2025-01-22@04:52:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1964

«ریاض اور»:

(نئی خبر)
    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسیب اللہ خان چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسیب اللہ خان کے ہاتھ سے ٹانکوں کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب وہ تین دن کے اندر بیٹنگ پریکٹس شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ڈاکٹروں نے کرکٹر کو بیٹنگ کی اجازت دے دی ہے اور ان کا ری ہیب کراچی میں جاری تھا۔  یاد رہے کہ حسیب اللہ خان جنوبی افریقہ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ میں تین ٹانکے لگائے گئے تھے۔
    کراچی: نارتھ کراچی سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیے گئے 7 سالہ صارم کے کیس کی تفتیش کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ نے 4 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدرنے ایکپسریس کو بتایا کہ اینٹی وائنٹ کرائم سیل صرف اغوا برائے تاون کے کیسز کی تفتیش کرتا ہے، صارم کے اغوا اور قتل میں تاوان وصول کرنے کے شواہد نہیں ملے، تفتیش کی منتقلی معمول کی کارروائی ہے، کیس کی تفتیش پر کوئی اثرنہیں پڑے گا، تاوان کے لیے رابطہ کرنے والا شخص فراڈ تھا، جعلی اغوا کار نے غیرملکی موبائل فون نمبرسے صارم کے اہلخانہ سے رابطہ کیا تھا۔ جعلی اغوا کار کا موبائل فون نمبر...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔ ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں، ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینیئر افسران کے لیے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ ایف بی آر...
    دنیا ئے کرکٹ میں  پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ  نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل  ایک اور نیا تنازع کھڑا کردیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے  تعصبانہ اور جھوٹا سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کروادیا اور اب نیا پنڈورا بوکس کھول دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اْٹھے ہیں۔بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل لاگو ہونے کے بعد اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی تاہم...
    —فائل فوٹو فضائی جنگی مشق’اسپیئرز آف وکٹری 2025ء‘ کے لیے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ جے ایف 17 تھنڈر، بلاک III لڑاکا طیاروں، گراؤنڈ اور ایئر کریو پر مشتمل ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے اڑان بھری، ان فلائٹ ایئر ٹو ایئر ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا گیا، مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس کے طیارے شریک ہیں۔ کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین، آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کشمیریوں کو...
    رواں ماہ سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق مریخ، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون آج سے ایک قطار میں نظر آئیں گے جبکہ 28 فروری تک ان میں عطارد بھی شامل ہوجائے گا۔ 4 سیارے، مریخ، مشتری، زحل اور زہرہ کو براہ راست آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔ اس عمل کے دوران سیاروں کا زیادہ قریب سے جائزہ لینے کے لیے خلائی دوربین کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سیاروں کے اسطرح ایک قطار میں ہونے کو ’سیاروں کی پریڈ‘ کہا جاتا ہے۔ برطانیہ میں ففتھ سٹار لیبز میں سائنس کمیونیکیٹر اور ماہر فلکیات، جینیفر میلارڈ نے کہا کہ سیاروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا ایک الگ ہی تجربہ ہے۔ انہوں...
    پریس کانفرنس میں سید حسن مرتضی کا کہنا تھا تعلیمی اداروں کا ماحول بہت تنگ کر دیا گیا ہے، طلبا کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جمعیت کے کارکنوں نے نعرہ بھٹو اور نعرہ بلاول لگانے پر تشدد کیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ طلبا کو مجبور کیا کہ وہ قیادت کیخلاف نعرے لگائیں۔  اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے طلبہ پر اسلامی جمیعت طلبہ کے مبینہ تشدد کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں حسن مرتضی اور فیصل میر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا نعرہ لگانے پر جمعیت کے کارکنوں نے پی ایس ایف کے کارکنوں پر تشدد کیا۔ رہنماوں نے...
    واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔ اپنے امریکی دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقاتیں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے ہوئیں۔ محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس اور گورنر میسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقات کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے...
    اپنے ایک بیان میں مستعفی صیہونی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے جو ناقابل تصور تھے۔ میں نے صیہونی آباد کاروں کو 200 اسلحہ لائسنس جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ آج Otzma Yehudit نامی پارٹی کے 3 اراکان نے اپنے دفاتر خالی کرتے ہوئے صیہونی کابینہ سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔ ان میں اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر"، "اسحاق واسرلاف" اور "عامیحای الیاهو" شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ وزراء نے دو روز قبل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت داخلہ کی عمارت سے نکلتے ہوئے ایتمار بن گویر نے کہا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے...
    سرگودھا کے نوجوان کو کراچی سے کچے کے علاقے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا ہے۔ مغوی کے بہنوئی نے شاہ لطیف تھانے میں درخواست دی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری کے اغوا کا واقعہ 18 دسمبر 2024 کو پیش آیا، 19 جنوری کو درج کے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے نوجوان اللہ یار الیکٹریشن ہے اور سرگودھا سے تعلق رکھتا ہے۔ نوجوان کراچی میں اکیلا رہتا تھا جہاں سے اسے  الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے کچے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بات کیوں کی؟ رکن...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابق اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں۔ عدیل ساجن ایک مشہور ارب پتی بزنس مین ہیں، جو دبئی میں ثانیہ کے ولا کو ڈیزائن کر رہے ہیں۔ یہ افواہیں زوروں پر ہیں کہ ان دونوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کے علاوہ بھی کچھ اور ہوسکتا ہے۔  ہندوستانی بزنس ٹائیکون رضوان ساجن کے بیٹے عدیل ساجن متحدہ عرب امارات میں ایک نجی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور انھیں اپنے...
    کومل اسلم:  محکمہ ماحولیات پنجاب نے اپنے فیلڈ افسران کے لیے یونیفارم پہننا لازم قرار دے دیا ہے,   ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروری 2025 سے یونیفارم پہننا تمام فیلڈ افسران کے لیے ضروری ہوگا، جبکہ سینئر انسپکٹرز اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے یونیفارم اختیاری قرار دیا گیا ہے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ موٹر وہیکل رولز 2013 کے تحت یونیفارم پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے اور اس فیصلے کی تفصیلات کے لیے ڈپٹی کمشنرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت دی...
