2025-02-02@01:42:04 GMT
تلاش کی گنتی: 874

«ساتھ میں»:

(نئی خبر)
    معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی پسندیدہ بالی وڈ شخصیات اور بھارتی شوبز انڈسٹری میں گزارے وقت کے بارے میں بات کی۔ وینا ملک نے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر موقع ملے تو کوئی بھی اداکار بالی ووڈ کے خانز کے ساتھ کام کرنا پسند کرے گا، لیکن وہ خاص طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت میں گزارے گئے وقت کے دوران ان کی ملاقاتیں کئی مشہور بالی ووڈ ستاروں سے ہوئیں، جن میں خانز بھی شامل ہیں۔ وینا نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان سے ان کے فارم ہاؤس پر...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور شہر اور اس کے قرب و جوار میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ پشاور شہر اور اس کے گردونواح میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوتی رہی جبکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برف باری کا بھی امکان ہے۔
    لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، اس ایکٹ کے نفاذ پر حکومت کے اتحادی بھی خوش نظر نہیں آتے۔ جماعت اسلامی اس قانون کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نا کرنے اور مسلسل کھوکھلے اعلانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر31جنوری کو لاہور سمیت پورے صوبے...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص کے نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم کی قیادت میں کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی سے ڈویژنل انتظامیہ کے تحت خلاف شریعت مجوزہ خواتین میرا تھن ریس کو منعقد نہ کرنے کے حوالے سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل اور نیاز درانی بھی ان کے ساتھ تھے۔جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام میں خواتین کا دائرہ کار اور ذمے داریاں واضح طور بیان ہے خواتین اسلام اور طالبات کو مردوں کے ہوتے ہوئے عام شاہراہوں پر دوڑانا اور ڈور کے مقابلے کروانا شریعت اسلامی کی کھلی خلاف ورزی اور مردوں کی ہوس بھری نظروں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ یورپی یونین کا وفد کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
    کینو موسم سرما کا مزیدار پھل ہے جسے اسکی رسیلی مٹھاس کی وجہ سے بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ کینو کھانے کے بے شمار فوائد ہیں کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی سے جسم کوتوانائی ملتی ہے، لیکن اکثر لوگ کینو کھانے کے بعد اسکے چھلکوں کو بغیر سوچے سمجھے پھینک دیتے ہیں حالانکہ کینو کے ساتھ اس کے چھلکے بھی بے پناہ فوائد کے حامل ہیں۔ کینو کے چھلکوں کو آپ کلینر سے لے کر چہرے کے اسکرب تک اپنی روز مرہ کی زندگی میں کئی طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں، گھر میں کینو کے چھلکے استعمال کرنے کے چند آسان طریقے یہ ہیں۔ قدرتی ایئر فریشنر: کینو کے چھلکوں کو دار چینی اور لونگ...
    ڈاکٹر چارلس ڈارون (1809-1889) کے نظریہ ارتقاء کے تحت چمپنز سے انسان ارتقاء پذیر ہوا۔ انسان جب غاروں میں رہتاتھا تو ابلاغ کا ارتقاء شروع ہوا۔ انسانوں نے پہلے اشاروں کے ذریعہ اپنا خیال دوسروں کو منتقل کرنا شروع کیا۔ پھر انسان نے لکھنے کا طریقہ سیکھ لیا۔ انسان پہلے درخت کی چھالوں پر اور جانوروں کی کھالوں اور پتھروں پر لکھتا تھا ۔ اس طرح انسانوں میں مزید شعور اجاگر ہونا شروع ہوا اور اپنی تخلیق کو کتاب کی صورت میں منتقل کرنے کی روایت پڑی۔ خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے پیغمبر بھیجے۔ ان پر کتابیں اتریں اور 16ویں صدی میں کاغذ کی ایجاد اور پھر پریس کی ایجاد نے علم کو پھیلانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔...
    کراچی (کامرس رپورٹر)قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ((PQAMC،جسے مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ AM2 کی درجہ بندی حاصل ہے اورپاکستان کی ابھرتی ہوئی اسلامک ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی اور پاک-قطر گروپ کا حصہ ہے۔ پاکستان کے پریمیئر اور اہم اسلامی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اس گروپ نے مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ انکم پلان(PQIP) کے تحت A+ سے AA- کی ریٹنگ میں ترقی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی نے پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کو ان کمپنیز میں شامل کردیاہے جو پاکستان میں مسابقتی مالی منظر نامے میں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
    کراچی: سینٹر ل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان(CDC)کے ذیلی ادار ے سی ڈی سی شیئر رجسٹرارسروسز لمیٹڈ (CDCSR)نے واٹس ایپ کے ذریعے ای ووٹنگ خدمات متعارف کرادی ہیں۔ یہ انقلابی فیچر الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کی ازسرِ نو تعریف کیلئے تیار کیاگیا ہے اوریہ فیچر شیئر ہولڈرز/ممبران کیلئے زیادہ قابلِ رسائی ، موئثر اور صارف دوست ہے۔ سی ڈی سی ایس آر کا مقصد سیکیوریٹی اور شفافیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کو ای ووٹنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ضم کرکے شراکت کو بڑھاناہے۔ 2017میں اپنے ویب پر مبنی سسٹم سمیت اپنے قیام کے بعد سے سی ڈی سی ایس آرٹیکنالوجی پر مبنی مختلف خدمات کو متعار ف کرانے میں پیش پیش رہی...
