2025-02-11@07:54:08 GMT
تلاش کی گنتی: 4090
«ہزارہ ایکسپریس»:
ریاض: سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا ختم کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب صرف سنگل انٹری ویزا جاری کیا جائے گا، جس کی مدت 30 دن ہوگی۔ اس کا نفاذ یکم فروری 2025 سے کر دیا...
اسمٰعیلی برادری کے 49 ویں امام پرنس کریم آغا خان الحسینی کی آخری رسومات لزبن (پرتگال) میں ادا کر دی گئیں. انہیں آج مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات میں پاکستان سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا ترجمان ایف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) گزشتہ برس کے مقابلے میں جرمنی اور فرانس دونوں بڑے یورپی ممالک میں جنوری 2025 کے دوران ٹیسلا کی الیکٹرک کاروں کی فروخت نصف رہی جبکہ ٹیسلا کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پے در پے واقعات نے اس گاڑی کے خریداروں اور اس کی...
جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان سمیت 14 ممالک متاثر ہوں گے۔سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان، بھارت،...
نیویارک(نیوز ڈیسک)لاپتہ امریکی طیارے کا ملبہ جمے ہوئے سمندر سے مل گیا،یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سال میں سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک قراردیا گیا ہے۔ بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا جو اب تباہ...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم" نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔ اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار...
امریکا کی جانب سے چین پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیے جانے بعد صنعتی ماہرین کا خیال ہے کہ برآمد کنندگان کو بنیادی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو برآمد کنندگان کو کچھ مراعات دینی چاہئیں۔ امریکا نے یکم فروری سے چینی...
برطانیہ کے وزیرِ صحت اینڈریوگیون کو سوشل میڈیا پر ایک ضعیف خاتون سے متعلق ہتک آمیز تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون نے ایک ضعیف خاتون اپنے ایک مسئلے کو حل کرنے کا بار بار مطالبہ کر رہی تھیں۔ جس پر برطانوی...
ٹیکس ہدف میں ناکامی: ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) میں افسران کے تقرروتبادلے، گریڈ 21 کے چار جبکہ گریڈ 20 کے ایک افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔جاری نوٹیفیکشن کے مطابق تبدیل...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی ٭وتایو فقیر ایک لازوال کردار ہے ، جس نے اپنی ظرافت اور محبت کی خوشبو سے سندھ کے کونے کونے کو معطر کیا ہے ۔وتایو فقیر سندھ کے لوک ورثے پر ایک گہری چھاپ رکھنے والی شخصیت تھے ٭ وتایو فقیر نے بارہویں صدی ہجری میں ایک ہندو خاندان میں جنم...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں ایک علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے پر سعودی عرب کو مضحکہ خیز مشور دے ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یایو نے مزید کہا تھا کہ سعودی عرب کے پاس بہت زمین ہے وہاں فلسطینیوں کو آباد کرکے ایک الگ فلسطینی ریاست...
بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پاک بحریہ کی امن مشقوں 2025 کے تیسرے روز امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشترکہ سمندری خطرات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے میری ٹائم سیکیورٹی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز...
انتشاری ٹولہ اور بعض صحافتی گدھ جس طرح سےشیخ مجیب کے وکیل صفائی بنے ہوئے ہیں ،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ یہ محض اتفاق ہے توبڑی غلط فہمی میں ہے یا سٹریٹجک تبدیلیوں سے لاعلم، بلکہ جہالت کا شکار ۔ حقیقت یہ ہے کہ مجیب کی محبت کا قلونج ہو یا حمود الرحمٰن کمیشن کی...
ہم اپنی زندگیوں سے سوشل میڈیا کے اثرات کو کم یا ختم نہیں کر سکتے۔ آج دنیا میں سوشل میڈیا نے اپنی دھوم مچائی ہوئی ہے۔ اس کے جہاں بہت سے مثبت پہلو ہیں وہاں کئی نیگٹو پہلو بھی نمایاں ہو رہے ہیںجس سے اخلاقی اقدار متاثر ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا کے باعث انسان آج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) جنوبی کوریا میں اس بات پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیول کو نظرانداز کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن تک یکطرفہ طور پر پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے اپنی پہلی انتظامیہ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) ''میں گزشتہ چھ ماہ سے ایک ذہنی بیماری کا شکار ہوں جس کی وجہ سے میں خود کو حقیقت اور ماحول سے لا تعلق محسوس کرتا ہوں۔ میں کلاس روم میں موجود ہو کر بھی موجود نہیں ہوتا۔ مجھے لگتا ہے جیسے میری سوچ اور...
سعید احمد: پاکستان ریلوے نے بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید 7 ٹرینوں کو نجی شعبے کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، موہنجو داڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پسنجر شامل ہیں۔ نجی شعبے کو ٹرینوں کی منتقلی کے لیے بڈ ڈاکومنٹس...
ذرائع کے مطابق مسعود خان نے یہ بات سنٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز (CISS) اسلام آباد کے زیراہتمام ایک گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دفعہ370 کی منسوخی اور اس کے نتیجے میں مقبوضہ جموں و...
چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھی بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فارم حاصل نہ کرسکے۔ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لیںڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تاہم بابراعظم کی اننگز محض 23 گیندوں پر 10 رنز بناکر وکٹ...
ویب ڈیسک: لاہور میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کو جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برڈ ورڈ روڈ پر فیڈرل ہیلتھ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر شہزاد نسیم، نرسنگ اسسٹنٹ اکرم اور جونیئر کلرک شیراز سمیت دیگر نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ دینے کے...
بھارت میں ٹریفک جام میں پھنسے دلہا نے اپنی شادی میں پہنچنے کا توڑ نکالتے ہوئے پیدل سفر کر کے اپنی بارات میں پہنچنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر آن لائن ٹرینڈ کر رہی ہے، جس میں ایک...
واٹس ایپ گروپ میں نامناسب تبصرے پر برطانوی وزیر صحت عہدے سے فارغ ، پارٹی رکنیت بھی معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لندن: برطانیہ کے وزیر صحت اینڈریو گوین کو واٹس ایپ گروپ میں متنازع تبصرے کرنے پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ برطانوی اخبار ”میل آن سنڈے“ کی...
پاکستان سے 205 افغان ملک بدر، دیگر کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے پناہ گزینوں سے متعلق ٹرمپ پالیسی کے بعد پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا،...
میکسیکو (نیوز ڈیسک )میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک بس حادثے میں41 افراد جان کی بازی ہار گئے،تباسکوحکام کے مطابق سانحے کی تصدیق کردی دوسری جانب کومالکالکو کے میئر اوویدیو پیرالٹا کا کہنا تھا کہ وفاقی اور ریاستی حکام متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے قریبی رابطے میں ہیں۔اور ریسکیو ٹیمیں...
لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ اور ملک میں سیاسی تعطل کے بعد ہفتے کے روز نئی حکومت کی تشکیل کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ نو منتخب صدر جوزف عون نے سابقہ حکومت پر بدعنوانی اور بد انتظامی...
پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ ہو یا لوئر جوڈیشری، مقدمات کا التوا بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس ’’ بیک لاگ‘‘ کو ختم کرنے کی ضرورت سے کوئی بھی انکاری نہیں ہے۔ معزز چیف جسٹس جناب یحییٰ آفریدی صاحب نے لوئر جوڈیشری میں زیرالتوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے بین الاقوامی طرز پر ’’ڈبل ڈاکٹ‘‘...
جب میں یہ الفاظ لکھ رہا ہوں تو 10اپریل 2022ء کو 1035 دن گزر چکے ہیں اور جب آپ یہ پڑھ رہے ہیں یہ 1036 واں دِن گزر رہا ہے۔ قریب قریب، تین برس پہلے کا دس اپریل وہ دن تھا جب اس وقت کے نصب شدہ وزیراعظم اپنے اوپر سے مقتدر قوتوں کی چھتری...
اس کی بہن جیسے ہی کالج سے گھر پہنچی گھر کے دروازے پر ہی اس کے گلے لگ گئی۔ اسے ایک دم پریشانی لاحق ہو گئی کہ آخر کیا ہوا ہے۔راستے میں تو کچھ نہیں ہوا لیکن بہن نے خود کو سنبھالتے ہوئے بتایا کہ آج چوتھے پیریڈ میں ان کے ایک کولیگ کو دوران...
اللہ کی مخلوق کولوٹ کرہم پھراس انتظارمیں بیٹھے رہتے ہیں کہ ہمیں اب اللہ اوراس کے پیارے حبیبﷺ کی زیارت ہو۔بھلاہمارے جیسے ظالموں اور گناہ گاروں کوبھی اللہ اوراس کے رسول کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔؟کہتے ہیں ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتاہے۔اللہ واقعی ملتاہے مگرملنے کی تڑپ ،خواہش اوردل میں خداکاخوف رکھنے والوں کو۔جن...
ڈونلڈ ٹرمپ کی کرسیٔ صدارت پر براجمانی نیک شگون ثابت نہیں ہو رہی۔ جس دھوم دھڑکے، ڈینگ بازی اور سبھی کو للکار نے، دھمکانے، دنیا الٹ کر رکھ دینے کے زعم کا ہر جملے ہر آن اظہار تھا، وہ پے در پے اسی پر الٹ کرآن پڑا۔ مشرق وسطیٰ میں جہنم بھڑک اٹھے گی۔ اس...
ملک میں ٹرانسپورٹ کو بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر منتقل کرنے کی پالیسی کے تحت حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کے 57 مینوفیکچررز کو لائسنس دے دیے ہیں، جو کہ گرین ٹرانسپورٹ سلوشنز کی طرف منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حکومتی منصوبے میں ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس...
باطل کی مزاحمت انبیا و مرسلین اور مجددین کا ورثہ ہے۔ سیدنا ابراہیمؑ نے نمرود کی مزاحمت کی۔ سیدنا موسیٰؑ نے فرعون کی مزاحمت کی۔ رسول اکرمؐ نے مکے کے کفار اور مشرکین کی مزاحمت کی۔ برصغیر میں مجدد الف ثانی نے جہانگیر کی مزاحمت کی۔ مولانا مودودیؒ نے مغربی فکر اور سوشلزم کی مزاحمت...
سندھ حکومت کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے نئی ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965ء اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985ء کے تحت تجارتی گاڑیوں، ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرنا ہے۔ بظاہر یہ اقدام شہریوں کی فلاح...
لاہور ( جسارت نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پرپنجاب سمیت ملک بھر میں 8فروری کی انتخابی دھاندلی اورفارم 47کی جعلی حکومت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ8فروری کے انتخابات پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے اور...
![عوام کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے مشکلیں برداشت کرنے پراسلام پیش کرتے ہیں : مشکل فیصلے کرالئے ، آگئے بھی سفر آسان نہیں : وزیراعظم](/images/blank.png)
عوام کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے مشکلیں برداشت کرنے پراسلام پیش کرتے ہیں : مشکل فیصلے کرالئے ، آگئے بھی سفر آسان نہیں : وزیراعظم
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس15 فیصد ابھی کم کر دوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب...
مردان (نوائے وقت رپورٹ) سیاست میں ملاقات، ملنا جلنا ایک خاص قسم کی معروضی ضرورت کے تحت ہوا کرتا ہے۔ پہلے بھی اگر ملنا جلنا رہا ہے تو چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت رہا ہے۔ اللہ تعالی نے ہمیں اس مرحلے میں کامیابی عطا کی۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سربراہ مولانا فضل...
![حیدرآباد: غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے باعث کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، زیرنظر تصویر میں ایک دکان پر مشینیں بند نظرآرہی ہیں](/images/blank.png)
حیدرآباد: غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے باعث کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، زیرنظر تصویر میں ایک دکان پر مشینیں بند نظرآرہی ہیں
حیدرآباد: غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے باعث کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، زیرنظر تصویر میں ایک دکان پر مشینیں بند نظرآرہی ہیں
حیدرآباد: سڑک کنارے ایک بچہ نہانے کا سامان فروخت کررہا ہے
حیدرآباد: ایک محنت کش گدھا گاڑی پر اضافی سامان لادے منزل کی جانب رواں دوا ہے
حیدرآباد: ایک شخص ٹھیلے پر سڑک کنارے مالٹے فروخت کررہا ہے
٭ٹیم ورک سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، گزشتہ حکومت میں مہنگائی 40 فیصد پر پہنچ گئی تھی ٭کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور...
لاہور: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پڑا عوامی مینڈیٹ پر اور عوام کے اندر جو آگاہی عمران خان نے یا ان کی پارٹی نے پیدا کی ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ 26...
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چودھری...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کردہ احتجاج کے سلسلے میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مسلم لیگ (فنکشنل) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ چودھری ظفر اللہ آرائیں، عوامی تحریک کے الطاف خاصخیلی، ایس یو پی کے غفار چانڈیو، عبدالسمیع چانڈیو، محبوب ابڑو اور دیگر...
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ تم پاکستان کے چاچے مامے نا بنو یہ ملک ہمارا ہے تم ایک سرکاری نوکر ہو، اس حکومت کو اور ان کے ہینڈلرز کو پیغام دینا چاہتا ہوں، ہمیں اپنی ریاست سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اپنے لوگوں پر گولیاں چلائیں گے، لیکن...
سری نگر(اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی سربراہ محبوبہ مفتی اور انکی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق التجا مفتی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں اور ان کی والدہ...
یہ دسمبر کی ایک شام تھی کراچی کی کسی ادبی محفل میں بیٹھے ہوئے کسی نے سرگوشی میں کہا ’’شہزادہ کریم آغا خان آئے ہیں۔‘‘ ایک لمحے کے لیے خاموشی چھا گئی جیسے سب کسی درویش کی آمد کا احترام کر رہے ہوں۔ اسماعیلی مسلمانوں کے انچاسویں امام اور ترقی علم اور انسان دوستی کے...