ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اور دیکھ بھال نہ ہونے سے 100 سے زائد درخت سڑ گئے، جبکہ ائیرپورٹ پر صفائی انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں۔ ائیرپورٹ کی پارکنگ میں جگہ جگہ کچرا پڑا رہتا ہے۔ کنٹریکٹر کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود کراچی ائیرپورٹ کی بین الاقوامی معیار کی صفائی نہ ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث ایرپورٹس اتھارٹی کا امیج خراب ہوگیا ہے۔

ائیرپورٹ اور حدود میں جگہ جگہ پان گٹکے کے نشانات صفائی کے ناقص انتظامات نشاندہی کرتے ہیں۔ کراچی ائیرپورٹ پر بیرون اور اندرون ملک سے آنے والے مسافروں نے بھی ناقص انتظامات پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔ ائیرپورٹ کے واش رومز کی حالات زار بھی انتہائی خراب ہے۔ ناقص انتظامات پر فوری ایکشن لیا جائے۔ چیئرمین سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن زرین گل درانی نے ڈی جی پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلے کی کاپی ارسال کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی ائیرپورٹ پر ناقص انتظامات ائیرپورٹ کی

پڑھیں:

اسرائیل کی جانب سے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو حکومت کے وزرائے دفاع اور سکیورٹی سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کر رہے ہیں کہ حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کا جواب کیسے دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بنیامین نیتن یاہو، اسرائیل کے وزیر اعظم، وزرائے جنگ اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کر رہے ہیں تاکہ اس کا جائزہ لیا جا سکے کہ کس طرح حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کا جواب دیا جائے۔ فارس نیوز کے مطابق، صہیونی میڈیا کی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل آہستہ آہستہ حماس پر جنگ بندی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، بنیامین نیتن یاہو وزرائے جنگ اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں تاکہ حماس کی خلاف ورزی کے خلاف ممکنہ ردعمل پر غور کیا جا سکے۔ صہیونی حکام کا دعویٰ ہے کہ معاہدے کے مطابق حماس کو سب سے پہلے تمام غیر فوجی خواتین کو رہا کرنا تھا، اس کے بعد فوجی خواتین، بزرگ اور بیمار قیدیوں کی رہائی کا مرحلہ آنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے بدھ کے روز حماس کو اطلاع دی کہ ایک اسرائیلی قیدی آربل یہود کو ان چار قیدیوں میں شامل ہونا چاہیے جنہیں ہفتے کے آخر (اتوار) تک رہا کیا جانا ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ آربل یہود غیر فوجی شہری ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق وہ حماس کے بجائے اسلامی جہاد کے قبضے میں ہے، اور ممکن ہے کہ وہ ان قیدیوں کی فہرست میں شامل نہ ہو جنہیں آزاد کیا جانا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، تل ابیب اس معاہدے کی خلاف ورزی کے ردعمل کے طور پر مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کے شمالی غزہ میں داخلے پر پابندی لگا سکتا ہے یا ان فلسطینی قیدیوں کی فہرست میں ترمیم کر سکتا ہے جنہیں رہا کیا جانا ہے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حماس کے ساتھ جنگ بندی/قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ بنیامین نیتن یاہو کی کمزور کابینہ کو ٹوٹنے کے دہانے پر لے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، صیہونی فوج نے بے گھر افراد کی واپسی روک دی
  • سکھر ، شیڈکالونی بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن گئی
  • ائرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات‘ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی
  • بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج سونے کی قیمت کم ہوگئی
  • یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کا حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ
  • سکھر: لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات
  • اسرائیل کی جانب سے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
  • جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی ،اسرائیلی فائرنگ سے 14 فلسطینی شہید
  • 26ویں ترمیم کے خلاف درخواست دینا سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور کو مہنگا پڑگیا