فلسطین کے حامیوں نے امریکی وزیر خارجہ کو تقریر روکنے پر مجبور کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
امریکا کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کو واشنگٹن ڈی سی میں دوران تقریر فلسطین کے حامیوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
اینٹنی بلنکن اپنی تقریر میں جنگ بندی کے بعد غزہ سے متعلق امریکی منصوبے پر تقریر کررہے تھے کہ حاضرین میں بیٹھے بعض مظاہرین نے اٹھ کر باری باری نعرے لگانا شروع کردیے۔
مظاہرین نے امریکا کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل امداد اور اسے جنگی ہتھیار فراہم کرنے کا الزام لگایا جس پر اینٹنی بلنکن کو کئی بار اپنی تقریر روکنا پڑی۔
مظاہرین نے اینٹنی بلنکن کو غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے:غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری، حماس 2 اہم شرائط سے دستبردار
مظاہرین میں سے ایک شخص نے پوسٹر لہرایا جس پر جلی حروف میں ’بلنکن، جنگی جرائم کا مجرم‘ درج تھا۔ احتجاج کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے گزشتہ سال 25 ارب ڈالر اسرائیل کو فراہم کیے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکار مظاہرین کو ہال سے باہر نکالتے رہے۔
یاد رہے کہ امریکا، مصر، قطرکی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات دوحہ قطر میں جاری ہیں جس کے بعد 15 مہینوں سے جاری اس خون ریز تنازعے کے خاتمے کی امید کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Blinken’s speech Gaza Protester war crimes امریکا اینٹنی بلنکن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا اینٹنی بلنکن اینٹنی بلنکن
پڑھیں:
میڈرڈ کشتی حادثہ: دفترخارجہ نے کرائسس رسپانس سینٹرفعال کردیا، رابطہ نمبرز بھی جاری
حکومت پاکستان نے مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے کا واقعہ سے متعلق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) کو فعال کر دیا ہے اور کرائسس رسپانس سینٹر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رباط (مراکش) میں پاکستان کے سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ موریطانیہ سے روانہ ہونے والی ایک مسافر کشتی جس میں 80 کے قریب مسافر سوار تھے، مراکش کی بندرگاہ ’دخلہ‘ کے قریب الٹ گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کشتی کے اس حادثے میں پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے افراد کو مراکش میں ’دخلہ‘ کے قریب ایک کیمپ میں رکھا گیا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رباط میں ہمارا سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مزید برآں پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور ضروری معاونت فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم کو ’دخلہ‘ روانہ کر دیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) کو فعال کردیا گیا ہے اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ حکومتی اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت کے سی ایم یواوررباط میں پاکستان کے فوکل پرسنز کے رابطے کے لیے ان کے فون نمبرز اور دیگر تفصیلات بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
وزارت خارجہ، اسلام آباد کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) سے رابطہ 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے، ٹیلی فون نمبر 051-9207887 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ معلومات حاصل کرنے کے لیے ای میل آئی ڈی [email protected] پر بھی رابطہ کی جا سکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق رباط مراکش میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے کے لیے رابعہ قصوری (قائم مقام سفیر) سے واٹس ایپ نمبر +212689522365 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ قونصلر اسسٹنٹ نعمان علی کا واٹس ایپ نمبر +923102204672 ہے، اعلامیے کے مطابق مزید معلومات دستیاب ہونے پرشیئر کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپین اسحاق ڈار دخلہ دفتر خارجہ رباط کرائسس سیل قائم کشتی حادثہ مراکش میڈرڈ مینجمنٹ یونٹ نائب وزیر اعظم وزیر اعظم وزیر خارجہ