2025-02-05@22:43:39 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«کے اننچاسویں امام»:
بیجنگ : صدر آصف علی زرداری کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بیجنگ میں “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کی یادداشت” اور “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ بدھ کے روزچینی صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں فریقوں کے درمیان مذکورہ بالا تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ چین اور پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور پاکستانی فریق نے جوائنٹ پروڈکشن تکنیکی...
![پاکستان میں ای وی چارجنگ ٹیرف میں کمی تیل کے3اعشاریہ6ارب ڈالرکے درآمدی اخراجات میں بچت کا سبب بن سکتاہے. ویلتھ پاک](/images/blank.png)
پاکستان میں ای وی چارجنگ ٹیرف میں کمی تیل کے3اعشاریہ6ارب ڈالرکے درآمدی اخراجات میں بچت کا سبب بن سکتاہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کی جانب ایک تبدیلی کا قدم ہے جس کا مقصد تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی اور بہتر انفراسٹرکچر اور گرین فنانسنگ اقدامات کے ذریعے پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل پالیسی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد ولید نے اس تبدیلی کے معاشی مضمرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی ماہانہ تیل کی کل درآمدات تقریبا 1 بلین ڈالر ہیں ای وی کو اپنانے کے ذریعے درآمدات میں 30فیصدکی کمی کو حاصل کر کے ملک ماہانہ 300 ملین ڈالر...
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں خیبر پختونخواہ کی 19 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت چھ فروری کو کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں، تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقریروں کا اشتہار دیا تھا، خیبر پختونخواہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی مگر تحریک انصاف نے فروری 2024ء میں اقتدار میں آکر نگران حکومت کی سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو قانون مطابق سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھا، کے پی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان دنوں چین کی ایک کمپنی کے بنائے گئے ’ڈیپ سیک‘ نامی چیٹ بوٹ کی دھوم مچی ہے جس نے اپنی لانچنگ کے پہلے 10 دنوں میں ہی امریکا سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔ مگر ڈیپ سیک کے بانی کون ہے اور کیسے انہوں نے چیٹ جی پی ٹی جیسے بڑے چیٹ بوٹس کا متبادل ماڈل تیار کیا؟ ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ ایک چینی انٹرپرینیور اور تاجر ہیں۔ وہ ایک انویسٹمنٹ گروپ ’ہائی فلائیر‘ کے شریک بانی ہیں اور ’ڈیپ سیک‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔ لیانگ وین فینگ 1985 میں چین کے ژانگ جیانگ...
ملتان :ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان کی شاندار اسپن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو الجھن میں ڈال دیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 244 رنز بنائے، جس میں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا، تاہم 76 کے اسکور پر پاکستان کے چار اہم بیٹرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شان مسعود، محمد ہریرہ صرف 2، 2 رنز بنا سکے، جبکہ کامران غلام نے 19 اور بابر اعظم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن ساجد خان کی ایک شاندار اسپن گیند پر بے بس نظر آئے، گیند کی...
کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ ڈرافٹس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد کو ریلیز کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10ویں ایڈیشن کیلئے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی۔ گزشتہ ایڈیشن میں فرنچائز کو چیمپئین بنوانے والے کپتان سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو کپتانی دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز نے معین خان کے ساتھ ملکر گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ ہیڈکوچ شین واٹسن کی خدمات بھی پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں...
بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی ون کی 2025 کے لئے بہترین پروگراموں کی فہرست کے اجراء کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چین کے وزیر قدرتی وسائل گوان چی او ، چین کے نائب وزیر شہری امور تھانگ چھن پھے، چین کی نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات گو فانگ،چین کے نائب وزیر زراعت اور دیہی امور وو ہونگ یاؤ اور چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے وائس چیئرمین چو ڈی نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر پروگراموں کی فہرست جاری کی۔ حالیہ برسوں میں سی سی ٹی وی ون کی ویوئر شپ بڑے اضافے کے ساتھ بڑھ رہی ہے جو 2024 میں 6.28فیصد...
پاکستانی ہدایتکار یاسر نواز، جو ڈرامہ 'چپ رہو' اور فلموں 'رونگ نمبر' اور 'رونگ نمبر 2' کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دنوں میں فیروز خان کے بارے میں اپنے بیان سے ہلچل مچا دی ہے۔ یاسر نواز نے اداکارہ اشنا شاہ کے ٹاک شو 'آفٹر آورز' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں نے فیروز خان کے کیریئر کا آغاز کیا۔" انہوں نے بتایا کہ 2014 کے ڈرامہ 'چپ رہو' میں سجل علی کے ساتھ فیروز خان کو کاسٹ کرنا ان کا فیصلہ تھا، جب فیروز صرف ایک وی جے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یاسر نے مزید کہا، "میں نے ایک اسٹار دنیا کو دیا۔" ان کے مطابق، فیروز خان کی اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں تھا،...
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے۔ دھند کی وجہ سے پہلے سیشن کا کھیل متاثر رہا، جس کے بعد کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصلہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہوا۔ پاکستانی ٹیم کا آغاز کافی مایوس کن رہا اور صرف 46 رنز پر چار کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ، شان مسعود، کامران غلام اور بابر اعظم شامل تھے، جن میں سے تین کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز نے آؤٹ کیے، جبکہ اسپنر گودا...
ڈاکٹر فتح محمد مری(فائل فوٹو)۔ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی اور 10 روز بعد سب سے سینئر پروفیسر اور ڈین الطاف علی سیال کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کسی بھی وائس چانسلر کو دوسری چار سالہ مدت نہیں دے رہے ہیں۔اس حوالے سے انھوں نے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر فتح محمد مری اور سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر صدیق کلہوڑو کی بھی دوسری مدت کےلیے سمری مسترد کر دی ہے اور ان کی جگہ سب سے سینئر پروفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت صوبے میں...
وقاص احمد : 14 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل ,عبدالمنان افتخار انچارج قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات,محمد جاوید انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نو لکھا مقرر, خالد یعقوب ٹبی سٹی ،عامر افضل انچارج تھانہ رنگ محل تعینات۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر انچارج تھانہ رنگ محل ،سب انسپکٹر محمد زمان خان انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی ،سب انسپکٹر عبدالرحمٰن بٹ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ تعینات کردیئے گئے ۔انسپکٹر دوست محمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز، ابوذر امجد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ سےکلوزانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کردیئے گئے ۔سب انسپکٹر یاسر بشیر،سب انسپکٹر منیر اور انسپکٹرسیدآفتاب احمد کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز مقرر کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر عباس الحسن انچارج...