سکھر ،جمعیت طلبہ عربیہ کی جانبسے استقبال رمضان المبارک مہم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سکھر(نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر کی جانب سے استقبال رمضان المبارک مہم جاری ہے۔منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر حافظ حبیب اللہ پھوڑ کے مطابق مہم یکم مارچ 30 شعبان تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں رمضان المبارک کی اہمیت فضیلت کے بارے میں پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں۔
سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کاسالانہ
مرکزی اجتماع کارکنان کا انعقاد
سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کی جانب سے نئے سیشن کے آغاز پر سالانہ مرکزی اجتماعِ کارکنان کا انعقاد کیا گیا، اجتماع سے ناظمِ جمعیت سکھر مقام عبدالغفور چنا ، سابق ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ ،ڈاکٹر عبدالعزیز میمن،حافظ عبید میمن نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کی تعمیر سیرت و کردار سازی کا کام کر رہی ہے ، انسانی زندگی کی تعمیر نصب العین ہے، ناظم جمعیت نے کہا کہ رواں سال تنظیمی کام کو مزید مستحکم کیا جائے گا، سالانہ مرکزی اجتماعِ کارکنان میں نئے مقرر کردہ ناظمین نے حلفِ نظامت اٹھایا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جمعیت طلبہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا شکار پور میں کارکنان پر مقدمات کیخلاف احتجاج
ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ٹھٹھہ کی جانب سے شکارپور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عبدالمجید سموں، عبداللہ آدم گندرو، محرم خاصخیلی، حیدر شورو، مقبول خاصخیلی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اغوا کر کے انتظامیہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کر رہے ہیں اور لوگوں کو اغوا کر کے ان سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ شکارپور میں بدامنی کی آگ لگی ہوئی ہے، جماعت اسلامی کی قیادت نے بدامنی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، پولیس نے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کر رکھے ہیں، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اور ڈاکوؤں کے چنگل سے مغویوں کو بازیاب کرایا جائے۔