    بھارت کے ٹیکنو آجر نارائن مُورتی نے کہا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 70 گھنٹے کام کرنا ہی حقیقی کامیابی، ترقی اور خوش حالی کی شاہ کلید ہے۔ کوئی بھی قوم اگر باقی دنیا سے ممتاز ہونا چاہتی ہے، ترقی یقینی بنانا چاہتی ہے تو اُسے زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہی پڑے گا۔ دنیا بھر میں وہی اقوام ترقی سے ہم کنار ہوئی ہیں جنہوں نے کام کو حرزِ جاں بنایا ہے۔ آئی ایم سی کے کِلاچند میموریل لیکچر میں اِنفوسِز کے شریک بانی نارائن مُورتی نے کہا کہ دو سال قبل جب میں نے قوم کو مشورہ دیا تھا کہ سب کو ہفتے میں 70 گھنٹے کام کرنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے تب ایک ہنگامہ...
    چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کا مجموعی پیمانہ لگاتار 15 سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر موجود WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “چین کے اعلی معیار کے اقتصادی ترقی کے نتائج” کے موضوع پر پریس کانفرنسز کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ ڈائریکٹر نے کہا کہ 2024 کے بعد سے چین کا صنعتی معاشی آپریشن مجموعی طور پر مستحکم اور ترقی پسند رہا ہے اور اس نے میکرو اکنامک ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں مقررہ سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.8...
    دنیا کے لئے” ہیپی لینڈ ” کی تعمیر میں چین امریکہ کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ () امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں امریکی صدر کا عہدہ دوسری بار سنبھالا۔ حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے گئے مہمانوں میں سوشل میڈیا ایپ ” ٹک ٹاک” کے سی ای او چو شوزی بھی شامل تھے۔اس ایپ کو امریکہ میں بار ہا پابندی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چینی کمپنی کے قائم کردہ ٹک ٹاک سوشل پلیٹ فارم نے 2018 میں امریکی مارکیٹ میں قدم رکھا اور جلد ہی صارفین کی ایک بڑی تعداد حاصل کرلی۔ سال 2024 کے اختتام تک ، ٹک ٹاک کے امریکہ میں...
    یو ایس ایڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کا یہ اقدام عوامی مفاد کیخلاف ایک مداخلت ہے، ہم آذربائیجان کی خدمت کے لئے اپنے عزم پر قائم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی سطح پر تعلیم، فلاح و بہبود، تعمیرات، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنیوالی امریکہ کی سرکاری این جی او یو ایس ایڈ کو آذربائیجان نے ملک میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔ آذربائیجان کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ امریکی مفادات کے لئے سرگرم ہے اور ادارے کی سرگرمیاں آذربائیجان کے مفادات سے ٹکراو رکھتی ہیں۔ آذربائیجان کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے اس ادارے، اس کے مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں اور امریکی...
    احمد منصور: فضائی جنگی مشق ’’اسپیئرز آف وکٹری-2025‘‘ پاکستان ایئر فورس کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا،پاکستانی طیارے دیگر شریک فضائی افواج کے جدید جنگی طیاروں کے خلاف اپنی مہارت آزمائیں گے ۔کثیر القومی فضائی جنگی مشق ”اسپیئرز آف وکٹری 2025“ میں شرکت کے لیے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا دستہ، جس میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک III جنگی طیارے اور خصوصی فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے، سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچ گیا ہے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ  آئی ایس پی آر کے مطابق اس بین الاقوامی تعیناتی کے دوران، پی اے ایف کے جنگی طیاروں نے...
    سینیٹ میں پاکستان سویڈن فرینڈشپ تشکیل دیا گیا ہے ،چیئرمین سینیٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا کانیل برخ ون لیندے نےچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ نے سفید ہو خوش آمدید کہا ۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات 75سال پر محیط ، دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں ،بین الاقوامی فورمز پر تعاون مثبت ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہے ، سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کریں گے،زراعت ، تعلیم ، موسمیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف شعبوں...
    گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں، امریکیوں کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آتا ہے توپاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کو جواب دیا گیا کہ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کریں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے دہشتگردی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کو خط لکھ دیا. نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ کیسز 13 جنوری کو جسٹس منصور، جسٹس عائشہ، جسٹس عرفان سعادت کے بینچ کے سامنے مقررتھے بنچزکے اختیارات سے متعلق سوال بینچ کے سامنے اٹھایاگیا جس پر فیصلہ جاری ہوا 16 جنوری کو بینچ دوبارہ تشکیل دیا گیا.(جاری ہے) خط کے مطابق جسٹس عقیل عباسی نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فیصلہ جاری کیا تھا اور متعلقہ...
    سندھ رینجرز--- فائل فوٹو کراچی میں ترجمان رینجز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ کراچی: رینجرز و پولیس کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب ملزم گرفتارکراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی میں حب ریور روڈ اور یوسف گوٹھ میں کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سامان قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا ہے۔ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد200کے قریب ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیئے ہیں ان کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے دوسرے روزبھی درجنوں ایگزیکٹو آرڈرزجاری کیئے جانے کا امکان ہے ان کے پہلے صدارتی احکامات میں سابق صدر جو بائیڈن کے درجنوں اقدامات کی منسوخی، آب و ہوا کے معاہدوں سے امریکہ کی علیحدگی اور ٹرمپ کے خلاف تمام مقدمات اور تحقیقات ختم کرنا شامل ہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کے علاوہ صدرٹرمپ نے سرحدی گزرگاہوں، تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے، تنوع اور فنڈنگ پر کنٹرول سے متعلق احکامات پر دستخط کیئے ہیںصدر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں اور ری پبلکن پارٹی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )امریکا کے 47ویں صدرڈونلڈ جے ٹرمپ نے اپنے افتتاخی خطاب میں اسٹیبلشمنٹ کو انتہا پسند اور کرپٹ قراردیتے ہوئے ڈیموکریٹ انتظامیہ پر تنقید اوربہتر مستقبل کے لیے وعدوں کا تذکرہ کیا سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے ساتھی ڈیموکریٹس خاموشی سے ٹرمپ کی پشت پر بیٹھے تھے اور ٹرمپ دعویٰ کر رہے تھے کہ انھیں ایک ایسا میڈیٹ ملا جس سے وہ ایک خوفناک دھوکے کو ریورس کریں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ایک انتہا پسند اور کرپٹ اسٹیبلشمنٹ نے قوم کی طاقت اور دولت نچوڑ لی ہے یہ سب کچھ آج سے تبدیل ہونے والا ہے ٹرمپ نے تقریرمیں اپنے انتخابی وعدوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ خلیج میکسیکو...
    پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گیے جب کہ طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ایئر ٹو ایئر ایندھن بھی بھرا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گیے، مشق میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے پی اے ایف کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کثیر قومی فضائی جنگی مشق "اسپیئرز آف وکٹری...
    امریکا کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت کے برعکس حلف اُٹھا کر سب کو حیران کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جب اپنے عہدے کا حلف اُٹھا رہے تھے تو اُس وقت ان کی اہلیہ میلانیا ہاتھوں میں بائبل لیے کھڑی تھی۔ میلانیا ٹرمپ منتظر تھیں کہ حلف لیتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہاتھ بائبل پر رکھیں گے اور دوسرا فضا میں اُٹھائے رکھیں گے جو کہ روایت ہے۔ تاہم میلانیا منتظر ہی رہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھے بغیر ہی حلف مکمل کرلیا۔  خیال رہے کہ امریکی قانون میں صدر کا بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھانا لازمی نہیں مگر روایت یہی رہی ہے کہ ہر صدر بائبل پر ہی حلف اُٹھاتا...
     معروف بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنے کیریئر اور کام کے اصولوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تب تک کام کریں گے جب تک وہ کام کرسکتے ہیں، ان کا اس وقت تک کام چھوڑنے کا ارادہ نہیں جب تک ان کا جسم اور دماغ اس کی اجازت دیتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آرام اور ذہنی سکون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہونی چاہیے، کام سے مناسب چھٹی لینے سے توانائی حاصل ہوتی ہے اور ذہن میں شفافیت آجاتی ہے جس سے کام پر دھیان دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:کترینہ...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کی لنکن لبرٹی ہال میں خصوصی عشائیے میں شرکت کی جہاں ان کی امریکی سینیٹرز، ممبرزکانگریس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔محسن نقوی نے سینیٹرٹومی ٹیوبرویل، ممبرکانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس،گورنرمسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پرمبارکباددی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام...
     پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا نشان عمران خان ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا رہا حالاں کہ پارٹی سرٹیفکیٹ ان کا حق ہے، پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، جس پر الیکشن کمیشن نے ایک نوٹس جاری کرکے آئینی و قانونی سوال اٹھائے تو ہم نے جواب جمع کرایا، الیکشن کمیشن میں کیس انہوں نے فائل کیا جنہوں نے پارٹی الیکشن لڑا ہی نہیں، ان 5 درخواست گزاروں نے پارٹی انتخابات میں حصہ...
    —فائل فوٹو بہاولپور کے تھانہ بغداد الجدید کے علاقے میں بیوی اور شوہر میں جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق بیوی کے بھائیوں نے بہنوئی پر تشدد کر کے اس کو زہر پلا دیا۔برادرِ نسبتی کے ہاتھوں تشدد اور زہر سے 26 سالہ دلشاد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لاہور: منہ بولے بیٹے نے انسپکٹر کو انہی کے پستول سے قتل کر دیالاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں تلخ کلامی کے بعد پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بیوی سمیت 6 افراد کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کثیرالجہتی مشق سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17تھندر بلاک تھری عملے سمیت سعودی عرب پہنچ گیا،پاک فضائیہ کے طیارے کنگ عبدالعزیزایئربیس پر اترے،آئی ایس پی آر کے مطابق طیارے پاکستان سے براہ راست سعودی عرب اترے،طیارے فضا میں ری فیولنگ اور دیگر آلات لے کر سعودی عرب پہنچے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرالجہتی مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان کے طیارے بھی شریک ہیں،قطر، یو اے ای، برطانیہ اور امریکی طیارے بھی حصہ لےرہےہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی ایئرفورس پانچویں مشق کرارہی ہے،مشق کا...
    چین اور امریکہ کے درمیان تجارت کا حجم 660 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ: امریکہ کے  نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور پر اپنی دوسری صدارتی مدت کا آغاز کیا۔ تین روز قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے درخواست پر  ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ  ٹیلی فونک بات چیت کی  اور  فریقین نے اگلے مرحلے میں چین امریکا تعلقات کی ترقی پر اہم اتفاق رائے طے کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چین اور امریکہ ایک دوسرے کے مخالف ہیں یا شراکت دار؟ یہ ایک بنیادی مسئلہ ہے جس کا چین امریکہ تعلقات کی سمت پر اثر پڑتا ہے۔...
     حکومت نے سرحدوں کی نگرانی بڑھانے کیلئے نئی بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام پر غور شروع کردیا۔ ڈان اخبار کے مطابق حکومت نے نئی پاسپورٹ اور بارڈر کنٹرول اتھارٹی (پی بی سی اے) قائم کرنے پر کام شروع کردیا ہے، اس حوالے سے زیر غور مسودے میں ایف آئی ا ے کے کچھ اختیارات کو ختم کیا جائے گا، بشمول جن کا تعلق امیگریشن سے ہے، امیگریشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور پاسپورٹس کی موجودہ تمام ذمہ داریوں کو ایک ہی قیادت کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات اور ایران، افغانستان، بھارت سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے افراد نے ناصرف مذکورہ اقدام کی...
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے، بگن ڈاڈ قمر اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے، لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے، بگن ڈاڈ قمر اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع...
    آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز دبئی:دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دبئی کیپیٹلز نے 6 وکٹوں سے ڈیزرٹ وائپرز کو ہراکر اس کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا۔ دشمنتھا چمیرا اور ظاہر خان کی 3 وکٹوں کی بدولت وائپرز کی ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کے بعد گلبدین نائب نے 51 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ہدف کا تعاقب کیا۔ پہلی اننگز میں کم اسکور کے باوجود کپتان لوکی فرگوسن نے شاندار اوپننگ اسپیل کے ذریعے وائپرز کو ٹیم میں برقرار رکھا۔ فرگوسن نے دوسرے اوور میں بین ڈنک اور خالد شاہ...