    کتاب میں یوکرین پر روسی حملے، متنازع امور اور بڑے چیلنجز کی ایک منفرد جھلک شامل کی جائے گی …….. امریکا کے سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنی وزارت خارجہ کے دوران کی یادداشتوں کو قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے پبلشر سیان کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اشاعت کی تاریخ کا بعد میں تعین کیا جائے گا۔ عرب ٹی وی کے مطابق انٹونی بلنکن کی اس متوقع کتاب کا نام اے کینڈیٹ بک ہوگا جس میں وہ اپنے دور وزارت خارجہ کی یادداشتوں کے پیرائے میں ایک ایسی جھلک پیش کریں گے جو عام طور پر لوگوں کے سامنے نہیں تھی یا نہیں ہے۔ کتاب میں یوکرین پر روسی حملے، غزہ میں اسرائیلی جنگ...
    کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کی جانب سے نائب ناظمہ ضلع شمالی نصرت مسعود اور ٹاؤن کونسلر طلعت عمران نے نیو کراچی ٹاؤن کی یوسی خواتین کونسلرز کے ساتھ عائشہ منور پردہ پارک کا دورہ کیا اور 12 فروری کو ہونے والی نمائش میں صفائی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ۔نصرت مسعود نے پارک میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی ضروریات کے ساتھ ساتھ کھیل و تفریح کے لیے مناسب انتظامات بھی عوام کا حق ہے، جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششیں عوام کے سامنے ہیں، طلعت عمران نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود جماعت اسلامی کی اولین ترجیحات ہیں اور وہ اس پر پوری لگن...
    سید عباس عراقچی سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں IAEA کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی، ایران کے ساتھ کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایران و ایٹمی ایجنسی کے مابین تعاون اور فنی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سید عباس عراقچی نے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے سیاست و غیر تعمیری طرزعمل سے اجتناب کرتے ہوئے ہمارے ساتھ مثبت ماحول میں آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ IAEA اپنے طے...
    افغان حکومت نے طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی غرض سے پاکستان جانے کی اجازت دے دی تاہم طالبات کو اپنے محرم کے ساتھ رہنا ضروری قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں افغان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔تاہم افغان حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ طالبات کے ساتھ ان کے محرم کو بھی پاکستان کا ویزا دیا جائے تاکہ وہ محرم کے ساتھ رہ سکیں۔ افغان حکومت کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی سیکڑوں افغان طلبا نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے پروگراموں میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرکے انہیں غیر ممالک بھجوادینے کی تجویز کو مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے بھی مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ ان کا ملک اس غیر منصفانہ اقدام کا حصہ نہیں بنے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر عبد الفتح السیسی نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کی بے دخلی ایک غیر منصفانہ اقدام ہوگا اور مصر اس میں شریک نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی منصوبہ مسترد، اردن  غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا واضح رہے کہ امریکی صدر کے غزہ کی تعمیر نو کے نام پر فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بیدخل کرنے اور انہیں مصر اور اردن منتقل کروانے کے ارادے کا ساتھ دینے سے...
    اسلام آباد: ملک کے کئی شہروں میں رات کے وقت بارش کا آغاز ہو گیا، جس سے سردی بڑھ گئی ہے۔ کوہاٹ اور کاٹلنگ میں بارش کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہو گیا، جبکہ مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ لوئر دیر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے دوران نیا بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مری، گلیات اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسی دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں...
    گورنر خراسان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ایرانی تاجروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم ایران سے دوستانہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تجارت کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں ایرانی سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤ س میں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔...
    سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان کے ذیلی ادار ے سی ڈی سی شیئر رجسٹرار سروسز لمیٹڈ نے واٹس ایپ کے ذریعے ای ووٹنگ خدمات متعارف کرادی ہیں۔  یہ انقلابی فیچر الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کی ازسرِ نو تعریف کے لیے تیار کیاگیا ہے اور یہ فیچر شیئر ہولڈرز یا ممبران کے لیے زیادہ قابلِ رسائی، موثر اور صارف دوست ہے۔ سی ڈی سی ایس آر کا مقصد سیکیوریٹی اور شفافیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کو ای ووٹنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ضم کر کے شراکت کو بڑھانا ہے۔ سال 2017 میں اپنے ویب پر مبنی سسٹم سمیت اپنے قیام کے بعد سے سی ڈی سی ایس آر ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی متحرک رہنما صنم جاوید پارٹی رہنما طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے پر کھل کر بول پڑیں۔ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صنم جاوید نے کہاکہ جب آپ ایک جگہ پر اکٹھے رہ رہے ہوں تو پھر اختلاف رائے ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب میں جیل میں تھی وہ بہت برا وقت تھا، کیونکہ جب ہمیں پیشی کے لیے لے جایا جاتا تو ہر دفعہ کچھ...
    محققین نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ایک جدید سسٹم نے کامیابی کے ساتھ انسانی تعاون کے بغیر اپنی نقل بنا کر ’ریڈ لائن‘ کراس کر دی ہے۔ چین کی فیوڈان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے بتایا کہ یہ پیشرفت منظر پر ابھرتے بے لگام اے آئی کا ابتدائی اشارہ ہے، جو کہ بالآخر انسانیت کے مفاد کے خلاف جا سکتا ہے۔ تحقیق میں دو بڑے لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز، میٹا کا ایل ایل اے ایم اے اور علی بابا کا کیو ڈبلیو ای این، جو وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں) کو دیکھا گیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا اے آئی کسی مدد کے بغیر اپنی نقل بنا سکتا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیے رکھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو...
    پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی کا مستقبل کیا؟ اسپیکر، حکومت شش و پنج کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جب کہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب...
    اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ فائروال کی ناکامی اور مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہونیکی صورت میں سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور متاثرہ فریق کو اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کے حق سے بھی محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر جان محمد بلیدی کا کہنا ہے کہ مقتدر جماعتوں کو پیکا ایکٹ پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں اس قانون پر پشیمانی ہو۔ صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ ایک کالا قانون ہے، جو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جبکہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا،سپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سرکاری سرپرستی اور عوامی خزانے کو استعمال کرکے غیر اخلاقی و غیر شرعی خواتین میراتھن ریس منعقد کرنا شرمناک اور ناقابل قبول ہے جماعت اسلامی۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل فہیم کا کہنا تھا کہ میرپورخاص کے غیور شہری خواتین کی میراتھن ریس کے انعقاد پر سراپا احتجاج ہیں ڈویژنل انتظامیہ میرپورخاص اور ضلعی انتظامیہ کے دیرینہ اور بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے خواتین میراتھن ریس جیسے غیر اخلاقی اور خلاف شریعت کاموں پر انتظامی اختیارات اوروسائل خرچ کر رہی ہے جماعت اسلامی عوامی اور قانونی جدوجہداور مزاحمت کے ذریعے سرکاری سرپرستی میں ہونے والے تمام غیرشرعی کاموں کے خلاف تحریک چلائے گی نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب...
    امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جنیٹری بیچ  نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جنیٹری بیچ  نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہورہا ہے، پاکستان کے ساتھ...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے آئی بی اے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے ساتھ ساتھ مصالحت اور ثالثی کے نظام پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ جسٹس منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 2.4 ملین کیسز زیر التوا ہیں جبکہ 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ججز کی تعداد کم اور کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے، انصاف تک رسائی ہر کسی کا بنیادی حق ہے مگر انصاف تک رسائی کا مطلب صرف عدالتوں تک رسائی نہیں بلکہ تنازعات کا مختلف طریقوں سے حل بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:اسلامک فنانسنگ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹا جاسکتا ہے، جسٹس منصور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جب کہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے،...
    رہنما جماعتِ اسلامی---فائل فوٹو  نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ترامیم قانون سازی کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفادات اور مجبوریوں کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرنے والے خاتمے کے لیے بھی سہولت کار بنیں گے۔لیاقت بلوچ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پنجاب، اسلام آباد اور کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرائیں۔
    یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا، نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کے بارے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ہمارا معیار وہی ماضی کا "عدم اعتماد" ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران و نئی امریکی حکومت کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغام کی ترسیل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ کوئی مخصوص پیغام بھیجا گیا ہے اور نہ...
    پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینا ضروری ہے، آخری جائزہ 20 سال قبل لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملکی خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاشی خود انحصاری، اسٹریٹجک شراکت داری اور انحصار سے آزاد ہونے کے لیے قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملیحہ لودھی، جو امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں سفیر رہ چکی ہیں، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی...
    ہم چار دوست اپنی موٹر سائیکلوں پر شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے ہوئے تھے۔ صبح سویرے گوری کوٹ میں آنکھ کھلی تو ہوٹل کی بالکونی سے گوری کوٹ کا خوبصورت نظارہ ہمارے سامنے تھا۔ ناشتہ کرنے کے بعد گوری کورٹ سے نکلے تو آگے جا کر ایک راستہ چلم چوکی دیوسائی کی طرف جارہا تھا جبکہ دائیں ہاتھ والا راستہ ترشنگ روپل ویلی کی طرف جارہا تھا۔ دائیں ہاتھ مڑنے کے بعد ہم روپل نالہ کے ساتھ ساتھ سفر کر رہے تھے۔ کچھ کلومیٹر سفر کرنے کے بعد اسفالٹ کی سڑک کی جگہ پتھر یلی سڑک نے لے لی تھی اور خشک پہاڑ ہمارے ساتھ تھے۔ ایک جگہ بورڈ نظر آیا جہاں سے بائیں ہاتھ ایک راستہ شونٹر...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور دیگر مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، ان کے مطابق، ملک کے زیادہ تر میدانی علاقے سرد اور خشک رہیں گے، لیکن بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار کے علاقے ابر آلود رہیں گے، جہاں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔   اسلام آباد اور اس کے اطراف میں موسم سرد رہے گا اور یہاں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات اور ان کے ارد گرد رات کے وقت بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔   خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے دیر، چترال، مانسہرہ...
    گذشتہ چند روز سے یہ بات زبان زدِ عام ہے کہ دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کے نئے ایڈیشن میں کلثوم نواز اور مریم نواز پر ایک مکمل باب یا تذکرہ شامل کیا گیا ہے جبکہ کتاب کے سرورق پر مریم نواز کی تصویر بھی شائع ہوئی ہے۔ ابلاغ کے مختلف پلیٹ فارم اور بعض صحافتی حلقوں کی جانب سے اس پر ’’تشویش‘‘ بھی سامنے آئی اور اس ضمن میں تنقید کے ساتھ ساتھ سوالات بھی اٹھائے گئے۔ اسی ’’تجسس‘‘ نے مجھے کتاب کی ورق گردانی پر مجبور کیا۔ میں نے مذکورہ اعتراضات کا بغور مشاہدہ کیا تو واضح ہوا کہ میٹرک کی مطالعہ پاکستان کے سرورق پر مریم نواز سمیت کسی کی بھی تصویر موجود نہیں۔ کتاب کا ٹائٹل...
    ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کا رشتہ دفعہ 370 اور 35A کی بنیاد پر جڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کوششوں میں لگے ہیں۔ انہوں نے...
    اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں حکومتی آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدے کرنے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام نہیں چل سکتا اس لیے تمام آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت توانائی کے شعبے کیبہتری، بجلی کی قیمت میں کمی اور گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے پاور سیکٹر میں سروس لیول ایگریمنٹس تیار کر لیے ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹس اور اکنامک زونز اپنا ڈسٹری بیوشن نظام چلا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم...
    اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کوپائیدارترقی کی راستے پرگامزن کرنے کیلئے جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ ضروری ہے، معیشت کودستاویزی بنانے پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آمدہ بجٹ میں پاکستان بزنس کونسل سمیت تاجروں اورسرمایہ کاروں کی تجاویز کاجائزہ لیاجائے گا، کلی معیشت کی صورتحال مستحکم ہے۔منگل کویہاں پاکستان بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ تقریبسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کلی معیشت کی صورتحال مستحکم ہے، سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں مزیدکمی کی ہے، کائیبورکی شرح اس وقت 11فیصدہے جس سے صنعتی اورتجارتی شعبہ کوفائدہ ہورہاہے، زرمبادلہ کے ذخائر13ارب ڈ الر ہیں جو تین ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، کریڈٹ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ میں...
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر کے دوران جدہ، سعودی عرب کا دورہ کیا اور رائل سعودی نیول فورسز (RSNF) کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔ جدہ بندرگاہ پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندگان نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے عملے نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں جہازوں کے دو طرفہ دورے، بحری امور پر بات چیت اور بحری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں شامل تھیں۔ بندرگاہ کا دورہ مکمل ہونے پر؛  رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس مکہ کے ساتھ بحری مشق کا...
    الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 – دی رول کو سینما گھروں میں زبردست کامیابی ملی، اور اب شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ فلم جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔  فلم کا نیا ورژن "پشپا 2 – ری لوڈڈ” اضافی 23 منٹ کی فوٹیج کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ نیٹ فلکس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، "دی مین، دی مِتھ، دی برانڈ پشپا کی حکمرانی شروع ہونے والی ہے! دیکھیں پشپا 2 – ری لوڈڈ ورژن نیٹ فلکس پر جلد، تلگو، تمل، ملیالم اور کناڈا زبان میں!” نیٹ فلکس کے "نیو اینڈ ہاٹ” سیکشن میں فلم کا پوسٹر شائع کیا گیا ہے، جس...
    اے آئی جی پی جاوید عالم اوڈھو کر اچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی (اے آئی جی پی) جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اور تاجر برادری کے درمیان رابطے کے فقدان کو بالخصوص ڈسٹرکٹ ایسٹ میں امن و امان کے چیلنجز میں اہم کردار کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پولیس چیمبر لائژن کمیٹی (پی سی ایل سی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کراچی ایک وسیع و عریض شہر...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی پلئیرز کیساتھ اوور فرینڈلی رشتے پر برہمی کا اظہار کردیا۔سابق کرکٹر نے معروف اداکارہ و میزبان اْشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی پلئیرز کیساتھ میدان پر ہونیوالے دوستانہ ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔میزبان اْشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز پر بارڈر کے دوسری طرف سے بھی بہت زیادہ پیار ملتا تھا لیکن اب چاہے شوبز ہو یا کرکٹ ایسا نہیں، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر کیساتھ تصاویر بنوارہے ہیں کیوں؟۔جس پر معین خان نے جواب دیا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کو انکے پلئیرز کیساتھ ہنستا کھیلتا دیکھ...
    کراچی کلب کے منتخب صدر عرفان موتن اور سیکریڑی جاوید عبدالکریم راجہ کو سینئر صحافی آصف جئے جا مبارکباد کے موقع پر گلدستہ پیش کر رہے ہیں ساتھ میں ندیم شہزاد قاضی ناصر بھی موجود ہیں
    کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا، طیارے پر سوار ہونے کے بعد امریکا جانے کا پلان کینسل ہونے پر بلاول بھٹو کراچی ائیرپورٹ سے واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو امریکا روانگی کیلئے منگل کی شب کو اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔ بلاول بھٹو کو بذریعہ دبئی امریکا کیلئے روانہ ہونا تھا، چئیرمین پیپلز پارٹی دبئی جانے والے طیارے پر اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ سوار ہوئے، تاہم پھر اچانک بلاول بھٹو اپنے طیارے سے اتر کر بلاول ہاوس کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکا میں...
    فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا، انکا کہنا تھا کہ مذاکرات سے بھاگنے والی پی ٹی آئی ہے۔  جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کمیٹی میں آتے تو ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دیتے، ہمیں کیا ان کی ہدایت پر عمل کرنا تھا؟ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اُن کی حکومت آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی تھی، اپنی حکومت میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، اگر یہ معاملات سڑکوں پر حل کرنا چاہتے ہیں تو پھر قانون اپنا راستہ خود لے گا، یہ اس سے قبل بھی تین بار یہ تجربہ کرچکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سیاسی رویہ ہی یہی ہے، ہم آج بھی مذاکراتی کمیٹی میں موجود تھے لیکن تحریک انصاف بات چیت سے بھاگ گئی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی مذاکراتی اجلاس میں بیٹھتی تو توقعات سے کچھ زیادہ ہی لے کر جاتی، عرفان صدیقی انہوں نے کہاکہ 2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت آر ٹی...
