بیجنگ : صدر آصف علی زرداری کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بیجنگ میں “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کی یادداشت” اور “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ بدھ کے روزچینی صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں فریقوں کے درمیان مذکورہ بالا تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔
چین اور پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور پاکستانی فریق نے جوائنٹ پروڈکشن تکنیکی جدت طرازی، مارکیٹ کی توسیع اور اہلکاروں کے تبادلے سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں اور دوطرفہ تعلقات کو  نئی بلندی تک پہنچانے کے لئے میڈیا کی خدمات سرانجام دی جا سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری

سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔

پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔

یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کر لی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “آئیڈیاز کی طاقت چین اور آسیان” کے موضوع پر خصوصی مکالمے کانعقاد
  • ملائیشیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • چین اور اسپین کے مابین  فلم تعاون کی دستاویز پر دستخط
  • شہباز شریف کا بیلاروس دورہ مکمل، وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے ائیرپورٹ پر الوداع کیا
  • پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے مابین دو طرفہ ملاقات، پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا
  • پاکستانی وزارت دفاع اور بیلا روس وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ
  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون اور تجارت بڑھانے کے معاہدے
  • چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع