محراب پور: چوری کی واردات 3 موٹر سائیکل اور دستاویز چوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
محراب پور (جسارت نیوز) چوری کی واردات، 3 موٹر سائیکل اور دستاویز چوری، نوشہرو فیروز تھانے کی حدود قاسمی آٹو ایکسچینج شاپ کی نقب زنی کے بعد چور 3 موٹر سائیکل بمعہ کاغذات چرا کر لے گئے، دکان مالک عابد سولنگی کے مطابق چور الماری کا تالا توڑ کر گاڑیوں کے اصل کاغذات، بچوں کے ڈومیسائل اور دوسرا قیمتی سامان چرا کر لے گئے، واقعہ پولیس کی نااہلی ہے۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار ملک چوروں کو پکڑ چوری واپس کرائیں بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت سے پروجیکٹس کی آفرز موصول ہو رہی ہیں: فیروز خان
شوبز انڈسٹری کے اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت سے متعدد پروجیکٹس کی پیشکش موصول ہوئی ہیں۔
فیروز خان کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، یہ ویڈیو ان کے گزشتہ دنوں لندن کے دورے کی ہے۔
ویڈیو میں فیروز خان بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ریلیز سے قبل ہی میں مطمئن اور پراعتماد تھا کہ یہ ڈرامہ ہٹ ثابت ہو گا، یہ ڈرامہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیے تاریخی ڈرامہ ہو گا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ان کا کہنا ہے کہ میں آنے والے وقت میں مزید کرداروں اور پروجیکٹس کے لیے بہت پرامید اور پرجوش ہوں۔
فیروز خان نے کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں ایک بھارتی فلم کی لندن میں شوٹنگ ختم کی ہے، اس بات کو ایک سال ہو گیا ہے، مجھے بھارت اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے مزید پروجیکٹس کی آفرز آ رہی ہیں۔
اداکار نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے دو ملکوں کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہا ہوں، میں سرحدوں کے اس پار کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔
Post Views: 1