    اپنے بیان میں ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ جس طرح عوام دشمن اقدامات کو قانونی اور آئینی لبادے میں ڈالا جا رہا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے پیکا ترمیم ایکٹ کو عوام دشمن قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ اس قانون کے خلاف سیاسی کردار ادا کریں گے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ایسے تمام عوام دشمن قانون کی بلا خوف مخالفت کریں گے جس سے اظہار آزادی، تحریر و تقریر کے حق سے عوام کو محروم کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں اور پی ڈی...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو امریکا کے لیے روانہ ہوگئے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناشتے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان بلاول بھٹو دبئی میں قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، انہیں امریکا میں صدارتی ناشتے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ناشتے کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری...
    کراچی: نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کےلیے تاحیات میعاد کےساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ ترجمان نادراکے مطابق حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری کے بعد پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائےگا۔ خصوصی بچوں کےب فارم یا جووینائل کارڈ پربھی وہیل چیئر کا نشان ہوگا، خصوصی افراد کے لیےمتعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا،اعضا عطیہ کرنے والےافراد کوبھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائےگا۔ اعضا عطیہ کرنے والےخصوصی افراد کےکارڈ پروہیل چیئراورڈونردونوں کے نشانات ہوں گے، متعلقہ ڈونررجسٹریشن اتھارٹیزمیں اعضا کےعطیہ کے لیےاندراج ضروری ہوگا،قواعد میں ترامیم کا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2025ء) "20 ارب ڈالرز سرمایہ کاری نہیں قرضہ ہے جس پر سود بھی ادا کرنا ہو گا"۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ورلڈ بینک سے ہونے والے 20 ارب ڈالرز کے حالیہ معاہدے کو سرمایہ کاری کہنے پر سینئر صحافی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ معاشی امور پر نظر رکھنے والے سینئر صحافی و اینکر شہزاد اقبال کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو جو 20 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے، وہ کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے بلکہ قرضہ ہے۔ اس قرضے کو ہمیں سود سمیت واپس کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ 23 جنوری کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم...
    اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے...
    ممبئی میں پونزی اسکیم کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک یوکرینی اداکار ارمین اٹائن کو گرفتار کر لیا گیا۔  اس اسکینڈل کے تحت لوگوں کو قیمتی پتھروں، سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دیا گیا تھا۔ ٹوریس جیولری نے فروری 2024 میں ممبئی اور اس کے مضافات میں چھ اسٹورز کھولے تھے۔ یہ اسٹورز قیمتی جواہرات بیچنے کے ساتھ ساتھ ایک بونس اسکیم کی پیشکش بھی کر رہے تھے، جس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 10 ہزار روپے کے قیمتی پتھر کا لاکٹ دیا جاتا تھا۔ سرمایہ کاروں کو 6 فیصد سالانہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو بعد میں 11 فیصد تک پہنچا دیا...
    مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہوگا جب کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آگے بڑھنے کے روشن امکانات ہیں۔ تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے جب کہ پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات...
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی اہلیہ سمعیہ آروز کے ہمراہ دبئی میں ہیں۔ انسٹاگرام پر حسن علی کی اپنی بیٹیوں اور اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ دبئی کے ایک ہوٹل میں فیملی کے ساتھ وقت اچھے طریقے سے گزار رہے ہیں۔ ان تصاویر میں سمعیہ آرزو کے ساتھ حسن علی، حلینہ اور ہازل بھی شامل ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)   حسن علی ان دنوں دبئی میں ہیں اور وہ پاکستان سپرلیگ کے 2025 کے سیزن سے قبل اپنی فیملی کے ساتھ ٹائم گزار رہے ہیں۔ واضح...
    طالبان حکومت نے طالبات کو تعلیم کی غرض سے پاکستان جانے کی اجازت دیدی تاہم طالبات کو اپنے محرم کے ساتھ رہنا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں طالبان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ تاہم طالبان حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ طالبات کے ساتھ ان کے محرم کو بھی پاکستان کا ویزا دیا جائے تاکہ یہ طالبات محرم کے ساتھ رہ سکیں۔ طالبان کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی سیکڑوں افغان طلبا نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے پروگراموں میں داخلے کے لیے ٹیسٹ میں بیٹھے تھے۔ پاکستان میں افغان...
    سندھ حکومت نے صوبے کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، معاہدے سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 1لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے؟ ایس آئی ایف سی کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کو سرکاری اور نجی شراکت داری ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا، کراچی کی بند رگاہوں کے قریب واقع خصوصی اقتصادی زون عالمی تجارتی راستوں کے لیے بہترین رابطے کا ذریعہ ہوگا۔ ایس آئی ایف سی...
    فوٹو: اسکرین گریب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ جو چیزیں ہوئیں مولانا فضل الرحمان کو بتائیں، 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات بند کیے۔اسلام آباد میں جے یو آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی فلاح و بہبود اور فروغ کےلیے یہاں پر آئے ہیں، حکومت کے ساتھ جو چیزیں ہوئیں مولانا فضل الرحمان کو بتائیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلط کی گئی حکومت بانی پی ٹی آئی سے علیحدگی میں ملاقات بھی نہ کرواسکی۔ ہم نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بغیرمانیٹرنگ ملاقات کروائیں، نجانے کہاں سے انہوں نے اجازت...
    اسلام آ باد: چین میں پاکستان کے سفیر  خلیل ہاشمی نے کہا کہ  چینی نئے سال کا آ غاز خوشیاں بانٹنے اور زندگی کی کامیابیوں اور خوشیوں کو ایک ساتھ منانے کا وقت ہے۔ساتھ ساتھ ، یہ تجدید کی بھی علامت ہے  کیونکہ یہ موسم سرما سے موسم بہار میں منتقلی کی علامت ہے۔اس موقع پر انہوں نے  چینی عوام کو ایک خوش حال خاندان، ایک کامیاب کیریئر اور ایک آسودہ مستقبل کے لئے اپنی دلی نیک خواہشات پیش کیں۔ واضح رہے کہ جشن بہار کے موقع پر چین میں تعینات کئی ممالک کے سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” پروگرام کی فہرست باضابطہ طور پر جاری کردی گئی۔ “خوشی اور مبارک” کی مرکزی تھیم سے ، مختلف نوعیت کے پروگرام جیسے گیت ، رقص ، کراس ٹاک ، اسکیچ ، اوپیرا ، مارشل آرٹس ، اور جادوئی کرتب وغیرہ کو عالمی ناظرین کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں منانے اور ایک ساتھ نئے سال کا جشن منانے کے لئے یکجا کیا گیا ہے۔
    معروف گلوکار اور موسیقار علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی شو میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا، چاہے معاوضے کے طور پر 20 کروڑ روپے ہی کیوں نہ پیش کیے جائیں۔ شو کے میزبان نے علی حیدر سے سوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر رضامند ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے جواب دیا، "میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔" انہوں نے مزید کہا، "چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیں۔ یہ ان کا وقت ہے اور آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کی...
    دبئی :آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے دلچسپ آخری مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی سابق بھارتی کرکٹر اور لیجنڈری اسپنر ہربھجن سنگھ مقابلے کی معیار متاثر ہوئے ہیں۔ موجودہ سیزن سے متعلق ہربھجن سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ بہت اچھا چل رہا ہے اور ہم نے کچھ عمدہ کرکٹ دیکھی ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے متعلق اچھی بات یہ ہے کہ تمام ٹیموں نے معیاری کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں مقامات پر پچ مختلف ہیں جو اسے زیادہ مسابقتی اور دلچسپ بناتی ہیں۔ رواں سیزن میں یواے ای کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ہربھجن نے گلف جائنٹس کے ایان افضل خان کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیٹا پرائیویسی ڈے کے موقع پر، کاسپرسکی نے ان ایپلی کیشنز میں شامل نجی معلومات کے خطرات پر روشنی ڈالی ہے جنہیں ہم روزمرہ کے استعمال میں دیکھتے ہیں۔ ان میں سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ ساتھ ای کامرس ایپس، فٹنس اور صحت ٹریکنگ ایپس بھی شامل ہیں۔ جہاں یہ ایپس سہولت فراہم کرتی ہیں، وہیں یہ ذاتی معلومات جمع کرتی اور شیئر کرتی ہیں، جو صارفین کو پرافائلنگ اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کا سامنا کراتی ہیں۔ صرف 2024 میں، کاسپرسکی نے دنیا بھر میں ویب ٹریکرز کے ذریعے 49 ارب سے زیادہ ایسے واقعات کا پتہ لگایا جن میں صارفین کے رویوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اے آئی کی مدد سے ڈیٹا ٹریکنگ اور پیش...
    پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ باکسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ لاہور میں باکسنگ کا ایک عالمی مقابلہ ہوا جس میں اداکار خوشحال خان بھی رِنگ میں اترے اور انہوں نے اپنے حریف بشر خان کو دھول چٹائی،خوشحال خان کی باکسنگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کامیابی پر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خوشحال خان کو بھرپور سپورٹ کرنے ان کے دوست اداکار علی رضا اور سحر حیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اداکار کی کامیابی کا جشن منایا،اداکار کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے۔
    فائل فوٹو۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلیٰ سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹر گوہر نے پس پردہ بات چیت پر محتاط رویےکی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق بانی نے کل ملاقات میں علی امین گنڈاپور سے کے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہ بننا ہے۔ ہری پور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپا مارا گیا، حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔ ...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا 7 دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے، اگر ہماری کہیں بھی بیٹھک ہوگی تو انشاءاللہ تعالی سب کو بتائیں گے، ہم مذاکرات چھپ کر نہیں کریں گے کھل کر کریں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم...
    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مذاق کیا کریں لیکن ان کیساتھ جوبرداشت کرسکیں کیونکہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزنس کمیونٹی کی تمام باتیں سنی ہیں، جہاں پوری دنیا کے لوگ آکر رہتے ہوں وہاں مسائل تو ہوں گے. کراچی پاکستان کاگروتھ انجن ہے اور پورے پاکستان کو چلاتا ہے.وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں پتہ چلا کہ تاجر مذاق کرتے ہیں. مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں اور جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اورڈائریکشن...
