنا دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ محمد عارف باضابطہ طور پر وہاں پر تحریک انصاف کو منظم کریں گے ،محمد عارف تحریک انصاف کے پرانے کارکن ہیں اورانہوں نے کیلفورنیا میں لیفٹینٹ گورنر کے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا ۔اس کے علاوہ وہ کیلیفورنیا میں سیاسی وسماجی حلقے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا تھا اب ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کی بے رحمی کا شکار بن رہے ہیں، شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کئے گئے تھے۔مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستار...
مٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطل ہے۔ اس حوالے سے شہری کا کہنا ہے کہ مختلف کالونیوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے، دور دراز قدیم کنوؤں اور بورنگ کا پانی استمعال کر رہے ہیں۔ چیف میونسپل افسر مٹھی کے مطابق نوکوٹ کی رن شاخ سے مٹھی اور اسلام کوٹ کو پانی پہنچتا ہے، نوکوٹ کی رن شاخ سے مٹھی کے لیے پانی کی فراہمی بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹوریج ٹینک خالی ہونے سے مٹھی اور اسلام کوٹ کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ محکمۂ ایری گیشن انتظامیہ نے 4 سے 5 روز میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی...
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو بھی پاکستانی لیجنڈز عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ راجپال یادیو نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکار اپنے فن کے بادشاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور معین اختر اپنی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اسکرین پر ایسی شاندار پرفارمنس دیتے تھے کہ صارفین سحر میں گرفتار ہو جاتے تھے اور ایک لمحے کے لیے بھی اسکرین نہیں چھوڑ تے تھے۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے، کیونکہ وہ قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال اور ایک بڑے...
برطانوی پروفیسر پال ورک مین نے کینسر ریسرچ ٹارگٹنگ کورڈوما میں اہم پیش رفت حاصل کرلی ہے۔ پروفیسر پال ورک مین نے کئی سال ناقابل علاج کورڈوما کے مطالعہ کے لیے وقف کیے ہیں، جو ہڈیوں کا ایک منفرد کینسر ہے جس نے ان کی والدہ اینا کی بھی جان لے لی تھی۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک ملین میں سے ایک فرد اس حالت سے متاثر ہوتا ہے جو کہ علاج کے موجودہ اختیارات کے خلاف مزاحم رہتا ہے۔ ورک مین جو کہ اپنی والدہ کے انتقال کے وقت 37 سال کے تھے، نہوں نے چھتیس سال قبل کورڈوما کے علاج معالجے کی کمی کی وجہ سے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد بطور ڈپٹی کمشنر تعینات رہا اور بعد ازاں بلو چستان آیا، میرے لیے یہ ایک الگ تجربہ تھا کیونکہ نہ صرف اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان ہزار کلو سے زائد کا فاصلہ ہے بلکہ دونوں علاقوں کے درمیان نفسیا تی فاصلہ بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ اسلام آبا د اور کوئٹہ کے مسائل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ کوئٹہ ڈویژن میں گورننس کے مسائل بے پناہ ہیں۔ اسلام آباد میں حکومتی رٹ کو قائم کرنا آسان جبکہ یہاں نسبتاً مشکل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کی کوئٹہ میں رونمائی حمزہ شفقات نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی نظر...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کے لئے پٹرولیم رعایتی معاہدے (پی سی اے) پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ، مفاہمت کی یادداشت (ایم او اے) پر دستخط کرکے ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ضلع ڈیرہ بگٹی ,سوئی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، سینیٹر شاہ زیب درانی،سینیٹردنیش کمار، سینئر سرکاری حکام، معززین اور اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ا?فیسرعمران عباسی اور سیکریٹری انرجی...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن نے ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے ٹاکری میں مائنز ورکرز کی پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں گیارہ غریب کانکنوں کی المناک موت پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شاہر گ میں دہشت گردی کے واقع میں شہید ہونے والے گیارہ غریب کول مائن مزدوروں کے لواحقین کو دہشت گردی الائونس دیا جائے ۔پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر سلطان محمد خان ، مرکزی چیئرمین عبدالستار ، آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے چیئرمین شاہ علی بگٹی ،انفارمیشن سیکرٹری منظور بلوچ ،حاجی سیف اللہ ، عبدالحلیم خان ، عبدلستار جونیئر ،نعیم شاہ...
