ہوا بازی کے شعبے کو بہتر بنانے کی طرف مثبت پیش رفت ہو رہی ہیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ ہوا بازی کے شعبے کو بہتر بنانے کی طرف مثبت پیش رفت ہو رہی ہیں، پی آئی اے کو اس وقت جہازوں کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کچھ روٹس متاثر ہو رہے ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آ ئی اے اس وقت عبوری مرحلے (ٹرانزیشن ) سے گزر رہا ہے، پاکستان میں 25 سے 30 ایئرپورٹس ایسے ہیں جو غیر فعال ہیں، جہاں یا تو فلائٹس نہیں جا رہیں یا محدود سروس ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایوی ایشن انڈسٹری کو چلانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر آپریشن بحال ہو تاکہ بزنس بھی آگے بڑھ سکے،چترال کے لئے بھی پروازیں جلد بحال کر دی جائیں گی، غیر فعال ائیرپورٹس پر چھوٹی ایئر لائنز کو کام شروع کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ انہیں فعال بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر دفا ع کا کہنا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے،جلد مشرق وسطی کے ممالک کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال، 1 ماہ بعد بحال, کب چلے گی؟
سعید احمد سعید : ریلوےہیڈکوارٹر کا ایک اور بند ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ، خوشحال خان خٹک ایکسپریس 24 اپریل سے چلائی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال، 1 ماہ بعد بحال کی جا رہی ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان چلانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، بوگیوں کی دستیابی کے لیے ورکشاپ حکام کو ہدایات کردی۔
ٹرین کراچی سٹی سے رات 8 بجے پشاور کینٹ سے سہ پہر 4 بجے روانہ ہو گی، ٹرین کراچی سے براستہ کوٹری ،لاڑکانہ ، راجن پور ، بھکر ، میانوالی ، اٹک سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی،ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ٹرین بحالی کا مقصد بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط بنانا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا