قنبرعلی خان ،نئے کینال بنانے کے خلاف پیپلزپارٹی(ش ب) کا جلوس
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے کے اعلان کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے تھے جلوس شہر کے مختلف روڈوں سے نعرے بازی کرتا ہوا قنبر کے مین بھٹو چوک پر پہنچا جہاں ایک جلسے کی صورت اختیار کرگیا۔ اس موقع پر علی رضا پھلپوٹو برکت میرجت، حبیب پتوجو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ پر پنجاب میں 6 نئے کینال نکالنے کے اعلان اور ڈرافٹ پر دستخط کرکے صدر آصف زرداری نے سندھ کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر دریائے سندھ پر نئے کینال نکالے گئے تو سندھ بھر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پانی کا مسئلہ دراصل سندھ کی بقا کا مسئلہ ہے جبکہ آصف زرداری نے سندھ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر دستخط کرکے سندھ کے عوام کو سخت اذیت سے دوچار کیا ہے۔ کیونکہ دریائے سندھ، سندھ کی بقا کا واحد ذریعہ ہے اس منصوبے کے ذریعے پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرکے سندھ کو بنجر بنانے کی ایک مبینہ سازش کی جارہی ہے جس میں آصف زرداری اور بلاول زرداری دونوں کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دریائے سندھ نئے کینال
پڑھیں:
صدر زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--- فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اگلے مہینے چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
کراچی میں واقع ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں شرکت کے دوران وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک موقع ہے کہ لائیو اسٹاک کاروبار والے معلومات کا تبادلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، جھینگے کی فارمنگ اور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر نوجوانوں اور وسائل پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائیں گے۔
لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے 20 سال کا منصوبہ جلد سندھ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گاکراچی لائیو اسٹاک سندھ کے تحفظ اور ترقی کیلئے...
مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ باہر سے آنے والی ویکسین سستے میں بنا رہے ہیں۔
تقریب میں شامل صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد ملکانی کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد نظر انداز شعبے کی طرف توجہ دلوانا ہے۔
سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی نے کہا کہ ایف ایم ڈی کے علاوہ تمام ویکسین سندھ میں بنا رہے ہیں۔