حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) 6 نئے کینالوں کے خلاف سندھ پاک آبادگار فورم کی جانب سے ٹنڈو آدم میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عوامی تحریک کے مرکزی رابطہ سیکرٹری لال جروار، سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما شمشاد لغاری، میرم انڑ، عطا اللہ انڑ سمیت عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لال جروار، شمشاد لغاری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھ نئے کینالوں میں وفاقی حکومت کی ساتھی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے 6 نئے کینالوں کی منظوری دے کر سندھ دشمنی کی اور سندھی عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی بقا کا واحد ذریعہ ہے، دریائے سندھ کا پانی بند کر کے سندھ میں رہنے والے کروڑوں انسانوں اور جانوروں کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسا کر مار دیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی حکومت نے اقتدار کی خاطر سندھ کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے، کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جا رہی ہے، ارسا ایکٹ میں ترمیم کر کے کارپوریٹ فارمنگ کمپنیوں کو دریائے سندھ کا پانی فروخت کرنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلاول کو وزیر اعظم بنانے کے لیے پورے سندھ کو بیچ دیا ہے، سندھ کے عوام اپنی زمین اور دریائے سندھ کی سودے بازی برداشت نہیں کریں گے جس طرح سندھ کے عوام نے جنرل ایوب، ضیاء اور مشرف کے خلاف جدوجہد کی تھی، اسی طرح کی جدوجہد پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف بھی کرنی ہوگی، پیپلز پارٹی کی سندھ دشمن سازشوں کو دفن کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی دریائے سندھ سندھ کی

پڑھیں:

انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب

انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ہمایوں خان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات اورآمنہ پراچہ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • حکومت سندھ پاکستان کے معاشی حب کراچی کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے، احسن اقبال
  • ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف پی پی پی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، مراد علی شاہ
  • بیانیہ کینالز کا
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں: مراد علی شاہ