2025-03-16@10:39:17 GMT
تلاش کی گنتی: 140

«پیپلز پارٹی دریائے»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سیاست کرنے کا حق ہے، اگر بلاول بھٹو کو کوئی ایشوز پتا ہیں تو ہمیں بلائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو جب اپوزیشن ریلی پشاور سے چلی تب سے گولی چل رہی تھی چونگی نمبر 26 پر گولی کس نے چلائی؟ جس سے سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔  رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اٹک پل سے لیکر اسلام آباد تک دس بارہ مقامات پر تشدد ہوا وہاں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے تشدد اس جتھے نے کی جو مسلح اسلام آباد پر چڑھائی کر رہا تھا ایسا تو نہیں کہ کسی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پابند سلاسل نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے ہاتھ سے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک نئی پیپلز پارٹی بننے جا رہی ہے جس کی قیادت بھٹو خاندان سے زرداری خاندان میں منتقل ہوجائے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک دہائی قبل پی پی پی کو خیرباد کہنے والے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی جگہ لے لی ہے۔‘ پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’یہی تبدیلی نئی پیپلز پارٹی کے نمائندگان اور ترجمان میں بھی نظر آرہی ہے، شرجیل میمن نیا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اس موقع پر کراچی میں جاری تمام سرگرمیوں بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی حب پمپنگ سٹیشن،کے الیکٹرک پرسالانہ مرمتی پر کام شروع کردیا گیا
    پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی ایک مبہم روداد سامنے آئی ہے۔ اس اجلاس کی اہمیت حکومتی اتحاد کی وجہ سے تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ اب جب پاکستان ن لیگ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں تو اس اجلاس میں بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس سے قبل پیپلزپارٹی نے مومینٹم بنانے کے لیے قومی اسمبلی کی کارروائی کا یہ کہہ کر بائیکاٹ کر دیا تھا کہ جب تک وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئیں گے کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ تاہم شہباز شریف اگلے دن ہی اجلا س میں آگئے کیونکہ وزیر اعظم اختلاف نہیں بڑھانا چاہتے ہیں۔ تاہم پیپلزپارٹی کا اختلاف برقرار ہے۔مذاکراتی کمیٹیاں کوئی بڑے نتائج...
     اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعوی کیا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر وزیراعظم آفس کی جانب سے توجہ نہیں دی جا رہی اور  صدر آصف علی زرداری اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ ایک انٹرویو میں رہنما پیپلز پارٹی نے سوال کیا کہ اگر صدر پاکستان کی طرف سے کوئی ہدایت بھیجی جاتی ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو نچلی سطح پر کیا ہوگا؟ سلیم مانڈوی والا نے متنبہ کیا کہ اگر آپ نے جن چیزوں پر اتفاق کیا تھا ان پر عمل درآمد نہ کیا تو اتحاد ایک دن ٹوٹ جائے گا، سی ای سی اجلاس کے دوران محسوس کر سکتا ہوں...
    مذاکرات دفن ہو گئے، انتقال، تجہیز، تکفین اور تدفین میں ڈیڑھ مہینہ لگ گیا، اشتعال کی خبریں پیدائش (آغاز) کے ساتھ ہی اس وقت آنا شروع ہو گئی تھیں جب پہلے رائونڈ میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے مطالبات تحریری شکل میں دینے کے لیے کہا گیا۔ ادھر سے اصرار، اڈیالہ جیل سے انکار، انکار کو اقرار میں بدلتے 42 دن لگ گئے گویا مذاکرات کومے میں چلے گئے تاہم مصنوعی سانس کے لیے آکسیجن ماسک لگا دیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے دبے لفظوں میں واضح کر دیا کہ حکومت سے اتنا ہی مانگو جتنا وہ دے سکتی ہے۔ عقل کے دشمنوں کو ’’معرفت کی رموز‘‘ سمجھ میں نہ آئیں کیسے آتیں ان کے اپنے رئوف حسن...
    پشاور (صباح نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود (ن) لیگ کا حکومت بنانے کے لئے ساتھ دیا،اگر حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،ن لیگ کو سوچنا چاہئے،پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے۔مہمند لوئرجرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجابی،سندھی،بلوچی اورپختون سب پاکستانی ہیں،سب نے ملکر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،حکومت کو چاہیے پیکاایکٹ میں ترمیم صحافیوں سے مشاورت کے بعد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور( ن)...
    پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے،حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود ن لیگ کا حکومت بنانے کے لئے ساتھ دیا،اگر حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،ن لیگ کو سوچنا چاہئے،پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے۔ مہمند لوئرجرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجابی،سندھی،بلوچی اور پختون سب پاکستانی ہیں،سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے کام کرنا ہے۔پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا...
    اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار ہیں اور پیپلزپارٹی نے اب براہ راست میاں نواز شریف سے اپنے تحفظات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتے بلاول زرداری لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ پیپلز پارٹی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود پی پی قیادت کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں سیاسی خصوصاً پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سمیت دیگر مذاکراتی ادوار کے بارے میںکمیٹی کو آگاہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کینال معاملے پر مسلسل نظر انداز کرنے پر بھی شدید تحفظات کیا جبکہ مسلسل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے ریلوے پھاٹک بدین چالی سے گجراتی پاڑے تک نئی سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سچل سرمست ٹاؤن عبدالجبار جتوئی، سابق چیئرمی ٹائون کمیٹی ہوسڑی مرتضیٰ شورو، چیئرمین خانزادہ خان، وائس چیئرمین شاہد بھٹی، عاصم بھٹی، حنیف پنہور، علی نواز پنہور اور دیگر بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی سہولیات کے لیے ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے، سڑکوں کی تعمیر صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، موجودہ صوبائی حکومت نے پورے سندھ میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، سائٹ ایریا جو ماضی میں مکمل طور...
    سٹی 42 :پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کی منظوری سے پہلے تمام صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی جاتی، حکومت صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کربل لاتی تو زیادہ اچھا ہوتا۔ سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام جماعتوں سے زیادہ مذاکرات کی حامی ہے، ملک کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی حامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایساچارٹرسائن کیا جائےکہ ہم الیکشن اپنالڑیں اپنی سیاست کریں ۔   منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز انہوں نے کہا کہ جہاں ملک کو آگے لے جانا ہے وہاں سب کو سرجوڑکربیٹھ جانا چاہیے، مسلم...
    گلگت بلتستان کی سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی ہے اور جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم نے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قد آور شخصیات کو صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کے دبے اور پسے ہوئے، محنت کش اور غریب عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر کے عوام میں سیاسی بیداری پیدا کر کے اپنی...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس...
    سٹی 42 :  پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے دریائے سندھ پر چھ نہریں تعمیر کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اس عمل کو  سندھ میں آگ لگانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔  زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو کے زیرِ صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سی ای سی کے تمام اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی ۔  وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، پی پی ترجمان شازیہ مری، گورنر گلگت...
    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،ن لیگ کی پنجاب حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہا ئو س میں اجلاس ہوا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، سی ای سی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہاوس میں اجلاس ہوا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، سی ای سی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں۔ ٹرمپ کے آتے ہی تارکین وطن کے خلاف گھیرا تنگ،...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش بھی موجود تھیں، پی پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام اور وزیر وقار بھی موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق...
     ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہر سیاسی پارٹی کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں بھی بات چیت سے حل نکلے گا، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پورے پاکستان میں کوئی بندہ باہر نہیں نکلا۔  شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے مخالفین کو چور ڈاکو اور خود کو ایماندار کہتے تھے، انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی اور ڈاکٹر دلدار لغاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 6 نئے کینالز کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت محض بیانات جاری کرنے کے بجائے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قرار دادیں پیش کرے، روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے لگانے والی پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھی عوام سے ان کی زمین اور دریائے سندھ چھیننے کی سازش کی ہے، ایوانِ صدر سازشوں میں ملوث ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاؤں پر سندھ برابر کا حق رکھتا ہے، لیکن پنجاب کے حکمران سندھ کو اس کے حصے...
    سٹی 42 : چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔  بلاول بھٹو سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش، سمیت پی پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام ایڈووکیٹ اور وزیر وقار بھی موجود تھے ۔  مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد...
    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کسی قیدی کی رہائی اور پکڑنے کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل کی طرف ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ 3 نسلوں کی جدوجہد ہے، پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے سرزمین کو آئین دلوایا جبکہ قائد عوام ( سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ) کے ساتھ مزدوروں نے جدوجہد کر کے اپنا حق چھینا، مزدوروں نے بی بی شہید ( سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ) کے ساتھ بھی مل کر جدوجہد کی اور آمروں کے مقابلے میں نہتی لڑکی اس لیے کھڑی تھی کہ اس...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت ایسے پالیسیاں بنارہی ہے جیسے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہو، جب حکمران اپنی مرضی کے فیصلے کرتے ہیں تو پورا نظام گر جاتا ہے۔ بعض اوقات حکومت خود اپنے لیے مسائل پیدا کردیتی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ملکی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں پیدا کرنا چاہتے، ہم تو چاہتے کہ پورے ملک کی معیشت ترقی کرے۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کے مسلم لیگ ن کے ساتھ اختلافات ہائی لیول پر چلے گئے ہیں، گورنر پنجاب انہوں نے کہاکہ میری حکومت کو تجویز ہے کہ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں، اس سے قبل اگر صرف...