    پاکستان کی میزبانی میں اگلے ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں انڈیا نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس کے بعد اسے سیاست کے زیر اثر کھیلوں کو متنازعہ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پہننے والی جرسیوں پر میزبان ملک پاکستان کا نام لکھنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  انڈیا سیاست کو کرکٹ میں لارہا ہے جو کھیلوں کے لیے ٹھیک نہیں۔ پہلے انہوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا، پھر اپنے کپتان کو پاکستان بھیجنے پر راضی نہیں ہوئے اور اب رپورٹس آئی ہیں کہ وہ میزبان ملک کا نام اپنی جرسیوں پر لکھنے کو...
    ایک عام انسان کی کمزوری ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تنقید کو برداشت نہیں کر پاتا اور اس کا نقصان یہ ہے کہ آدمی اچھے ساتھیوں سے محروم ہوکر رہ جاتا ہے۔ اگر آپ وطنِ عزیز کی بڑی سیاسی جماعتوں اور اُن کے رہنماؤں پر نظر دوڑائیں تو یہ بات واضح طور پر نظر آجاتی ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ یا ان کے ساتھی اور حتیٰ کہ ان کے حواری بھی تنقید برداشت نہیں کر پاتے اور نہ ہی تنقید سننے کا حوصلہ رکھتے ہیں بلکہ اپنے حریفوں کو پوری شدمد کے ساتھ بےجا تنقید کا نشانہ بنانا اپنا اہم فریضہ سمجھتے ہیں اور اس سلسلےمیں یہ لوگ ہر حد پارکرجاتےہیں اور ان کے...
    اہل غزہ نے تاریخ انسان میں صبر واستقامت اور ظالم کے سامنے نہ جھک کر اپنے خون سے ایک نئی بےمثال تاریخ رقم ہے۔ اسرائیل کی وحشیانہ بربریت کے سامنے ثابت قدمی کی عظیم ترین تاریخ مثال اہل غزہ نے اپنے لہو اور قربانی سے قائم کی ہے تاریخ نے شاذ و نادر ہی ایسا واقعہ دیکھا ہے کہ ایک چھوٹا سا شہر پوری دنیااور عالمی طاقتوں کے ظلم سے گھبرائے بغیرثابت قدم رہا۔ غزہ، نے اپنی بےمثال ہمت کےساتھ، مظلومیت اور مزاحمت کی ایک نئی داستان تحریر کردی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ہونے والے غیر انسانی مظالم، جنہیں امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی 15 ماہ مکمل حمایت حاصل رہی اور مسلم دنیا کی خاموشی...
    پنجاب کے شہر عارف والا میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فصل کے جھگڑے پر زمیندار نے ٹریکٹر خاتون پر چلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون نے زمیندار سے کہا کہ وہ اس کی فصلوں کو نقصان پہنچانے سے باز رہے جس پر وہ مشتعل ہو گیا۔ اور ٹریکٹر خاتون کے اوپر چلا دیا جس سے متاثرہ خاتون کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔ پاکپتن میں بااثر زمیندار نے عورت کو ٹریکٹر کے نیچے کچل دیاعارف والا کے نواحی گاوں 46 ای بی میں انسانیت سوز واقعہ زمیندار نے خاتون پر ٹریکٹر چڑھا دیا مقامی پولیس نے تاحال کوئی کاروائی...
    کبھی ساس بہوؤں کے جھگڑوں، کبھی متنازع بیانات، تو کبھی اپنے فیشن اسٹائل کے سبب سرخیوں میں جگہ بنانے والی معروف پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گھر کے اصل فسادی کو بےنقاب کر دیا۔ حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کو سب سے بڑا فسادی قرار دیتے ہوئے انہیں گھروں کی تباہی کا ذمے دار ٹھہرا دیا۔ صبا فیصل نے حال ہی میں ساتھی کامیڈین اداکار و میزبان احمد بٹ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف گھریلو معاملات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے گھروں کی تباہی کی وجہ پر روشنی ڈالی۔ دورانِ انٹرویو سینئر اداکارہ نے کہا کہ ہمارے گھروں میں سب سے...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی سرٹیفیکیٹ ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، امید ہے کہا یہ الیکشن کمیشن سے ہمیں مل جائے گا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ سوال اٹھائے تھے جن کا جواب ہم نے دیا، کچھ سماعتیں بھی ہوئیں، بعد میں پتہ چلا کہ اس کیس میں 5 درخواستیں ان لوگوں نے فائل کی تھیں جنہوں نے نہ کبھی ہم سے الیکشن کے لیےفارم لیے تھے نہ ہی کبھی الیکشن لڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلی تاریخ کو جواب دیں گے، امید ہے سرٹیفیکیٹ ہمیں ملے گا، دنیا کی چھٹی...
    امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی سیاسی مخالفین سے انتقام نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ صدر ٹرمپ نے ملک بھر سے حکومتی سنسرشپ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ رنگ اور نسل کی بنیاد پر امتیاز ختم کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی سرزمین کے نیچے موجود تیل و گیس کے ذخائر نکالنا شروع کریں گے، امریکا دنیا میں تیل و گیس پیدا کرنے والا سب سے...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں موجود اپنا اوشیوارا ڈپلیکس اپارٹمنٹ فروخت کرکے حیرت انگیز منافع حاصل کیا ہے۔ امیتابھ بچن کی مذکورہ پراپرٹی اٹلانٹس میں واقع ہے جو اوشیوارا میں کرسٹل گروپ کا ایک رہائشی منصوبہ ہے۔ بگ بی نے اپنا ڈپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ میں فروخت کیا ہے، جس پر انھوں نے 168 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔ بگ بی نے ڈپلیکس اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں صرف 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا، جو کہ صرف چار سال بعد 168 فیصد منافع کے ساتھ 83 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021 میں اداکارہ کریتی سینن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ اور 60...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پورٹ پر کنٹینرز کلیئرنس، اسمگلڈ سامان آکشن اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی، انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیشرفت کی جائے گی، جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔ رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام...
    190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔...
    ویب ڈیسک(نیوز ڈیسک) بھارتی ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی، پہلے چیمپئینز ٹرافی کھیلنے پاکستان آںے سے انکار کیا، پھر اپنے میچز دبئی منتقل کرائے اور اب اپنی جرسی پر میزبان پاکستان کا نام درج کرنے سے بھی انکار کر دیا۔پاکستان اور دبئی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو لے کر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ بھارت نے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک کا نام ” پاکستان“ چھاپنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ اگرچہ بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے لیکن پاکستان اب بھی ٹورنامنٹ کا باضابطہ میزبان ہے۔ بھارت کی اس حرکت پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)...
