اسلام آباد: 2 خواتین کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین کو تیز دھار آلہ سے ذبح کرکے قتل کرنے اور ایک خاتون کو زخمی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا ملزم کا نام صداقت ہے، جس نے 5 اپریل 2025 کو تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں 2 خواتین کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
ترجمان کے مطابق ایس پی سواں زون پری گل ترین کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کی کارروائی : منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار، درجنوں ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولیس ترجمان اسلام آباد پولیس تھانہ لوہی بھیر دہرا قتل ملزم گرفتار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ترجمان اسلام ا باد پولیس دہرا قتل ملزم گرفتار وی نیوز اسلام ا باد پولیس ملزم کو
پڑھیں:
لاہور سے اغوا امریکی شہریت کی حامل لڑکی جھنگ سے بازیاب، ملزم گرفتار
لاہور:سندر سے اغواء ہونے والی امریکن نیشنل لڑکی کو ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کو لڑکی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، ضلع جھنگ سے بازیاب ہونے والی 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
انچارج ایس ایس او آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، سندر پولیس ٹیم نے لڑکی کو ضلع جھنگ سے بازیاب کروا کر ملزم حسن کو گرفتار کیا۔
لڑکی کی والدہ نے تھانہ سندر میں اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے لڑکی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