گلگت بلتستان کی سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی ہے اور جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم نے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قد آور شخصیات کو صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کے دبے اور پسے ہوئے، محنت کش اور غریب عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر کے عوام میں سیاسی بیداری پیدا کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی ہے اور جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے جس نے وفاق کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا۔    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک عظیم سیاسی سوچ اور دانش کے حامل رہنما ہیں جو پیدائشی اصلاح پسند ہیں، اپنی کرشماتی شخصیت سے قوم کو قائل کرنے اور رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سابق سپیکر و بزرگ سیاستدان فدا محمد ناشاد، سابق صوبائی وزراء اقبال حسن، حیدر خان، گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، سابق ارکان اسمبلی وزیر حسن، آمنہ انصاری، سیاسی و سماجی شخصیات محمد نسیم خان، خادم دلشاد شگری، وزیر تاجور، امیر خان اور وزیر ذوالفقار کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان خوش آمدید کہتے ہیں اور اپنے تمام تر تجربات اور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان پیپلز پارٹی

پڑھیں:

بلاول سے پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سی ای سی اجلاس کل طلب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری سے  پیپلز پارٹی کے  رہنماؤں نے ایوانِ صدر، اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔ ملک کی سیاسی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں سید خورشید احمد شاہ، امجد ایڈووکیٹ، سینیٹر سیف اللہ مگسی اور سینیٹر بلال احمد خان مندوخیل بھی شامل تھے اور اس دوران ایوان بالا سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول  سے  قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور بھی ملے۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ چوہدری منظور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کل اوجی ڈی سی ایل، اسلام آباد، میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو چیئرمین پی پی پی نے قبول کر لی۔ علاوہ ازیں بلاول نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل 24 جنوری کو طلب کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، کرم کی صورتحال پر اظہار تشویش، گلگت بلتستان میں حق ملکیت کا مطالبہ
  • 26ویں ترمیم ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کو، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو
  • مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
  • پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ پھر شروع،سابق سپیکر سمیت متعدد رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گئے
  • پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں نون لیگ اور پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرا دیں
  • گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
  • بلاول سے پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سی ای سی اجلاس کل طلب
  • بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی ملاقات