    گزشتہ سال ناکامی کے باوجود اور جاری رائٹ سائزنگ کے اقدامات کے دوران حکومت کی جانب سے نئی پاسپورٹ اور بارڈر کنٹرول اتھارٹی (پی بی سی اے) قائم کرنے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق زیر غور مسودے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ا ے) کے کچھ اختیارات کو ختم کیا جائے گا، بشمول جن کا تعلق امیگریشن سے ہے۔ اس کے علاوہ امیگریشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور پاسپورٹس کی موجودہ تمام ذمہ داریوں کو ایک بہتر قیادت کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اسی طرح کی ایک اتھارٹی ’پاکستان امیگریشن، پاسپورٹس اور ویزا اتھارٹی‘ (پی آئی پی وی اے) کے...
    فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں اپنی تعلیم کے دوران، بالی ووڈ کے دو بڑے اداکاروں، متھن چکرورتی اور شکتی کپور کے درمیان کیا ہوا، کس طرح متھن نے ان کے ساتھ برتاؤ کیا ۔ حالیہ انٹرویو میں شکتی کپور نے اپنے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کیں اور بتایا کہ کس طرح متھن نے ان کے ساتھ ایک انوکھا برتاؤ کیا، جو ایک سبق آموز لمحہ بن گیا۔ اس انٹرویو میں شکتی کپور نے بتایا کہ جب وہ FTII پہنچے تو خود کو ایک ’اسٹار‘ محسوس کر رہے تھے۔ بیئر کے گلاس کے ساتھ، انہوں نے ادارے میں داخل ہوتے ہی متھن چکرورتی سے ملاقات کی، جو ان کے سینئر تھے۔ دھوتی میں ملبوس، سادہ...
    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے ،معیشت کا حال بدترین ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذکرات جاری نہیں رہ سکتے، حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر اعتماد ہیں ،عمران خان جیل سے باہر آئیں...
    غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)اسرائیل اورحماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے بلاشبہ دونوں طرف کے اسیران کی رہائی ممکن ہو جائے گی اور اسرائیل کے بچے کھچے یرغمالیوں کے بحفاظت گھر واپس پہنچنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ لیکن اس معاہدے کے نتیجے میں ایک خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ خطرہ یہ ہے کہ غزہ کے بر سر زمین حالات دنیا کے سامنے اس طرح آرہے ہیں کہ اسرائیلی فوج اس طویل تر جنگ کے باوجود اپنے اہم ترین اہداف غزہ سے حماس اور اس کے کردار کا خاتمہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جیسا کہ نیتن یاہو اپنے یہ اہداف دہرا دہرا کر کہتے...
    ابو ظہبی : ابو ظہبی نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔ نمبیو ڈیٹا بیس کے سروے کے مطابق، 2025 کے لیے ابو ظہبی دنیا کے سب سے محفوظ شہر کے طور پر سامنے آیا ہے۔   ابو ظہبی کا مسلسل نواں سال ہے جب وہ 2017 سے دنیا کے 352 محفوظ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کامیابی کی وجہ ابو ظہبی کی جدید سیکورٹی حکمت عملیوں، اقدامات اور بہترین منصوبہ بندی ہے جو شہر کو نہ صرف محفوظ بناتی ہیں بلکہ یہاں رہنے والوں اور آنے والوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گزشتہ دنوں ہونے والی بلاشیڈول ملاقات میں جو بات ہوئی اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریف کردیا گیا ہے۔اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے کہا کہ اس ملاقات میں آرمی چیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کے پارٹی مسائل کو سنا اور پھر کہا کہ وہ ان معاملات میں نہیں پڑیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا کہ وہ سیاسی معاملات پر حکومت...
    اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 27 جنوری کو کرنے والا ہے۔ اس حوالے سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کرے گی۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ ڈھائی سے تین فیصد کمی کے بعد شرح سود تیرہ سے کم ہو کر ساڑھے دس گیارہ فیصد پر آجائے گی۔ واضح رہے کہ شرح سود 26 جون 2023 کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح بائیس فیصد پر تھی، رواں مالی سال اب تک پالیسی ریٹ میں نو فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ آئی ایم ایف کی سفارشات پر شرح 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔...
    لاس اینجلس : کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، آگ کی وجہ سے 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔   اگرچہ حالیہ دنوں میں حکام نے آگ کو محدود کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اب جنوبی کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی اداروں کے مطابق، منگل سے جمعرات تک خشک اور کم نمی والے حالات کے باعث آگ کے پھیلنے کا خطرہ برقرار رہے...
    ایک انٹرویو میں گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے حکومت کی دعوت پر وزیر اعلی اور دیگر حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کر کے سیاسی بردباری کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے مابین بیٹھک اور سیاسی رابطہ وقت کا تقاضا بھی تھا کیونکہ محاذ آرائی سے خطے کو بہت نقصان ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فریقین کے اس عمل کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن مل کر جدوجہد نہیں کریں گی تب تک علاقے میں پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) میٹا کی فیس بک، ایلون مسک کی ایکس، گوگل کی یوٹیوب اور دیگر ٹیک کمپنیوں نے ایک تازہ ترین ضابطہ اخلاق، جسے اب یورپی یونین کے ٹیک قوانین میں ضم کیا جائے گا، کے تحت آن لائن نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے مزید کام کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ڈیٹا پرائیوسی کی خلاف ورزی، میٹا کو 91 ملین یورو کا جرمانہ یورپی کمیشن نے پیر کو کہا کہ مئی 2016 میں ترتیب دیے گئے رضاکارانہ کوڈ کے دیگر دستخط کنندگان میں ڈیلی موشن، انسٹاگرام، جیوویڈیو ڈاٹ کوم، لکنڈ ان، مائیکروسافٹ کی میزبانی میں چلائی جانے والی خدمات سنیپ چیٹ، راکوٹین وائبر، ٹک ٹاک اور ٹوئچ بھی شامل ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کردیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گزشتہ دنوں ہونے والی بلاشیڈول ملاقات میں جو بات ہوئی اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریف کردیا گیا ہے۔ اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے کہا کہ اس ملاقات میں آرمی چیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کے پارٹی مسائل کو سنا اور پھر کہا کہ وہ ان معاملات میں نہیں پڑیں گے۔ پتنگ اُڑانے اور بنانے والے کو اب کتنی سزا ہو گی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیدیا گیاہے ، خلاف ورزی کرنے پر تین سے سات سال قید کی سزا ہو گی ۔ پتنگ بازی ، تیاری  اور فروخت پر پانچ سے پچاس لاکھ تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، پتنگ اُڑانے والے کو تین سے پانچ سال قید ، 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہو ں گی ۔ قانون کے مطابق پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید جبکہ 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جائے گا، پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلے پچاس ہزار ، دوسری...