لاہور (کامرس ڈیسک) چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) فیض احمد چدھر کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، جہاں ان کا استقبال چیمبر کے صدر ابوزر شاد نے کیا۔ملاقات میں لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی اور ٹی ڈی اے پی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رفیعہ سید بھی موجود تھیں۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی پاکستان کی زرعی، آئی ٹی، اور انجینئرنگ برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، کیونکہ یہ شعبے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی،...
جیکب آباد میں سید شیر شاہ بخاری کے مزار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ دھرتی اولیاء اور صوفیاء کی دھرتی ہے، جنہوں نے لوگوں کو امن اور محبت کا پیغام دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سید شیر شاہ بخاری جیکب آباد شہر کی ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ جن کے عقیدت مندوں میں شیعہ، سنی مسلم اور غیر مسلم سبھی شامل تھے۔ یہ بات انہوں نے بانی فرش عزاء قبلہ سید شیر شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر ان کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل انہوں نے مزار پر چادر چڑھا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے والے وکلا بیرون ملک بیھٹے یو ٹیوبرز سے پیسے لے کر ان تک اہم معلومات پہنچا رہے ہیں، سینیئر رہنماؤں نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعض مرکزی رہنماؤں نے وکلا کی عمران خان سے ملاقاتوں کے دوران ان سے شکایات کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وکلا ملک سے باہر بیھٹے یو ٹیوبرز تک اہم معلومات پہنچا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلا کی جانب سے شکایات...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کے سفر میں حکومت کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیگی۔ بلوچستان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ واقعے کے بعد بعض عناصر کی جانب سے حکومت بلوچستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ حکومت بلوچستان اور پی پی ایل کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا ہے۔ بلوچستان حکومت کہیں اور سے نہیں بلکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ سے ہی چلائی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ...
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منطوری کے روز اجلاس میں نہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ کو اپنی پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ سنا دیا۔ پی ٹی آئی کے بانی قانون کے مطابق اپنی پارٹی میں کچھ نہیں ہیں لیکن عملاً اب تک وہ اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر بدستور پی ٹی آئی کو چلانے والے فرد واحد ہیں۔ عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بانی اب ان ارکانِ پارلیمنٹ کو پی ٹی آئی سے نکلوانے کا فیصلہ کیا ہے جو گزشتہ سال 21 اکتوبر کو 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں باری باری منظوری کے عمل کے...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) خیبرپختوںخواہ حکومت 6 ماہ میں 169 ارب روپے سر پلس بجٹ دینے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کو صوبائی حکومت کے مالی نظم ونسق اور کارکردگی بارے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران صوبائی حکومت کا سر پلس بجٹ 169 ارب روپے ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی حکومت نے اپنے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ حکومت کے دور کے مختلف بقایاجات کی مد میں 78.5 ارب روپے ادا کئے۔صوبائی حکومت نے قرض اتارنے کے لئے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے اور 30 ارب روپے اس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ہے، ہم انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور اقدار کے خلاف قرار دیتے ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے کہا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ہے، ہم انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن...
جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 3 یرغمالی رہا کردیئے، اسرائیل 396 قیدیوں کو رہا کریگا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلسطینی کی مزاحتمی تنظیم حماس نے 3 یرغمالیوں کو رہا کردیا، اسرائیل 396 قیدیوں کو رہا کرے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے چھٹے مرحلے میں حماس نے 3 یرغمالیوں کو خان یونس کے علاقے میں ریڈ کراس کے حوالے کیا، ریڈ کراس کے اہلکار نے یرغمالیوں کی رہائی کی دستاویز پر دستخط بھی کیے، اس موقع پر ہزار افراد موجود تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رہا ہونیوالے یرغمالیوں میں امریکی نژاد اسرائیلی ساجے ڈیکل چین، الیگزینڈر تروفانوف اور یائر...
قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں انکے ادارے نے اقلیتوں کے تعلیمی حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں کے صدر پروفیسر شاہد اختر نے کہا کہ اقلیتوں کے تعلیمی حقوق کے تحفظ کے لئے بھارتی آئین کا دفعہ 30 (1) اقلیتوں کو اپنی پسند کے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا حق دیتا ہے۔ قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں کے چیئرمین پروفیسر شاہد اختر نے سرکٹ ہاؤس بوکارو میں ضلعی عہدیداروں اور اقلیتی تعلیمی اداروں کے ساتھ آج ایک جائزہ میٹنگ لی۔ اس میٹنگ میں آئین کے دفعہ 30 (1) میں درج اقلیتوں کے حقوق...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان جھگڑا کیسے ہوا؟ واقعے کی عینی شاہد نے بتادیا۔فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے کی عینی شاہد نادیہ خٹک نے بتایا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو مکا مارا تو وہ زمین پر گرگئے تھے، جس سے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔نادیہ خٹک نے کہا کہ شعیب شاہین کی ہڈی نہیں ٹوٹی، زمین پر گرنے سے ہاتھ پر چوٹ آئی۔ فواد چوہدری کا مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ، شعیب شاہین کا انکارسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ کر دیا جبکہ شعیب شاہین نے انکار کر دیا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نشریاتی انتظامات کی تفصیلات بیان کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے ٹورنامنٹ پاکستان اور دبئی بھر میں منعقد کیا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں 19 دنوں سے زائد عرصے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو دفاعی چیمپیئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا، جس کے بارے میں امید ہے کہ شائقین کو ایک دلچسپ افتتاحی میچ دیکھنے کو ملے گا۔ چیمپیئن شپ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے، جس میں فاتح ٹیم کو شاندار سفید جیکٹ...
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر ہاتھا پائی ہوگئی، لڑائی کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد شعیب شاہین زمین پر گرگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ٹاؤٹ ہو، شعیب...
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج مزید 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت چٹھے مرحلے میں حماس نے 3 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں الیگزینڈر ٹروفانوف، یائر ہارن اور ساگوئی ڈیکل چن شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے چٹھے تبادلے میں 369 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں...
پاکستان اور چین ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گے، صدر زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی روایت کو سراہا اور سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور چین ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گے، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دیں گے اور پاک چین اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا مثالی منصوبہ بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔2008ء سے 2013ء تک پہلی مرتبہ پاکستانی صدر کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ئ)وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہم اختیارات واپس لے لئے،ایف بی آر اب صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا، ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیاگیا،وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کر دیا گیا ہے،ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،حکومت نے ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا ہے ، ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا۔ ایف بی آر ریونیو بڑھانے کیلئے تجاویز اور عملدرآمد پر توجہ دے گا۔وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد...
— فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔فواد چوہدری، زرتاج گل، شہر یار آفریدی سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ راولپنڈی: 9 مئی کے مقدمات میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکیراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔عدالت نے شاہ...
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کو تھپڑمار دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر ایک نیوز کے رپورٹر چوہدری سجاد اور شعیب شاہین آپس میں باتیں کر رہے تھےکہ فواد چوہدری اندر داخل ہوا اور رپورٹرز کو کہا کہ ٹاؤٹ کے پاس کھڑے ہو پانچ پانچ ہزار روپے میں بکنے والا شعیب شاہین پارٹی کے اندر لڑائیاں ڈلوا رہا ہے۔جس پر شعیب شاہین نے کوئی بات نہیں کی ، فواد چوہدری واپس مڑے اور شعیب شاہین کا گریبان پکڑ کر اس کو تھپڑ دے مارا ۔ تھپڑ لگنے کی وجہ سے شعیب شاہین زمین پر گر گئے ،فواد چودری کی بیگم حباچوہدری نے فواد چوہدری کو پکڑ لیا۔
اِسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف۔سیون/ون میں واقع مکان نمبر 5 کی ملکیت کا 1993/94 سے شروع ہونے والا تنازع اِسلام آباد کی ماتحت عدلیہ سے ہوتا ہوا گزشتہ کئی برس سے اِسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التواء اور فیصلے کا منتظر ہے۔ نیوزی لینڈ میں مقیم درخواست گزار کے مطابق اگست 1991 میں مذکورہ گھر باقاعدہ وصیت اور ایگریمنٹ کے بعد اُن کے والد نے اُن کو گِفٹ کیا گیا لیکن چونکہ وہ اپنے والد کی حقیقی اولاد نہیں اور اُن کے والد نے اُن کو پیدائش کے چند روز کے بعد گود لیا تھا، اِس لیے اُن کے والد کے رشتے داروں نے وراثت کے قانون کے تحت مکان پر دعوٰی کر دیا اور 1993/94 سے شروع...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فواد چوہدری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی، ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سےکہا اپنےکام سےکام رکھو۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے جبکہ شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اندر بلالیا۔ ...
