2025-02-23@13:20:09 GMT
تلاش کی گنتی: 17039
«ترقی نہیں»:
(نئی خبر)
کرم کے علاقے بگن سے فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق حاجی کریم گزشتہ دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری کارروائی میں 25 سے زائد مبینہ دہشت گردوں سمیت 70 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران متعدد گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائے کا لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو کانوائے سے لوٹا ہوا سامان گھروں کے باہر رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ بگن، چارخیل، مندوری اور اوچت کے علاقوں کو آج صبح 10 بجے تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا...
رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ 1975 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم شروع میں باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، مگر بعد میں یہ ایک ایسا شاہکار ثابت ہوئی جس نے بے مثال مقبولیت اور کمائی حاصل کی۔ یہ فلم نہ صرف اپنے وقت میں 35 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔ ’شعلے‘ کی کہانی، کردار اور مکالمے آج بھی فلمی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ کے مشہور ترین ستارے شامل تھے، جن میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی،...
کراچی: کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم...
نئی دہلی: بھارت غیر قانونی منشیات کی عالمی اسمگلنگ میں ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جس کے ذریعے افیون، ہیروئن، اور نشہ آور ادویات افریقی اور امریکی ممالک تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی (UNODC) اور بی بی سی کی حالیہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے اسمگل ہونے والی افیون اور دیگر نشہ آور کیمیکل صحت عامہ کے لیے شدید خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ UNODC کے مطابق، بھارت میانمار سے لے کر وسطی امریکہ اور افریقی ممالک تک غیر قانونی منشیات کی فراہمی کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ حال ہی میں نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی (NDLEA) نے بھارت سے سپلائی ہونے والی 100 ملین...
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا۔ آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ نے کہا کہ نیوزی لیںڈ سے شکست نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیا ہے لیکن انہیں میچ میں کم بیک کرنے کیلئے اپنے آپ پر بھروسہ کرنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو نیچے سے اوپر آنا آتا ہے مجھے لگتا ہے کہ میچ میں پاکستان کم بیک کرسکتا ہے، ہمیں پہلے لگا تاکہ ہوم گراؤںڈ پر گرین شرٹس نیوزی لینڈ کو باآسانی ہرادیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مزید پڑھیں: پہلے لوگو سے پاکستان غائب ہوا، اب ترانہ بھارت کا بج گیا؟ کیسے سابق کرکٹر نے کہا کہ فخر زمان کی انجری نے پاکستان کو...
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین ٹونی بیگ کے ساتھ بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اگرچہ نرگس فخری نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹونی بیگ کون ہیں؟ ٹونی بیگ کاروباری دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں مقیم بزنس ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ٹونی بیگ ’ڈیوز گروپ‘ کے بانی اور گلوبل آپریشنز ڈائریکٹر...
کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں واقع لنڈا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ آگ لگنے کے باعث 20 سے زائد پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے، جبکہ بازار میں کھڑی چار موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی ابھرتے ہوئے اداکار جلوہ گر ہو رہے ہیں، جن میں عینا آصف نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ ’بے بی باجی‘ اور ’مائی ری‘ جیسے مشہور ڈراموں کے بعد اب اپنے نئے ڈرامے ’جڑواں‘ کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کر رہی ہیں۔اس ڈرامے میں عینا آصف ایک منفرد ڈبل رول ادا کر رہی ہیں، جس میں وہ دو جڑواں بہنوں، سارہ اور زارا، کے کردار نبھا رہی ہیں۔ عینا آصف کا فنی سفر عینا آصف نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کم عرصے میں ہی اپنی جگہ بنا لی ہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’پہلی سی محبت‘، ’دل مانے نہ‘، ’بدنصیب‘، ’ہم تم‘، ’پہچان‘، اور ’پنجرا‘ شامل ہیں۔ حال ہی میں ان کا ڈرامہ ’وہ...
اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ کچھ لوگ بے دھیانی میں خود کلامی کرتے ہیں، بظاہر یہ عمل غیر معمولی سا لگتا ہے، لیکن یہ کوئی مرض یا بری بات نہیں، اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔خود کلامی ایسی عادت نہیں جو بڑھ کر لت بن جائے یا ذہنی مرض کی علامت ہو، بعض لوگوں میں یہ عادت توقعات سے زیادہ عام ہوتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق خیالات کو زبانی طور پر بیان کرنے سے دماغ کے مختلف حصے متحرک ہوتے ہیں، جس سے وضاحت مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور فیصلہ کرنے میں بہتری آتی ہے۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خود سے باتیں کرنا کسی ذہنی بیماری کی علامت تو نہیں؟اس حوالے سے دماغی امراض کے ماہر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک اس بات کی جانچ کریں گے کہ آیا کینٹکی کی مشہور اسٹوریج فورٹ ناکس (Fort Knox) میں سونا اب بھی موجود ہے یا نہیں۔ فورٹ ناکس میں امریکہ کے وسیع اور بھاری حفاظتی سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے سیکرٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سونے کا ہر سال آڈٹ کیا جاتا ہے اور ان آڈٹ کے مطابق تمام تر گولڈ کا حساب لیا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں آڈٹ کے بارے میں کچھ خدشات رہے ہیں، 1974 سے 1986 تک کی سات آڈٹ رپورٹس مبینہ طور پر غائب ہوئیں۔ فورٹ ناکس امریکہ کی ایک...
لاہور (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ صدر مملکت نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی، تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، اور نواب شہزاد سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ آصف علی زرداری نے عشائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی اور انتظامیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ چین بارے گفتگوکرتے...
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں اور آئی آئی سی سی کے نمائندوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری آئی ایم ایف کی حمایت کے بعد آئی سی سی سے ایونٹ کی میزبانی کے لیے کیے گئے معاہدے کے تحت دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی اس فیصلے کے مطابق اس ایونٹ میں شامل آئی سی سی عہدیداروں، غیرملکی کھلاڑیوں، کوچز، ایمپائرز، ایجنٹس اور میچز کو کوریج دینے والے میڈیا نمائندوں کو ملنے والے معاوضے سے ٹیکس نہیں وصول نہیں کیا جائے گا۔...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کیریئر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیریئر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہوگی۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ان کا کردار بڑا اہم ہوگا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کرلیا تو یہ میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات کپتان...
حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصر اللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے گی، ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کے مطابق شہید حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔ 27 ستمبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس کے نظام میں بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیٹ میں بھی ٹیکس بہتری آئی ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹہ بازی ریئل اسٹیٹ میں نہیں چلنے دیں گے، تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے کام کر رہے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز اور بھارتی پروپیگنڈا ناکام ہوا ہے ، بھارت کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ ،سائوتھ افریقہ ، آسٹریلیا،بنگلہ دیش، افغانستان سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں یہاں موجود ہیں اور بالخصوص کا پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بہت اچھا گیا ہے ،دوسری بات یہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میں جو میچ ہوا ،آسٹریلیا اور انگلینڈ دو اہم ملک ہیں ،دونوں ممالک کے پاکستان کیساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں ، بالخصوص قذافی سٹیڈیم عوام سے بھرا ہوا تھا ،زندہ دلان لاہور نے دونوں ٹیموں کو خوب داد دی ، بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ، کچھ لوگوں کا خیال...
عرب میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصراللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کے نزدیکی ساتھی اور صیہونی حملے میں شہید ہونے والے سید ہاشم صفی الدین کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، اسٹاک اوپر جا رہا ہے، کرنسی میں بھی استحکام ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے، ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے، اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، آنے...
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سینیئر رہنماء و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصراللہ ایک روشن حقیقت ہے، جو تا ابد ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیں آغا سید منتظر مہدی موسوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے۔ وہ وادی کشمیر کے مزاحتمی رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی کے فرزند ہیں۔ آپ انجمن شرعی شیعیان میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے بھی وابستہ ہیں۔ بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں اور دین اسلام کے خلاف یلغار، کشمیر...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنی ان چیزوں کی قدر کریں جو آپ کےلیے مقدس ہیں، انہیں ہر قسم کی مداخلت سے شدید طور پر محفوظ رکھیں، یہاں تک کہ اگر وہ نیک نیتی سے بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی انتہائی اہم ہے کہ آپ ان چیزوں کے لیے بھی کھلے رہیں جو مختلف ہیں یا غیر مانوس محسوس ہوتی ہیں۔ آپ کی کامیابی جستجو اور چیزوں کے غیر معمولی نقطہ نظر کے دوسری طرف واقع ہے۔ آپ کے اندر موجود زخموں کو شفا دینے کی خواہش ہے، لیکن آپ کو پہلے انہیں داغ کے طور پر دیکھنا بند کر دینا چاہیے، اس کے بجائے انہیں ان تجربات کے طور پر دکھانا چاہیے جنہوں نے آپ...
سینیٹر فیصل واوڈا کی یقین دہانی کے بعد پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن نے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم ایجنٹس نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے لیے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا پریس کانفرنس میں پہنچ گئے اور ان کی یقین دہانی پر کسٹم ایجنٹس نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ فیصل واوڈا نے کسٹم ایجنٹس سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر کسٹمز ایجنٹس نے ہڑتال ختم کردی ہے، کسٹم ایجنٹس کے توسط سے ماہانہ 400 ارب روپے مالیت کی کسٹم...
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میگا ایونٹ میں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے اوراپنے دفاعی چیمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک روزہ میچز اور چیمپئنز ٹرافی میں مقابلوں کےاعدادوشمار جاننا ضروری ہے۔ پاکستان اور انڈیا نے آج تک 135 ون ڈے میچز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے، جن میں سے پاکستان 73 جبکہ انڈیا 57 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے اور 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے...
کولمبو: سری لنکا میں جنگلی حیات کی تاریخ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ہبارانا کے وائلڈ لائف ریزرو کے قریب پیش آیا، جب ہاتھی ریلوے ٹریک سے گزر رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی بوگی بھی پٹڑی سے اتر گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دیگر ہاتھی شدید زخمی حالت میں جنگل کی طرف بھاگ گئے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کے تمام سابقہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں، اور اب حکومت جنگلی جانوروں کو ریلوے حادثات سے بچانے کے لیے نئے میکنزم...
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو موخر کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق حماس نے قیدیوں کی رہائی کے دوران سیاسی پروپیگنڈے کا سہارا لیا، جس کے باعث اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیتن یاہو نے واضح کیا کہ جب تک یرغمالیوں کی رہائی کسی تقریب کے بغیر نہیں ہوتی، فلسطینی قیدیوں کو آزاد نہیں کیا جائے گا۔ ادھر مغربی کنارے میں سینکڑوں فلسطینی خاندان اپنے پیاروں کی رہائی کے انتظار میں شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ کئی فلسطینی سالوں سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور...
پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ...
بھارتی فلم ساز اور مصنف عباس ٹائر والا نے بالی ووڈ کی فلموں میں بڑھتے ہوئے مسلمان وِلن کرداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید فلموں کے سیاسی پہلو کو دیکھ کر اب انہیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ کے ہدایت کار ، ’وار‘، 2.0، اور ’پٹھان‘ جیسی بڑی فلموں کے مکالمہ نگار، عباس ٹائر والا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلے بھارتی فلم ساز اپنی انفرادیت کے لیے مشہور تھے۔ وہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرتے تھے جن کی سوچ ان کے جیسی ہی ہوتی تھی، اور شاذ و نادر ہی کسی فلم میں ولن یا اس کے سیاسی نظریے کے بارے میں شرمندگی محسوس ہوتی...
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کر دی، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب تک مزید قیدیوں کی رہائی محفوظ نہیں ہو جاتی، فلسطینی قیدی رہا نہیں کئے جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی "حماس کی بار بار خلاف ورزیوں" کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔
پونچھ اور راجوری میں 13 مقامات اور ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں 18 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے جموں، پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پونچھ اور راجوری میں 13 مقامات اور ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں 18 مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ جموں ضلع کے اکھنور سیکٹر میں کیری، بھٹل اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔...
