زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وی سی ڈاکٹر فتح مری کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ڈاکٹر فتح محمد مری(فائل فوٹو)۔
زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی اور 10 روز بعد سب سے سینئر پروفیسر اور ڈین الطاف علی سیال کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کسی بھی وائس چانسلر کو دوسری چار سالہ مدت نہیں دے رہے ہیں۔
اس حوالے سے انھوں نے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر فتح محمد مری اور سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر صدیق کلہوڑو کی بھی دوسری مدت کےلیے سمری مسترد کر دی ہے اور ان کی جگہ سب سے سینئر پروفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت صوبے میں بیوروکریٹ وائس چانسلر لگانا چاہتی ہے اس مقصد کے لیے وائس چانسلر کے بھرتی کے اشتہارات روک رکھے ہیں۔
تاکہ اسمبلی سے جامعات کے ایکٹ میں ترمیم کرکے نان پی ایچ ڈی بیوروکریٹ کو وائس چانسلر لگایا جاسکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وائس چانسلر
پڑھیں:
ہمایوں میمن نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی،کامران مرتضٰی
کراچی (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر ہمایوں میمن نے مجھ سے رابطہ کیا تھا انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی بلکہ میرے خیال سے انہوں نے تردید کی،تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی طرح کی سیٹلمنٹ ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے،میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 145 فیصد ٹیرف نفاذ کے بعد اب چین اور امریکہ باقاعدہ تجارتی جنگ میں آمنے سامنے آگئے ہیں چینی صدر اور امریکی صدر آمنے سامنے آگئے ہیں۔سینئر رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر ہمایوں میمن نے مجھ سے رابطہ کیا تھا انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی بلکہ میرے خیال سے انہوں نے تردید کی ہے۔ ڈاکٹر ہمایوں نے آج انکار کیا ہے مگر ہم چاہیں گے اسد قیصر کی طرف سے وضاحت آجائے کہ رابطے ہیں یا نہیں ہیں۔ہمیں ان کے آپس کے رابطے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے سیاسی باتیں چلتی رہیں گی مگر اتحاد سے شاید ہم پیچھے ہوجائیں۔ہمارا اجلاس انیس اور بیس کو ہے ہم وہاں یہ بات رکھیں گے۔ ہمارا جنرل کونسل سیشن ہے اگر پارٹی اجازت نہیں دے گی تو ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا معذرت کے ساتھ یہ اعظم سواتی سے اوپر کی بات ہے۔ میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ ایرانی حکام نے آیت اللہ خامنہ ای پر زور دیا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں ایران میں ان کی رجیم کا خاتمہ ہوجائے گا جس کے بعد انہوں نے ملاقات کی اجازت دے دی۔ گزشتہ ماہ ایرانی صدر عدلیہ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کی سپریم لیڈر سے ملاقات کی تھی خامنہ ای نے عوامی طور پر واشنگٹن سے بات چیت کو نادانی اور بے وقوفی قرار دے کر اس کی سختی سے ممانعت کی تھی ۔
Post Views: 3