2025-03-16@23:26:53 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«کے یہاں»:

    افق چوہان چاندنی چوک کے پل کے نیچے رمضان المبارک کے دوران خصوصی سحری انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں شہری بڑی تعداد میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ آ رہے ہیں اور مختلف روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تقریب کے منتظم جناب عمر کا کہنا ہے کہ یہ اہتمام عرب ممالک کی طرز پر کیا گیا ہے، جہاں رمضان میں سحری اور افطار کے لیے ایسے منفرد اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، پاکستان میں اس نوعیت کے تہوار کم دیکھنے کو ملتے ہیں، اور وہ چاہتے تھے کہ لوگ ایک خوبصورت ماحول میں روایتی کھانوں سے محظوظ ہوں۔ متعدد زائرین نے اس منفرد تجربے کو سراہا، جبکہ معروف شخصیت جناب آریان خان نے...
    سٹی42:  سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ کے جج جسٹس جمال مندوؤخیل نے  قرار دیا ہے کہ  مجرم کو سزا تو ہونی چاہیے ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق ہے۔ مسٹر جسٹس جمال مندوخیل نے یہ ریمارکس  سویلین کا ملٹری ٹرائل کیس میں انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران دیئے۔ سپریم کورٹ  آف پاکستان میں ملٹری تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے  "سویلین" کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف مشہور مقدمہ کی سماعت آج بھی ہوئی،   جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو؛  کیا فرق پڑتا ہے۔  کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی سپریم...
    ویب ڈیسک: بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ بتا دی۔  وکرانت گپتا نے  نجی ٹی وی میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ بھارت سے پاکستان آئے اور آپ یہاں محفوظ ہیں لیکن بھارتی کھلاڑیوں کو کیوں لگتا ہے کہ وہ پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں؟  اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں محفوظ ہوں کیونکہ میں یہاں ایک انفرادی شخص ہوں اور وہ بھارتی کرکٹ ٹیم ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 在 Instagram 查看这篇帖子 Geo News English (@geonewsdottv) 分享的帖子  بھارتی صحافی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ...
    جنید اکبر کی زیرِ صدارت پی اے سی اجلاس ،بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جنید اکبر کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات 2023-24 کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بتا یا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران 5.5 ملین کی مختلف سروسز مقابلہ کے بغیر ہائیر کی گئی،چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ کیا فنانس پیپرا رولز معطل کرسکتا ہے،آڈٹ حکام نے کہا کہ سروسز کی ہائیرنگ کے دوران پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کی خلاف ورزی کی گئی ہے،انتظامیہ نے پروجیکٹ اسٹیبلشمنٹ آف پی ایم یو سی پیک آئی سی ڈی پی پر اخراجات کیے،جنید اکبر نے کہا...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قریباً 60 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ضلع اٹک کا تاریخی شہر حسن ابدال، جہاں پرمغلیہ دور میں تعمیر کیا گیا ’مقبرہ حکیماں‘ آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اس مقبرہ کے بارے میں سنا تھا کہ یہ تاریخی مقام سیاحوں کے ذہنوں میں مغلیہ دور کی یاد تازہ کرتا ہے، یہ مقبرہ حسن ابدال میں سکھوں کے مذہبی مقام گوردوارہ پنجہ صاحب کے بالکل سامنے واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں لاہور کے تاریخی ورثہ کی بحالی میں نوازشریف کی دلچسپی مقبرے کے مرکزی گیٹ کے بالکل سامنے نصب بورڈ پر لکھی تحریر کے مطابق یہ مقبرہ مغل حکمران شہنشاہ اکبر کے دربار سے منسلک حکیم ابوالفتح گیلانی اور حکیم ہمام خواجہ گیلانی سے...
    جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگر سے آئے ہوئے سابق رکن اسمبلی و نون لیگ کے رہنما جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمارے صفوں میں...
    پشاور کے علی احمد کاروباری شخصیت ہیں، لیکن صوفیزم  اور لیٹچر سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ انہوں اپنے ادبی شوق کو کاربار میں تبدیل کر کے مشہور صوفی شاعر محمد جلال الدین رومی کے نام سے کیفے کھولا ہے، جو کسی لائبریری سے کم نہیں۔ پشاور کے بورڈ بازار کے قریب یہ کیفے ’رومی اسپاٹ‘ کے نام سے واقع ہے۔ جہاں داخل ہوتے ہی ایسا لگتا ہے کہ کسی لائبریری میں داخل ہو گئے ہوں۔  کیفے کے مالک علی احمد معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ لیکن رومی کیفے منافع کے لیے نہیں بلکہ شوق کے طور پر کھولا ہے۔ ان کے مطابق ان کو ادب سے خصوصی دلچسپی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ نوجوان نسل کتاب بینی کا شوق پیدا...
    بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں انھوں نے بھارتی سیاحوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں قدرتی مناظر کا نظارہ کرنے کیلئے ضرور آئیں لیکن ان کا یہاں کھلے عام شراب نوشی کرنا ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیاں کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے وادی کشمیر میں شراب اور منشیات کے پھیلاﺅ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید حسن نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ وادی میں شراب کا پھیلاﺅ نہ صرف غیر اسلامی ہے بلکہ یہ اخلاقی طور پر بھی غلط...
    چین کو یوکرین بحران کے شفاف،دیرپا اور پابند امن معاہدے کی توقع ہے، وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز میونخ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن کے فروغ میں چین کا عزم دہرایا ہے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سیبیہا کی درخواست پر ہونے والی اس ملاقات میں وانگ نے کہا کہ چین اور یوکرین روایتی دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2011 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات سے معمول کی پیشرفت کو برقرار رکھا گیا ہے۔وانگ نے مزید کہا کہ چین حالیہ برسوں میں یوکرین کا سب سے بڑا تجارتی...
    اردن کی ملکہ رانیہ نے بذریعہ سوشل میڈیا باقاعدہ مطلع کیا ہے کہ ان کی بیٹی شہزادی ایمان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ شہزادی ایمان کے ہاں بچی کی ولادت پر شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیہ اور شہزادی کے شوہر الیگزینڈر تھرمیوٹس نومولو کا استقبال کرنے اسپتال پہنچ گئے۔ Her Majesty Queen Rania wrote on her Instagram account, "My darling Iman is now a mother. We are grateful and overjoyed to meet Amina, our family's newest blessing. Congratulations, Jameel and Iman—may God bless you and your precious little girl." pic.twitter.com/SHfbOB8i9a — The Jordan Times (@jordantimes) February 16, 2025 اردن کی ملکہ رانیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے...
    موسلا دھار بارش کے بعد ایران کے جزیرے ہرمز پر سرخ سیلاب آ گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ایران کے جزیرے ہرمز کی ان وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جزیرے ہرمز کی چٹانوں میں بڑی مقدار میں آئرن آکسائیڈ اور ہیماٹائٹ موجود ہے جسے مقامی لوگ گولک کہتے ہیں جو سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ اس ایرانی جزیرے میں مینگروز کے درختوں کا جنگل بھی موجود ہے اور اس سمندری جنگل میں ایسے درخت بھی ہیں جو کھارے پانی کے سمندری علاقے میں رہتے ہیں۔ بعض اوقات ان درختوں میں سے اکثر درخت سمندر کے پانی میں ڈوب...
    چولستان ملک کا ایک پسماندہ ترین خطہ ہے اس کے پسماندہ ہونے کی وجہ یہاں کا وسیع ریگستان ہے جو دس ہزار اسکوائر کلو میٹر علاقے میں پھیلا ہوا ہے یہاں سوا لاکھ افراد سکونت پذیر ہیں جن کی زندگیوں کا دار و مدار گلہ بانی پر ہے، اگر اس علاقے کے ماضی پر نظر ڈالی جائے تو یہ ایک وقت میں نہایت سرسبز و شاداب علاقہ تھا اور یہاں کے لوگ خوشحالی کی زندگی بسر کرتے تھے اس وقت اس علاقے کو ہاکڑا نامی ندی سیراب کرتی تھی یہاں ہر قسم کی کھیتی باڑی کی جاتی تھی۔ پاکستان کے قیام کے بعد اس خطے کو کاشت کاری کے قابل بنانے کے لیے کوئی نہر نہیں نکالی جا سکی حالانکہ...
    راولپنڈی میں بہت سے قدیم بازار مشہور ہیں، موتی بازار کا شمار بھی انہی بازاروں میں ہوتا ہے، جہاں ضروریات زندگی کی تمام اشیا بہت ہی مناسب قیمت میں مل جاتی ہیں۔ اس بات میں کوئی 2 رائے نہیں ہے کہ یہاں خریداروں کا رش رہتا ہے۔ یہاں آنے والے افراد جب خریداری کرکے تھک جاتے ہیں اور بھوک کا احساس ہونے لگتا ہے تو وہ یہاں پر دستیاب دہی بھلے کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ دہی بھلے کی دکان قریباً 25 برس پرانی ہے۔ یہاں ایک بار آنے والا دوبارہ ضرور آتا ہے۔ اس دکان کے دہی بھلوں کی خاص بات کیا ہے۔ جانیے اس ویڈیو میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے: مفتاح اسماعیل کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کسانوں کے حوالے سے اہم تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے۔ ہمارے یہاں کسان کو مدد دینے کے لیے فرٹیلائزر فیکٹریز کو مدد دی جاتی ہے، پھر ہماری اجناس سستی ہونے کے سبب افغانستان، ترکمانستان چلی جاتی ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سسٹم آف گورننس فیل ہو چکا ہے، ثبوت یہ ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ بچے پاکستان میں سکول سے باہر ہیں، بھارت میں 11 لاکھ بچہ سکول سے باہر ہے، پاکستان...
    خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ میں واقع ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی قسمت جاگنے والی ہے اور 19 سال بعد رواں برس یہاں میچ ہونے کا امکان ہے۔  ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 19 سال بعد میچ کرانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور پی ایس ایل 10 کے دو میچز یہاں کرائے جا سکتے ہیں۔پی ایس ایل کے میچ کے انعقاد کے لیے آئی سی سی نمائندوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جائزہ ٹیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا گیا ہے۔اس موقع پر پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی نمائندوں کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔پولیس حکام نے وفد کو بتایا...
    پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ مشہور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ریتو ریبا کے نئے گانے ’ہوا بن کے‘ کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔ اس گانے میں ان کے ہمراہ بھارتی اسٹار منور فاروقی بھی موجود ہوں گے۔ کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے گانے کے ٹیزر کی ریلیز کی اطلاع دی، جو اب یوٹیوب پر دستیاب ہے۔  اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "محبت کی خوشبو آپ کی طرف آ رہی ہے!" گانے کا ٹیزر ایک دردناک محبت کی کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں کنزہ اور منور کی کیمسٹری کو شائقین نے بے حد...
    امریکی سرمایہ کار کا کہنا ہے کہ میں یہاں مذاکرات کے لیےنہیں. کاروبارکے لیے آیا ہوں۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے متعددمواقع موجود ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کےوفد کےسربراہ جینٹری بیچ نےصحافیوں سےملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےمتعلق غلط فہمیوں کودورکرنے کی ضرورت ہے، ہم پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں، جوبائیڈن حکومت نے جو پاکستان کے ساتھ کیاوہ نامناسب تھا۔امریکی سرمایہ کارنے کہا کہ دنیا میں امن وترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے. ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پریقین رکھتے ہیں، پاکستانی حکومت امریکن نئی قیادت کےساتھ ہم آہنگ ہے۔ پاکستان میں معدنیات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے...
    ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیوین املیج نے کہا کہ ہم اچھی بیٹنگ کیلیے پر اعتماد تھے اور بڑی شاٹس بھی کھیلیں لیکن یہ پچ بہت مشکل اور چیلنجنگ ہے۔ کھیل کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 اننگز یہاں کھیلیں اور اس سے سیکھا ہے، سیکھنے سے ہی چیلینج کا سامنا کیا جا سکتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ پیر کو پاکستان کو جلدی آؤٹ کر لیں، ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ٹیوین املیج نے کہا کہ کریبیئن اور یہاں کی اسپن پچ میں بہت فرق ہے، ہماری کنڈیشن کے مقابلے یہاں گیند اسپن زیادہ ہوتی ہے، جو بیٹرز کے لیے بہت زیادہ مشکل ہے، اس...
    کراچی میں کم و بیش 40 لاکھ کے قریب بنگالی آباد ہیں۔ بنگالی پاڑہ کے علاوہ ایک کالونی ایسی ہے جس کا نام چٹاگانگ کالونی ہے۔ جس کی وجہ یہاں آباد بنگالی ہیں۔ یہاں کی مسجد کا نام بنگالی مسجد ہے اور اس کالونی میں آپ کو روایتی بنگالی پکوان بھی ملیں گے۔ چٹاگانگ کالونی کی بنگالی مسجد کے خطیب محمد جمال حسین بتاتے ہیں کہ چٹاگانگ کالونی خود ہی ظاہر کرتی ہے کہ یہاں مشرقی پاکستان کے لوگ آباد ہیں۔ یہاں کی آبادی پاکستانی بنگالی شہریوں پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان نے پاکستان کے بانیان کو جنم دیا۔ ایمانی جذبے سے لبریز پاکستان میں رہنے والے یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ ان لوگوں...