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو زیادہ دیر تک جیل میں رکھنا ممکن نہیں، اگر ٹرمپ قیدی کی مدد کریں گے تو پھر سب کو ان کی ضمانت کی فکر کیوں ہو رہی ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے ٹرمپ اپنے دوستوں کا بڑا خیال رکھتے ہیں اور یاری دوستی نبھاتے ہیں، تین ٹریلین ڈالر ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے، ایک ٹیسلا کا مالک ہے ایکس کا مالک ہے، میٹا کا مالک ہے ایک ایمازون کا مالک ہے۔ سبزہ زار :دو بچوں کی ماں کے مبینہ قتل کا معاملہ ، شوہر اور جیٹھ گرفتار ریحام کے مطابق خط لکھنے...
لندن(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں قومی ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ کی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نےکہا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔ دوسری جانب نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا پوری قوم ایک ہی گیم دیکھ رہی ہے ، پاکستان کو لازمی طور پر بھارت سے جیتنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔...
خالص اشیا کی آسان دستیابی آج کا ایک اہم مسئلہ ہے، کیوں کہ اول تو خالص اشیا ناپید ہیں، دوم اگر کوئی اپنی چیز خالص ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تب بھی شک کی گنجائش موجود رہتی ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامعہ کراچی سے بی ایس ایگری کلچر مرنیوالے سابق طالب علم نے اپنے پراڈکس کی فیکٹری جامعہ کراچی میں لگائی ہے تاکہ لوگ خود دیکھ سکیں۔ محمد عثمان نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنا کام شروع کرنے کا ارادہ کیا۔ جس کے لیے انہوں نے گھارو میں زمین خریدی اور اس میں گناہ کاشت کیا۔ فصل تیار ہونے کے بعد گنے سے رس نکالنے کے لیے مشینری لگائی اور اس سے گڑ اور شیرا بنانے...
دبئی اسٹیڈیم میں کھلاڑی پریکٹس کر رہے تھے، بائونڈری لائن کے پار کھڑا میں یہی سوچ رہا تھا کہ کل ہی اپنے شہرکراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کا میچ کور کیا اور آج یو اے ای میں موجود ہوں، جہاں اتوار کو پاکستان کا بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ اگر بھارتی بورڈ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرتا تو یہ یادگار مقابلہ بھی ہمارے ملک میں ہوتا اور شائقین کو تفریح کا موقع ملتا، اب میں آپ کو ریوانڈ کر کے پیچھے لے چلتا ہوں، کراچی سے میری فلائٹ صبح کی تھی، ایئرپورٹ پر عوام کا جم غفیر نظر آیا، پہلے تو اندر داخل ہونے میں ہی کافی وقت لگ گیا، پھر ائیرلائن کے کائونٹر پر طویل قطار تھی،البتہ میرے...
لاہور: سرزمین پاک کے سپوت نے دیار غیر میں ملک وقوم کا نام روشن کر دیا۔ پاکستانی نژاد ڈاکٹر، عمر اسلام کینیڈا کے قدیم ترین سرکاری ہسپتال، کنگسٹن ہیلتھ سائنسز سینٹر(KHSC) میں شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ ہیں۔ چند سال قبل طبی آلات کی نمائش میں انھیں ایک نئی ایجاد، پورٹیبل ایم آرآئی اسکین مشین ( Swoop MRI ) نظر آئی جو آئی سی یو میں رکھنے کی خاطر امریکی کمپنی نے بنائی تھی۔ ایم آر آئی اسکین جسمانی و ذہنی امراض کی بہترین تشخیص کرتی ہے۔اسے دیکھ کر ڈاکٹر عمر کو خیال آیا، یہ چھوٹے شہروں، قصبوں، دیہات کے طبی مراکز میں لگ جائے تو لاکھوں لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا۔ روایتی ایم آرآئی مشین مہنگی...
کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں مردہ بچے کو چھوڑ کر جانے کےحوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ یا کسی اور نے بچے کی لاش سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ بچےکی لاش ایدھی کے سرد خانے میں امانتاً رکھی ہے، تین چار روز میں ورثا نے رابطہ نہ کیا تو ایدھی قبرستان میں تدفین کردی جائے گی۔اس سے پہلے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 2 سال کا بچہ اسپتال میں کئی روز سے زیرعلاج تھا، جسے بچوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔طبی سرٹیفکیٹ کے مطابق بچے کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ سے ہوئی۔
VATICAN CITY: کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے۔ پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت اب کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ گئی ہے۔ انہیں خون کی بوتل لگائی گئی ہے اور دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔ ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔ پوپ فرانسس نے...
پاکستان اور انڈیا کے میچ کا کیا نتیجہ نکلے گا اس پر بڑے بڑے ماہرین تبصرہ کررہے ہیں، قیاس کے بے لگام گھوڑے دوڑا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر بھانت بھانت کی خیال آرائیاں ہیں، تاریخ کے حوالے ہیں اور اعدادوشمار کا گورکھ دھندا۔ اس سب کے بیچ ایک حقیقت جس پر نہ ہونے کے برابر بات ہورہی ہے وہ یہ کہ کرکٹ کا یہ ٹاکرا پاکستان میں ہونا تھا لیکن کھیل کے سیاست کی نذر ہونے کے باعث اب یہ دبئی میں ہو رہا ہے۔ ’حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں‘ میچ کا نتیجہ کسی کے حق میں آئے لیکن کرکٹ ہار گئی ہے۔ انگریزی خبروں میں دارالحکومت کی بنیاد پر خبر کی عبارت یوں...
مرغی کے گوشت کو پروٹین کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے برائلر چکن کا استعمال پوری دنیا میں تیزی سے بڑھا ہے، مگر ان برائلر مرغیوں کی نشوونما کے لیے استعمال ہونے والے اینٹی بائیوٹک کے بارے میں مختلف سوالات اور تحفظات پائے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مرغیوں کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک کے انسانی صحت پر بھی اثرات ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مکھنی چکن کڑاہی کس کی ایجاد، معاملہ عدالت پہنچ گیا اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے وی نیوز نے چند ماہرین سے بات کی اور اس مسئلے پر ان کی رائے معلوم کی۔ برائلر چکن میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ برائلر چکن کی افزائش میں اینٹی بائیوٹک کا...