    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب،ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24جنوری جمعہ کو زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے ،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے عدالتی فیصلے ،اسمبلی سے منظور شدہ بل و قانون سازی کو ڈھائی سال سے زائد ہونے کے باوجود صوبے میں طلبہ یونین کے انتخابات نہ کرائے جانے اور یونین کی بحالی کے لیے پیش کی جانے والی قرار داد پر پیپلز پارٹی کے موقف اور قرار داد کو مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پیپلز پارٹی کی جمہوریت دشمنی اور بدترین فسطائیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وڈیرہ شاہی و جاگیردانہ سوچ اور آمرانہ ذہنیت کی حامل پارٹی ہے اسی لیے طلبہ کی قیادت اور ان کی طاقت سے خوفزدہ رہتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت ، جمہوری حقوق اور سیاسی و...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) 6 نئے کینالوں کے خلاف سندھ پاک آبادگار فورم کی جانب سے ٹنڈو آدم میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عوامی تحریک کے مرکزی رابطہ سیکرٹری لال جروار، سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما شمشاد لغاری، میرم انڑ، عطا اللہ انڑ سمیت عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لال جروار، شمشاد لغاری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھ نئے کینالوں میں وفاقی حکومت کی ساتھی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے 6 نئے کینالوں کی منظوری دے کر سندھ دشمنی کی اور سندھی عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی بقا کا واحد ذریعہ ہے، دریائے...
    پریس کانفرنس میں سید حسن مرتضی کا کہنا تھا تعلیمی اداروں کا ماحول بہت تنگ کر دیا گیا ہے، طلبا کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جمعیت کے کارکنوں نے نعرہ بھٹو اور نعرہ بلاول لگانے پر تشدد کیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ طلبا کو مجبور کیا کہ وہ قیادت کیخلاف نعرے لگائیں۔  اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے طلبہ پر اسلامی جمیعت طلبہ کے مبینہ تشدد کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں حسن مرتضی اور فیصل میر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا نعرہ لگانے پر جمعیت کے کارکنوں نے پی ایس ایف کے کارکنوں پر تشدد کیا۔ رہنماوں نے...
    سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیان پر پی پی پی ارکان نے احتجاج کیا جس پر انہوں نے معذرت کرلی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کراچی سے سکھر تک گرین فیلڈ موٹروے بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، حیدر اباد سکھر موٹروے سیکشن کا تفصیلی ڈیزائن اور نظر ثانی لاگت کا تخمینہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ 2025 میں ایم سکس موٹر وے شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موٹروے صرف حیدرآباد تک نہیں ہو گی بلکہ اسے کراچی تک توسیع دیں گے، بتایا جائے کہ گزشتہ چار حکومتیں کن کن جماعتوں کی رہی، پہلے پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اپنے ادوار...
    قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے کے اعلان کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے تھے جلوس شہر کے مختلف روڈوں سے نعرے بازی کرتا ہوا قنبر کے مین بھٹو چوک پر پہنچا جہاں ایک جلسے کی صورت اختیار کرگیا۔ اس موقع پر علی رضا پھلپوٹو برکت میرجت، حبیب پتوجو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ پر پنجاب میں 6 نئے کینال نکالنے کے اعلان اور ڈرافٹ پر دستخط کرکے صدر آصف زرداری نے سندھ کی تباہی...
    نواب شاہ (نمائندہ جسارت )قیام پاکستان سے لے کر آج تک وفاق اور پنجاب نے سندھ میں لوٹ مار کی ہے، سندھ کو کمزور کرکے اسے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہارسندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ریگل چوک پردریائے سندھ پر کینال نامنظور جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سندھ ہماری ماں اور سندھوں ہماری زندگی ہے جس کے لیے جدوجہدجاری ہے ،پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک وفاق اور پنجاب کی سندھ سے لوٹ مار جاری ہے، حکمران عوام سے الیکشن میں ووٹ لیکر ایوانوں میں سودے بازی کرتے ہیں ، سندھ پر قبضہ کرکے اسے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی...
    کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کسی بندوق یا گولی میں نہیں ثقافت اور سیاست میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومیں بنانے میں سیاستدانوں کا بھی اپنا ایک کردار ہے، ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمیشہ متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں، اگر ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو نوجوانوں کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکیں گے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ ایک آدمی یا سوچ قوم نہیں بناتی۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اپنی ثقافت کو بھول جانے والی...
    کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے مفادات کا ایک مرتبہ پھر سودا کرلیا، دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کے معاملے کی بظاہر مخالفت کرنے والی پیپلزپارٹی نے پس پردہ وفاق کو منصوبے کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ پارٹی نے عوامی ردعمل کو روکنے کیلیے پارٹی رہنماؤں کو کینالز منصوبے کے خلاف سخت بیانات دینے کے احکامات جاری کردیے لیکن اعلیٰ سطح پر منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور مخالفت صرف بیانات کی حد تک محدود رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کیلیے صوبہ سندھ کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس وقت ایک پیج پر نظرآتی ہیں۔ دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی جانب سے اس وقت...
    حسن علی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری لاہور میں ایک ہفتہ قیام کرینگے، بلاول بھٹوزرداری لاہورسمیت صوبہ بھرکی قیادت سےملاقاتیں کرینگے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مختلف جیالوں کے گھر بھی جائیں گے،بلاول بھٹو لاہور کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے،بلاول بھٹو(ن)لیگ کیساتھ پاورشیئرنگ کےمعاملےپرپارٹی قیادت سےمشاورت کرینگے۔
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)دریا بچاؤ کمیٹی کی جانب سے سید زین شاہ کی قیادت میں قافلہ مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا ٹنڈوجام پہنچ گیا پیپلزپارٹی سندھ دشمنی میں تمام حدیں پار کر گئی ہے دریائے سندھ سندھ کی عوام کے لیے موت اور زندگی کا سوال ہے ٹنڈوجام کھیسانہ موری، رایوکی، ڈہتھا پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق دریا بچاؤ بیداری مارچ سید زین شاہ کی قیادت میں میرپور خاص حیدرآباد روڈ پر ٹول پلازہ رایوکی ڈیتھا سے ہوتا ہوا ٹنڈوجام پریس کلب پر پہنچا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما خاوند بخش جہیجویس یوپی رہنما سید زین شاہ، جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری صفدر عباسی قومی عوامی تحریک کے ایاز لطیف پلیجو جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے...
    بدین (نمائندہ جسارت)بدین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات لالہ دلدار پٹھان اور امیر آزاد فرینڈز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب دلدار خان صدر اور امیر آزاد پھنور سیکرٹری منتخب ، پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کے حمایت یافتہ گروپ کو شکست کا سامنا،کامیاب گروپ کا جشن ۔بدین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں لالہ دلدار پٹھان اور امیر آزاد فرینڈز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا جبکہ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح کے حمایت یافتہ گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کے سالانہ انتخابات میں سینئر وکیل رہنما اور پیپلز پارٹی لائر فورم ضلع بدین کے صدر سابق صدر بدین بار ایڈوکیٹ دلدار خان پٹھان...
    اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، پی بی 45 کے ریٹرننگ افسر سے 16 جنوری کو اصلی فارم 45 طلب کرلیے، درخواست گزار جے یو آئی امیدوار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے، الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت 16 جنوری کو کرے گا۔
    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تین نسلوں نے اس شہر کی ترقی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ بھٹو ایکسپریس وے  (قیوم آباد تا شاہ فیصل کالونی) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کراچی کو جتنے وسائل فراہم کیے، ماضی میں کسی حکومت نے نہیں دیے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کو بڑے منصوبے دیے، جن میں اسٹیل مل اور شاہراہ فیصل جیسے میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو نے بھی کراچی میں امن و...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے آر او سے اصلی فارم 45 طلب کرلیے، الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت ریٹرننگ افسر سے 16 جنوری کو فارم 45 طلب کرلئے گئے،  اس میں کہا گیا کہ درخواست گذار جے یو آئی امیدوار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے، درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔ فیصلے کے مطابق درخواست گذار کے جمع کرائے گئے فارم 45 پر انگھوٹوں کے نشانات واضح ہیں، درخواست گذار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آر او نے نوٹس نہیں دیا۔ الیکشن...
      ایکسپریس رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کیا ہے جو اتحادی جماعت ہونے کے باعث غیر مناسب بھی سمجھا جائے گا اور موجودہ اپوزیشن یہ کہنے میں حق بجانب ہوگی کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی حکومتی پالیسیوں سے ناخوش ہے تو پی پی کو حکومت کی حمایت چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ مطالبہ پی ٹی آئی کے مفاد میں ہو سکتا ہے اور پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مل کر حکومت بھی بنا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری کے والد آصف زرداری کی خواہش مشروط طور پر پوری بھی ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو نئی حکومت موجودہ حکومت سے کچھ بہتر بھی ثابت...