سعودی عرب: جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے سعودی عرب میں ہونے والی سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔ ایکسرسائز میں جدید لڑاکا طیاروں کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی پرفارمنس نے سب کو حیران کن بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فضائیہ کے طیاروں نے اس مشق میں بھرپور حصہ لیا، جس میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے، پائلٹس اور ٹیکنیکل گراؤنڈ عملہ شامل تھے۔ اس دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک نان اسٹاپ پرواز کی اور ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔ مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان،...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بعض اہم اختیارات واپس لے کر وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اب ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو علیحدہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی تک محدود رہے گا۔ ایف بی آر کا کام صرف ٹیکس تجاویز پر عملدرآمد تک محدود ہو گا اور وہ اپنے ریونیو میں اضافے کے لیے ان تجاویز کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ وزارت خزانہ میں قائم ہونے والا ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ اور...

اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ
اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی ۔عشائیے میں متعدد سیاسی،سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گاا س سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،دعائیہ تقریبات،محافل،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے۔(جاری ہے) علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔وہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں پروفیسر طاہر القادری قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںان کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد: پنجاب میں کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کے منصوبے 'گرین مال اینڈ سروس کمپنی، اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کردیا گیا۔ کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقاریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر شریک ہوئے۔ نیشنل فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک بھی تقریبات میں شریک ہوئے۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت لائیو اینڈ سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹری بھی موجود تھے۔...
حیدرآباد: جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجیدپیکا ایکٹ کے خلاف لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میںشریک ہوکر اظہار یکجہتی کررہے ہیں حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کی سیاسی، قوم پرست، مذہبی جماعتوں،وکیلوں اور صحافیوں نے پیکا ایکٹ ایوبی، ضیائی اور مشرف کی مارشل لاء سے بھی زیادہ خطرناک پارلیمانی مارشل لاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی، عدل، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کی آواز دبانے کے لیے پیکا ایکٹ جیسا کالا قانون نافذ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے پی یو ایف جے کی کال پرحیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے دن بھوک ہڑتالی کیمپ کے آخری دن خطاب کرتے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سندھ بھر میں کسانوں کے حقوق کے حوالے سے حقوق ہاری مارچ کا انعقاد کرکے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کی قیادت مرکزی مسلم لیگ سندھ کے تمام مقامی ضلعی صدورنے کی ۔ مظاہروں میں کسانوں، زمینداروں اور ہاریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مارچ کا مقصد حکومت کی زرعی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنا اور کسانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔مارچ کے دوران شرکا نے بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے زرعی ٹیکسز کے خاتمے، کھاد اور بیج کی قیمتوں میں کمی، پانی کی منصفانہ تقسیم، اپنی فصلوں زرعی اجناس اور کسانوں کے ریٹ نہ ملنا دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان شریعت کونسل صوبہ سندھ کے امیر مولانا قاری اللہ داد آرائیں سرپرست مولانا تنویر الحق تھانوی صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں نائب صدر مفتی حبیب احمد درخواستی مولانا جمیل احمد بندھانی اسلم شیخ ایڈووکیٹ حافظ ارمان احمد چوھان ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں مفکر اسلام مولانا زاہد الراشدی کو پاکستان شریعت کونسل کا آئندہ پانچ سالوں کیلئے مرکزی امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کے مولانا زاہد الراشدی اکابرین کی نشانی ہے اور جید عالم دین ہے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مولانا زاہد الراشدی منصب صدارت کے عہدے کے اہل ہیں ہم امید رکھتے ہیں کے مولانا راشدی کے دور امارت میں...
نواب شاہ (نیوز ڈیسک)نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔ حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، نواب شاہ سے وین پر سیہون شریف عرس پر جارہے تھے، مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔
نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آیا جس سے 4 زائرین جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معروف ننھا نعت خواں ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جانبحق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے وین سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق زائرین نواب شاہ سے سہون شریف لال شہباز قلندر کے عرس پر جارہے تھے۔ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے جہاں سے وین پر سیہون شریف کی طرف روانہ ہوگئے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...