    کراچی: ایک اور محنت کش کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، جس  پر شدید تشدد کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔   پولیس نے 18 دسمبر 2024ء  کو اغوا ہونے والے شخص کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا۔ 19 جنوری کو درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ  بھی شامل کی گئی ہے۔ مغوی کے قریبی رشتے دار کے مطابق محنت کش اللہ یار پیشے سے الیکٹریشن اور پنجاب کے شہر سرگودھا کا رہنے والا ہے جو ممکنہ طور پر الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے اغوا کیا گیا۔ اللہ یار کی رہائی کے لیے پہلے 60، پھر 50 اور اب 40 لاکھ روپے...
    پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل نیا تنازع کھڑا کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم فیصلوں پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب کے بعد متعدد ایگزیکٹو احکامات پر دستخط کر کے انتظامی امور کا آغاز کر دیا۔ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدمات منسوخ کر دیے، ان میں اہم فیصلے شامل ہیں جن کا مقصد اقتصادی اور سیاسی اصلاحات کی طرف قدم بڑھانا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کیپٹل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے حکم پر بھی دستخط کر دیئے، صدر ٹرمپ نے فائلوں پر دستخط کر کے حاضرین کو بھی دکھاتے رہے۔ کیپٹل...
    ذرائع کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے یہ ہدایات جموں کی ایک خصوصی عدالت کی طرف سے سماعتوں کے دوران ویڈیو کانفرنس سسٹم کی خرابی سے متعلق اٹھائے گئے سوال پر جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرلز کو جیل میں بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے مقدمے کی سماعت کے لئے مناسب ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے یہ ہدایات جموں کی ایک خصوصی عدالت کی طرف سے سماعتوں کے...
    نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے میانمر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، جہاں 4سال قبل فوجی بغاوت کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔ آسیان نے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک خصوصی ایلچی میانمر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آسیان کے وزرائے خارجہ نے ملائیشیا کے جزیرے لنکاوی میں 2روزہ غیر سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ اس سال آسیان کی صدارت ملائیشیا کے پاس ہے۔میانمر کی فوج نے وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری کو بھیجا، جنہوں نے اجلاس میں ملک کی نمائندگی کی۔ وزرا نے میانمر کی فوج اور جمہوریت پسند قوتوں کے درمیان جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملائیشیا کی وزارت...
    ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک نائیجیریا نے برکس کی طرف سے اتحادی بننے کی دعوت قبول کر لی ۔ نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا کہ یہ اقدام نائیجیریا کے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی مواقع سے استفادے کے لیے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول اور شراکت داریوں میں اضافے کے معاملے میں پرعزم ہے۔ برکس نے ہمیں تجارتی تعاون کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فورم فراہم کیا ہے۔واضح رہے کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے قائم کردہ برکس کا مقصد امریکا اور مغربی ممالک کے مقابل...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کے عظیم انقلابی رہنما اور عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تحریک تعلقہ دادو کی جانب سے بھنڈ ہاؤس دادو میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران دریائے سندھ سے 6 نئی کینال نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر کاچھو کی زمینوں پر قبضے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ زرعی انقلاب کے نام پر سندھ کی 13 لاکھ ایکڑ زمین گرین کارپوریٹ انیشییٹو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو دینے کے بجائے مقامی بے زمین کسانوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیکرٹری کاشف ملاح، گلن بھنڈ، ممتاز بھنڈ، عاطف...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شورا اتحاد کوٹری کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو کمپنیوں میں روزگار نہ دیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر قادر بخش شورو، مجید احمد شورو، مظہر علی شورو، عظیم شورو اور شاہنواز برفت سمیت دیگر نے کہا کہ کوٹری سائٹ ایریا کے کارخانوں اور فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے روزگار نہیں دیا جا رہا، جبکہ جن لوگوں کو کولگیٹ کمپنی میں رکھا گیا تھا، انہیں بھی اب نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر دیگر صوبوں سے آنے والے افراد کو رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد روزگار کے لیے پریشان ہیں۔...
    اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ، ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی...
    بھارتی حکام شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی تشدد کو ختم کرنے میں ناکام رہے جس میں مئی 2023ء سے اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا اور امریکہ سمیت کئی غیر ملکی حکومتوں نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اندرون اور بیرون ملک سکھ اور کشمیری حریت رہنمائوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر 2024ء میں کینیڈا کی نیشنل پولیس سروس نے کینیڈا کی سرزمین پر قتل، بھتہ خوری اور تشدد کے دیگر واقعات سمیت مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی ریاستی ایجنٹوں کے مبینہ کردار پر ایک بیان جاری کیا۔ ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم نریندر مودی نے جون 2024ء میں...
    ہم کوئٹہ شہر کے جناح روڈ پر یوں تو علی احمد کرد کے بتائے ہوئے دفتر کو تلاش کر رہے تھے مگر اچانک ہم اسی جگہ پر آ گئے جہاں قائد اعظم قیام کرتے تھے۔ جناح روڈ جو تب بروس سڑک کے نام سے مشہور تھی۔ اسی جگہ پر حاجی اینڈ سنز کی بڑی دکان تھی جہاں سے این اے حسین پہلے گورنر جنرل قائد اعظم کے لیے سات روپے کے عوض ولز کی جرابیں خرید لایا تھا اور مسٹر جناح نے وہ جرابیں اس لیے تبدیل کرائی تھیں کہ وہ پہلے سے استعمال شدہ تھیں۔ مسٹر جناح کوئٹہ بہت بار تشریف لاتے تھے۔ 1934 میں تو انہوں نے دو ماہ یہاں قیام کیا۔ قائد اعظم نے اسی دوران کوئٹہ...
    پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی خارجہ پالیسی کی سمت بہتر کرنے کی بھی ضامن ہے ۔ جہاں ضرورت ہو پاک فوج اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کردار نبھاتی ہے اور سول حکومت کی معاونت کرتی ہے ۔ اسی پاک فوج کی بہترین پالیسیوں اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے امن کی پالیسی انتہائی قابل تعریف ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کئی سال سے بھارت نوازی میں مائل بنگلہ دیش آخر کار مجبور ہو گیا ہے کہ اسے اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے ۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے گزشتہ ہفتے پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات کی جس کے بعد سے کہا یہ جا رہا ہے کہ اب پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ’عوام پاکستان پارٹی‘ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اب دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کے بڑا سیاسی اتحاد بنانے جا رہی ہے۔ اس تناظر میں وی نیوز نے مختلف سیاسی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی بولرز کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔یہ دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کا آئرلینڈ کیخلاف میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا تھا جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان میچ میں ایک گیند بھی نہیں کرائی جاسکی تھی۔دونوں میچوں میں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا تھا۔ گزشتہ روز روز انگلینڈ انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ دی جو 18.5 اوورز میں 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان کومل خان 12 فاطمہ خان 6 راویل فرحان صفر عریشہ انصاری...
    یونیورسٹی آف سوات کے طالبعلم نے مٹی اور ہوا کے بنا پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس طریقہ کار میں پلاسٹک کے پائپوں میں پودوں کی جڑیں رکھ کر انہیں وقتاً فوقتاً پانی اور نیوٹرینٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔ ایروپونکس ٹیکنالوجی کہلائے جانا والے اس طریقہ کار کے ذریعے پودے بغیر مٹی کے کسی بھی جگہ بشمول گھر کی چھت، بالکنی یا صحن میں اگائے جا سکتے ہیں۔ سوات ایگریکلچر ریسرچ انسٹیوٹ مینگورہ کے ویجیٹیبل سیکشن میں ریسرچ افسر اور یونیورسٹی آف سوات میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم زکریا باچا نے بتایا کہ اس طریقے سے روایتی کاشتکاری کے مقابلے میں زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے کیونکہ پودوں کے لیے تمام غذائی اجزا دستیاب ہوتے...
    ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں کا مقصد بین الاقوامی قانون میں درج حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد دعوے علاقائی کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں اور جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں اور بھارتی فوج کے بیانات علاقائی استحکام کے لیے بھارت کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کی عکاسی کرتے ہیں۔ نئی دہلی میں سیاسی اور عسکری قیادت نے بارہا...
    اسلام آباد + لاہور +گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، سمگلروں نے تاوان دینے والوں کو چھوڑ دیا اور نہ دینے والوں کو ہتھوڑے مار کر سمندر میں پھینک دیا۔ بیانات پاکستان سے گئی چار رکنی ٹیم نے ریکارڈ کیے جس میں متاثرین نے بتایا کہ مراکش میں کشتی حادثہ نہیں ہوا بلکہ قتل عام ہوا، انسانی سمگلروں نے کشتی کھلے سمندر میں جان بوجھ کر کئی دن روکے رکھی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا اور نہ دینے پر بہت سے مسافروں کو ہتھوڑے مارکر زخمی کیا اور سمندر میں پھینک دیا۔ متاثرین کے مطابق کشتی میں سوار بیشتر لوگ...
    7 جنوری کو قومی اسمبلی کی ایک اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے سد باب کے لیے ایک متفقہ بل منظور کیا ہے جس میں بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ اسٹینڈنگ کمیٹی میں تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر نثار احمد جٹ بھی شریک تھے یہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین نوشین افتخار نے پیش کیا اچھی بات یہ ہے کہ برسراقتدار اور اپوزیشن کے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ 2019 سے 2024 تک کی ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ اب تک 5120 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 1298 زیر سماعت ہیں اور 3122 کیسز بند ہوچکے۔ ایم...
    دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان کا عمومی تصور ایک ایسے ملک کے طور پر ابھرا جو جنگ کے ہولناک نتائج سے بخوبی واقف ہے اور تصادم کے بجائے مفاہمت کے راستے کو ترجیح دیتا ہے۔ جاپانی آئین کی اہم شق آرٹیکل نائن کو سادہ الفاظ میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ: ’’جاپان ہمیشہ کے لیے جنگ کے حق سے دستبردار ہو گیا ہے اور کسی بھی بین الاقوامی تنازعے کو حل کرنے کے لیے جنگ یا فوجی طاقت استعمال نہیں کرے گا۔ اس آرٹیکل کے تحت جاپان کو اپنی فوج برقرار رکھنے یا جارحانہ جنگ کے لیے ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کا مقصد جاپان کو ایک پْرامن ملک کے طور پر قائم رکھنا ہے...
    بھارتی حکومت اور فوج کے سربراہ کشمیر میں آزادی کے لیے سرگرم کشمیری مجاہدین سے پریشان ہیں، کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کو تعینات کرنے بعد بھی اب وہاں اضافی افواج تعینات کرنے کی ضرورت اس بات کا ثبوت ہے۔ اگرچہ بھارت کے وزیرداخلہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم نے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو ختم کیا۔ لیکن سچ یہ ہے کہ کشمیر میں ہندو اکثریتی علاقوں میں بھی مسلح حملوں کے بعد بھارتی سیکورٹی ادارے تشویش میں مبتلا ہیں۔ اسی جھینپ کو مٹانے کے لیے بھارتی آرمی چیف یہ کہہ رہے ہیں کہ مقبوضہ بھارتی قابض کشمیر میں 80 فی صد عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ بھارتی وزیر دفاع آزاد کشمیر...
    ٹنڈوآدم (پ ر) علامہ ابوالحسنات، مولانا تاج محمود نے تحریک ختم نبوت میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے زیر اہتمام تحریک ختم نبوت 1953ء کے قائد علامہ ابوالحسنات قادری اور 1974ء میں تحریک ختم نبوت کے سرخیل موکانا تاج محمود فیصل آبادی کی یکساں یوم وفات 20 جنوری کو ان کی یاد میں دفتر ختم نبوت میں پر وقار محافظین ختم نبوت سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی، قاری عبدالرحمان الحذیفی، رانا مختار راجپوت، شعیب شیخ، محافظین ختم نبوت کے مولانا جہانزیب بیہن، شبان ختم نبوت سندھ کے محرم علی راجپوت، حافظ اشرف...