    کراچی: شاہدآفریدی اور شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی معروف فوڈ اسٹریٹ پر رات کا کھانا کھانے پہنچ گئے۔  مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کو گھیر لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔  شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کراچی میں ایسے عوامی مقام پر آئے ہیں، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے کھانوں کی بھی تعریف کی اور کہا کراچی کے لوگ مصالحے دار کھانے زیادہ پسند کرتے ہیں۔  شاہدآفریدی نے بھی شاہین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کراچی ہے، انکا کہنا تھا کبھی کبھی اس طرح عوامی مقام پر آکر لوگوں کے ساتھ گھلنا ملنا چاہئے۔ شاہد آفریدی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدے کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام نہیں چل سکتا اس لیے تمام آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ حکومت توانائی کے شعبے کی بہتری، بجلی کی قیمت میں کمی اور گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے پاور سیکٹر میں سروس لیول ایگریمنٹس تیار کر لیے ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹس اور اکنامک زونز اپنا ڈسٹری بیوشن نظام چلا سکیں گے۔ انہوں نے...
    بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر وہ غور و فکر کر رہی ہیں۔ راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا  کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں راکھی نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے کئی پروپوزلز موصول ہوئے ہیں، خاص طور پر ان کی سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے تنازعات کے بعد۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میں ضرور کسی ایک پیشکش کا انتخاب کروں گی۔ ایسے تعلقات دونوں ممالک کے درمیان امن کو فروغ دیتے ہیں‘۔ راکھی نے اس انٹرویو میں پاکستانی عوام کی...
    اتراکھنڈ شادی، طلاق، وراثت اور تعدد ازدواج سے متعلق مودی سرکاری کے متنازع ترین یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج سے ریاست بھر میں تمام مذاہب میں ہم آہنگی کے لیے یکساں عائلی قوانین یعنی یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ یونی فارم سول کوڈ میں مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر، طلاق، تعداد ازدواج، حلالہ اور وراثت جیسے امور پر تمام مذاہب کے لیے یکساں قوانین وضع کیے گئے ہیں۔ اس قانون کے تحت شادی کی قانونی عمر مردوں کے لیے 21 اور خواتین کے لیے 18 سال ہوگی۔ ایک سے زائد شادی اور حلالہ پر پابندی ہوگی۔ شادیاں اپنے اپنے مذہبی رسوم و رواج...
    پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ باکسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔لاہور میں باکسنگ کا ایک  عالمی مقابلہ ہوا جس میں اداکار خوشحال خان بھی رِنگ میں اترے اور انہوں نے اپنے حریف بشر خان کو دھول چٹائی۔خوشحال خان کی باکسنگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں  انہیں کامیابی پر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔خوشحال خان کو بھرپور سپورٹ کرنے ان کے دوست اداکار علی رضا اور سحر حیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اداکار کی کامیابی کا جشن منایا۔اداکار کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)
    گلوکار، رائٹر اور میوزیشن علی حیدر نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے انکار کردیا۔حال ہی میں علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔میزبان نےسوال کیا کہ اگر میں 20 کروڑ دوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا گائیں گے؟اس پر علی حیدر نے کہا کہ میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔گلوکار نے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہٰذا اس کے اور اللہ کے درمیان...
    — فائل فوٹو چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے مذاکرات کہیں اور نہیں ہو رہے، ہم فراخ دلی کے ساتھ حکومت کے ساتھ بیٹھے تھے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا 7 دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے، جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو مذاکرات آگے بڑھتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 27 سال سے جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26 ویں آئینی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) بھارت کو فی الوقت اپنے پڑوس میں مختلف مخمصوں کا سامنا ہے، جن میں سب سے اہم جنوبی ایشیائی ممالک میں کئی نئی حکومتوں کا قیام ہے، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندو قوم پرست حکومت کی پالیسیوں کو پسند نہیں کرتی ہیں۔ بھارت کو اپنے پڑوس میں جس دوسری مشکل صورتحال کا سامنا ہے، وہ انفراسٹرکچرل ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے سبب ہے۔ تیسری اہم وجہ یہ ہے کہ بھارت کے پڑوس میں پچھلی دہائی میں بہت سی نمایاں پیش رفت ہوئی ہیں، جس میں پیچیدہ سیکورٹی چیلنجز، بڑھتا ہوا معاشی بحران، سماجی و سیاسی بدامنی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے رہائشی نوجوان نے امریکہ سے اپنی دوست کو پاکستان بلا یا جبکہ خاتون نے شادی کےلئے کہا تو لڑکا ٹال مٹول کرتا رہا اور پھر شادی سے انکار کردیا جس کی وجہ سے خاتون بیچاری پریشان ہوگئی کیونکہ لڑکے نے پہلے اپنی امریکن دوست کو پاکستان بلایا اور کہا کہ پاکستان آئو ہم شادی کرینگے ۔ امریکہ کی خاتون لڑکے کی باتوں میں آگئی اس نے اپنےدوبچے چھوڑ کر خاوند سے طلاق لے کر جب پاکستان آئی تو لڑکے نے اس خاتون سے شادی سے انکار کردیا کہا کہ میرے گھر والے ابھی شادی کے لئے نہیں مان رہے اور پھر خاتون 7دن تک جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر رہی خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہوگیا تھا اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست سپرنٹنڈنٹ کے بیانات کے بعد ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سماعت کے دوران معزز جج نے سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کیا سہولت دی؟جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ کیٹگری بی کے تحت تمام سہولیات دی جارہی ہیں،ایک باورچی ، ٹی وی اور اخبار بھی دیا گیا ہے،2بار ملاقات کی اجازت...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارتی پلئیرز کیساتھ اوور فرینڈلی رشتے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ سابق کرکٹر نے معروف اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی پلئیرز کیساتھ میدان پر ہونیوالے دوستانہ ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ میزبان اُشنا شاہ نے سوال کیا کہ ماضی میں ہمارے کرکٹرز پر بارڈر کے دوسری طرف سے بھی بہت زیادہ پیار ملتا تھا لیکن اب چاہے شوبز ہو یا کرکٹ ایسا نہیں، ہمارے کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت دیگر کیساتھ تصاویر بنوارہے ہیں کیوں؟۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم تنقید کی زد میں جس پر معین خان نے جواب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے پی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں، جن افراد کے پاس اختیار نہ ہو ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں. نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں صوبائی صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ اس منصب کو بھرپور طریقے سے نبھانے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر فرد کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے اور یہ پارٹی ایک ایسی جگہ ہے جہاں اختلاف رائے بھی سامنے آتے ہیں، جس کی وجہ...
