2025-04-07@21:44:31 GMT
تلاش کی گنتی: 137
«واقعات رپورٹ»:
(نئی خبر)
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ضلع کے 4 لاکھ 77 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے انتطامات مکمل، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے مہم کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 3 فروری سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا، پولیو واک میں شریک ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو واک کا مقصد لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا ہے، ضلع کے باشعور افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں پولیو وائرس کے خلاف لوگوں کو آگہی دیں، ہم سب کا مقصد پولیو سے پاک پاکستان ہے متعلقہ اداروں سمیت تمام شہریوں...
بالی ووڈ کے اسپر اسٹار شاہ رخ خان کی دبئی میں ایک پاکستانی خاتون مداح سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ حال ہی میں شاہ رُخ نے ’گلوبل ولیج‘ کلچرل سینٹر میں ہونے والے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں پر شاندار پرفارمنس بھی پیش کی تھی۔ اس موقع پر اداکار نے اپنے کئی مداحوں سے ملاقات کی جن میں پاکستانی خاتون بھی شامل تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Global Village القرية العالمية (@globalvillageuae) پاکستانی مداح خاتون نے اسٹیج پر آکر شاہ رخ خان سے ملاقات کی...
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی ہے، برطانوی ہائی کمیشن ٹیم کی فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ دی۔ایف آئی اےٹیم نےائیرلائنز کے عملے کی برطانوی امیگریشن تربیتی سیشن میں حصہ لیا ،برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی امیگریشن کے متعلق ٹریننگ دی ،ایف آئی اے، ایئر لائنز اور گرائونڈ ہینڈلنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ملازمین نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔برطانوی ہائی کمیشن وفد نے برطانوی پاسپورٹ کی...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق کراچی مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو... ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
محرابپور(جسارت نیوز)آتشزدگی کے دوواقعات، گھر اور قیمتی سامان جل کر خاکستر، مورو پولیس تھانہ کی حدود تیمور کے قریب گاؤںسیفل جسکانی میں معذور محنت کش کے گھر اچانک آگ لگ گئی جس سے گھر اور تمام سامان، فرنیچر، برقی آلات، جنس جل کر راکھ میں تبدیل ہوگئی، متاثرہ شخص کے مطابق وہ کھلے آسمان کے نیچے آگئے ہیں ،دوسری طرف گاؤں حاجی سجاول خاصخیلی میں نامعلوم محنت کش نثار خاصخیلی کے گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے، متاثرہ شخص نے گاؤں والوں کی مدد سے آگ بجھائی، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
پشاور: ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی گئی۔ عدالت نے اسد قیصر کو 24 نومبر 2024 کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت میں بھی حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، لیکن اس کا آرڈر تحریری شکل میں...
دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب ایک پیج پر ہیں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...
عام انتخابات، ملک بھر میں خواتین کی مقبول جماعت کونسی ؟، فافن کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عام انتخابات میں ملک بھر میں تحریک انصاف خواتین میں مقبول جماعت میں پہلے نمبر پر، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پررہی۔فافن نے مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے رجحان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، عام انتخابات میں 18فیصدخواتین نے مردوں سے مختلف ووٹ ڈالے، 82فیصد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کا انتخاب جیتنے والا امیدوار تھا۔رپورٹ کے مطابق شہری حلقوں میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں مردوں سے مختلف ووٹ دیا، اسلام آباد کے حلقوں 37خواتین نے مرد ووٹرز کے مقابلے میں مختلف امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ بلوچستان...
اسلام آباد: عام انتخابات میں ملک بھر میں تحریک انصاف خواتین میں مقبول جماعت میں پہلے نمبر پر، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پررہی۔ فافن نے مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے رجحان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، عام انتخابات میں 18فیصدخواتین نے مردوں سے مختلف ووٹ ڈالے، 82فیصد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کا انتخاب جیتنے والا امیدوار تھا۔ رپورٹ کے مطابق شہری حلقوں میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں مردوں سے مختلف ووٹ دیا، اسلام آباد کے حلقوں 37خواتین نے مرد ووٹرز کے مقابلے میں مختلف امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ بلوچستان کی خواتین نے37،سندھ19اور پنجاب میں 18 فیصد مردوں سے مختلف ووٹ دیا۔ فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ن...
