2025-03-10@10:31:18 GMT
تلاش کی گنتی: 57
«کو نوکریوں سے»:
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں مریضوں کی ہلاکتیں ہونے کے بعدصوبے بھر کے ہسپتالوں کوسیفٹریکسون انجکشن کے استعمال سے روک دیا گیا، سیکریٹری صحت عظمت محمود نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انجکشن کا استعمال روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لاہور کے میو ہسپتال میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے دو مریضوں کی اموات کے معاملے پر پنجاب کے ہسپتالوں کو انجکشن سیفٹر یکسون کے استعمال سے روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجکشن نے مئی 2026 میں ایکسپائر ہونا تھا۔ انجکشن کی خریداری ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کی، میو ہسپتال نے انجکشن کی خریداری...
اسلام آباد:امریکی محکمہ خارجہ نے ’دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تنازع‘ کی بنیاد پر اپنے شہریوں کو پاکستان سفر کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں جانے سے منع کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری سفری ہدایات کے مطابق امریکہ نے پاکستان سفر کے لیے مجموعی طور پر لیول تھری کی ایڈوائزری جاری کی ہے جبکہ صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے سفر کو لیول فور کا خطرہ قرار دیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد انتہا پسند گروپ پاکستان میں حملوں کی سازشیں کرتے رہتے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا بشمول سابق فاٹا میں دہشت گرد حملے اکثریت سے ہوتے ہیں ہوتے رہتے ہیں۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) بغاوت کے الزامات میں مقدمے کا سامنے کرنے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو آج بروز ہفتہ دارالحکومت سیؤل کے ایک حراستی مرکز سے رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت استغاثہ کی جانب سے ان کی رہائی کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کے بعد ممکن ہو سکی۔ یون کی جانب سے تین دسمبر کو ملک میں مختصر مدت کے لیے مارشل لاء نافذ کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی نے ان کا مواخذہ کیا تھا، جس کے فوری بعد ان کے صدارتی اختیارات معطل ہو گئے تھے، جب مواخذے کے حوالے سے مقدمہ ملکی آئینی کورٹ میں بھجوا دیا گیا تھا، جو...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں کی عمر کی حد 43 سال سے کم کرکے 33 سال کردی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد 28 سال اور5 سال کی خصوصی رعایت دی گئی ، پہلے نوکری کیلئے عمر کی حد 28 سال اور رعایت 15 سال تھی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے سرکاری نوکریوں کیلئے کابینہ کی منظوری سے نیا حکمنامہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای سی امتحان کے علاوہ تمام نوکریوں کیلئے عمر کی حد 33 سال ہوگی۔ پاک بحریہ کے جہاز "اصلت" کی انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو-25 (KOMODO-25) میں...
عالمی ادارۂ اطفال (یونیسیف) نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امداد کا داخلہ روکنے سے لاکھوں انسانوں کے لیے ضروری میڈیکل سروسز بند ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یونیسیف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں وسیع پیمانے پر امداد غزہ پہنچی تاہم 15 مہینوں کی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ ترجمان روزیلا بولین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بندش کے باعث ویکسین اور وینٹی لیٹر سمیت بہت سا ضروری سمان غزہ نہیں پہنچ سکے گا، جس کی وجہ سے قبل از وقت دنیا میں آنے والے بچوں اور اُ ن کے...

ہائی پاور بورڈ ،، بیوروکریٹس کو ترقی دینے کی سفارش کر دی گئی،، کون کون سے بیورو کریٹس کو ترقی مل گئی ، تفصیلات سب نیوز پر
ہائی پاور بورڈ ،، بیوروکریٹس کو ترقی دینے کی سفارش کر دی گئی،، کون کون سے بیورو کریٹس کو ترقی مل گئی ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19افسران کوگریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ،ترقی پانے والوں میں محی الدین احمد وانی ،وسیم افضل چوہدری ،امبرین رضاشامل ،علی طاہر ،عثمان اخترباجوہ ،محمد حمیرکریم ،سید عطا الرحمان ،مصدق احمد خان گریڈ بائیس میں ترقی پاگئے ،گریڈبائیس میں راشد محمود،مومن آغا،ندیم محبوب،شکیل احمد مینگیجوترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں دادمحمد باریج،سعدیہ ثروت جاوید،اسدرحمان گیلانی ،علی سرفراز حسین ،زاہد اخترزمان ترقی پانے والوں میں شامل ،نبیل احمد اعوان اوراحمدرضاسرورگریڈ22میں ترقی پانے والوں میں شامل پولیس سروس کے آٹھ...
بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے. ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں...
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں سرکاری درسگاہ مالاکنڈ یونیورسٹیکی انتظامیہ نے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی بعد ذمہ دار پروفیسر کو برطرف کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےتعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ کیا ہے؟ ملاکنڈ یونیورسٹی کی ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی نے ابتدا میں ہراسانی کے اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی تھی، شکایت موصول ہونے کے باوجود انکوائری نہیں کر رہی تھی۔ دوسری طرف...
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت نے 46 ہزار سے زائد افراد پر سفری پابندی عائد کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب 4 سال میں مجموعی طور پر 46 ہزار 433 افراد پر سفری پابندی عائد کی گئی ہے۔سفری پابندی امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے ڈیپورٹ پاکستانیوں پر لگی ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے تمام افراد کے پاسپورٹس کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے۔ایف آئی اے کے پاس بھی پابندی کے حامل لوگوں کی فہرستیں پہنچ گئیں، فہرست میں سعودی عرب اور یو اے ای میں جرائم میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست بھی شامل ہے۔
امریکا کی عدالت نے وزارت دفاع سمیت سرکاری اداروں سے ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھانٹیاں ممکنہ غیر قانونی قرار دیدی، ٹرمپ انتطامیہ کو ملازمین برخاست کرنے سے روک دیا گیا۔ وفاقی عدالت کے جج ولیم Alsup نے پرسنل مینجمنٹ سے متعلق دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ پروبیشنری سرکاری ملازمین کی چھانٹیوں سے متعلق 20 سے زائد اداروں کو جاری احکامات منسوخ کرے۔ امریکا میں تقریباً دو لاکھ ملازمین پروبیشنری ملازم ہیں، لیبر یونین نے سان فرانسسکو کی عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملازمین کیخلاف یہ اقدام ممکنہ طورپر غیر قانونی ہے۔ جج نے کہا کہ کانگریس نے محکمہ دفاع سمیت مختلف اداروں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ملازمین کو بھرتی یا برطرف کریں، اس...
22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکرٹری پاور مزید آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس بھی ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں، سیکرٹری پاورکی بریفنگ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت نے 22 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو کیپسٹی پیمنٹس بند کر دی ہیں، کیپسٹی پیمنٹس کی بندش سے مجموعی طور پر 1500 ارب کی بچت ہوگی، صارفین کو 4 سے 5 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کااجلاس محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا، سیکریٹری پاور نے اجلاس کو بتایا کہ 14 آئل اور 8 بگاس آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 26 فروری 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے مِلی یکجہتی کونسل کے نائب صدور اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتوں اور رہنماؤں کی اولین ذمہ داری ملک میں مذہبی/مسلکی ہم آہنگی، وحدت و اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ سیاسی شدت، انتہا پسندی کے مقابلہ میں مذہبی محاذ پر برداشت اور ملک و مِلت کی ترقی کے لیے قوم میں مثبت تعمیری کردار ادا کرنا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں سے محبت پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔ غزہ کے بہادر، ثابت قدم، متقی عوام نے اپنے صبر و اسٹقامت سے صیہونیت کو شکست...
حریت ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں محکوم رکھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں، خوف و دہشت، مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی...

اسرائیلی فوج کی شام میں زیرقبضہ علاقوں میں لوگوں کو زمینوں کے پر کشش معاوضے اور اچھی نوکریوں کی پیشکش
دمشق(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 ) اسرائیلی فوج شام کے جنوب میں زیرقبضہ علاقوں کی آبادی کو زمینوں کے پر کشش معاوضے اور اچھی نوکریوں کی پیشکش کررہی ہے یہ سلسلہ سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد سے جاری ہے جب اسرائیلی فوج نے جبل الشیخ اور القنیطرہ صوبے کی پہاڑیوں اور دیہی علاقوں کا کنٹرول لے لیا تھا.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اگرچہ اسرائیل کی جانب سے سرکاری طور پر اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا تاہم شام کے جنوبی حصے میں تعینات اسرائیلی فوج نے وہاں فوجی اڈے قائم کر لیے اور اپنے فوجیوں کے لیے رہائشی عمارتیں بھی بنا لیں رپورٹ میںالقنیطرہ میں ذرائع کے حوالے...
سندھ اسمبلی نے ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور کر لیا۔اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ سول کورٹس ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دونوں بل اعتراض لگا کر واپس کیے تھے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج جس بل پر یہ احتجاج کر رہے تھے وہ ان لوگوں نے پڑھا بھی نہیں ہے، اب ہم نے قانون بنا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص وائس چانسلر بن سکتا ہے۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم تعلیمی بورڈز پہلے ہی برباد کرچکا...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 12 سے زائد امیگریشن ججز کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔ امریکی ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے دو وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ میک کونل نے ٹرمپ حکومت کے وفاقی اخراجات منجمد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔(جاری ہے) امریکی میڈیا کے مطابق ججز کو بغیر پیشگی اطلاع برطرف کیا گیا، دو ری پبلکن ارکان نے صدر ٹرمپ مخالف ججز کے خلاف مواخذے کا بل لانے پر غور شروع کردیا، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی دینے سے روک دیا تھا۔اینڈریو کلائیڈ نے اپنے بیان...
امریکہ(نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 12 سے زائد امیگریشن ججز کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔یاد رہے کہ امریکی ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے دو وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ میک کونل نے ٹرمپ حکومت کے وفاقی اخراجات منجمد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ججز کو بغیر پیشگی اطلاع جمعے کو برطرف کیا گیا، دو ری پبلکن ارکان نے صدر ٹرمپ مخالف ججز کے خلاف مواخذے کا بل لانے پر غور شروع کردیا، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی دینے سے روک دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اینڈریو کلائیڈ نے اپنے بیان میں کہا...
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2600 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان ملازمین کو نکالنے کی منظوری دے دی تھی اور اب متعلقہ زونز کو اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ شہباز حکومت کا پہلا سال ملک و قوم پر بہت بھاری رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسمبلیوں میں اپنی مراعات اور تنخواہوں میں ہزار فیصد سے زائد اضافہ کر لیتے ہیں جبکہ دوسری جانب حکمران اپنے اللوں تللوں کو ختم کرنے کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد : بجلی کمپنیوں کو نئی بھرتیاں کرنے، ترقیاں اور مراعاتی پیکج دینے سے روک دیا گیا ، نئی تعیناتیاں کرنے سے قبل نجکاری کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں اہم ڈویلپمنٹ سامنے آئی ، بجلی کمپنیوں کو نئی بھرتیاں کرنے، ترقیاں اور مراعاتی پیکج دینے سے روک دیا گیا ہے۔ آئیسکو، فیسکو اورگیپکو کے سی او اوز کو احکامات جاری کردیئے گئے، ذرائع نے بتایا کہ تینوں ڈسکوز میں نئی تعیناتیاں کرنے سے قبل نجکاری کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں کمپنیوں کواپنے ملازمین کو پروموشن یا نئی مراعات دینے سے قبل بھی اجازت لینا ہوگی، کمپنیاں مالی یا قانونی ذمہ...
شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو عبادات سے روکنے کی مذمت
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے یو ایس ایڈ کے ہزاروں کارکنوں کو چھٹی پر بھیجنے اور شہریت سے متعلق آرڈرز پر عمل درآمد روک دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایک وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ارب پتی معاون ایلون مسک کے امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی کو ختم کرنے کے منصوبے کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ایجنسی کے ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کے منصوبے کو عارضی طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ پہلی مدت صدارت میں ٹرمپ کے تعینات کردہ امریکی ڈسٹرکٹ جج کارل نکولس نے بھی اس حکم پر عمل درآمد روکنے سے اتفاق کیا جس کے تحت حکومت یو ایس ایڈ کے ہزاروں بیرون ملک مقیم ملامین کو انتظامیہ...
برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر ہونیوالے مباحثے میں اوپن اے آئی کے بانی سیم آلٹمین نے کہا ہے کہ امریکی کمپنی یورپی یونین کے نئے قانون کی تعمیل کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے شہر برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر ہونیوالے مباحثے میں اوپن اے آئی کے بانی سیم آلٹمین نے یورپی یونین کے اے آئی ایکٹ کے بارے میں کہا ہے کہ اس ایکٹ کو دنیا میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے لیے سب سے جامع ریگولیٹری فریم ورک سمجھا جاتا ہے، ہم قانون کی تعمیل کریں گے اور یورپی عوام کی خواہشات کا احترام کریں گے، لیکن یورپی قوانین مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی کو روک سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی کے سربراہ نے...
ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، جج نے یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج کارل نکولس نے 2200 ملازمین کو جبری رخصت پربھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جج نے ایجنسی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کے خلاف حکم جاری کیا تھا جس پر یونین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کیلئے کانگریس سے اجازت نہیں لی، اس لیے ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ کرپشن...
امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس اے آئی ڈی پروگرام کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔جج کارل نکولس نے 22 سو ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی۔ یو ایس اے آئی ڈی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کیخلاف بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے جج کارل نکولس کو صدر ٹرمپ نے 2009 میں تعینات کیا تھا۔ مقدمہ دائر کرنیوالی یونین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کے لیے کانگریس سے اجازت نہیں لی۔ یونین کا یہ بھی موقف ہے کہ یو ایس اے آئی ڈی کیخلاف صدر ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی...
بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ملاکنڈ کے اسٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی جلسوں میں شرکت سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ اور سب رجسٹرار بے نظیر یونیورسٹی مالاکنڈ کی جانب سے یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ و طالبات کو سیاسی جماعتوں کے جلسہ جلوسوں میں شرکت سے روکنے کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ملاکنڈ میں تعلیمی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو 8 فروری کے جلسے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 6 فروری کو تمام سٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی پارٹیوں کے جلسے جلوسوں سے روک دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملاکنڈ میں صوبائی و وفاقی محکموں کے ملازمین کسی...
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کیلئے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) میں اپنی شمولیت پر نظرِثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ روکنے کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قائمہ کمیٹی وسیم قادر پنجاب کی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، کہا کہ پنجاب میں آئی جی، آر پی او اور ڈی پی او تو دور کی بات ہے، ایس ایچ او بھی بات تک نہیں سنتے۔روز نامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وسیم قادر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیورو کریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا۔ سندھ اور کے پی کے میں بیوروکریسی ارکان پارلیمنٹ کی کم از کم بات تو عزت سے سنتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن رضا حیات ہراج مسلم لیگ ن کے رکن سید سمیع الحسن گیلانی پر برس پڑے۔...
سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کے ترمیمی قانون کی منظوری پیپلزپارٹی کی تعلیم دشمنی کا تسلسل ہے یہ خاص طور پر شہر کراچی کی جامعات کے لیے تشویشناک ہی نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم کی موت ہے۔ یہ قدم نہ صرف تعلیمی معیار کو متاثر کرے گا بلکہ جامعات کی خود مختاری پر بھی کاری ضرب لگائے گا۔ اس قانون کے ذریعے سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی راہ ہموار کر دی گئی ہے، جو کہ ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ اس فیصلے کے خلاف نہ صرف اساتذہ اور طلبہ نے احتجاج کیا ہے بلکہ وفاقی ادارہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے بھی سندھ کی نئی پالیسی کو ’’جامعات کے لیے...
چودھری انوار الحق اور حافظ نعیم کا تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز مظفر آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے اور بیس کیمپ کی بحالی کیلئے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر حریت قیادت، سیاسی رہنماوں اور معززین نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے، کشمیری اپنی جائز جدوجہد کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا مجوزہ قانون ’’جامعات ترمیمی بل‘‘ صوبائی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ترمیمی بل کے مطابق سندھ کی جامعات میں ایم اے پاس بیوروکریٹ کو وائس چانسلر مقرر کیا جا سکے گا، وائس چانسلر کا تقرر سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ تین ناموں میں سے ہوگا۔حاضر سروس بیوروکریٹ سندھ کی کسی بھی جامعہ میں وائس چانسلر بن سکے گا جبکہ وائس چانسلر بننے کی صورت میں سول سروس چھوڑنا ہوگی۔جامعات ترمیمی بل کے تحت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذہین افراد کو بھی وائس چانسلر بنانے کا اختیار...
٭اپوزیشن کا شدید احتجاج ، اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں ٭سندھ کی جامعات میں ایم اے پاس بیوروکریٹ کو وائس چانسلر مقرر کیا جا سکے گا، متن ( جرأت نیوز )سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا مجوزہ قانون جامعات ترمیمی بل صوبائی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ترمیمی بل کے مطابق سندھ کی جامعات میں ایم اے پاس بیوروکریٹ کو وائس چانسلر مقرر کیا جا سکے گا، وائس چانسلر کا تقرر سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ تین ناموں میں سے ہوگا۔حاضر سروس بیوروکریٹ سندھ کی کسی...
جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کا ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )سندھ اسمبلی نے اساتذہ کو نظراندازکرکیسندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانیکا ترمیمی بل منظورکرلیا، اپوزیشن ارکان نے بل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجار نے جامعات کے حوالے سے سندھ یونیورسٹی اینڈ انسٹیوٹ ترمیمی بل پیش کیا تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔ ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابہ کیا اوراسپیکر کے ڈائس کا گھیراکرتے ہوئے بل کی کاپیاں ہوا میں اڑا دیں۔وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارنے سندھ سول کورٹ ترمیمی بل پیش کیا تواپوزیشن نے ایک بارپھراحتجاج شروع کیا، اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کہا کہ...
سندھ اسمبلی نے اساتذہ کو نظراندازکرکےسندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانےکا ترمیمی بل منظورکرلیا، اپوزیشن ارکان نے بل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجار نے جامعات کے حوالے سے سندھ یونیورسٹی اینڈ انسٹیوٹ ترمیمی بل پیش کیا تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔ ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابہ کیا اوراسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤکرتے ہوئے بل کی کاپیاں ہوا میں اڑا دیں۔ وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارنے سندھ سول کورٹ ترمیمی بل پیش کیا تواپوزیشن نے ایک بارپھراحتجاج شروع کیا، اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کہا کہ بل کی منظوری کے لیے قوائد وضوابط پرعمل کیا جائے۔ وزیرپارلیمانی امورضیا الحسن لنجارکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اپنا مؤقف پیش...
جامعات ترمیمی بل کے تحت کوئی بھی حاضر سروس افسر وائس چانسلر بننے کا اہل ہوگا جبکہ بل کے ذریعے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذہین افراد کو بھی وائس چانسلر بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا مجوزہ قانون ’’جامعات ترمیمی بل‘‘ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ جامعات ترمیمی بل کے تحت کوئی بھی حاضر سروس افسر وائس چانسلر بننے کا اہل ہوگا جبکہ بل کے ذریعے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذہین افراد کو بھی وائس چانسلر بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سرچ کمیٹی کی سفارش پر تجویز کردہ 3 میں سے 1 کو رئیس الجامعہ مقرر کر سکیں...
—جنگ فوٹو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے احکامات پر پیر کو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔سپلا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پروفیسر منور عباس کی سربراہی میں احتجاج میں شرکت کی اور بیوروکریٹ نامنظور کا نعرہ بلند کیا۔مظاہرین نے احتجاج کا آغاز آرٹس لابی سے کیا، مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ بیوروکریٹس کی بطور وی سی تعیناتی معاملہ، سندھ کی جامعات میں مزید 2 دن تدریسی عمل بند، فپواسافپواسا کے آن لائن اجلاس میں سندھ حکومت کو سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کے غیر سنجیدہ اور متکبرانہ رویے نے بحران کو مزید...
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیر قانونی تسلط کے باوجود بھارت کا خود کو جمہوریہ کہنا شرمناک ہے۔ اتوار کوبھارت کے یوم جمہوریہ یوم سیاہ کو طور پر منانے کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے اوردوسریطرف اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔ یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پرجموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت کا...
جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے صدر یون سک یول پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان پر دسمبر میں مارشل لا کے مختصر متنازع نفاذ اور ملک کے خلاف بغاوت کی سربراہی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان ہان من سو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ استغاثہ نے یون سوک یول پر فرد جرم عائد کر دی ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ صدارتی عہدے پر ہوتے ہوئے یون سک یول نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا اور بغاوت کی سربراہی کی۔ سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے دفتر نے اتوار کو یون سوک یول پر اپنے 3 دسمبر کے مارشل لا کے نفاذ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر , گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیر قانونی قبضے کے باوجود بھارت کا خود کو جمہوریہ کہنا شرمناک ہے ۔بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف آج بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے اوردوسری طرف اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پرجموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت...
