لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء)مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی کے باوجود 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.

16 فیصد سے کم ہوکر0.52 فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ سستی اور 14 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 33 فیصد، انڈے 10.23 فیصد، پیاز 10 فیصد تک سستے ہوئے، آلو 7.37 فیصد، دال چنا 1.61 فیصد اور چکن کی قیمت میں ایک فیصد تک کمی ہوگئی۔

اسی طرح دال ماش، گڑاور ایل پی جی کے نرخوں میں بھی معمولی کمی رکارڈ کی گئی۔ ان اشیا کے برعکس ایک ہفتے میں چینی، کیلے، لہسن، چاول، گھی، دال مونگ اور لکڑی مہنگی ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح1.04فیصدکمی کے ساتھ0.52فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.97فیصدکمی کے ساتھ0.52فیصد رہی۔

اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.83فیصدکمی کے ساتھ0.45فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.80فیصدکمی کے ساتھ0.48فیصد رہی جب کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0.70 فیصدکمی کے ساتھ1.03فیصدرہی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کیساتھ 3118 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کیساتھ 3118 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ
  • بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل خاتون اپنے ہونے والے داماد کیساتھ بھاگ گئیں
  • ٹیرف حملے: چین کا امریکا کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان
  • سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے موجودہ رجحان کا جائزہ ،مہنگائی میں تاریخی اورنمایاں کمی