ملتان، تاجروں کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج، ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
خواجہ سلیمان صدیقی ودیگر تاجر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن دکانیں کرانے کا سلسلہ بند کرے، ضلعی انتظامیہ ملتان اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو چھوٹی بڑی شاہرواں پر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور انجمن تاجران چوک بازار کے زیرِاہتمام ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان، اے سی سٹی، اے سی صدر کا تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کی دکانیں گرائے جانے کے خلاف حسین اگاہی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سینیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان صدر خالد محمود قریشی، انجمن تاجران چوک بازار کے صدر شیخ پرویز اختر اور متاثرہ تاجر خواجہ عقیل نے کی۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر تاجر رہنماوں نے ضلعی انتظامیہ کو تین روز کے اندر متاثرہ تاجر کے نقصان کا مداوا کرنے اور اے سی سٹی، اے سی صدر کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا، مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر تین روز کے بعد ابتدائی مرحلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں احتجاج اور بعدازاں ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا، احتجاجی مظاہرے کے موقع پر مظاہرین ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔
خواجہ سلیمان صدیقی ودیگر تاجر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن دکانیں گرانے کا سلسلہ بند کرے، ضلعی انتظامیہ ملتان اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو چھوٹی بڑی شاہراوں پر کرے، مارکیٹس اور بازاروں میں غنڈہ گردی نہ کریں جن کی وجہ سے خواجہ عقیل کی دو دکانیں گرائے جانے پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر راکھ ہو گئیں اور ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا، اب وہ کہاں سے اپنے خاندانوں کی کفالت کریں گے، اس طرح کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کے افسران، اہلکاران اور ملتان انتظامیہ تجاوزات مافیا سے بھتہ لیتے ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی بلکہ حکومت کو سالانہ اربوں روپے ٹیکس دینے والے تاجروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جاتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے خلاف کاروائی ضلعی انتظامیہ
پڑھیں:
تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن 49 دوکانیں سیل
اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن، 49 دوکانیں سیل 13 گاڑیاں / اسٹالز ضبط اور بار بار خلاف ورزیوں پر 17 ایف آئی آر درج کی گئی - تفصیلات کے مطابق ۔لیاقت روڈ، راجہ بازار، تلواڑہ بازار، اقبال روڈ، سرکلر روڈ، سید پور روڈ، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ - لین مارکنگ/ تجاوزات کی خلاف ورزی پر کل 49 دکانیں سیل کی گئیں۔(جاری ہے)
جس میں گنج منڈی روڈ 07 راجہ بازار 13 اقبال روڈ سے 06 اور تلواڑہ بازار اور سید پور روڈ و موتی بازار میں دو دو سرکلر روڈ اور کمرشل مارکیٹ سے تین 03 صادق آباد میں 07 اور مری روڈ 04 جبکہ 13 گاڑیاں / اسٹالز ضبط کر لیے گئے ہیں۔ - بار بار خلاف ورزیوں پر 17 ایف آئی آر درج کی گئی - 8 نمبر چونگی سے صادق آباد چوک تک مستقل ڈھانچہ/ شیڈز/ بورڈز کو گرا دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد تجاوزات آپریشن کو دیگر علاقوں میں بھی وسعت دی جائے گی۔ شہر کو صاف اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے