2025-02-11@01:17:26 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«ہیں تاکہ ہم»:

      چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے ساتھ بات چیت کی۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 30 سالوں کے دوران فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں وافر ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور دونوں ممالک نے بڑے اور چھوٹے ممالک کے لئے باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابیوں کی مثال قائم کی ہے۔ چین برونائی میں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور برونائی کی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور نئی توانائی کی صنعتوں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی چیلنجز بڑھتے جا رہے ہیں اور اس وقت ماحولیاتی انصاف کو یقینی بنانا ایک سنگین ضرورت بن چکا ہے۔ اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اور حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کو 30 ارب روپے کا شدید مالی نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جو کہ انڈس سسٹم اور زراعت کے شعبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا...
    راولپنڈی (صباح نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہخان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے چیزیں آج کل ہورہی ہیں، اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مقصد یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھو اور دوسرا یہ کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو۔ انہوں نے کہا کہ 3سال سے جتنی سازشیں چل رہی تھیں، مقصد یہی تھا کہ بانی کو جیل میں کیسے رکھنا ہے اور پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔ بانی...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ  ہوا بازی کے شعبے کو بہتر بنانے کی طرف مثبت پیش رفت ہو رہی ہیں، پی آئی اے کو اس وقت جہازوں کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کچھ روٹس متاثر ہو رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آ ئی اے اس وقت عبوری مرحلے (ٹرانزیشن ) سے گزر رہا ہے، پاکستان میں 25 سے 30 ایئرپورٹس ایسے ہیں جو غیر فعال  ہیں، جہاں یا تو فلائٹس نہیں جا رہیں یا محدود سروس ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  ایوی ایشن انڈسٹری کو چلانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر آپریشن بحال ہو تاکہ بزنس بھی آگے...
    سابق اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و نون لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے تاکہ دین اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عزت و حرمت کا تحفظ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و نون لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے تاکہ دین اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عزت و حرمت کا تحفظ کیا جا سکے۔...
    دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے تاکہ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور ہر فرد تک اس کی رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا جا سکے۔ یہ دن عالمی سطح پر اس بات کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور ہر انسان کو معیاری تعلیم تک رسائی ہونی چاہیے۔ اس دن کا مقصد نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ تعلیمی فرق کو کم کر کے ایک مساوی اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کا وہ اسکول جہاں بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کماتے ہیں کاروان مدبر ایک...
    کرم کے علاقے میں حالیہ دھرنے اور اس کے نتیجے میں ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ کی بندش نے عوام کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ سات روز سے جاری اس تعطل کے باعث نہ صرف آمد و رفت معطل ہے بلکہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین اپنے مطالبات کی منظوری تک سڑک کھولنے سے انکار کر رہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس معاملے کو حل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ریاستی نظام رک چکا ہے اور ایک مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔ اس صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان عوام کو ہو رہا ہے یہ...
۱