کراچی؛ پیڈسٹرین برج اور کھمبوں پر آویزاں پولیس و انتظامیہ مخالف احتجاجی بینرز کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی:
سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب پیڈسٹرین برج اور کھمبوں پر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف آویزاں کیے گئے احتجاجی بینرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آویزاں کیے جانے والے بینرز پر اہلیان سہراب گوٹھ اور اہلیان اسکیم 33 کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ سڑکوں کی تباہ حالی اور منظم جرائم کا ذمہ دار کون ؟ مکروہ دھندوں کی پولیس اور سیاسی پشت پناہی بند کرو ، پولیس افسران ، ٹی ایم سی اور ضلع اتنظامیہ جواب دو ، سہراب گوٹھ کے علاقے میں کھلے عام اسمگلنگ بند کرو جبکہ بینرز پر عوام کا پانی صنعتوں کو چوری کر کے فروخت کرنا نامنظور بھی لکھا ہوا دکھائی دیا۔
انتظامیہ خلاف احتجاجی بینرز کی اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگائے گئے تمام بینرز کو اتار کر پولیس موبائل میں ڈال کر لیجایا گیا ، احتجاجی بینرز کے حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں منظم گروہ زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں ، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہیں ، پانی کی منصفانہ تقسیم کے دعوے کیے جاتے ہیں ، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ، ڈاکو آزادانہ شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور معمولی مزاحمت پر انھیں زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ جان لینے سے بھی دریغ نہیں کر رہے۔
متعلقہ حکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صورت حال انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے اور شہریوں کو مجبوراً اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی بینرز آویزاں کرنا پڑ رہے ہیں کہ شاید ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی اہم شخصیات اپنا کردار ادا کر سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو وائرل
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر کلاس میں سو رہی ہیں جن کی ویڈیو طلبا نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
مختصر کلپ میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جن کی شناخت جونیئر ہائی اسکول کرشناپوری میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر کرسی پر بیٹھی سو رہی ہیں جبکہ بچوں کو پڑھانے کا وقت ہے۔
مبینہ طور پر ایک طالب علم نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ویڈیو پر مقامی لوگوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے تحقیقات مکمل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:’ڈھائی لاکھ روپے چرا رہا ہوں جلد واپس کردوں گا‘ چور معافی نامہ چھوڑ گیا