چین اور برونائی کے مابین باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے ساتھ بات چیت کی۔ جمعرات کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 30 سالوں کے دوران فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں وافر ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور دونوں ممالک نے بڑے اور چھوٹے ممالک کے لئے باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابیوں کی مثال قائم کی ہے۔ چین برونائی میں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور برونائی کی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور نئی توانائی کی صنعتوں کی ترقی کی حمایت کرتا ہے تاکہ برونائی کی معیشت کو متنوع بنانے میں مدد ملے اور یہ کہ برونائی سے چین کی جانب اعلی معیار کی زرعی اور ماہی گیری کی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھایا جائے۔ فریقین کو تعلیم، ثقافت، سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنا ہوگا تاکہ بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مزید مثبت کردار ادا کیا جائے۔
حسن البلقیہ نے کہا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ تین گلوبل انیشی ایٹوز عالمی امن، استحکام اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ برونائی ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جائیں۔ برونائی چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے ، کثیر الجہتی اور آزاد تجارت کو برقرار رکھنے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہے۔
بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے انصاف، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر، معیشت و تجارت اور میڈیا سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخطوں کا مشاہدہ کیا۔ فریقین نے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، اہم اسلامی ملک شامل، دیکھیں فہرست
امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔
فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔
لیکن اس فہرست میں حیران کُن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں۔بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست درج ذیل ہے؛
معروف گلوکار فخر عالم کے گھرڈکیتی میں ملوث چوکیدار اور ملازم گرفتار، تحقیقات شروع