اسلام آباد: عام انتخابات میں ملک بھر میں تحریک انصاف خواتین میں مقبول جماعت میں پہلے نمبر پر، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پررہی۔
 فافن نے مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے رجحان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، عام انتخابات میں 18فیصدخواتین نے مردوں سے مختلف ووٹ ڈالے، 82فیصد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کا انتخاب جیتنے والا امیدوار تھا۔
 رپورٹ کے مطابق شہری حلقوں میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں مردوں سے مختلف ووٹ دیا، اسلام آباد کے حلقوں 37خواتین نے مرد ووٹرز کے مقابلے میں مختلف امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ بلوچستان کی خواتین نے37،سندھ19اور پنجاب میں 18 فیصد مردوں سے مختلف ووٹ دیا۔
 فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ن لیگ خواتین ووٹرز میں زیادہ مقبول رہی، سندھ میں پی پی نے خواتین ووٹرز کو زیادہ راغب کیا، این اے 37میں خواتین نے جیتنے والے امیدوار کے مخالف کو زیادہ ووٹ کیا، این اے266میں خواتین ووٹرز نے جیتنے والے امیدوار کو زیادہ ووٹ دئیے، خواتین پولنگ سٹیشنز پر زیادہ ووٹ جیتنے والے امیدواروں نے حاصل کیا۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی طرح ملک بھرمیں ووٹوں کے تناسب میں پی ٹی آئی خواتین میں سے مقبول جماعت رہی، ن لیگ دوسرے جبکہ پی پی تیسرے نمبر پر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں خواتین خواتین نے

پڑھیں:

2024  کی 10 مقبول ترین ویب انڈین سیریز کی فہرست جاری

MUMBAI:

بھارت کی ویب سیریز کے لیے 2024 انقلابی سال ثابت ہوا جہاں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے دلکش کہانیاں اور شان دار مواد پیش کرکے ناظرین کے دل جیت لیے۔

ویب سیریز میں سرفہرست ایمیزون پرائم ویڈیو کی "مرزاپور سیزن 3" رہی جو سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بنی، اس سیریز کو 30.8 ملین ناظرین نے دیکھا۔

دوسرے نمبر پر 28.2 ملین ناظرین کے ساتھ "پنچایت سیزن 3" رہی، جس نے سادہ اور دل کو چھونے والی کہانیوں کی مقبولیت کو ثابت کردیا۔

نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیو نے اس سال کے بہترین شوز کی فہرست پر اپنی بالادستی قائم رکھی اور مختلف موضوعات پر مبنی سیریز پیش کیں۔

نئی ویب سیریز "انڈین پولیس فورس" اور "کال می بے" نے بھی زبردست کامیابی حاصل کی، مذکورہ سریز نے بالترتیب 19.5 ملین اور 13.6 ملین ناظرین کو اپنی جانب راغب کیا۔

یہ کامیابیاں بھارت کے بڑھتے ہوئے او ٹی ٹی مارکیٹ کی عکاسی کرتی ہیں جہاں متنوع کہانیوں کو پسند کیا جا رہا ہے۔

بھارت کی2024 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ 10 ویب سیریز:۔

مرزاپور سیزن 3 پرائم ویڈیو 30.8 ملین پنچایت سیزن 3 پرائم ویڈیو 28.2 ملین ہیرامنڈی نیٹ فلکس 21.5 ملین انڈین پولیس فورس پرائم ویڈیو 19.5 ملین تھکرا کے میرا پیار ڈزنی+ ہاٹ اسٹار 16.0 ملین سیٹاڈل: ہنی بنی پرائم ویڈیو 15.9 ملین کوٹا فیکٹری سیزن 3 نیٹ فلکس 15.8 ملین تازہ خبر سیزن 2 ڈزنی+ ہاٹ اسٹار 15.3 ملین دی لیجنڈ آف ہنومان سیزن 5 ڈزنی+ ہاٹ اسٹار 15.2 ملین مِس میچڈ سیزن 3 نیٹ فلکس 14.7 ملین

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن، کون کامیاب رہا؟
  • دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی
  • ہنزہ کی باہمت خواتین کارپینٹرز کی کہانی
  • عام انتخابات پر فافن کی ایک اور رپورٹ جاری، خواتین کے رجحانات شامل
  • فافن کی عام انتخابات میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کے رجحان پر رپورٹ
  • عام انتخابات، ملک بھر میں خواتین کی مقبول جماعت کونسی ؟، فافن کی رپورٹ جاری
  • 2024  کی 10 مقبول ترین ویب انڈین سیریز کی فہرست جاری
  • خواتین مردوں پر بوجھ بنیں
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت بارے مکمل رپورٹ جانیں