    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے شہریت فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔کوئٹہ میں اولسی جرگے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ جرگہ ناانصافی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، ملک میں تمام اقوام کو اس کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امن انصاف سے جڑا ہوا ہے، امن کبھی طاقت سے نہیں آتا، یہ حقیقت ہے ناانصافیوں کی وجہ سے یہاں بےامنی ہے۔سربراہ پی کے میپ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا یہاں پیدا ہونے والوں کو شہریت ملے گی، اس فیصلے پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ...
    پنجاب کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے کھیر فروش سلیم بگا کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ٹرمپ یہاں کھیر بیچنے آئے ہیں، ہم ان سے خریداری کرنا پسند کرتے ہیں۔ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والا کھیر فروش سلیم بگا اپنے منفرد انداز میں آواز لگا کر گاہکوں کو متوجہ کرتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ جب وہ کھیر بیچنے کے لیے اپنی سریلی اور منفرد آواز میں صدا لگاتے ہیں تو ہم ان کے پاس کھینچے چلے آتے ہیں۔ سلیم بگا کا کہنا ہے کہ میرا چہرہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتا...
    معروف اداکار الو ارجن، جن کی فلم "پشپا 2: دی رول" باکس آفس پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے چھائی ہوئی ہے، اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔  اس دوران ان کی اہلیہ اسنیہا ریڈی نے ایک خوبصورت خاندانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اس تصویر میں الو ارجن، ان کے بچے آیان اور ارہا، اور ان کا پالتو کتا نظر آ رہا ہے۔ پوری فیملی نے سفید ٹی شرٹس پہنی ہوئی ہیں، جبکہ بچے اور اسنیہا نے جینز پہنی اور الو ارجن آرام دہ پینٹ میں نظر آئے۔ اسنیہا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، "Blessed with the best" اور کئی ایموجیز شامل کیں۔ مداحوں نے دل اور آگ والے...
    سجاول(رپورٹ:حفیظ الرحمن میمن رحمانی) سندھ اسمبلی کی ممبر ہیر سوہو کا سندھ حکومت کی ترجمان مقرری کے بعد پہلی بار اپنے آبائی شہر پہنچنے پر اصفر سوہو پیٹرول پمپ پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنان، مقامی معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے جئے بھٹو کے زرودار نعروں کی گونج میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ سندھ کے روایتی تحائف لنگی اور اجرک کے تحائف پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا اور مبارکباد دی۔ ترجمان سندھ حکومت ہیر سوہو کو ایک شاندار ریلی کی صورت میں سوہو ہاؤس میرپور بٹھورو پہنچایا گیا، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا یہاں کے عوام کے ساتھ ہے، انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کے چکر لگاتے رہیں  گے تو مذاکرات کس وقت کریں گے؟۔ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ کوئی بھی بندہ جو اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے وہ پاکستان سے جا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، جب ہم عدالتوں میں چکر لگاتے رہیں گے تو ہم مذاکرات کس ٹائم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف  جسٹس نے بھی آج کہا کہ اسمبلی کا ایک سیشن یہاں کرلیں، کیونکہ سب تو یہاں گھوم رہے ہیں۔ ہم پر دہشت گردی کی دفعات ہیں اور جو گولیاں چلا رہے...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جس ادارے نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں تک پہنچایا اسی پر حملے کرتے ہیں، انہیں کوئی شرم نہیں ہے، حیا نہیں آتی کہ کس ادارے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 26 نومبر کو کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد پر پی ٹی آئی رہنما آپس میں دست و گریباں ہیں، عمر ایوب کس دادا کے پوتے ہیں جو روز یہاں کھڑے ہوکر منافقت کرتے ہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی مذاکراتی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اجلاس میں پی...
    عطا آباد جھیل شمال کی ان جھیلوں میں سے ایک ہے جو سیاحوں کو آسانی سے دستیاب ہے۔ یہ جھیل 2010 میں پہاڑی تودہ گرنے سے حادثاتی طور پر وجود میں آئی تھی۔گرمی میں اس جھیل کے پانی کشتیوں کی موٹروں سے ہلچل مچاتے ہیں تو چھینٹے قراقرم ہائی وے سے جا ٹکراتے ہیں اور سردی میں یہی جھیل برف کے فرش کے ساتھ کھیل کے میدان میں بدل جاتی ہے۔ عطا آباد جھیل پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔سطح سمندر سے 7273 فٹ بلند اور 80 فٹ گہری خلتی جھیل سٹرک کے کنارے آباد ہے اس لیے جب یہ برف کے میدان میں بدلتی ہے تو ایک آباد سٹیڈیم کا روپ دھار لیتی ہے۔ہر سال جنوری میں...
۱