جاوید احمد غامدی اس حد تک مغرب سے مرعوب ہیں کہ وہ مسلمانوں کو بھی مغرب کے رنگ میں رنگے دیکھنا چاہتے ہیں۔ مغرب نے خدا اور مذہب کا انکار کیا ہے۔ غامدی صاحب مسلمانوں سے خدا اور مذہب کے انکار کے لیے تو نہیں کہتے مگر وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ ہمیں ترقی یافتہ مغرب کی تقلید کرنی چاہیے۔ خورشید ندیم غامدی صاحب کے شاگرد رشید ہیں چنانچہ وہ بھی اپنے کالموں میں مغرب زدگی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ کالم میں فرمایا ہے کہ چین بدل گیا، جاپان بدل گیا مگر مسلمان اب تک خلافت کے احیا کے تصور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کالم میں بنیادی سوال یہ اُٹھایا...
چیف جسٹس سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات کے حوالے سے متصادم آراء سامنے آرہی ہیں۔ چونکہ یہ ہماری ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے اس لیے اس ملاقات کو عام لوگ تو اچنبھے اور تعجب سے دیکھ رہے ہیں جو اس کے مخالف ہیں وہ پیکا قانون کی وجہ سے استعاروں میں بات کررہے ہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ حمیت گئی تیمور کے گھر سے، کچھ اس کو اس طرح بدل کر کہہ رہے ہیں کہ حمیت گئی ہمارے اداروں سے۔ کچھ یو ٹیوبر کہہ رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آئی ایم ایف کے کٹہرے میں۔ ہوتا تو یہ ہے چیف جسٹس کے کٹہرے میں سائلین یا ملزمان کھڑے ہوتے ہیں آج ہمارے چیف جسٹس...
15 ماہ تک امریکا، برطانیہ اور دیگر صلیبیوں کے ڈالر اور اسلحہ سے لیس ہو کر دجالی ریاست (اسرائیل) اہل غزہ پر حملہ آور رہی۔ اِس دوران عالمی ضمیر سوتا اور جاگتا رہا، اقوام متحدہ، عرب لیگ اور او آئی سی سمیت تمام عالمی ادارے اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کو روکنے میں ناکام رہے۔ اسکول، اسپتال، رفاعی اور امدادی اداروں سمیت خوراک اور پانی کے تمام ذرائع اور ذخائر تباہ کردیے گئے۔ اِنسانی ہمدردی کی بنیاد پر کوئی بھی امداد کسی متاثر تک پہنچنے نہیں دی گئی۔ یہاں تک کہ کھانے کے انتظار میں کھڑے بھوک اور پیاس سے نڈھال بچوں پر بھی بمباری کردی گئی۔ اسپتالوں کے اندر سے عملہ نکال کر زخمیوں اور مریضوں کے دروازے بند...
آج کی دنیا اشتراکِ عمل کی متقاضی ہے۔ دنیا بھر میں مسابقت کا بازار گرم ہے۔ مسابقت انسانی فطرت سے بھرپور مطابقت رکھنے والی کیفیت ہے مگر یہ سب کچھ اُس وقت اچھا ہوتا ہے جب اِس سے کچھ فیض پہنچ رہا ہو۔ فضول مسابقت دنیا کا بیڑا غرق ہی کرتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تجارتی جنگ کا بِگل بجادیا ہے۔ اُنہوں نے نئی تجارتی جنگ شروع کرنے کے لیے نقارے پر پہلی ضرب کے طور پر چار ممالک کے خلاف ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان عالمی معیشت کے لیے انتہائی خطرناک محسوس کیا جارہا ہے۔ کینیڈا، میکسیکو، چین اور بھارت کے خلاف ٹیرف اس لیے عائد کیا گیا ہے کہ...
یہ 22 فروری 1974 تھا پورا عالم اسلام دوسری اسلامی سربراہ کانفرنس کے لیے جمع تھا کشادہ چیئرنگ کراس لاہور، ہال کے اندر اسلامی قیادت جمع ہے اور ہال کے باہر سڑکوں پر اہل پاکستان کا ایک جم غفیر نعرے لگائے جارہے تھے کہ بنگلا دیش نہ منظور اور ہال کے اندر کا منظر یہ تھا کہ بھٹو اور مجیب، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بنگلا دیش منظور کی قرارداد کے لیے بے چین اور بے قرار تھے اس روز لاہور میں دو پاکستان تھے ایک بنگلا دیش منظور کرانے والے اور دوسرے نامنظور کہنے والے، نامنظور کہنے والے محب وطن عام لوگ تھے۔ ڈاکٹر نذیر شہید بھی اسی قافلے میں شامل تھے۔ متحدہ پاکستان کے شیدائی اور اس کے لیے...
سعودی عرب میں جی سی سی رہنماؤں، مصری صدر اور شاہ اردن کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا لیکن ان کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کو خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں ان کی بے چینی اور ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس غیر رسمی اجلاس میں خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک متبادل منصوبے پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس اس پس منظر میں ہوا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا متنازع منصوبہ پیش کیا جس کے تحت امریکا فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرکے غزہ پر قبضہ کرنا چاہتا...
عدالت عظمیٰ کی حالیہ سماعت میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات دہشت گردی اور بیماریوں سے ہونے والی اموات سے بھی زیادہ ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود، سڑکوں پر قانون کی عملداری اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوئی موثر اقدامات نظر نہیں آتے۔ عدالت عظمیٰ کے ججوں نے بجا طور پر اس مسئلے کی سنگینی پر سوال اٹھایا ہے، لیکن جب تک حکومت اور متعلقہ ادارے عملی اقدامات نہیں کریں گے، صورت حال میں بہتری کی امید محض ایک خواب ہی رہے گی۔ عدالت عظمیٰ میں ہونے والی سماعت میں یہ بات ایک بار پھر واضح ہوئی کہ بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ اور ناقص سڑکوں کی وجہ سے حادثات میں...

جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہ ہو ملک ترقی نہیں کرے گا، بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو نام شہباز نہیں: وزیراعظم
اسلام آباد+ڈیرہ غازی خان ( اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ ٓاپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ وزیر اعظم کا ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں۔ ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، اگر محنت کر کے بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ پاکستان کی معیشت اب بہتری...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025ء کے پانچویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مد مقابل ہوں گی۔ میچ دن 2 بجے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ یہ میچ پاکستان کیلئے جیتنا ضروری‘ شکست کی صورت میں قومی ٹیم ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں کی دوڑ سے باہر ہو سکتی ہے۔ شائقین بھی پرجوش ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات ہیں۔ اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے ہوگی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ روز اپوزیشن سے ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، ہم نے ملاقات میں عدالتی رویے کے حوالے سے گزارشات رکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کیلئے مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الائنس کا وفد کراچی گیا ہے یہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بہت مایوس کیا ہے۔ کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے محمود اچکزئی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، سردار لطیف کھوسہ، صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم موجود تھے۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم آئین اور قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے آواز بلند کرے۔ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا شکر گزار ہوں، تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی۔ خواہش ہے ہم سب...
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نجی شعبہ کو کلیدی کردار ادا کرناہوگا، یہی وجہ ہے بجٹ کی تیاری سے قبل خود بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ملک بھر کے چیمبرز کے صدور اور تاجر لیڈروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے لیکن ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10-9 فیصد ہے۔ جس پر ملک کو چلایا نہیں جا سکتا ہے۔ زراعت، ریٹیل اور دوسرے کئی شعبے ملکی معیشت میں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے۔ 75سالہ تاریخ...
لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی جس میں انھوں نے کھلے دل سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران این سی اے کے طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر سوالات کیے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اس سیشن نے پاک فوج کے حوالے سے ان کے ذہنوں میں موجود کئی شبہات کو دور کرنے میں مدد دی ہے۔ نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط...
اسلام آ باد: رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہاکہ ان تمام پولیٹیکل پارٹیز کو، ان تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرزکو جو کہ حکومت کے بینی فشریز نہیں ہیں جو ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر جوبینی فشریز نہیں ہیں ان کو ہم دعوت دے رہے ہیں، ان کو ہم دعوت دے رہے ہیں کہ وہ اس لارجر پلیٹ فارم میں شامل ہوں اور پاکستان میں آئین کی بحالی کی جدوجہد میں شریک ہوں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امید ہے کہ ہم بہت جلد بہت ساری پارٹیز کو اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کر سکیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کا ایک آل پارٹیز...
دہم جماعت کی تحرین نابینا ہے۔ مگر اس کمی کو اس نے کبھی اپنی کمزوری بننے نہیں دیا۔ بریل لیپی کے ذریعے قرا?ن کریم مکمل کیا، جو ایک عظیم کارنامہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ عالمہ کا کورس بھی کر رہی ہے۔ حوصلے کی طرح اس کے خواب بھی بلند ہیں۔تحرین کی سب سے بڑی خوبی اس کی محنت، استقامت اور عزم ہے۔ ان کہنا ہے کہ اصل روشنی آنکھوں میں نہیں، بلکہ دل اور دماغ میں ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ظاہری بینائی سے محروم ہوتے ہیں، لیکن ان کی بصیرت اور ہمت انہیں دوسروں سے ممتاز کر دیتی ہے۔ میری شاگرد تحرین بھی ایسی ہی ایک غیر معمولی اور باصلاحیت بچی ہے، جس نے اپنی نابینائی کو کبھی...

پاکستان میں سفید موتیا کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے، الشفاء ٹرسٹعلاج میں تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر صبیح الدین
الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل میں شعبہ موتیا کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین احمدنے کہا ہے کہ پاکستان میں سفید موتا کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجوہات میں ذیابیطس اور مناسب ہسپتالوں کا عوام کی پہنچ سے دور ہونا ہے۔ پہلے اس مرض کے علاج میں تاخیر کی جاتی تھی جسے موتا کا پکنا کہتے تھے مگر اب اس کا فوری علاج کیا جاتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں حالانکہ مناسب طریقے سے علاج نہ کیا جائے تو یہ اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس کے علاوہ عمر بڑھنے، آگاہی کی...
منشیات بلخصوص کراچی میں عام ہوتی جارہی ہے، اس وجہ سے جرائم بھی تشویش ناک حد تک پہنچ گئےہیں۔ یہ بات گزشتہ روز تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ (فانوس) کے صدر رفیع احمد نے گزشتہ روز تحریک انسداد منشیات پاکستان،بلدیہ ٹاؤن میں چلنے والے آباد کاری سینٹر کے منشیات کے عادی افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ منشیات عام ہوتی جارہی ہے۔ہمارے تعلیمی اداروں میں منشیات کا پھیلاؤ تشویش ناک تک پہنچ گیا، اس کا سد باب حکومت کی ذمّہ داری ہے۔ رفیع احمد نے منشیات کے عادی افراد سے کہا کہ آپ ہمارے معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں لہذا آپ سچے دل سے اللّہ سے توبہ کریں اور معاشرے کا کار...
سیکڑوں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاواسیکڑوں آباد کاروں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ عینی شاہدین بے بتایا کہ یہودی آباد کاروںنے گروہوں کی شکل میں مراکشی دروازے سے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور وہاں پر اشتعال انگیز حرکت کے ساتھ تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔ قبل ازیں قابض صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف ور پرانے بیت المقدس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی تعیناتی قبلہ اول پر آباد کاروں کے دھاووں کو منظم کرنے اور انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے...
محمد یونس سارک کو سرگرم کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت مبینہ کراس بارڈر دہشت گردی کی وجہ سے اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ 2014 ء میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے یہ فورم غیر فعال ہو گیا ہے۔ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت اور بنگلادیش باہمی تعلقات کو معمول پر لانے اور سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کوششیں سر ِدست ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم ان کی نظریں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بنگلا دیش کے عبوری حکمراں محمد یونس کے درمیان اپریل میں بنکاک میں ہونے...
