2025-03-12@11:28:14 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«کھجوریں یہ»:

    لندن: برطانیہ میں زیر تعلیم چینی طالب علم ژینہاؤ زو کو متعدد خواتین کو نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔  حکام کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ کے خطرناک ترین جنسی مجرموں میں شامل ہو سکتا ہے، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے شکار ہونے والی خواتین کی تعداد 50 سے زائد ہو سکتی ہے۔ 28 سالہ زو 2017 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ آیا تھا۔ وہ پہلے کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ میں زیر تعلیم تھا اور بعد میں یونیورسٹی کالج لندن (UCL) سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔ وہ امیر خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور مہنگی رہائش، برانڈڈ کپڑوں اور کاسمیٹک سرجری پر لاکھوں خرچ کرتا تھا۔...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ میں دہشت گردی اور دھماکے میں بے گناہ انسانوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں قابل مذمت ہے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے ہر محب وطن شخص کو دل گرفتہ اور رنجیدہ کردیا ہے،ملک میں اربابِ اقتدار و اختیار امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل سیکورٹی اداروں کو لئے بڑا چیلنج ہے،اس اہم مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافا ت بھلا کر مشترکہ حکمت عملی پر یکسو ہونا پڑے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے...
    فاران یامین: داتا دربار انتظامیہ نے نشے کے عادی افراد کو دربار کے سامنے فٹ پاتھ پر جمع ہونے سے روکنے کے لیے ایک مؤثر قدم اٹھایا ہے۔ انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر جنگلہ لگانا شروع کر دیا ہے تاکہ نشے کے عادی افراد کو وہاں سونے سے روکا جا سکے۔ داتا دربار کے سامنے فٹ پاتھ گزشتہ کئی ماہ سے نشے کے عادی افراد کا مستقل ٹھکانہ بن چکا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں کی شکایات کے بعد انتظامیہ نے اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے جنگلہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ان افراد کو فٹ پاتھ پر سونے سے روکا جا سکے گا۔ واٹس ایپ نے...
    برطانیہ کے شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ @RoyalFamily پر جاری کردہ ایک پیغام کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ نے دارجیلنگ ایکسپریس میں کھجوریں پیک کرنے کے عمل میں حصہ لیا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں روایتی طور پر روزہ افطار کرنے کے لیے سب سے پہلے کھجور کھائی جاتی ہے اور اسی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ چارلس اور ملکہ کیملا نے مقامی اسپتالوں کے لیے کھجوریں پیک کرنے میں مدد فراہم کی تاکہ روزہ دار افطار کے وقت ان کھجوروں سے روزہ افطار کر سکیں۔ دارجیلنگ ایکسپریس ایک معروف ریستوران ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلم برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار...
    آپ نے انسانوں کا مارچ پاسٹ اور پریڈ کئی بار دیکھی ہوگی مگر قدرت آپ کو دکھانے جا رہی ہے سیاروں کی پریڈ جس کو دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ہمارے نظام شمسی کے زمین سمیت 8 سیارے زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد ہیں۔ یہ تمام سیارے مختلف رفتار سے سورج کے گرد گردش کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ان کے وجود میں آنے سے جاری ہے۔ تاہم قدرت ان سات سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا منفرد موقع انسان کو فراہم کر رہی ہے جو 28 فروری کو افق پر دیکھا جا سکے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سات سیارے زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد 28 فروری کو ایک قطار میں آسمان پر...
    دبئی: معروف کاروباری شخصیت مرویس عزیزی نے اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں 2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے (3 ارب درہم) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ عطیہ متحدہ عرب امارات کی نجی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی امداد میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے، جو مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ اسپتال کی تعمیر رواں سال شروع ہو جائے گی، اور مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی ایسے اسپتال قائم کیے جائیں گے۔ فرشتہ عزیزی چند سال قبل کینسر میں مبتلا ہوئیں، ابتدائی علاج سے صحتیاب ہو گئیں، لیکن 7 ماہ قبل...
    دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی کے ایک تاجر نے اپنی بیٹی کی یاد میں 3 ارب درہم (2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ عطیہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انفرادی امداد ہے۔ عزیزی گروپ کے بانی اور چیئرمین مرویس عزیزی نے یہ عطیہ اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں کیا ہے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں، یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے جو کینسر کے مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔اس اسپتال...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے سنچری میکررچن رویندرا کہتے ہیں چمپئنز ٹرافی میچز کی سیریز بہت اچھی رہی تسلسل قائم رکھیں گے۔ گروپ میچ میں بنگلا دیش کو شکست دینے والی نیوزی لینڈکے سینچری میکر رویندرا کا میچ کے بعد پریس میں کہنا تھا کہ کیپٹن نے ٹاس جیت کر خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا شروع میں کچھ پرابلم تھی لیکن پھر ہم سنبھل گئے۔ ہماری ٹیم میں اعتماد تھا کپتان نے بھی ہمت دی بنگلا دیش کی باؤلنگ بہت بہتر ہو گئی ہے، رانا نے بھی اچھی باؤلنگ کی۔ رچن رویندرا کا مزید کہناتھاکہ اب تک ہمارے لیے یہ سیریز بہت اچھی رہی ہے، کوچز بھی...
    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اقتصادی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق   آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کرپشن کے خلاف گورننس اور شفافیت کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پُرامید ہے اور حکومتِ پاکستان کی معاشی اصلاحات پر سنجیدگی اور عزم کو قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں...
    سکھر(نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر کی جانب سے استقبال رمضان المبارک مہم جاری ہے۔منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر حافظ حبیب اللہ پھوڑ کے مطابق مہم یکم مارچ 30 شعبان تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں رمضان المبارک کی اہمیت فضیلت کے بارے میں پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں۔سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کاسالانہمرکزی اجتماع کارکنان کا انعقادسکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کی جانب سے نئے سیشن کے آغاز پر سالانہ مرکزی اجتماعِ کارکنان کا انعقاد کیا گیا، اجتماع سے ناظمِ جمعیت سکھر مقام عبدالغفور چنا ، سابق ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ ،ڈاکٹر عبدالعزیز میمن،حافظ عبید میمن نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کی...
    سعودیہ کا موخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب نے موخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کو وزارتوں میں ای آفس کے نفاذ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 39 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ کے سمندری وسائل کے معاہدے پردستخط کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے کامران جہانگیر کی بطور ایم ڈی نیشنل...
    برطانیہ اور کینیڈا کا یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز لندن:برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو برطانیہ یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔اسٹارمر نے گزشتہ رات کو برطانوی “ڈیلی ٹیلی گراف” کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ “برطانیہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت کے حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس میں یوکرینی فوج کی مزید مدد بھی شامل ہے۔ برطانیہ نے یوکرین کو کم از کم 2030 تک سالانہ 3 بلین پاؤنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجی بھیج...
    سکھر(نمائندہ جسارت) جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن و الحدیث نیو گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام 29ویں سالانہ عظیم الشان تکمیل فرقان حمید وصحیح بخاری شریف و دستار فضلیت و تقسیم اسناد و انعامات تقریب ہری مسجد نیوگوٹھ سکھر میں زیر صدارت حضرت مولانا محمد حنیف بندھانی زیر سرپرستی حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی و زیر نگرانی حضرت مولانا محمد شریف سیف الرحمن کے منعقد ہوئی تقریب میں نامور علماکرام و عالم دین حضرت مولانا مفتی حامد حسن،قاری حضرت عبدالقدوس گجر، محمد عطاالرحمن صدیقی،قاری عبدالقدس خان ،سائین حضرت مولانا عبدالقادر ہالیجوی، حضرت مولانامفتی عبدالباری ،حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی،حضرت مولانا قاری جمیل بندھانی،حضرت حافظ عبدالحمید مہر ،حافظ قاری لیاقت علی مغل، حضرت محمدسلیم حنیفی،مفتی قمر الدین ملانو ،مولانا محمد رفیق بندھانی...
    سکھر : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنما مدرسۃ نور الہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی تقریب تکمیل حفظ قرآن میں خطاب کر رہے ہیں
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں گائے چوری کے بڑھتے واقعات پر حکومت نے گائے چوروں کو سرعام گولی مارنے پر غور شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع اتراکنڑ میں آئے روز گائے کی چوری کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں جس کے باعث گائے کے مالکان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ چوری کے بڑھتے واقعات کا مسئلہ اس قدر سنگین ہوگیا ہے کہ ریاستی وزیر وزیر منکل ایس ودیا نے چور کو سرعام گولی مارنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے واقعات ضلع میں دوبارہ ہوئے تو وہ گائے چوری کرنے والے ملزمان کو بیچ سڑک پر گولی مارنے کا حکم دے دیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ جب...
    کراچی: سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب پیڈسٹرین برج اور کھمبوں پر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف آویزاں کیے گئے احتجاجی بینرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ آویزاں کیے جانے والے بینرز پر اہلیان سہراب گوٹھ اور اہلیان اسکیم 33 کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ سڑکوں کی تباہ حالی اور منظم جرائم کا ذمہ دار کون ؟ مکروہ دھندوں کی پولیس اور سیاسی پشت پناہی بند کرو ، پولیس افسران ، ٹی ایم سی اور ضلع اتنظامیہ جواب دو ، سہراب گوٹھ کے علاقے میں کھلے عام اسمگلنگ بند کرو جبکہ بینرز پر عوام کا پانی صنعتوں کو چوری کر کے فروخت کرنا نامنظور بھی لکھا ہوا دکھائی دیا۔ انتظامیہ خلاف احتجاجی بینرز کی...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلرز کا سراغ لگایا جا سکے۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی حکومت پناہ کے متلاشی اُن افراد پر پابندی برقرار رکھے گی جو جدید غلامی اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ جولائی میں...
    برطانیہ کے ہوم آفس کمیش نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی برطانوی معاشرے اور ریاست کے لیے دو بڑے خطرات کے روپ میں ابھرے ہیں۔ ہوم آفس کمیشن اگست 2024 میں قائم کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی سے برطانیہ کی سلامتی کو غیر معمولی سطح پر خطرات لاحق ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں ہندو انتہا پسندی یعنی ہندُتوا کو ایک بڑا، خطرناک اور پریشان کن نظریہ تسلیم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں لیسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی نواسی نومیکا 23 جنوری 2024 کو اپنے انکل اکشے کمار کی فلم “اسکائی فورس” کی اسکریننگ میں نظر آئیں۔ نومیکا، جو رنکی کھنہ اور سمیر سرن کی بیٹی ہیں، اپنی نانی ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ اس اسپیشل اسکریننگ میں شریک ہوئیں، نومیکا کی شاندار اور گریس فل شخصیت نے شائقین کی توجہ حاصل کی اور بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ دیگر اسٹار کڈز کے مقابلے میں کہیں زیادہ پرکشش ہیں۔ نومیکا کی والدہ رنکی کھنہ 2003 میں سمیر سرن سے شادی کے بندھن میں بندھیں اور 2004 میں نومیکا پیدا ہوئیں، رنکی، ڈمپل کپاڈیہ اور راجیش کھنہ کی چھوٹی بیٹی ہیں اور وہ ایک سابق...
    بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی جانب سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے 76 ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر شرکاء نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے۔ خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لئے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔ سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں...
    بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی جانب سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے76ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے۔ خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لیے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔ سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے اس موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل...
    اسلام آباد +راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ)   بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی۔  ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے۔ ۔۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی سمجھتے ہیں کہ ہم حق پر کھڑے ہیں۔ 28 جنوری کی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے تاہم اس روز بانی سے...
    گزشتہ دنوں میرا ایک کالم بہ عنوان چند اہم نظریات اور ان کا مفہوم شایع ہوا جس پر دوستوں بالخصوص طلبا کی بڑی تعداد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک طالبعلم نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس موضوع پر مزید کالم لکھا جائے، طالبعلم کی خواہش کو مدنظر رکھ کر اس موضوع پر دوسرا کالم حاضر خدمت ہے۔ انسانی معاشروں کی تکمیل میں نظریات کا اہم کردار رہا ہے، نظریات کی تبدیلی سے زندگی کا لائحہ عمل تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس لحاظ سے نظریات کے مطالعے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آئیے! چند مزید اہم نظریات اور ان کے مفہوم کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ مارکسزم : کارل مارکس کے نظریات کے مجموعہ کو مارکسزم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء)مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی کے باوجود 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سے کم ہوکر0.52 فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے...
    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘، جو سابق وزیرِاعظم اندرا گاندھی کے 1975 کے ایمرجنسی دور پر مبنی ہے، برطانیہ میں شدید تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔  اطلاعات کے مطابق، برطانیہ میں چند برطانوی سکھ گروپس اور دیگر عناصر نے فلم کو ’’اینٹی سکھ‘‘ قرار دے کر احتجاج کیا، جس کی وجہ سے فلم کی نمائش میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس صورتحال پر برطانیہ حکومت سے رابطے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’اظہارِ رائے کی آزادی منتخب طور پر لاگو نہیں کی جا سکتی۔ جو لوگ فلم کی نمائش میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، انہیں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔‘‘ رپورٹس کے مطابق، شمال مغربی لندن میں ماسک پہنے ہوئے افراد...
    کنگنا رناوت کی متنازعہ فلم "ایمرجنسی”، جو سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے، برطانیہ میں شدید مظاہروں کا سامنا کر رہی ہے۔  فلم کو سینسر بورڈ کی منظوری کے باوجود سکھ کمیونٹی کی مخالفت کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق، برطانیہ کے تین شہروں، بشمول برمنگھم، وولور ہیمپٹن، اور ویسٹ لندن کے کچھ حصوں (جیسا کہ ہونسلو اور فیلتھم)، میں سینما مالکان نے احتیاطاً فلم کی اسکریننگ منسوخ کر دی ہے۔ ایک تنظیم "شیرِ پنجاب” نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ معروف تھیٹر چین Vue نے ان سے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے اختتام پر فلم کی اسکریننگ روک دی گئی ہے۔  مزید برآں، سکھ پریس ایسوسی...
    معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان دنوں دبئی موجود ہیں، اور دنیا بھر میں ان کے دبئی پراجیکٹ کے چرچے ہیں۔ ملک ریاض نے اس سے قبل برطانیہ میں مہنگی پراپرٹی خریدنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان کے پاس اتنی بھاری رقم کہاں سے آگئی کہ وہ دبئی میں اپنا ہاؤسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے ریکارڈ سے بہت کچھ سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے میں سے کتنی رقم وفاق اور کتنی سندھ...
    سکھر (نمائندہ جسارت)پولیس کی جانب سے بلڈ بینک سکھر کہ تعاون سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، ایس ایس پی سکھر نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لگایا گیا بلڈ کیمپ کا دورہ کیا، خون کا عطیہ دینے والے پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سمیت بڑی تعداد میں سکھر پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے اپنا خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو زندگی کے چراغ و سفر کو جاری رکھنے کیلیے خون کے عطیات کی اشد ضروت ہوتی ہے۔ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی صدر انور میمن۔ سنئیر نائب صدر غلام نبی سولنگی۔نائب صدر شاہد قبولیو۔شمشیر پالاری اور دیگر نے بورڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ حیدرآباد کے ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے چھوٹے گریڈ کے تعلیم یافتہ ملازمین نائب قاصد،چوکیدار اور ڈرائیور کو پروموشن دیکر جونیئر کلرک بنانے کا عمل گزشتہ 8سال سے انتظامیہ نے بلا جواز بند کر رکھا ہے۔اور نہ ہی تعلیم یافتہ چھوٹے گریڈ کی ابھی تک2025 کی سینارٹی لسٹ نمایاں کی گئی۔ چھوٹے ملازمین پر ترقی کے دروازے بند کرنا بورڈ آف ریونیو انتظامیہ کی کارکردگی بیان کر رہے ہیں۔سندھ حکومت ملازمین کے پروموشن کے تاخیر پر آن لائن پروموشن سسٹم متعارف کرائے تاکہ بورڈ آف...
    ایس ایس جی سی ایل کی جانب سے گیس فروخت معاہدہ نہ ہونے کے باوجود 45گیس فیلڈز سے 2کھرب 10 ارب روپے گیس خرید کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے سیل آف گڈز ایکٹ 1930 اور کانٹریکٹ ایکٹ 1872 کے تحت ہر ایک معاہدہ باضابطہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ مالی سال 2022-23 کے دوران ایس ایس جی ایل کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا کہ سوئی سدرن نے 45 گیس فیلڈز سے سیل ایگریمنٹ نہ ہونے کے باوجود کمپنیز سے 20 کروڑ 36 لاکھ 22 ہزار ایم ایم بی ٹی یو گیس خرید ی، جس کی مالیت 2کھرب 10ارب 96کروڑ سے زائد ہے ۔ افسران کا کہنا ہے...
    پشاور: گیس پریشر میں کمی کے باعث پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ڈی سی پشاور نے سی این جی اسٹیشنز مزید 11 روز تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔  اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سردی کے موسم میں گھریلو صارفین کیلٸے سوٸی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی دستاویزات...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہمیں نہیں پتا وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں سیاستدانوں پر افسوس ہے کہ سمجھوتہ کرلیتے ہیں ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے ایک جگہ ٹھہرنا ہوگا اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا.(جاری ہے) مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر...
۱