پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے دریائے سندھ میں نئی نہریں بنانے کی مخالفت کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے دریائے سندھ پر چھ نہریں تعمیر کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اس عمل کو سندھ میں آگ لگانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔
زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو کے زیرِ صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سی ای سی کے تمام اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی ۔
وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، پی پی ترجمان شازیہ مری، گورنر گلگت بلتستان، فاروق ایچ نائیک، خورشید شاہ، آخوند زادہ چٹان، محمد علی بابا اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر ووگر مصطفائیف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اجلاس میں ارکان نے دریائے سندھ پر چھ نہریں تعمیر کرنے کا معاملہ اٹھا دیا، ارکان کی جانب سے دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی مخالفت کی گئی۔ ارکان نے نہروں کی تعمیر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کرتے ہوئے نہروں کی تعمیر کو سندھ میں آگ لگانے کے مترادف قرار دیا ۔ ارکان کا کہنا تھا کہ نہروں کی تعمیر سے متعلق حکومت ہمارے تحفظات دور نہیں کر رہی ۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے آرکان نے نہروں کی تعمیر کا معاملہ حکومت کے ساتھ اعلی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
حال ہی میں وفاقی حکومت نے ’گرین پاکستان انیشی ایٹیو‘ کے تحت پاکستان ایریگیشن نیٹ ورک کے لیے ٹیلی میٹری سسٹم کے نفاذ، ارسا پالیسی کی ازسر نو تشکیل کے ساتھ چھ نئی نہروں کی تعمیر کا متنازع فیصلہ کیا ۔ مجوزہ نہروں میں سندھ میں رینی نہراور تھر نہر، پنجاب میں چولستان نہر ، گریٹر تھل نہر، بلوچستان میں کچھی نہر اور خیبر پختون خوا میں چشما رائیٹ بینک کینال (سی آر بی سی) شامل ہیں۔
پاکستان میں دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نگران وفاقی ادارے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے متعلق قانون میں ترامیم کی تجویز اور دریائے سندھ سے چھ نئی نہریں نکالنے سے متعلق فیصلے پر جنوبی سندھ کی مختلف سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کی پانی کی سنگین کمی کے معاملے پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نہروں کی تعمیر دریائے سندھ اجلاس میں
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو طلب
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی امور پر غور ہوگا اور اہم فیصلے کئیے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ 24 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین شریک ہوں گے، اس اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے، اور عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے حل پر بھی بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن سے پارلیمنٹ اور پنجاب اسمبلی میں تعاون سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، جبکہ وزیر اعظم کی طرف سے حکومت کا باقاعدہ حصہ بننے کی پیشکش پرغور کیا جائے گا۔