محراب پور: سابق پٹواری اعجاز احمد لغاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکار گرفتار کرکے لے جارہے ہیں

سکھر: امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ زبیر حفیظ شیخ سالانہ اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
سکھر: امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ زبیر حفیظ شیخ سالانہ اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

میرپور ماتھیلو: کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
میرپور ماتھیلو: کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
میرپوخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص 67 ویں پھولوں کی نمائش میں لگے پھولوں اور جہاز نما جھولوں سے شہری لطف اندوز ہونے لگے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے شہریوں کا جھولے مزید تین دن نا ہٹانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ گلستان بلدیہ جو کہ کم رقبے پر واقع ہے کو چھوڑ کر محترمہ شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم (گامااسٹیڈم) جو کہ ایک بہت بڑا گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں 67 واں پھولوں کی نمائش منعقد کی گئی جو کہ 21 سے 23 فروری آج رات تک جاری رہے گا 67ویں پھولوں کی نمائش میں جہاں 200 اقسام کے خوبصورت پھول مختلف اسٹال پر سجا? گ? ہیں وہی پر سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)رمضان المبارک قرآن ، جہاد اور صبر کا مہینہ ہے۔رب تعالی کی رضا جوئی کی خاطر بند? مومن روزے کی حالت میں بھوک پیاس اختیار کرتا ہے اور لغو چیزوں سے اپنے آپ کو دور رکھتا ہے .رمضان المبارک مجبور و بے کسوں ضرورت مندوں کی خبر گیری کا مہینہ ہے۔ رب کائنات نے تمام انسانیت کی دنیا و آخرت کی حقیقی فلاح اور کامیابی اور زندگی گذارنے کا چارٹر آف لائف قرآن عظیم الشان کی صورت میں رمضان میں نازل فرمایا۔سندھ باب الاسلام کی سرزمین بھی رمضان المبارک میں مشرف بہ اسلام ہوئی۔پاکستان جیسی عظیم آزاد نظریاتی مملکت بھی رمضان المبارک کی بابرکت ستائیسویں شب میں وجود پذیر آئی۔رمضان المبارک میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے اپنا...
سکھر(نمائندہ جسارت)اسپیشل بچوں کو تعلیم اور تربیت و بحالی کے ادارے ڈی ای پی ڈی سندھ کے چھوٹے ملازمین افسران کی زیادتیوں کا شکار، افسران نے 35 سالوں سے ترقیوں سے محروم چھوٹے ملازمین کے بجائے خود کے پروموشن کے لیے اجلاس بلا لیا، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہوا میں اْڑا دیے گئے۔ اسپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں خدمات سرانجام دینے والے چھوٹے ملازمیں سخت مایوسی کا شکار ہو گئے، آل سندھ نان گزیٹیڈ امپلائز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے رئیس ابڑو، سلیم کوسو،نوید راجپوت،پیر جھانیان شا ہ،خالد پتافی اور ابراہیم شر اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2018 میں اسپیشل ایجوکیشن جسکا نام DEPD رکھا گیا لیکن سندھ حکومت کے 1986 سے...
لاہور(صباح نیوز) رہنماءمسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلاتی ہے، پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز ہے، 10نکاتی ایجنڈے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہان کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں ملے گا، پی ٹی آئی اجازت کے بغیر احتجاج کرتی ہے، دفعہ 144 عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نافذ کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی...
لاہور:قذافی اسٹیڈیم میںشائقین بڑی تعدادمیں کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کا میچ دیکھ ر ہے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ارسا نے جھوٹے اعداد و شمار کی بنیاد پر پنجاب کو سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کرتے ہوئے کہا کہ ارسا ایکٹ میں غیر قانونی اور غیر آئینی ترامیم کے بعد اپنی اہمیت کھو چکا ہے۔ یہ ترامیم اس لیے کی گئیں تاکہ سندھ کے پانی پر قبضہ کیا جا سکے۔ ارسا نے پانی کے متعلق جھوٹے اعداد و شمار دے کر پنجاب کو چولستان کینال کی اجازت دی ہے، جب کہ سسٹم میں اتنا پانی موجود ہی نہیں کہ دریائے سندھ پر مزید کینال بنائے جا سکیں۔ یہ سب جھوٹ پر مبنی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جس طرح ضلعی انتظامی یونٹ ہیں اسی طرح صوبے بھی انتظامی یونٹ ہیں ان میں کمی پیشی ہوتی رہتی ہے، موجودہ صوبے لسانی بنیادوںپرانگریزوں نے بنائے ان میں اضافہ کیا جاناچاہئے۔حیدرآباد میں خدمت خلق کمیٹی کے طبی کیمپ کی تقریب سےخطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفرصدیقی، خدمت خلق کمیٹی حیدرآبا دکے انچارج ڈاکٹر طاہر خانزادہ اور ڈاکٹر اشرف گانترا نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جس کے پاس جتنے اختیارات ہے اس سے اتنی ہی جواب طلبی کی جانی چاہئے، پیپلزپارٹی 17سال سے تمام اختیارات اپنے پاس رکھ کر بیٹھی ہے ، انہوں نے اس شہر...
کراچی (آن لائن) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرا دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، معاملے پر وزیرِ خزانہ اور وزیر مملکت سے اس مسئلے سے متعلق بات کروں گا ، پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے۔گرینڈ الائنس میں شامل تمامگرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ کراچی کسٹم ہاو¿س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے خط لکھا ہے کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا...