سی ایس ایس ایس کی یہ رپورٹ 2024ء میں فرقہ وارانہ فسادات اور ہجومی تشدد دونوں کا ایک جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے، جو ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے واضح مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹر فار دی اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ سیکولرزم (سی ایس ایس ایس) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مغربی ہندوستان، خصوصاً مہاراشٹر فرقہ وارانہ فسادات کا مرکز رہا جہاں 59 میں سے 12 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔ سی ایس ایس ایس کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 2024ء کے دوران 59 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔ یہ نمبر 2023ء کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں، کیونکہ اُس سال 32 فسادات درج کئے گئے تھے۔ اس طرح دیکھا...
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کی پنجاب میں کاشتکار دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔ چیف منسٹر کسان کارڈ کے استعمال کی بدولت اور بہترین انتظامی کنٹرول سے صوبہ بھر میں یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے ایک خصوصی جائزہ رپورٹ میں کھاد کے استعمال میں اضافہ کی تصدیق کی گئی۔ جائزہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈمیں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت 57.9 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوریا کی فروخت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اوردیکھ بھال نہ ہونے سے100 سے زائد درخت سڑ گئے جبکہ ائرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے، کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث ائرپورٹ اتھارٹی کا امیج خراب ہوگیا ہے، ائرپورٹ اور حدود میں جگہ جگہ پان...
ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے سے 100 سے زائد درخت سڑ گئے، جبکہ ائیرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی...
شہدادپور (نمائندہ جسارت) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو اور سی ایم او نظر محمد ڈھیو نے عملے اور پولیس کے ہمراہ ہالا چوک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہیوی مشینری سے تجاوزات، چھپرے، چبوترے توڑ دیے۔ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو نے میڈیا کو بتایا کہ عوام کو پہلے ہی میڈیا اور اعلانات سے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اپنی تجاوزات فوری ہٹا لی جائے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی، شہر کے مین چوراہوں، سڑکوں پر بلا تفریق آپریشن جاری ہے، عوام تجاوزات مسمار کر دے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، مزاحمت پر نوجوان زخمی ، پولیس مقابلہ ڈاکو ہاف فرائی،فنکار سے ڈکیتی کے ملزم گرفتار،نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں کلہوڑا اسٹیشن کے پاس ڈکیتی واردات دوران مزاحمت پر رہزنوں نے گندم کے تاجر کرنل قذافی کلہوڑو کو زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے زخمی کو نوشہرو فیروز اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، نیو جتوئی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں کاملائی کھوسو کے رہائشی محنت کش عجب گل کھوسو سے رہزنوں نے موٹر سائیکل، نقدی ،موبائل فون چھین لیا، بھریا روڈپولیس نے ڈاکو اسد چانڈیو ولد عنائیت چانڈیو کو زخمی حالت میں بغیر لائسنس پستول...
سندھ میں 7 سالوں میں جنسی ہراسگی کے 7 ہزار شکایات کا انکشاف ہوا ہے محکمہ سوشل ویلفیئر نے رپورٹ جاری کردی محکمہ سوشل ویلفیئر کی رپورٹ کے مطابق زیادہ واقعات کم عمر لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہوئے دو ہزار اٹھارہ میں اٹھارہ واقعات دو ہزار انیس میں 422 واقعات رپورٹ ہوئے دو ہزار بیس میں 1841 واقعات دو ہزار اکیس میں 1669واقعات درج ہوئے دو ہزار بائیس میں ایک ہزار باون واقعات دو ہزار تئیس میں 890 واقعات اور دو ہزار چوبیس میں اٹھ سو بانوے واقعات ہوئے خواتین کی دو ہزار پانچ سو شکایات اور مردوں کی چار ہزار دو سو اسی شکایات ملیں محکمہ سوشل ویلفیئر نے ان شکایات پر قانونی کارروائی کی سب سے زیادہ...
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سال 2024 ، میں ملک بھر سے 3070 بچے لاپتہ ہو ئے ،گمشدہ بچوں میں سے مختلف واقعات میں 34 بچوں کی لاشیں ملیں،2941 بچے کامیابی کے ساتھ تلاش کر کے والدین کے سپرد کیے جا چکے ہیں۔ روشنی ہیلپ لائن1138 کے سربراہ محمد علی نے ریسرچ سیل کی رپورٹ کے مطابق گمشدہ بچوں کے 3070 واقعات میں سے 2941 بچے کامیابی کے ساتھ تلاش کر کے والدین کے سپرد کیے جا چکے ہیں،جوکہ 94 فیصد کامیابی کی شرح کو ظاہر کرتا ہے، تاحال ابھی پاکستان بھر میں 95 بچے گمشدہ ہیں جنکی تلاش کا عمل جاری ہے۔ روشنی ہیلپ لائن میں مختلف زرائع سے گمشدہ بچوں کے واقعات سب سے زیادہ پولیس تھانے،ہیلپ لائن نمبر 1138 کی...