بیورو کریٹ اور نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر لانے کی کوششوں کیخلاف بدھ کو پانچویں روز بھی سندھ کی جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا، جبکہجمعرات اور جمعہ کو بھی تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کو اساتذہ نے جامعہ کراچی سے جامعہ این ای ڈی تک احتجاجی واک کی اور دھرنا دیا۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کا جامعات کے وائس چانسلر کے معیار کو تبدیل کرنا جامعات کی خود مختاری اور ان کے معیار کو گرانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج اور تیز ہوجائے گا، اسی طرح اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی اور انہیں...
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے والی تقریبات اور اجتماعی جلوسوں کی تکرار کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی وزیر دفاع وزیر یسرائیل کاٹز نے فوج کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جشن کی تقریبات کو روکیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کاٹز نے صیہونی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہلیوی کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مغربی کنارے میں منعقد ہونے...
جامعہ کراچی: فوٹو فائل بیوروکریٹ اور نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر لانے کی کوششوں کے خلاف پیر کو تیسرے روز بھی سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کا جامعات کے وائس چانسلر کے معیار کو تبدیل کرنا جامعات کی خود مختاری اور ان کے معیار کو گرانے کے مترادف ہے، حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج اور زیادہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی اور انہیں کنٹیکچول کر دینا پیپلز پارٹی جیسی جمہوری جماعت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے جسے خود اس کے اندر سے سپورٹ حاصل نہیں۔ بیوروکریٹ وائس چانسلر...
کراچی: فپواسا نے پیر اور منگل کو مزید دو روز کیلئے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں اور صوبائی حکومت کے مابین بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی ایڈہاک پر تقرری کے معماملے پر تاحال ڈیڈ لاک موجود ہے جس کے بعد فپوآسا (فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن) سندھ چیپٹر نے پیر اور منگل کو مزید دو روز کے لیے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں فپواسا کے سیکریٹری عبدالرحمن ننگراج نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی...
حکومتی ذرائع کے مطابق بل کی منظوری سے مختلف محکموں میں بھرتی کیے گئے 16 ہزار سے زائد ملازمین ملازمت سے فارغ ہوجائیں گے، عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت میں مختلف محکموں میں بھرتیاں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا قانون تیار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا ملازمین (ملازمت سے ہٹانے کا بل) 2025 منظوری کے لیے پیر کے روز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بل کی منظوری سے مختلف محکموں میں بھرتی کیے گئے 16 ہزار سے زائد ملازمین ملازمت سے فارغ ہوجائیں گے، عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت...
کراچی: ایچ ای سی نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ بیورو کریٹس غیر تعلیمی منتظمین ہیں ان کی بحیثیت وائس چانسلر تعیناتی سے جامعات کو نقصان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے بیورو کریٹس کو غیر تعلیمی منتظمین قرار دیتے ہوئے انہیں وائس چانسلر مقرر کیے جانے کی مخالفت کردی۔ ایچ ای سی نے اس سلسلے میں جامعات کے ایکٹ میں کسی ممکنہ ترمیم کو یونیورسٹیز کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے سندھ کے وزیر اعلی کو باقاعدہ ایک مکتوب لکھا گیا ہے جس میں جامعات میں وائس چانسلر کی آسامی...
بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین پر امریکی تجارتی پابندیوں کے حالیہ سلسلے پر ایک بیان دیا۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اپنے اقتدار کے آخری ایام میں چین پر شدید تجارتی پابندیاں نافذ کی ہیں ، نام نہاد قومی سلامتی کی بنیاد پر چین پر اپنے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرولز کو بڑھایا ہے ،امریکہ میں کاروں سے منسلک چینی سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر اور گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگا ئی ہے، چین سمیت دیگر ممالک میں ڈرون سسٹمز کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور سروس سیکیورٹی کے جائزے کا آغاز کیا ہے ،متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور کئی چینی اداروں کو “بدنام مارکیٹ ” کے طور...
سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو مارشل کے نفاذ کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یون سوک یول صدارت کے دوران گرفتارہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے‘ اس سے قبل صدر کی گرفتاری کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ بدھ کی صبح سیکڑوں سیکورٹی اہلکار اور تفتیش کار دیواریں پھلانگ کر صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر صدر کے حامی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل 3 جنوری کو بھی صدر یون کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کی رہائش گاہ پر موجود سیکورٹی فورسز نے گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ صدر کے مواخذے کی تحریک...
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے خراب کارکردگی رکھنے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اندرونی میمو میں مارک زکر برگ نے اپنے اسٹاف کو بتایا کہ انہوں نے خراب کارکردگی والے ملازمین کو فارغ کر کے پرفارمنس کا معیار بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میمو میں مزید بتایا گیا کہ زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی ان لوگوں کو جن کی کارکردگی ایک برس کے دورانیے میں توقعات پر پورا نہیں اترتی عموماً مینیج آؤٹ کرتی ہے (یعنی ایسے کام کرنے کے لیے دیتی جو اگر نہ ہوں تو نوکری سے فارغ کر...
سندھ کے اساتذہ نے بیوروکریٹس کو جامعات کے وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) اور جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر محسن علی سمیت اساتذہ نے اس فیصلے کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور جمعرات اور جمعے کو سندھ کی تمام جامعات میں کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پیر کو اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، جس میں سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سندھ کا گھیراؤ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ پروفیسر ناگ راج نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کا...
کینیڈا میں مقیم ایک بھارتی کاروباری شہری، دیو مترا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں غیر ملکی سرزمین پر طالب علم کے طور پر جدوجہد کے بارے کھُل کر بات کی ہے۔ دیو مترا کینیڈا میں قائم بزنس مینجمنٹ کنسلٹنسی کے بانی اور منیجنگ پارٹنر ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے کینیڈا میں اپنی زندگی کے بارے میں بات کی جہاں وہ گزشتہ چھ سالوں سے مقیم ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنے ملک میں سالانہ 14 لاکھ روپے کی کارپوریٹ نوکری چھوڑ دی تھی اور بیرون ملک میں خود کو مستحکم رکھنے کے لیے ویٹر کی ملازمت اختیار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل...
امریکا کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کو واشنگٹن ڈی سی میں دوران تقریر فلسطین کے حامیوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ اینٹنی بلنکن اپنی تقریر میں جنگ بندی کے بعد غزہ سے متعلق امریکی منصوبے پر تقریر کررہے تھے کہ حاضرین میں بیٹھے بعض مظاہرین نے اٹھ کر باری باری نعرے لگانا شروع کردیے۔ مظاہرین نے امریکا کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل امداد اور اسے جنگی ہتھیار فراہم کرنے کا الزام لگایا جس پر اینٹنی بلنکن کو کئی بار اپنی تقریر روکنا پڑی۔ مظاہرین نے اینٹنی بلنکن کو غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے:غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری، حماس 2 اہم شرائط...
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کی ریکوری کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسکوز سپورٹ یونٹ کا قیام کے لئےحساس اداروں کےافسران بھی شامل ہوں گے،ڈائریکٹر یونٹ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، ڈائریکٹر سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز ہونگے،یونٹ میں ضلعی حکومت، پولیس، ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس ،آئی ایس آئی افسران بھی شامل ہوںگے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان یونٹ بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کرے گا،ڈسکو سپورٹ یونٹ غیر تکنیکی لائن لاسز میں کمی لانے میں بھی مدد کرے گا،یونٹ ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران...
نجی ٹی وی کے مطابق سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے تبصرے میں کہا ہے کہ رپبلکن کی جماعت اب ٹرمپ کی جماعت ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ٹرمپ کیپٹل ہل اور واشنگٹن کو مکمل طور پر اپنے قبضہ کر لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ یہ ہے کہ بیورو کریسی کو کم کیا جائے ، وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے اور وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے، لوگ سمجھ رہے ہیں ٹرمپ ایک ہتھوڑا لے کر آئے گا اور سب کو کیل سمجھے گا۔ انہوں ںے کہا ہے...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...