حیدرآباد: مقامی اسکول میں پھولوں کی نمائش کے موقع پر طالبات سجائے گئے پھول دیکھ رہی ہیں

حیدرآباد: حصول تقویٰ کے موضوع پر دعوتی وتربیتی اجتماع سے دینی اسکالر مجیب اللہ منصوری، ظہیر الدین شیخ اورحافظ عامر قریشی خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد: حصول تقویٰ کے موضوع پر دعوتی وتربیتی اجتماع سے دینی اسکالر مجیب اللہ منصوری، ظہیر الدین شیخ اورحافظ عامر قریشی خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد: مقامی اسکول میں تصویری نمائش کے موقع پر طلبہ تصاویردیکھ رہے ہیں
بدین : مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر بشیر میمن ودیگر جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں
حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اشفاق علی جنور سابق کمرشل اسسٹنٹ کی جبری ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ ملازمت پر بحال کر دیا ہے۔ پہلے انہیں 18 فروری 2025 کو سروس سے جبری ریٹائر کیا گیا تھا۔
سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، سکھر کے ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل ہونگے، صنعت کاروں، تاجروں کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر اراکین اسمبلی اپنے حلقہ کے عوام سے رابطے میں رہتے ہیں اور درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے ایگزیکٹیو ممبر ملک محمد جاوید، عمران بندھانی، کاشف شہریار ودیگر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے...
حیدرآباد:ایچ یو جے کے تحت پیکا ایکٹ کےخلاف دوسرے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) پی ایف یو جے کے مرکزی صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری جنرل شکیل احمد کی کال پر پیکاایکٹ کےخلاف ملک بھر میں دو روزہ احتجاج کے سلسلے میں ایچ یو جے کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے دوسرےے ویز بھیاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ایف یوجے کے نائب صدرجنیدخانزادہ، ایچ یو جے کے صدرحامد شیخ سیکرٹری علی حمزہ زیدی، سیکرٹری پریس کلب حمید الرحمان محمد حسین خان ،آفتاب میمن ،ہارون آرائیں، ناصر حسن خان، فیروز ببر، محمد حسن ،اخلاق احمد ،عبدالخالق ،ریاست علی ناغڑ، تصور راجپوت، چودھری وقاص، ندیم خان، ارشد...
ساحل پرآئے سائبرین پرندے کچرے پر دعوت اڑارہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے جماعت اسلامی کے رہنما سید عبدالرشید نے سندھ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے متاثرہ والدین سے براہ راست ملاقات نہیں کی تو ہم اہل علاقہ کے ساتھ احتجاج کریں گے، انہوں نے اہلیان کراچی سے درخواست کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پران بچوں کی بازیابی کیلیے والدین کی آواز بن جائیں۔ رہنما جماعت اسلامی سید عبدالرشید نے ان خیالات کا اظہار گارڈن حسن لشکری کے رہائشی لاپتا 2 بچوں کے والدین کے ساتھ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 14جنوری کو یہ دونوں بچے علی رضا اور عالیان لاپتا ہوئے، اس دن...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا، دوران سماعت ملزم ارمغان نے جج سے کہا کہ پولیس مجھے مار دے گی۔ گزشتہ روز پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اورکہا کہ ارمغان کے 2 ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرانا ہے ،ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کا فرانزک کرانا ہے۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیاکہ کیا آپ کو مارا ہے، مجھے مارا ہے، یہ کہہ کر ملزم گر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں سردی کا موسم ختم اور گرمیوں کی آمد شروع ہو گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کی ہیں۔ آئندہ 3 دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے اتوار کی صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے،آئندہ 3 روز کے دوران رات تا صبح کے درمیان بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور دوپہر کو بیشتر وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کا امکان ہے۔

مکہ مکرمہ : جماعت اسلامی پاکستان کے مشیربرائے امور کشمیر عبدالرشید ترابی محمدعامل عثمانی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کررہے ہیں
مکہ مکرمہ : جماعت اسلامی پاکستان کے مشیربرائے امور کشمیر عبدالرشید ترابی محمدعامل عثمانی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کررہے ہیں
پشاور (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفود نے ان کے دفتر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ،ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود نے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی اور اپنی جانب سے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور امنکے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،وفد نے کہا کہ شرپسند عناصر ضلع کرم کے امن کے دشمن ہیں، حکومت پائیدار امن کے لیے شرپسند...
فیصل آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ملک بھر کے چیمبرز کے صدور اور تاجر رہنمائوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں فیصل آباد (آن لائن/صباح نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کہتا ہے ہم مزید پیسے دینے کے لیے تیار ہیں مگر ٹیکس ریفارمز کی جائیں ۔ آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن اصلاحات کو کئی طریقوں سے دیکھ رہے ہیں‘ صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے‘ لوگوں کو اعتماد کیوں نہیں اس پر سوچنا چاہیے‘ اس کے بغیر ٹیکسیشن پائیدار نہیں ہوگی‘تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ پڑا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے...
بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان میں آج حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا اور تدفین کی جائے گی۔اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ لبنان آج پہنچیں گے۔عراق کے دارالحکومت بغداد سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے تمام پروازوں کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے بیروت کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو بیروت میں ائرپورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین...

چیف جسٹس سے سسٹم میں رہنے ،بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا،بیرسٹر گوہر،وثر عدالتی نظام کیلیے تجاویز جلد دینگے،عمر ایوب
اسلام آباد،سرگودھا(آن لائن،صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات بالکل ٹھیک ہیں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، ہم نے ملاقات میں عدالتی رویہ کے حوالے سے گزارشات رکھی ہیں،پی ٹی آئی کیساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کیلیے ٹھیک نہیں،آئین کی سر بلندیکیلیے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ ووٹ چوری نہ ہو،چاہتے تھے مذاکرات سے حل نکلے مگر حکومت نے اسے سیریس نہیں لیا، جلدبازی کی ۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کورٹ میں ہم 26 نومبر کی کمپلینٹ کے حوالے سے پیش ہوا ہوں،عدالت نے الیکشن کی وجہ سے 15 تاریخ دی ہے ۔بیرسٹرگوہر نے تصدیق...
پشاور(آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں۔پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام والدین اور گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلباء سے اُمید ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آپ نے کبھی ناامیدنہیں ہونا، جو ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں وہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے، پچھلے بجٹ میں اقدامات کیے تھے کہ سود سے پاک قرضے لائیں گے، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو 20 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک قرضے دیں گے۔وزیرِ...
ڈیرہ غازی خان: وزیراعظم شہبازشریف جلسے سے خطاب کررہے ہیں ڈیرہ غازی خان (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ہے کہ خارجی طا قتیں ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔ خوارجیوں کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج کی قربا نیاں نا قابل فراموش ہیں ، ملک کی ترقی اور خوشحا لی کا سفر جاری رکھنے کے لیے دہشت گرد ی کا سر کچلنا ہو گا ۔ ترقی کے میدان میں بھارت کو پیچھے نہ چھو ڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ۔ وزیراعظم نے ڈی جی خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ جلسہ عامسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی...
واشنگٹن (خبر ایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ائر فورس جنرل سی کیو براؤن کو عہدے سے برطرف کر دیا جبکہ 5 دیگر ایڈمرلز اور جرنیلوں کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ براؤن کی جگہ سابق لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن کین کو نامزد کریں گے، جو روایت کوتوڑتے ہوئے پہلی بار کسی ریٹائرڈ افسر کو دوبارہ سے اعلیٰ فوجی افسر کے عہدے پر تعینات کرنے کی نادر مثال ہے۔پنٹاگون کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی بحریہ کی خاتون سربراہ کو بھی ہٹائیں گے، یہ عہدہ ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کے پاس ہے...
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے تاکید کی ہے کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کابینہ کی ناکامی کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہیے۔ اس کمیٹی نے بیان دیا کہ اب بھی 63 اسرائیلی قیدی غزہ میں موجود ہیں، اور نیتن یاہو، گروگانوں کی جان کی قیمت پر اور اپنی حکومتی اتحادیوں کی خوشنودی کے لیے قیدیوں کے...
لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ عشائیے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، اور نواب شہزاد سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے انتظامی امور کو بہتر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری...
پاکستان میں عدالتی نظام میں موجود پیچیدگیوں سے سب آگاہ ہیں، قوانین میں بھی ایسے ابہام ، ذومعنیت اور کمیاں موجود ہیں جن کا فائدہ اٹھا کر مقدمات کو برسوں تک لٹکایا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت کو سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے خاصی کوششیں کررہی ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جمعہ کو عدالتی نظام میں کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ...
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے میں حماس نے 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے، تاہم اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے ہیں۔ اپنی رہائی پر اسرائیلی قیدیوں نے اظہارِ تشکر کیا اور ایک قیدی نے فرطِ جذبات میں...
ممتاز عالم دین، دانشور، محقق، مصنف اور سلسلہ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی جمعے کے دن 98 سال کی عمر میں کراچی میں رحلت فرما گئے۔ عظیمی صاحب ایک روایتی بزرگ یا پیر نہیں تھے بلکہ انھوں نے روحانیت کو سائنسی اور جدید انداز میں پیش کر کے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ خواجہ صاحب ماہنامہ ’’روحانی ڈائجسٹ انٹرنیشنل‘‘ اور میگزین ’’قلندر شعور‘‘ کے بانی چیف ایڈیٹر تھے۔اپ کا معروف کالم ’’روحانی ڈاک‘‘ اپنے دور کی ایک تاریخی دستاویز تصور کیا جاتا ہے۔ اس کالم کے ذریعے اپ نے لاکھوں افراد کے سماجی، نفسیاتی اور روحانی مسائل کے حل تجویز کیے۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی روحانی تعلیمات نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگوں...
کراچی، یہ شہر جوکبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا، اب بے ترتیبی، آلودگی اور مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ یہاں کے باسیوں کے لیے زندگی کسی نہ ختم ہونے والے امتحان سے کم نہیں۔کبھی پانی کی قلت، کبھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ توکبھی بے ہنگم ٹریفک کا عذاب۔ مگر ان سب مسائل کے بیچ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر بہت کم لوگ غورکرتے ہیں اور وہ ہے مینگرووزکا تحفظ۔ یہ مینگرووز جو کراچی کے ساحلی علاقوں میں صدیوں سے موجود ہیں، کسی خاموش محافظ کی طرح ہمارے شہرکو قدرتی آفات سے بچانے میں مصروف ہیں، مگر افسوس کہ ترقی اور شہری آبادی میں اضافے کے نام پر ان قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ ہم نے...
ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی کی ویلیو بہت کم ہے‘ ایک ڈالر کے تیرہ ہزار8سو سم ملتے ہیں‘ آپ سو ڈالر تبدیل کرائیں تو آپ کو تیرہ لاکھ اسی ہزار سم مل جائیں گے‘ پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی تنخواہیں ڈیڑھ سے دو سو ڈالر ہیں لیکن اس کے باوجود ازبکستان کے لوگ مطمئن ہیں۔ ان کے چہروں پر آسودگی‘ اطمینان اور سکون نظر آتا ہے‘ آپ کوپورے ملک میں بھکاری دکھائی نہیں دیتے‘ لوگ کسی کو دھوکا نہیں دیتے‘ ریستورانوں میں ٹپ کا رواج نہیں‘ ہم نے دو تین بار ویٹروں کو ٹپ دینے کی کوشش کی لیکن انھوں نے رقم لوٹا دی۔ ہوٹل سستے‘ ریستوران بہت اچھے اور ٹیکسیاں عام ہیں‘ عام شہری...
بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں طویل عرصے سے گردش کر رہی تھیں، اور اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ طلاق لینا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوا تاکہ طلاق کے معاملے پر قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ عدالت میں سماعت کے دوران دھناشری اور چاہل نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں۔ جب عدالت نے طلاق کی ممکنہ وجہ پوچھی تو جوڑے نے بتایا کہ انہیں آپس میں مطابقت کے مسائل درپیش تھے جس کے باعث وہ ساتھ نہیں...
کراچی: سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں آیا آپ کا مسئلہ حل کرنے آیا ہوں۔ یہ پڑھیں : کسٹمز ایجنٹس کا 25 فروری سے غیرمعینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا اعلان انہوں نے کہا کہ آپ بروز بدھ سینیٹ کی فنانس...