    واشنگٹن : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے انعقاد پر بات چیت کی گئی اور اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔   ملاقات کے دوران، محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ مزید برآں، محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی، جس پر انہوں...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    ازبک گرینڈ ماسٹر نودیربیک یعقوبیوف نے بھارتی گرینڈ ماسٹر آر وشالی سے مصافحہ کرنے سے انکار کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ کے دوران اس وقت پیش آیا جب وہ ٹیبل پر موجود وشالی کے مقابلے کیلئے موجود تھے، بھارتی گرینڈ ماسٹر نے ازبک گرینڈ ماسٹر سے ہاتھ ملانے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا تاہم ازبک کھلاڑی نے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ نودیربیک یعقوبیوف کے بھارتی حریف کو ہاتھ کے اشارے سے منع کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سے ازبک گرینڈ ماسٹر پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا۔  مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کی پنڈت بننے کی حقیقت سامنے آگئی ازبک کھلاڑی نے واقعہ...
    اس ویڈیو نے صہیونی دشمن کی طرف سے اس کے مارے جانے کے شبے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ثالث ممالک کو اس کی زندگی کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے پیر کی شام ایک ویڈیو ریکارڈنگ نشر کی، جس میں اسرائیلی قیدی اربیل یہود کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو نے صہیونی دشمن کی طرف سے اس کے مارے جانے کے شبے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ثالث ممالک کو اس کی زندگی کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں قیدی اربیل یہود نے کہا کہ وہ القدس بریگیڈز کی قیدی ہے اور اس کی صحت اچھی ہے۔ وہ اس سے قبل 2013ء اور...
    کنگنا اور آر مادھون کی ہٹ فلم تنو ویڈز منو کو 10 سال پورے ہو گئے، دونوں اداکار ایک بار پھر ایک نئی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر نئی فلم کا کلپ بورڈ فوٹو شیئر کیا ہے۔ اس تصویر کا عنوان ہے کہ اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ ایک نئی فلم کے سیٹ پر موجود ہوں۔ انسٹا گرام اسٹوری میں کنگنا نے بتایا ہے کہ اس فلم میں میرے ساتھ اہم کردار میں آر مادھون ہیں۔ کنگنا کی فلم ایمرجنسی کو ریلیز ہوئے 10 دن ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم اس وقت بہت اچھا بزنس نہیں کر پا رہی۔
    کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )ڈنمارک کا کہنا ہے کہ آرکٹک خطے کی سکیورٹی میں اضافے کے لیے وہ گرین لینڈ اور جزائر فیرو کے ساتھ شراکت میں دو ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کرے گا اس منصوبے کے تحت تین نئے آرکٹک جہازوں کے علاوہ طویل رینج کے ڈرون اور بہتر سٹیلائیٹ کی صلاحیت حاصل کی جائے گی. ڈنمارک کے وزیر دفاع ٹرولس لنڈ پولسن کا کہنا ہے کہ ہمیں اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا کہ آرکٹک اور شمالی اٹلانٹک کو شدید خطرات لاحق ہیں معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین لینڈ کی آزادی اور خارجہ امور کی وزیر ویوین موٹزفیلڈ کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کو لاحق خطرات کا منظر نامہ...
    سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے نذر عباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس کیساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئینی بینچ ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس سپریم کورٹ نذر عباس توہین عدالت کیس
    اسلام آباد: حکومت نے ٹھٹھہ کے علاقے میں ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسپیشل اکنامک زون کے اسٹرٹیجک مقام کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا جبکہ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہیں۔ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک...
    ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
    لندن(اسپورٹس ڈیسک)مانچسٹریونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں آٹھویں فتح ہے۔لیزانڈرو مارٹنیز نے واحد گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ لیزانڈرو مارٹنیز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فلہم کی ٹیم میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی ۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 27 ویں شب رجب المرجب جشن معراج مصطفی ؐنہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ شہر بھرکی مساجد میں شب معراج النبیؐ کے روح پرور اجتماعات میں علمائے کرام نے رحمۃللعالمینؐ کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کیے۔ معراج النبی ؐ کے مرکزی اجتماع سے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ معراج محسن انسانیتؐ کی عظمت و رفعت کا شاہکا ر ہے۔ سفرِ معراج کو حضو ر خاتم الانبیاء ؑکے تمام معجزوں پر امتیازی حیثیت حاصل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، گوپس ، اسکردو منفی 10، استور منفی 09،ہنزہ ،گلگت ،بگروٹ، کالام منفی 05 اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اینکر ایسوسیشن کا وفد ہمارے پاس آیا، ہم ان کے آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مشاورتی اجلاس میں 20 سے زاید سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، یہ حکومت جب سے آئی ہے جلد بازی میں قانون پاس کرا رہے ہیں ، اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کی آڑ میں کسی کو بھی اٹھا لینا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین...