ریونیو کے چھوٹے ملازمین کی ترقی کا عمل بند رکھنا ظلم ہے، انور میمن
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی صدر انور میمن۔ سنئیر نائب صدر غلام نبی سولنگی۔نائب صدر شاہد قبولیو۔شمشیر پالاری اور دیگر نے بورڈ آف ریونیو سیکرٹریٹ حیدرآباد کے ملازمین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے چھوٹے گریڈ کے تعلیم یافتہ ملازمین نائب قاصد،چوکیدار اور ڈرائیور کو پروموشن دیکر جونیئر کلرک بنانے کا عمل گزشتہ 8سال سے انتظامیہ نے بلا جواز بند کر رکھا ہے۔اور نہ ہی تعلیم یافتہ چھوٹے گریڈ کی ابھی تک2025 کی سینارٹی لسٹ نمایاں کی گئی۔ چھوٹے ملازمین پر ترقی کے دروازے بند کرنا بورڈ آف ریونیو انتظامیہ کی کارکردگی بیان کر رہے ہیں۔سندھ حکومت ملازمین کے پروموشن کے تاخیر پر آن لائن پروموشن سسٹم متعارف کرائے تاکہ بورڈ آف ریونیو سمیت کسی بھی سرکاری محکمے کے ملازمین کیساتھ ترقی دینے پر کوئی ناانصافی نہ ہو پائے، پہلے ان پڑھ اور تعلیم یافتہ ملازمین کی سینارٹی مشترکہ تھی اب غیر تعلیم یافتہ چھوٹے ملازمین کو ٹائم اسکیل مل چکا ہے پر تعلیم یافتہ ملازمین کو جونیئر کلرک کی ترقی دینے کا سلسلہ بورڈ آف ریونیو انتظامیہ نے شروع نہیں کیا ہے اور نہہی ریونیو الا¶نس کی سمری کئی برس سے منظور کی جارہی ہے اس روز بڑھتی ہوئی طوفانی مہنگائی میں ریونیو ملازمین کا تنخواہ میں گزارہ مشکل بنا ہوا ہے اور سپرہائی وے ٹول پلازہ پر 25سال سے بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کی رہائشی اسکیم ریونیو سٹی جامشورو کی الاٹمنٹ بند ہونے سے اراضی آج تک ویران پڑی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بورڈ آف ریونیو تعلیم یافتہ ملازمین کی
پڑھیں:
عمران خان کو سزا ،پاکستان ، ٹرمپ انتظامیہ میں تصادم کا امکان بڑھ گیا، برطانوی اخبار
عمران خان کو سزا ،پاکستان ، ٹرمپ انتظامیہ میں تصادم کا امکان بڑھ گیا، برطانوی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 190 ملین پانڈ کیس میں احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد سے پاکستان کے ٹرمپ انتظامیہ سے تصادم کا امکان بڑھ گیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ عمران خان کو ملنے والی سزا نے ٹرمپ انتظامیہ کی ان سینئر شخصیات کے ساتھ حکومت پاکستان کا تصادم کا آغاز کر دیا ہے جو ان کی رہائی کیلئے مہم چلا رہے تھے۔
عمران خان کے خلاف یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے دیا گیا ہے، جن کے اتحادی رچرڈ گرینل اور میٹ گیٹز، عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔رچرڈ گرینل خصوصی مشنز کیلئے ٹرمپ کے ایلچی کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جبکہ میٹ گیٹز منتخب کردہ اٹارنی جنرل کے طور نامزد ہونے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ نے عمران خان کے ساتھ بھی تعلقات استوار کیے
، جن سے وہ جولائی 2019 میں واشنگٹن میں ملے تھے۔ دونوں کی ملاقات 2020 میں ڈیووس میں دوبارہ ہوئی، جہاں ٹرمپ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کو بہت اچھا دوست کہا۔ لیکن عمران خان نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے کبھی ملاقات نہیں کی۔