اسلام آباد:کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران، کمپنیوں کو درپیش سب سے زیادہ جن آئی ٹی سیکیورٹی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ان میں سب سے زیادہ کا تعلق نیٹ ورک کے تحفظ سے تھا۔ 71 فیصد پاکستانی کاروباروں نے اپنے نیٹ ورک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سائبر حملہ آوروں کا سامنا کیا، جب کہ 49 فیصد کمپنیوں نے ایسے واقعات کی اطلاع دی جہاں سائبر حملہ آوروں نے ان کے نیٹ ورک کے اندر بدنیتی پر مبنی کو بھیجا اور کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بڑے کاروباری اداروں نے سب سے زیادہ جامع حفاظتی اقدامات کے باوجود نیٹ ورک سیکیورٹی کے واقعات کی بلند ترین شرح کا...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ ہائی کورٹ میں رؤف حسن کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں رؤف حسن کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں، جب کہ ایف آئی اے میں بھی رؤف حسن پر ایک مقدمہ درج ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ خیبرپختونخوا سے تفصیلات جلد مل جانی چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنڈاپور ہر بار اسلام آباد...
خواجہ سلیمان صدیقی ودیگر تاجر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن دکانیں کرانے کا سلسلہ بند کرے، ضلعی انتظامیہ ملتان اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو چھوٹی بڑی شاہرواں پر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور انجمن تاجران چوک بازار کے زیرِاہتمام ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان، اے سی سٹی، اے سی صدر کا تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کی دکانیں گرائے جانے کے خلاف حسین اگاہی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سینیئر وائس چیئرمین...
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے، گزشتہ روز افتتاحی پرواز پی کے 503 کراچی سے گوادر پہنچی تھی جس کو واٹر کینن سے سلامی دی گئی۔ 4300 ایکڑ پر محیط یہ ایئرپورٹ جدید کنٹرول سسٹمز اور سیکیورٹی سہولیات سے لیس ہے اور ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسے سی پیک منصوبے کا اہم سنگ میل قرار دیا، جو بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا یہ ایئرپورٹ دسمبر 2024 میں مکمل ہوا۔ تاہم، ملکی و بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ یہ گوادر سمیت...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)کھپرو ناکہ چوک میرپورخاص میں مجوزہ شراب خانہ کھلنے کے خلاف شہریوں اور جماعت اسلامی کی جانب سے اعتراضات داخل کرنے کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں اعتراضات کی شنوائی شروع ہوئی-اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری اور کارکنان جماعت اسلامی موجود تھے-شنوائی کے بعد اس موقع پر موجود شہریوں نے احتجاج بھی کیا احتجاج میں جماعت اسلامی میرپورخاص کے امیر شکیل احمد فہیم،تحریک لبیک ضلع میرپورخاص کے امیر مفتی تاج محمد رضوی،نائب امیر حاجی نور الٰہی مغل،مسجد بلال پاک کے امام و خطیب مولانا عظیم بروہی،محمد عاصم شیخ،ایڈووکیٹ اسماعیل حبیب،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص عبدالرحیم خان،جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم دانش وقار و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی مملکت ہے اور...
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات اور ٹریکٹر ٹرالی چوری کرنے والے ڈکیت گرفتار، اکری پولیس ذرائع کے مطابق کرونڈی کے قریب سے ڈکیتی واردات میں ٹریکٹر ٹرالی چھیننے والے گاؤں شاہ محمد رہائشی اوشاق بالادی اور گاؤں جعفر خان جلالانی کے رہائشی غلام شبیر شاہبانی کو ٹریسنگ ذریعے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجب بالادی اور دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ملزمان علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
خیرپور (جسارت نیوز) خیرپور کے قریب سولنگی ناریجو خونی تنازع تھم نہ سکا مسلح افراد کی فائزنگ میں سولنگی برادری کا ایک نوجوان قتل دونوں کے خونی تصادم میں 9 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ۔پولیس اور منتخب نمائندگان عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام علاقے کے اسکول بند ہونے کے باعث ہزاروں بچوں کا مستقبل دائو پر۔ خیرپور کے قریب کنگری تھانے کی حدود میں جاری ناریجو سولنگی خونی تصادم رک نہ سکا واڈا ماچھیوں کے نزدیک مسلح افراد نے فائزنگ کرکے سولنگی برادری نے نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوگئے پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیر سے پہنچی لاش کواپنی تحویل میں لیکر لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ...
محراب پور (جسارت نیوز) چوری کی واردات، 3 موٹر سائیکل اور دستاویز چوری، نوشہرو فیروز تھانے کی حدود قاسمی آٹو ایکسچینج شاپ کی نقب زنی کے بعد چور 3 موٹر سائیکل بمعہ کاغذات چرا کر لے گئے، دکان مالک عابد سولنگی کے مطابق چور الماری کا تالا توڑ کر گاڑیوں کے اصل کاغذات، بچوں کے ڈومیسائل اور دوسرا قیمتی سامان چرا کر لے گئے، واقعہ پولیس کی نااہلی ہے۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار ملک چوروں کو پکڑ چوری واپس کرائیں بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج کرے گی۔
اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 258 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 269 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 79 شدید زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 190 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔حادثات کی وجوہات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شامل ہیں جس کے نتیجے میں یہ حادثات پیش آئے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان ریسکیو حکام نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید جانی و مالی نقصانات سے بچا جا...
سوارب قومی شاہراہ کی بندش سے کراچی اور گوادر پورٹس سے سینٹرل ایشیا ٹرانزٹ کار گو متاثر ہوگئی۔کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے افغانستان اور سینٹرل ایشیا کےلیے ٹرانزٹ کارگو مختلف مقامات پر روک لی۔حکام کے مطابق کراچی پورٹ سے اسکواڈ میں ٹرانزٹ کارگو کو مختلف شفٹوں میں نکالا گیا تھا، دوسری طرف سی پیک روٹ بندش سے گوادر سے افغانستان کو اپ ٹرانزٹ متاثر ہوئی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق کراچی پورٹ سےسینٹرل ایشیائی ممالک کے 300 سے زائد اپ ٹرانزٹ کنٹینرز راستے میں ہیں۔حکام کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں کنٹینرز 24 سے 48 گھنٹے میں شپنگ پورٹ سے بارڈر آؤٹ کرنا ہوگا، بیلہ، اوتھل، خضدار، سوراب کے مختلف مقامات ہوٹلز پر کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں۔
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ کل انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، ماضی میں حکمرانوں پر الزامات لگتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی حکومت میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات نہیں بلکے یہ مذاق رات ہیں، عمران خان کے ٹویٹ کے بعد مذاکرات کی گنجائش نہیں تھی لیکن ہم پھر بھی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کے مکمل حق میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے امریکی کانگریس کی سماعتوں کا جعلی ڈراما بنا کر پیش کر رہے ہیں، پاکستان اور امریکا کے...

خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا،علی امین گندا پور
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔

سزا ئو ں کا ڈر، بھارت نے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی،بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا بھرپور جواب
سزا ئو ں کا ڈر، بھارت نے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی،بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا بھرپور جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بھارت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی ہے، دوسری جانب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹ جاری کئے، جس کے فورا بعد بھارت نے سزا کے ڈر سے حسینہ واجد کے ویزہ میں توسیع کر دی۔بنگلہ دیش عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ منسوخی کے بعد ویزے کا معاملہ ختم ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ...
امریکا: ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں آسٹریلیا تاریکن وطن کی حق تلفی کررہا ہے‘ اقوام متحدہاقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے آسٹریلیا میں تاریکن وطن کی حق تلفی سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان سمیت دیگر مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے2 درجن سے زائد تارکین وطنوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی عرصے سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ ہیومن رائٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے شہری اور سیاسی حقوق کے متعلق سے عالمی معاہدے کی 2 دفعات کی...
لاہور+ملکہ ہانس (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں۔ پاکپتن میں ’’چیف منسٹر مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ‘‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 30 ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں۔ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ 5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کر...
محراب پور (جسارت نیوز) پی پی رہنما کی موٹر سائیکل اور پولیس کانسٹیبل کے بیٹے کی کیبن سے چوری کی واردات، پولیس نے بھنگ فروش کو گرفتار کر لیا، ٹھارو شاہ تھانے کی حدود میں پی پی رہنما رانا حیات راجپوت کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، اکری تھانے کی حدود اکری شہر میں پولیس کانسٹیبل فتح محمد شر کے بیٹے ادریس شر کی کیبن سے چور سامان چرا کر لے گئے۔
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور، مورو اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے آج درس شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے فرحان ابڑو ولد محبوب ابڑو سمیت3بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے،انسانی حقوق کی تنظیم آئی ایچ آر او کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز میں ایک ہفتے کے دوران پاگل کتوں نے ڈیڑھ درجن بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات معمول اور ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