    لندن(اسپورٹس ڈیسک)ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا دیا، برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-3گول سے ہرا دیا ،ناٹنگھم فارسٹ نے سخت مقابلے کے بعد سائوتھمپٹن کو 2-3گول سے ہرا دیا جبکہ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایپسوچ ٹائون کو 0-6گول سے مات دی ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا،ایورٹن کی جانب سیڈومینک کالورٹ لیون،الیمان ندائے اور آرچی گرے...
    کراچی(کامرس رپورٹر) میڈل ایسٹ میں ہونے والی تین روزہ نمائش ’’انٹرسییک دبئی 2025‘‘میں 15 پاکستانی کمپنیوں نے جدت کا مظاہرہ کیا۔قونصل جنرل اور تجارتی و سرمایہ کاری کے مشیرنے میلہ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرسییک کا 26 واں ایڈیشن 16 جنوری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس تین روزہ نمائش اور کانفرنس میں دنیا کا سب سے بڑا کاروباری ایونٹ پیش کیا گیا، جو سیکیورٹی، سیفٹی، اور فائر پروٹیکشن کے مستقبل پر مرکوز تھا، جس میں 61 ممالک سے 1,200 نمائش کنندگان اور 52,000 عالمی تجارتی وزیٹرز نے شرکت کی۔ انٹرسییک 2025 نے پانچ اہم شعبوں تجارتی و بیرونی سیکیورٹی، فائر اینڈ ریسکیو، سیفٹی اینڈ ہیلتھ، سائبر سیکیورٹی، اور ہوم لینڈ سیکیورٹی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے ہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ صدر کے علاقے جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا تھا ۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلاکوٹ پولیس نے اندھے قتل کے کیس کو تکنیکی ذرائع اور ٹیم ورک کی مدد سے حل کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔کلاکوٹ اور ان کی ٹیم نے نہ صرف مرکزی ملزم کو گرفتار کیا بلکہ گرفتار ملزم نے گینگ وار سے تعلق اور ماضی کے جرائم کا بھی انکشاف کیا ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر قائد سے ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا ہے، مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف قائد آباد کے رہائشی اللہ یار کو کشمور میں ہنی ٹریپ کیا گیا ہے، مغوی کی رہائی کے لیے تاوان کی وڈیو بھی اہل خانہ کو بھیجی گئی ہے، جس میں اللہ یار نامی شخص کو کچے کے علاقے میں یرغمال بنا یا ہوا ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک سے بچے صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہوگئی 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مغوی کمسن صارم کی لاش ملنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ نے بچے سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گزشتہ 5 سال کے مقابلے 2024ء میں سب سے زیادہ آپریشن کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز تیزی سے جاری ہے، جلد ہی ایس بی سی اے کے قوانین میں ترامیم کرکے 20 فیصد خلاف ورزی کا خاتمہ کیا جائے گا اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کے خلاف سزائیں اور جرمانہ کے ساتھ ساتھ ایسے عناصر کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کی تجویز دی جائے گی، سخت کاروائیوں کے لیے قانون موجود نہیں ہے۔ حیدرآباد میں فائر فائٹنگ کا کوئی معقول انتظام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ بلدیات میں لاپتا...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سپریم کورٹ آئینی بینچ نے طلبہ یونینز کی بحالی کے معاملے پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی۔ طلبہ یونین بحالی کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوا، قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے، بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں کے پولیٹیکل ونگز ہیں، تشدد کی وجہ سے کراچی یونیورسٹی میں 35 سال سے رینجرز...
    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی کرائم ایجنسی کی درخواست پر عمران خان کابینہ نے معاہدہ خفیہ رکھا، وفاقی کابینہ کی جانب سے معاہدے کی توثیق کیے جانے سے قبل ہی برطانیہ سے رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں موصول ہو چکی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی جانب سے 190 ملین پائونڈ کیس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈھنڈورا پیٹا گیا کابینہ نے کچھ ایسا کیا جس سے رقم ریاست کی بجائے سپریم کورٹ چلی گئی جبکہ کابینہ نے بس برطانوی کرائم ایجنسی کی درخواست پر...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی جماعت اور حکومت کے حق میں جھکاؤ کو ظاہر کیا، عادل بازئی کبھی بھی ن لیگ کے رکن نہیں رہے مگر الیکشن کمیشن نے صرف ن لیگ کے سربراہ کی بات پر یقین کیا۔عدالت عظمیٰ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی ممبر پارلیمنٹ منحرف ہوجائے تو اسے شوکاز نوٹس جاری کرنا ضروری ہے، الیکشن کمیشن یا ٹربیونل پارٹی ہیڈ کے ڈیکلریشن کا جائزہ لے کر اس کیتصدیق کرتا ہے، پارٹی ہیڈ کے ڈیکلریشن کا تنازعہ ہو تو اسے فریقین سول...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیاتو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بھائی ہیں تو بھائیوں میں ملاقات ہوتی رہتی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اور آئی پی پی سے معاہدہ ختم ہوگیا جبکہ بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور انڈیپنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میسرز روش پاکستان پاور کمپنی، آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے ماتحت کام کرتی ہے‘ حکومت اور...
    صحت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی عنایت اور نعمت ہے۔ اس حوالے سے قربان علی سالکؔ کا یہ شعر بہت مشہور ہے۔ تنگ دستی اگر نہ ہو سالکؔ تندرستی ہزار نعمت ہے بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کی صحت اچھی ہے۔ سچ پوچھیے تو ایمان کے بعد اچھی صحت سب سے بڑی دولت ہے۔ تازہ آب و ہوا اور آلودگی سے پاک ماحول تندرستی کے لیے لازمی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ آج کے صنعتی دور میں ماحول کی آلودگی صحت کی خرابی کی بنیادی وجہ ہے۔ بچپن میں ہم نے اپنے بزرگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ جلد سونا اور صبح سویرے اٹھنا صحت کا ضامن ہے لیکن جو کچھ ہورہا ہے وہ اس کے...