چیئرمین ایم آئی ٹی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ان کرپٹ عناصر کو لگام دینے میں ناکام رہی ہے اور ہمیشہ سندھ میں مہاجروں کی مصنوعی قیادت کو کھڑا کیا گیا جس نے خود مہاجروں کو ہی رسوائی اور ذلت کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت ہے جو سندھ کے وسائل کو لوٹ کر پیسہ بیرون ممالک کی بینکوں میں منتقل کررہی ہے، آج سندھ کے تاجر، صنعتکار اور کاروباری افراد پریشان ہیں جبکہ وڈیرے، جاگیردار اور کرپٹ بیوروکریٹ دن بدن خوشحال ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور شہری علاقوں کو کھنڈر بنادیا گیا ہے، اس کا بجٹ کاغذوں میں خرچ کیا جارہا ہے، عملی طور پر روڈ، انفراسٹرکچر اور دیگر معاملات تباہی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت گزشتہ 15 سالوں سے جس طرح سندھ کے شہری علاقوں کے وسائل پر قابض ہے اور ان شہروں میں رہنے والے مہاجروں کو براہ راست انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے، اس کے بعد مہاجروں کے پاس اپنے صوبے اور اختیار کے علاوہ کچھ نہیں بچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو چاہئے کہ وہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ مافیا کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کو لوٹ مار سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ان کرپٹ عناصر کو لگام دینے میں ناکام رہی ہے اور ہمیشہ سندھ میں مہاجروں کی مصنوعی قیادت کو کھڑا کیا گیا جس نے خود مہاجروں کو ہی رسوائی اور ذلت کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مہاجر شعور اور فہم فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ورنہ مہاجروں کو تیسرے درجے سے بھی زائد بدترین زندگی گزارنی پڑے گی کیونکہ جس طرح مہاجروں پر تعلیم اور روزگار کے دروازے بند کئے گئے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو

پڑھیں:

جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، بلاول زرداری کا دعویٰ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے، یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے، کہیں اور جا کر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے، اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی دیں اور سستی بجلی دیں، کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے، یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے، کہیں اور جا کر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ تاجروں کے مسائل حل کر سکوں، کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے، یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ جس طریقے سے یہ شہر چلتا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے، اب تاجروں سے بھتہ نہیں مانگا جا رہا، اب آپ کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں، اب زبردستی صنعت بند نہیں ہوتی، مزدوروں کو زبردستی جلسے میں نہیں لایا جاتا، تو اس میں ہمارا بھی کردار ہے۔

بلاول زرداری نے کہا کہ کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟ میں کیوں چاہوں گا کہ میرے نام پر اور حکومت کے نام پر آپ کو کوئی تنگ کرے۔ بلاول نے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے منافع میں ہیں، یہاں اسلام آباد میں فیصلے کیے جاتے ہیں، ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں، ہم سے مشورے کے بغیر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور نقصان سب اٹھاتے ہیں، جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے، اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی دیں اور سستی بجلی دیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی، آپ مجھے سندھ یا کوئی ایک شہر بتا دیں، جہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، وفاق کے رویئے کے سبب سندھ حکومت بجلی کے اپنے منصوبوں کی جانب بڑھ رہی ہے، ہم جو منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں، ہمیں اس کیلئے اسلام آباد سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی، علی خورشیدی
  • سندھ کی ترقی اور عوامی خوشحالی پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے،عبدالجبار
  • تاجروں کو مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کریں، کہیں اورچغلی نہ کریں،بلاول بھٹو
  • کسی کو وزیراعلی سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے کہیں اور جاکر چغلی نہ کرے، بلاول بھٹو
  • جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، بلاول زرداری کا دعویٰ
  • چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے شرجیل میمن کی ملاقات،اہم سیاسی امور پر گفتگو
  • آصف علی زرداری ناخوش، وزیراعظم آفس ایوان صدر کی ہدایات پر توجہ نہیں دے رہا، سلیم مانڈوی والا   نے دعویٰ کردیا
  • وزیراعظم ہاؤس ایوان صدر کی ہدایات پر توجہ نہیں دے رہا، سلیم مانڈوی والا 
  • وزیراعظم آفس ایوان صدر کی ہدایات پر توجہ نہیں دے رہا، سلیم مانڈوی والا