ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے، معید یوسف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
نجی ٹی وی کے مطابق سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے تبصرے میں کہا ہے کہ رپبلکن کی جماعت اب ٹرمپ کی جماعت ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ٹرمپ کیپٹل ہل اور واشنگٹن کو مکمل طور پر اپنے قبضہ کر لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ یہ ہے کہ بیورو کریسی کو کم کیا جائے ، وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے اور وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے، لوگ سمجھ رہے ہیں ٹرمپ ایک ہتھوڑا لے کر آئے گا اور سب کو کیل سمجھے گا۔ انہوں ںے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسی کے اثرات پہلے سال میں ہی واضح ہو جائیں گے، امریکی کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے، رپبلکن کی جماعت اب ٹرمپ کی جماعت ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ٹرمپ کیپٹل ہل اور واشنگٹن کو مکمل طور پر اپنے قبضہ کر لے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے دنیا کے جو کچھ کیا اب اس سے وآپس لینے کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے یہ تاثر دیا ہے کہ امریکہ اب بنائے گا، ساری دنیا خریدے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بیس سے تیس سالوں میں ہم انڈیا سے بہت پیچھے چلے گئے ہیں، یہاں ہر ایک کا سوال ہے کہ کال آئی کہ نہیں آئی، لوگ چھوٹی سوچ کے ساتھ حکومت کرتے ہیں اور خود کا مذاق بنواتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جو بھی کرتا ہے وہ اپنے فائدے کے لئے کرتا ہے، ہمیں بطور ریاست یہ فیصلہ کرنا، سچ کو تسلیم کرنا ہے کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں اور کہاں جانا ہے، ہم جو بھی پالیسی بنائیں پھر اس کے مطابق کام کریں، ہمیں ایسا ملک نہیں بننا جہاں ہر تین سال بعد ایک تجربہ کیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: معید یوسف نے کہا نے کہا کہ کہا ہے کہ کیا جائے کی جماعت ٹرمپ کی
پڑھیں:
ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہو گی۔
امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہو گی لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔
Post Views: 3