2025-01-18@13:12:17 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«کر بھاگ گئے»:

    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کے رویے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، اگر اختیار ہے تو کمیشن بنائیں، جہاں ہم قیدیوں کی فہرست پیش کردیں گے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور عرفان صدیقی نے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں حقائق کا دور دور سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ فرسٹریشن پر مبنی پریس کانفرنس تھی۔سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ ہم سے کہا گیا کہ مطالبات تحریری شکل...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کمزور اور بزدل بندے کی نشانی ہے کہ وہ میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔ علی امین گنڈا پور کی عادت ہمیشہ میدان سے بھاگنے کی ہے۔ یہ میٹنگ سے بھی چلے گئے۔ کافی وقت ہوچکا تھا، انہوں نے سگریٹ بھی نہیں پیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس(جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی بیٹھے ہوئے تھے) میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کو ملنے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے فنڈ کے بارے میں غلط اعدادوشمار...
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی لیکن حکومتی بدنیتی سے ابھی عوام ریلیف سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف 17 جنوری کو مال روڈ پرجمعتہ المبارک کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا۔  انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج دو گھنٹے انتظار کرتے رہے، موصوف اپنے سیل سے کمرۂ عدالت نہ پہنچ سکے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے بدلے 458  کنال زمین، 28 کروڑ نقد اور 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی لینا کرپشن نہیں، اگر یہ سب فائدے نہیں ہیں تو کیا لنگر خانے اور مسافر خانے فائدے ہوتے ہیں؟ . صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والے آج خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، چور کی داڑھی میں...
    لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لیے عدالت کے آگے آگے بھاگ رہے ہیں۔ فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا۔ انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جج 2 گھنٹے انتظار کرتے رہے، موصوف اپنے سیل سے کمرۂ عدالت نہ پہنچ سکے۔ منی لانڈرنگ کے بدلے 458 کنال زمین، 28 کروڑ نقد اور 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی لینا کرپشن نہیں، اگر یہ سب فائدے نہیں ہیں تو کیا لنگر خانے اور مسافر خانے فائدے ہوتے ہیں؟صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات...
    پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا۔ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جج 2 دو گھنٹے چوروں کے ٹبر کا انتظار کرتے رہے لیکن موصوف اپنے سیل سے کمرہ عدالت نہ پہنچ سکے۔ کرپشن وہ ہوتی ہے جو دولت ملک سے باہرجائے۔ منی لانڈرنگ کا جو پیسہ ملک میں آئے وہ حلال کرپشن ہوتی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی رقم کی بندر بانٹ کے لیے 458 کنال زمین، 28 کروڑ نقدی اور 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنا کرپشن نہیں...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں محبت کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میرا خیل میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرا خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں مہران اور شمیم بی بی پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئے تھے۔ نوجوان جوڑے کو میرا خیل کی حدود میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
۱