سابق اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و نون لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے تاکہ دین اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عزت و حرمت کا تحفظ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و نون لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے تاکہ دین اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عزت و حرمت کا تحفظ کیا جا سکے۔ ایک بیان میں محمد شفیع کا کہنا تھا کہ اتحاد امت کے دشمنوں کی کوششیں ہمیشہ اس بات پر مرکوز رہی ہیں کہ مختلف فرقوں یا گروپوں میں اختلافات پیدا کر کے امن و سکون کو خراب کیا جائے۔ ایسے وقت میں ہمارے باشعور نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے۔اگر ہم ایک دوسرے کی مدد کریں، اپنے معاشرتی مسائل کو امن و احترام کے ساتھ حل کریں اور مفاداتی قوتوں کے پروپیگنڈے سے بچیں، تو ہم اپنے علاقے میں ترقی اور بھائی چارے کی فضا قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں میں بھائی چارہ اور محبت کی فضا قائم رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو اور معاشرتی ترقی کی راہ ہموار ہو۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمد شفیع

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکواڈ:

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا

اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈوارسہوئس

متعلقہ مضامین

  • امام جعفر صادق (ع) کی حیات طیبہ عالم بشریت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ہم یمن کی قابل فخر استقامت کو نہیں بھولیں گے، ابو عبیدہ
  • سرینگر میں رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کی اہم پریس کانفرنس
  • نظریاتی اختلافات کے باوجود سیاسی شخصیات قابل احترام ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ایران میں پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی
  • فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی
  • ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت